Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 9/7/2016

July 9, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) مدینة الرسول میں خودکش حملے کیخلاف جمعة المبارک کو تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کی اپیل پر دنیا بھر میں یوم احتجاج منایا گیا اور شدید ترین غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ خطباء اسلام نے سانحہ کی شدید ترین مذمت کی اور اسے مسلمانوں کے دین وایمان پر خطرناک حملہ قرار دیا۔ اس موقع پر کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں۔ جبکہ دنیا بھر کی مساجد سے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں اور جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اس موقع پر مسلم حکمرانوں پر زور دیا گیا کہ وہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور مومنانہ کردار ادا کریں۔ تحریک لبیک یارسول اللہۖ کے بانی رہنماء پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ کائنات عالم کے مقدس ترین مقام کے آداب کو مجروح کرنے کی کوشش سے امت مسلمہ کے ایمانی جذبات شدید ترین مجروح ہوئے ہیں۔ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران جلد از اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرکے حرمین شریفین کے تحفظ اور اس ایمان شکن سوچ کیخلاف مضبوط لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ تحریک لبیک یارسول اللہۖ کے رہنماؤں حضرت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دھماکے عالم اسلام کے قلب پر دھماکے ہیں، اس کے ذمہ دار دنیا وآخرت میں قہر خداوی سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دربار رسولۖ میں آواز بلند کرنا تو درکنار جہاں سانس بھی ادب سے لی جاتی ہو وہاں اتنی بڑی جسارت عالم اسلام کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔ اگر حکومت اجازت دے تو تحریک لبیک یارسول اللہ کی طرف سے مدینہ منورہ کی حفاظت کیلئے 10لاکھ عاشقان رسول بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ جان دے دینگے لیکن مدینہ منورہ پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین کی سیکورٹی امت مسلمہ کی مشترکہ فوج یا پھر پاک فوج کے سپرد کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ داران اور افواج کو اس موقع پر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے ساری قوم ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ دھاندلی سے پاک، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے حکمرانوں کو من مرضی کا الیکشن کمیشن نہ بنانے دیا جائے، کمیشن کے ارکان کا انتخاب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہونے چاہئیں۔ وہ لاہور اور گجرات میں اپنی رہائش گاہوں پر عید ملنے آنے والے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں، ممتاز شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کے ذریعہ رفاہی کاموں کے نام پر پیسے اکٹھے کرنے کی بجائے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کریں جہاں مریضوں کو ہمارے دور کی طرح فری ادویات اور ٹیسٹ کی سہولتیں نہیں ملتیں بلکہ وہ وہاں رل جاتے ہیں۔ مسلم لیگی قائدین نے مزید کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کی پوری توجہ پانامہ لیکس پر ہو گی جس سے جان چھڑانے کیلئے حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے اور پارلیمانی کمیٹی کو کسی نتیجہ پر نہیں پہنچنے دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت پاکستان اور اسلام دشمنوں کے خلاف اتحاد و اتفاق ہے۔ سعودی عرب میں خودکش دھماکے اور تخریبی کارروائیاں پوری امت مسلمہ کی توجہ اور مشترکہ اقدامات کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل میں کتنی دلچسپی اور انہیں پاکستان کیلئے قربانیاں دینے اور قوم کی خدمت کرنے والوں کا کتنا خیال ہے اس کا اندازہ عید پر بزرگ پنشنرز کے ساتھ ہونے والے دشمنوں جیسے سلوک سے کیا جا سکتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے گجرات میں پارٹی رہنمائوں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہر شعبہ حیات کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگی قائدین سے مصافحہ و معانقہ کیا۔ انہوں نے قبرستان بھٹیاں میں چودھری ظہورالٰہی شہید، چودھری منظور الٰہی اور اپنے دیگر مرحومین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ملک بھر میں عید الفطر عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جن میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی ۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام نے عید کے موقع پر ملکی یکجہتی اور فلسفہ عید پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ گجرات میں سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد عید گاہ میں منعقد ہوا جبکہ جامع شہنشاہ ولایت ۔ نیک آباد مراڑیاں شریف’ و دیگر مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جن میں مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی ۔ امام بارگاہ حسینیہ و دیگر امام بارگاہوں میں بھی اہل تشیعہ مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی۔ عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے بھر پور حفاظتی انتظامات کئے۔ پولیس کے مسلح دستے دن رات گشت کرتے رہے جبکہ ون ویلنگ و دیگر حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ گجرات پولیس نے خصوصی آپریشن کیاجس میں ون ویلنگ اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی کا نفاذ رہا ۔ ریسکیو 1122 اور ایدھی سنٹر ایمبولنسوں نے اپنے فرائض اہم طریقے سے سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد نظامی بلال ٹائون میں عید الفطر کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے خصوصی خطاب کیا۔ اور فلسفہ عید پر روشنی ڈالی۔ اور اپنے مریدین پر زور دیا کہ وہ اپنے غریب مستحق بھائیوں کو بھی عید کی خوشی میں شامل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں عید الفطر کے سلسلہ میں بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی نے خصوصی دعا کروائی۔ جبکہ نماز صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے پڑھائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں عید الفطر کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں زیب سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے خصوصی خطاب کیا۔ اور فلسفہ عید پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عید الفطر کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ثناء رسول ۖ قاری غلام سرور نقشبندی نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اپنی رہائشگاہ پر عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں مرزا ریحان بیگ’ مرزا شاہ جہان بیگ’ مرزا شاہد بیگ’ مرزا عثمان سرور’ مرزا رضوان سرور’ ودیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ریجینل جنرل مینجر سوئی نادرن گیس گجرات ریجن کے ماموں سابق کونسلر ضلع کونسل حافظ آباد حاجی محمد افضل بھٹی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم دسواں مورخہ 10جولائی بروز اتوار بوقت ڈیڑھ بجے دن انکے آبائی گائوں موضع کوٹ بختاور نز د رامکے چٹھہ ضلع حافظ آباد میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر محفل میلاد بھی منعقد ہوگی جس سے ایم پی اے پیر سے محفوظ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکی شریف خصوصی دعا کرائیں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عید الفطر کے تین روز میں ر یسیکو 1122میں کل1863کا لز ر یکا رڈ کی گئی جس میں ایمر جنسی کا لز114تھیں،تفصیلا ت کے مطا بق عید الفطر کے تینو ں روزر یسیکو1122میں تما م اہلکا ر الر ٹ ر ہے ایمر جنسی کے دوران عید کے تینو ں روز ضلع بھر میں 80سے زائد روڈ حا دثا ت ہو ئے جس میں 5افر ادجا ں بحق ہو ئے اور متعد دافراد زخمی ہو ئے ، جبکہ25وقعا یا ت ایمر جنسی ہسپتا ل کے تھے ، عید کے تما م روز ر یسیکوکے اہلکا روں کی چٹھیا ں بھی منسو خ کر دی گئی تھیں ، بہتر ین کا ر کر دگی پر ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر عز یز احمد نے تما م سٹا ف کو مبا ر کبا د پیش کی اور ان کو شا با ش دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں شہر اور گردونواح میں بھی دنیا بھر کی طرح عیدالفطر کے دن مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائے گئے مساجد ،عیدگاہوں،کھلے میدانوں اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتمامات ہوئے جن میں علمائے اکرم نے عید الفطر فضیلت اور اہمیت بارے خطابات کیے امت مسلمہ اور ملک وملت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے کہیں سے بھی کسی ناخوش گوار واقع کی اطلاع نہیں ملی عید الفطر کے تینوں دن امن وامان سے اختتام پذیر ہوئے جبکہ تفریح مقامات پر لوگوں کا بے پناہ رش دیکھنے کو ملا،لوگوں نے عید کے تینوں دن خوب انجواء کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پلہ کے نزدیک خان محل شادی ہال جی ٹی روڈ کھاریاں پرٹریفک حادثہ4افراد ہلاک ہوگئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعشیں سول ہسپتال کھاریاں پہنچائی گئیں ہلاک ہونیوالے تین نوجوان کا تعلق دیونہ منڈی سے تھا جبکہ ایک شخص کی تا حال شناخت نہ ہوسکی ہے تفصیلات کے مطابق دیونہ منڈی کے2سگے بھائی جو کہ یتیم بتائے جاتے ہیں علی رضا اور حسنین کی عمریں10اور12سال جبکہ انہی کے گائوں کے تیسرے دوست مدثر کی عمر14سال بتائی جاتی ہے اپنی موٹرسائیکل نمبرGTK3741پرکھاریاں سے پبی پارک میں عید منانے جارہے تھے کہ خان محل شادی ہال کے سامنے تھپلہ کے قریب جی ٹی روڈ پر70 سالہ بوڑھے پیدل چلنے والے شخص سے ٹکرا کر سٹرک پر گرے اور پیچھے سے آنیوالی گاڑی کے نیچے آگئے جبکہ نامعلوم بوڑھا شخص بھی موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا پنجاب پولیس اورموٹروے پولیس،ریسکیو 15 کھاریاں کے جوان موقع پر پہنچے اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعشیں سول ہسپتال کھاریاں پہنچائی گئیں ورثا نے کسی قسم کی قانونی کاروائی بھی نہیں کی گئی اورنعشیں وصول کرلیں جبکہ بوڑھے شص کی شناخت نہ ہوسکی ہے اسکی نعش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھدی گئی ہے 2سگے بھائیوں کی ماں پر غم کے دورے پڑ رہے تھے اور رشتہ دار دگاڑیں مارکر رتے رہے ان تینوں کی نعشیں ناقابل شناخت تیں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے کھاریاں شہر میں پھیل گئی شہری صحافیوں سے فون کے ذریعے معلومات حاصل کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) تھانہ صدر کھاریاںکے علاقہ میں عید کے تیسرے دن ون ویلروں کی شامت آگئی4کیخلاف مقدمات درج جبکہ تیز رفتاری کرنیوالے10موٹرسائیکل بھی بند کردئیے گئے یہ کاروائی ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کی ہدایات پر کی گئی طیب ساکن گرجا کھ فیصل شہزاد ساکن علی چک، اسد علی ساکن حسام پور اورعلی حسن ساکن فتہ بھنڈ کیخلاف مقدمہ نمبر479,480,481,482درج کر سلاخیوں کے پیچھے بند کردیا گیا جبکہ10موٹرسائیکل بھی بند کرکے ان کیخلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے عوامی حلقوں کا کاروائی پر آفیسران بالا کو خراج تحسین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) عیدالفطر کے تینوںایام میں جی ٹی روڈ کھاریاں پر23ایمرجنسی سول ہسپتال کھاریاں میں اٹینڈ کی گئیں جن میںزیادہ تعداد ٹریفک حادثات کی تھی ان میں متعدد افراد اور بالخصوص موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے کئی ایک باز اور کسی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے سول ہسپتال کا عملہ عید کے تینوں دنوں میں ایمرجنسی میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) علماء کرام پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیرحافظ عبد الستار حامد،مولانان محمدحسین جلوی،علا مہ محمدحمادالدین مخلص صدیقی،حافظ محمدرفیق چشتی مولانا عطا ء الرحمن تونسوی ودیگرعلماء کرام نے عید گاہ بھٹی کے ،جامع مسجد توحیدیہ کٹڑامائی،جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے،ممتاز،المدارس،جامع مسجد حنفیہ مین بازار،جامع مسجد میاں صاحب نظام آباد،جامع مسجد اعواناں،جامع مسجد منانیہاہلحدیث،جامع مسجد امیرحمزہ،جامع مسجد اہلحدیث برتن بازار،غلہ منڈی،جامع مسجد اہلسنت ڈسکہ روڈ علا وہ ازیںوزیرآبادکے نواحی گائوں سوہدرہ،دھونکل،ساروکی،گھکامیتر، منظورآباد،احمدنگر،ڈھونیکی،جامکے چٹھہ،کلاسکے،ودیگرعلا قوںمیںبھی عید الفطرکے اجتماعات منعقد ہوئے۔کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید سعید مقدس ماہ مبارک رمضان شریف میںروزے رکھنے ،اعتکاف بیٹھنے ،قدروالی راتوںمیںعبادات کرکے خود کوجنت کاحقداربنوانے والوںکے لئے انعام واکرام اورخوشی کادن ہے۔یہ دن امت مسلمہ کواپنی رنجشوںکوبھلاکرمتحدہوکراسلا م دشمن طاقتوںکامقابلہ کرنے کاعزم عطاء کرتا ہے۔مسلمان بے شماررحمتوںبرکتوںعنایتوںکایہ دن اپنے رب کوراضی کرنے اوراسلا می تعلیمات کے مطابق باہمی اخوت بھائی چارے کے فروغ کے لئے گزارنے کے عزم کے ساتھ گزارتے ہیں۔برکتوںرحمتوںمغفرتوںکے گزرے ماہ مبارک کی لاج رکھتے ہوئے ہمیںاس دن یہ عزم کرنا ہو گاہم اپنے روزمرہ کے امورمیںرب کریم کی نافرمانی سے اپنی زندگیوںکوداغ دار نہ کریںکیونکہ عید الفطراعمال کے جائزے اورعزم نوکادن ہے خالق کائنات نے اپنے عبادت گزاربندوںکوعیدالفطرکادن انعام عطاء کیا ۔یہ دن مسلمانوںکے لئے مغفرت بخشش کی نوید ہے آسمانوںسے رب کریم کی آسمانی مخلوق فرشتے زمین پراترتے اورپھیل جاتے ہیںاوراپنے رب کے حکم سے پکارتے ہیںکہ اے نبی آخرالزماںۖ کے ماننے والواپنے رب سے مانگووہی عطاء کرنے والااورگناہ معاف کرنے والاہے۔ان فرشتوںکی صداجنوںاورانسانوںکے علا وہ دوسری تمام مخلوق سنتی ہے ۔مقررین نے کہا اس پرمسرت موقع پر ہمیں فلسطین کے مسلمانوں اور شمالی وزیرستان کے بھائیوں اور افواج پاکستان کے جوانوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ہماری آزادی کیلئے اپنی عید کی خوشیاں قربان کر رہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں عالمی غنڈے،نہتے کمزور معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری کر رہے ہیں آج مسلمان قوم کو صلاح الدین ایوبی یاد آ رہا ہے۔علا وہ ازیں گردونواح میںبھی عید الفطرکء درجنوںاجتماعات منعقد ہوئے۔ اس مو قع پر سیکیو رٹی کے فو ل پروف انتظا ما ت کئے گئے تھے اہم مسا جد اور عید گا ہو ں پر پو لیس کی بھا ری نفری تعینا ت تھی جس کی وجہ سے عید الفطر پر کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آ یا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلمان اخوت وبھائی چارے کی لڑی میںپروئے موتی ہیں۔قرآن مجیدکے احکامات اورآقارحمتۖ کے فرامین پرعمل پیراہوکرہم دنیا میںعزت دارقوم بن سکتے ہیں۔اسلا م امن وسلا متی کادرس دیتا ہے۔عید سعید مسلمانوںکواعمال کے جائزے اورسال بھرمیںاسلا م کے اصولوںکے مطابق زندگیاںگزارنے کے عزم نوکادن ہے۔ان خیالات کا اظہارایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے صدرگوجرانوالہ ڈویژن کھادڈیلر ایسوسی ایشن حاجی ارشدمحمودسلیمی کی طرف سے دئے گئے عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرزمحمدانوربریار،رائو محمدسہیل اختر،ارشدمحمودسلیمی،ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ،پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،ناصر محموداللہ والے،امتیازاظہرباگڑی،سید ضیاء النور،محمداعجازپارس،ملک محمدیوسف چاند،حافظ مشتاق احمدکوکب،محمداصغرہیرااورمیرماجد علی سالار ،ڈاکٹر سید رضاس سلطان،افتخاراحمدبٹ،نعیم چیمہ،صغیرچٹھہ،عبد الرحمن،طارق گوندل،عمران رسول بٹ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اورمیاںبرادران پاکستان کوصحیح اسلامی سوچ کاحامل ملک بنانے اورایشیاء کاٹائیگربنانے کاعزم رکھتے ہیں۔انشاء اللہ میاںبرادران کی قیادت میںملک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے 2018میںلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے وقار کی بلندی کے اقدامات کے ذریعے پاکستان کانام دنیامیںروشن کرینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بلدیاتی الیکشن میںخادم اعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبازشریف کابہترین اقدام ہے۔میاںمحمدنوازشریف کی پاکستان آمدکے فوراًبلدیاتی نمائندوںکواختیارات تفویض کردئے جائینگے۔میاںمحمدنوازشریف ،میاںمحمدشہبازشریف دن رات ملک وقوم کی تعمیر وترقی میںمصروف ہیں۔بلدیاتی نمائندے بھی میاںبرادران کی تقلیدکرتے ہوئے اپنے اپنے علا قے میںتعمیروترقی کاجال بچھا دیںتاکہ عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہارایم پی اے شوکت منظورچیمہ نے سٹی کونسلرزکے اعزازمیںدئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرایم اپی اے اکمل سیف چٹھہ،سابق صوبا ئی وزیرشاہنواز چیمہ،سابق ٹائون ناظم نوازش علی چیمہ،میجر الطاف ،بابو محمدشعیب ادریس،خواجہ محمدشعیب،قدرت اللہ زرگر،ناصر یوسف،نوید یونس،شفیق بلا پہلوان،چاند عثمان،شعیب علی کھوکھر،سیٹھ رمضان،میاںریاض،زاہد رفیق منہاس،سیف اللہ،محمدشفیق نمبردار،شبیرچوہان،فرحان ملک،عدنان گجر،شکیل بھٹی ودیگربھی موجودتھے۔بابو محمدشعیب ادریس نے کہا کہ ہمارے ا جدادنے عوامی خدمت کاجومشن شروع کیا تھااسکی تکمیل کے لئے میدان سیاست میںموجودہیںانشاء اللہ عوام کے مسائل اورانکی خوشحالی کے اقدامات انکی دہلیزپرکرینگے۔عوام الناس کی عزت کی بلندی کے بھرپوراقدامات کرینگے۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت میاںبرادران کے جھنڈے تلے ہم عوامی خدمت کے جذبے کومزیدپروان چڑھائینگے عوام کے وقارکوبلندکرنے میںکوئی کسراٹھانہ رکھیںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیرآبادشہروگردونواح میںعید الفطرپر جوش طریقے سے منائی گئی۔شہبازشریف پارک،سٹی پارک ،دریائے چناب کے کنارے عیدٹرو مرو پر عوام کاجم غفیر رہا۔عوام چنگ رکشہ،موٹر سائیکل اورگاڑیوںمیںبیٹھ کروزیرآبادکی عوام نے گجرات میںبننے والے شہبازشریف پارک اوردریائے چناب کے کنارے لطف اندوزہوتے رہے۔انجمن تحفظ حقو عوام کے صدر افتخاراحمدبٹ نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ دریائے چناب کے پرانے پل کومرمت کرکے عوام کے لئے کھولاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تجارت وہ پیشہ ہے جسمیںدنیاوی واخروی منافع ہی منافع ہے۔تاجر احکامات خداوندی اورفرامین رسولۖ کے مطابق تجارت کرکے رب کریم کی رضااوربرکتوںکاحصول ممکن بناتے ہیں۔رمضان المبارک کے برکتوںوالے مہینے میںتجارت کاآغازکرنے والے تاجردہرا فائدہ حاصل کرینگے۔ان خیالات کا اظہارصدرمرکزی تنظیم تاجراں ناصر محموداللہ وانے میاں محمدآصف اورمیاں محمدکاشف کی جانب سے صدرشاپنگ مال پرانی سبزی منڈی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پرشیخ محمدبلال،محمداکبر بٹ،عمران رسول بٹ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،حسنین بٹ،اویس بٹ،لطیف انصاری،ناصر چوہان،محمدالیاس چوہان،محمدریاض آرکیٹکچر،چوہدری محمدعباس،چوہدری شوکت محمود،چوہدری عبد الرشید،عنصربٹ ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ تاجر کم منافع پراشیاء فروخت کرکے گاہک کوخوش کرنے کے ساتھ خالق کائنات کی رضا بھی حاصل کرتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے شیعہ وکیل شاہد عباس ایڈووکیٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ عید کے موقع پر علما سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک ہی رات دو وکلا اور دو سینر اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعدمکتب اہل بیت سے تعلق رکھنے والے ایک اور وکیل کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت ریاست کے لئے چیلنج ہے کہ درجنوں ایجنسیوں کی موجودگی میں پہلے قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی ابھی تک شاہد عباس شیرازی کے قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگایا جاسکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ڈیر اسمٰعیل خان میں امن قائم کرنا اور ٹارگٹ کلنگ روکنا چیلنج ہے۔ جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہاکہ ملت جعفریہ 1986ء سے لاشیں اٹھا رہی ہے، اور یہ ایسا سلسلہ ہے، جس میں کچھ رپورٹس کے مطابق ریاستی ادارے بھی ملوث رہے ہیں اور ان کے پروردہ کرائے کے قاتل بازاری لوگ بھی شامل ہیں۔ اب سلسلہ رکنا چاہیے، اور خود اداروں کو سوچنا چاہیے کہ بدامنی سے انہیں کیا ملا ہے کہ شخضی آمریتوں کے دوران افغان جہاد کے نام پر فساد اور قتل و غارت میں پاکستان کی ریاست کے لئے مشکلات بڑھی ہیں کم نہیں ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرملک بھر میں حرم مسجد نبویۖ اور سعودی عرب میں ہونے والے خود کش حملوں کیخلاف یوم مذمت منایا گیا۔پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان سے متصل ملک بھر کی74ہزار سے زائد مساجد میں مسجد نبوی ۖ اور سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی۔ انتہاپسند اور دہشتگرد گروہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے عالمی اسلامی عسکری اتحاد کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔مسجد نبویۖ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔انتہاپسندی اور دہشتگردی پھیلانے والے گروہوں اور فتنوں کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کو مؤثر حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے یوم مذمت کے موقع پر مرکزی جامع مسجد گو ل فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی ۖ اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کا مقصد ملت اسلامیہ کو تقسیم اورکمزور کرنا ہے۔مسلم قائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلتوں کو روکنے اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیانے شام،عراق میں ہونے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کے نتیجہ میں داعش جیسی تنظیمیں مضبوط ہورہی ہیں۔انتہاپسنداوردہشتگردتنظیموں خاتمے کیلئے شام ،عراق اور فلسطین کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ارض حرمین الشریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگرد اور انتہا پسندگروہوں کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر اپنا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حرم مسجد نبویۖ اور سعودی عرب میں ہونے والے خود کش دھماکوں پر پوری امت مسلمہ غمزدہ ہے۔ ارض حرمین الشریفین کا دفاع اور تحفظ مسلمانوں کے کسی ایک ملک یا مسلک کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اور امت مسلمہ اپنے مقدسات کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں دہشت گردی کا واقعہ عالمی سازش کا حصہ ہے اور ان انسانیت دشمنوں کی کارروائی ہے جو عراق ،افغانستان پاکستان ،لیبیاء اور شام میں لاکھوں مسلمانوں کا خون بہا چکے ہیں اور ممالک اسلامیہ کا امن تہس نہس کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سازش کا قلع قمع کرنے کیلئے عالم اسلام کے بڑوںکو ایک میز پر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور اپنے اختلاف کو ختم کرنے اور اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس کام میں جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا زیادہ نقصان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”یوم دفاع حرمین طیبین” کے موقع پر جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام مدینہ منورہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف آ ج جمعتہ المبارک پورے ملک میں ”دفاع حرمین طیبین” کے طور پر منایا گیا پیر اعجاز احمد ہاشمی ایبٹ آباد ، شاہ اویس نورانی نے کراچی ،مفتی ہدایت اللہ پسروری اورصاحبزادہ احمد میاں خان ملتان نے اس موقع پر خطابات کیے۔جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر” یوم دفاع حرمین طیبین ”پرخطاب کرتے ہوئے لاہور میں مختلف مقامات پر علماء نے لاہور کینٹ میں جے یوپی لاہور کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی ،ملک بشیر احمد نظامی ،مولانا منیر قادری ،مفتی تصدق حسین ، پیر سید انوار حسین شاہ،مولانا شبیر حسین فریدی ،قاری مقصود احمد ،مولانا سعید احمد نعیم ،مولانا عطاء الرحمن نقشبندی،قاری نصیر احمد نقشبندی،مولانا محمود احمد رضوی،قاری خلیل مہروی،مولانا جمیل رضوی اور دیگر علماء نے خطابات کیے ۔ دریں اثناء جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی دفتر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد صدیقی راٹھور،محمد ہاشم صدیقی،مفتی محمد غوث قادری ،محمد امین نورانی ،محمد مستقیم نورانی اوردیگرنے کراچی میں مفتی محمد ابراہیم قادری نے جامعہ قادریہ سکھر میں ، حافظ محمد حسین اور مفتی مختار رضوی نے راولپنڈی میں، حامد رضا بھٹی نے اسلام آباد میں، ڈاکٹر جاوید اختر ،مفتی عبدالشکور رضوی ،مفتی عبدالرشید جامی نے فیصل آباد میں” یوم دفاع حرمین طیبین ”پرمختلف مساجدمیں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطابات کیے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،ساہیوال، سرگودھا، گجرات ،جہلم ،اوکاڑہ،رحیم یار خان،بہاولنگر، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میںبھی ”یوم دفاع حرمین طیبین”منایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل نے اپنے پریس کے نام جاری بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات قابل تشویش ہیں اور قابل مذمت بھی، ان انسان دشمن دہشتگردوں نے اب اپنے ناپاک عزائم کا رخ مدینہ منورہ کی طرف کیا، ایسے ہی حملے انہوں نے حالیہ دنوں میں ترکی، بغداد، قطیف میں انجام دئے جن میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا جو سراسر انسان دشمن درندگی ہے، آئی ایم یو سی کے ترجمان نے کہا کہ مدینہ منورہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی تعظیم گاہ ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کا اس مقدس مقام سے عقیدتی و دینی لگاؤ ہے، جہاں مکمل سیکورٹی بند و بست ہونے چاہیے تاکہ آئندہ خدا نہ خواستہ ایسے المناک سانحات پیش نہ آئیں، ساتھ ہی مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو ایسی خارجی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا ایسی عالمی دہشتگردی کا خاتمہ تنہا ایک ملک نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کیا کہ دہشتگردوں نے ابھی پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اسلام کی بقاء اور تقدس کی بحالی کے لئے اس دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے اور ملت اسلامیہ متحد ہوکر ہی ایسے عناصر کے خلاف صف آراء ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برمنگھم( جی پی آئی)عید الفطر اتحاد امت اور فروغ محبت کا درس دیتی ہے ۔یہ دن انعاماتِ خدا وندی کے حصول کا دن ہے ۔ عید الفطر ماہِ رمضان المبارک میں بندۂ مومن کی عبادت کے بدلے انعام کا دن ہے ۔اس دن اللہ تعالیٰ فرشتوں میں اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے ۔ تعلیمات قرآن و سنت کے مطابق یوم عید ہمدردی ، غم گساری ، غریب پروری اور محبتوں کو بانٹنے اور نفرتیں ختم کرنے کا دن ہے ۔ماہِ رمضان المبارک کی آمد کی خوشی اور الوداعی پر غم بندہ مومن کی علامت ہے ۔اتحاد امت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کر کے ایک قوم اور ایک ملت کا تصور اجاگر کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ محمد تبسم بشیر اویسی،پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور سید رشید حسین شاہ نے امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یوکے میں مختلف اوقات میں عید الفطر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر اپنے وطن اور اتحاد امت کی سربلندی کے لئے عید الفطر پر خصوصی دعا کرے۔انہوں نے کہاقرآن کریم اور ماہِ رمضان امتِ محمدی ۖ کے لئے انعامات خدا وندی ہیں اور انہی کا صدقہ وطنِ عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا ۔عید ہمیں غمگساری کا درس دیتی ہے ۔غرباء و مساکین سے محبت کرنا اور انہیں اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا حضور اکرم ۖ کی سنت ہے ۔صدقہ فطر وقت پر ادا کرنے سے مستحقین بھی عید کی خوشیوں میں آسانی شامل ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیر اسمٰعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں شاہد عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی قراردیا ہے ۔عید کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج کی زیر نگرانی میں ضرب عضب آپریشن جاری ہے، جس کے اچھے اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں مگر ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعات کا جاری رہنا اورعوام میں خوف و ہراس کا پایا جانا، فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضر ب عضب آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کو اپنی جزئیات کے ساتھ نافذ ہونا چاہیے مگر دیکھا گیا ہے کہ مکتب اہل بیت کے پیروکاروںکو تین دہائیوں سے قتل و غارتگری کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مگر کوئی سد باب نہیں ہوا۔حکومت اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ ملت جعفریہ نے ہمیشہ تحمل اور بردباری سے حالات کا مقابلہ کیا ہے، کبھی ملکی سلامتی کے لئے مسئلہ پیدا نہیں کیا، ریاستی اداروں کو ابھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ ہم کب تک لاشین اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں اسلامی تحریک پاکستان کے نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر پر دھرنے کے دوران شرپسند غنڈوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو علما کا احترام رہا ہے اور نہ ہی ان کی صفوں میں دانشمندی نظر آتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی اپیل پر مدینہ منور ، قطیف اور دیگر مقامات پر خود کش حملوں کے غم میں عیدسادگی سے منائی گئی ۔ عید کے اجتما ع سے خطا ب میں انہوں نے کہا کہ روضہ رسول اور جنت البقیع کے درمیان ہونے والے دھماکے پر عالم اسلام رنجید ہ اور افسردہ ہے۔ ہم پیغمبر اکرم کی شخصیت، ان کی اہل بیت اور اصحاب سے شرمندہ ہیں کہ دہشت گرد اللہ تعالیٰ کی محبوب شخصیات کے مزارات کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کا ذمہ دار وہی گروہ ہے، جو انبیا علیہم السلام، اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کے مزارات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ لیکن اس گروہ کی اب آخری سانسیں ہے، داعش ہو یا کوئی اور دہشت گرد تباہی کے سوا ان کا کوئی مقدر نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دی ہے، انہیں اپنا انجام نظر آگیا ہے اور ان کے پیچھے کارفرما ہاتھوں کو بھی اپنے انجام کو پہنچنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ مکافات عمل ہے کہ طالبان،داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنانے والوں کے خلاف یہ استعمال ہوئی ہیں ، جس کی دلیل امریکہ، ترکی اور سعودی عرب میں ہونے والے دھماکے ہیں۔ مگر افسوس کہ سعودی عرب میں مقامات مقدسہ اور مساجد کو نشانہ بنا کر اسلام اور مسلمانوں کو رسوا کیاجارہا ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ تکفیری دہشت گردگروہوں کو مسلمانوں میں تفرقے اور نفا ق کے لئے پیدا کیا گیا۔ جس کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کہیں اگر بدامنی ہے تو وہ مسلم ممالک ہی ہیں۔ اور افسوسناک بات ہے کہ کچھ شرپسند عناصرامت مسلمہ میں شیعہ سنی کی تقسیم کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں ، جو کہ بہت خطرناک عمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مدینہ منورہ پر خاموش رہناجرم ہوگا، ہمیں آوازیں احتجاج بلند کرنا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برمنگھم ( جی پی آئی)عید الفطر اتحاد امت اور فروغ محبت کا درس دیتی ہے ۔یہ دن انعاماتِ خدا وندی کے حصول کا دن ہے ۔ عید الفطر ماہِ رمضان المبارک میں بندۂ مومن کی عبادت کے بدلے انعام کا دن ہے ۔اس دن اللہ تعالیٰ فرشتوں میں اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے ۔ تعلیمات قرآن و سنت کے مطابق یوم عید ہمدردی ، غم گساری ، غریب پروری اور محبتوں کو بانٹنے اور نفرتیں ختم کرنے کا دن ہے ۔ماہِ رمضان المبارک کی آمد کی خوشی اور الوداعی پر غم بندہ مومن کی علامت ہے ۔اتحاد امت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات کو ختم کر کے ایک قوم اور ایک ملت کا تصور اجاگر کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ محمد تبسم بشیر اویسی،پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور سید رشید حسین شاہ نے امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یوکے میں مختلف اوقات میں عید الفطر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر اپنے وطن اور اتحاد امت کی سربلندی کے لئے عید الفطر پر خصوصی دعا کرے۔انہوں نے کہاقرآن کریم اور ماہِ رمضان امتِ محمدی ۖ کے لئے انعامات خدا وندی ہیں اور انہی کا صدقہ وطنِ عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا ۔عید ہمیں غمگساری کا درس دیتی ہے ۔غرباء و مساکین سے محبت کرنا اور انہیں اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا حضور اکرم ۖ کی سنت ہے ۔صدقہ فطر وقت پر ادا کرنے سے مستحقین بھی عید کی خوشیوں میں آسانی شامل ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
برمنگھم( جی پی آئی)حرمین شریفین ہمارے مراکز ایمان ہیں ۔حرم مکہ ولادت مصطفےٰ ۖ ہوئی اور حرم مدینہ حضور اکرم ۖ کی جائے مسکن ہے ۔حج و عمرہ شریف کے ارکان تو مکہ مکرمہ میں ادا کئے جاتے ہیں مگر قبولیت کی مہر مدینہ منور ہ سے لگتی ہے ۔حضور نبی انور ۖ نے فرمایا مکہ شریف کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حرم بنایا اور میں نے مدینہ منورہ کو حرم قرار دیا ہے ۔مکہ اور مدینہ دنیا میں اتحاد امت کے مراکز ہیں جن میں ہر رنگ و نسل کے مسلمان جمع ہو کر اسلام کے رشتۂ اخوت کو مضبوط بناتے ہیں۔حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارا ایمانی تقاضا ہے ۔ عمرہ شریف پر جانے والے وہی خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی منظوری بارگاہ خدا وندی و مصطفوی میں ہوتی ہے ۔اولیائے امت نے مدینہ منورہ کے آداب بجالا کر پیغام عشقِ رسول ۖ عام کیا ہے ۔امام احمد رضا بریلوی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ حرم کی زمین اور قدم رکھ کر چلنا ارے سرکا موقعہ ہے او جانے والے ۔امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری مدینہ طیبہ کے کتوں کا بھی ادب بجالاتے ۔امت رسول ۖ آثار اسلام کا ادب بجالائے تو اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے عمر شریف اور مدینہ منورہ کی حاضری کی سعادت حاصل کرنے کے بعد امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یوکے پہنچے پر استقبال کرنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر ملت سنٹر پہنچے پر قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ محمد تبسم بشیر اویسی، سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور دیگر نے پیر سید منورحسین شاہ جماعتی کا زبردست استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ قوم مسلم کو شعائر اسلام کے تحفظ کی آواز بھی بلند کرنی چاہیے ۔مسلم حکمرانوں کی باہمی جنگ سے عالم اسلام کمزور ہو رہا ہے ۔آج بھی عالم کفر امت محمدیہ ۖ کے اتحاد سے خائف ہے ۔ حاضریٔ روضہ رسول ۖ کیلئے جانے والے استحکام پاکستان اور اتحاد امت کی خصوصی دعا کریں۔اس موقعہ پر مدینہ منور ہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دھماکوں کی پر زورمذمت کی گئی اور بم دھماکوں میں شہید ہونے والے کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی)حرم مسجد نبویۖ اورسعودی عرب کے دیگرشہروںمیںبم دھماکے حملے کی کوشش قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے انتہاکردی ہے مسلم قائدین انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات کا آغاز کریں ۔پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے قائدین اور سیاسی،مذہبی جماعتوں کانمائندہ اجلاس 11جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صد رحافظ محمد طاہر محموداشرفی نے جامسع مسجد صدیق اکبر جوہر ٹائون لاہور میں”یوم مذمت ” کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔انہوںنے کہا کہ شام ،عراق،لیبیائ،کی تباہی کے بعد اب ارض حرمین الشریفین سعودی عرب اسلام دشمن قوتوں کا ہدف ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں خود کش حملے اور دہشتگردی پھیلانے کی کوششیں عالم اسلام کیلئے تشویشناک تھیں لیکن حرم مسجد نبویۖپر حملہ کی کوشش کے بعد اب مسلم حکمرانوں اور قائدین کو ہر قسم کی مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہوکر فیصلہ کرنا ہوگااور شام ،عراق ،یمن میں بیرونی مداخلتوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک میں اپنی سوچ اور فکر مسلط کرنے والے ممالک اور گروہوں کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبویۖ میںپہلا خود کش حملہ ابولؤلؤ مجوسی نے سیدنا عمر فاروق پر کیا تھا ۔تکفیری،خارجی اور مجوسی گروہ ہمیشہ حرم مسجد نبویۖکے امن سے کھیلنے کی سازشوں میں مصروف رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کا ہمیشہ سامنا ہوا ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ داعش اور حزب اللہ جیسے گروہ نوجوان نسل کو اسلام ،قرآن اور جہاد کا نام لے کر گمراہ کررہے ہیں ۔ان خارجی اور تکفیری گروہوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ارض حرمین الشریفین پر حملوں کیخلاف آج پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔یہ کسی ایک فرقہ یا گروہ کا معاملہ نہیں بلکہ مسلمانوں کی بقاء وسلامتی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے حرم مدینہ میں خود کش حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر سعودی عرب کے سیکورٹی کے اداروں کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبریں
بھمبر( جی پی آئی)8 4 گھنٹوں میں FIR کے نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی کسی بھی کارکن کے خون اس طرح سڑکوں پر نہیں بہنے دوں گا، میں لعنت بھجتا ہوں ایسی سیاست اور حکومت پر جو عوام کے خون بہنے سے حاصل ہو، اور میں طارق فاروق کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ عوام کو ڈرانے اور دھمکانے کی بجائے میرے ساتھ جگہ اور وقت مقرر کر لے اور ہم دونوں آمنے سامنے ہو کر فیصلہ کر لیں۔ فریق مخالف کا وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی اسے اپنی شکست نظر آ جاتی ہے تو وہ اس طرح کے اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتا ہے،ان خیالات کا اظہار امیدوار ایم ایل اے اور سابق سپیکرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنے ڈیرے پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ ہنگامی پریس کانفرنس انھوں نے رات بھمبر شہر میں پیش آنے والے ایک افسوس ناک واقعے کے بعد کی جس میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد کے بھتیجے اور را جہ سجاد انور کے بیٹے کو گولی سے شدید زخمی ہو گیا تھا،اس موقع پر انھوں نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ رات 12:20 منٹ پر وقوع پذیرہواجس میں ہمارے نوجوان ساتھی راجہ حسن شدید زخمی ہوئے،جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر منتقل کیا گیا ہے ڈاکٹروں کی 5 گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بھی ابھی تک ان کی حالت نہیں سنبھل سکی جس کی وجہ سے انھیں CMH روالپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے،انھوں نے وقوعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رات کو ہمارے نوجوان شہر میں سٹیکر لگا رہے تھے کہ ایم ایل اے کا بیٹا اور دو بھانجے چار گاڑیوں پر سوار غنڈوں کے ساتھ وہاں آئے اور ہمارے نوجوانوں کو دھمکانے لگے،اور جس کے بعد انھوں نے ہمارے لڑکوں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راجہ حسن شدید زخمی ہو گیا اس کے بعد ایم ایل اے کا بیٹا اور بھانجھے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ وقوع تھانہ بھمبر سٹی کے 100 میٹر کے فاصلے پر روح نما ہوا، اس کے بعد ایم ایل اے کی فیملی کے زیراستعمال جیپ میں سوار کچھ غنڈوں نے پھٹوں والے پل کے قریب سے دو موٹرسائیکل سواروں سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جس کی الگ سے بھی FIR درج کرا دی گئی ہے ، انھوں نے وقوعہ کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل چوہدری طارق فاروق نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ راجہ شاہد انورکو دھمکی دی تھی کہ سیاسی مخالفت کا برا نتیجہ بھگتنا پڑے گا ، انھوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق کو سیاسی موت نظر آتی ہے تو یہ سیاسی بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں اور اس بار پھر اس کو اپنی ہار نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے انھوں نے انتظامیہ اور پولیس پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ FIRکے نامزد امیدوارشہر میں دھندناتے پھر رہے ہیںاور پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ۔ اگر پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر FIRکے نامزد امیدوار وں کو گرفتار ن کیا تو حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پولیس بھمبر کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے میں 48 گھنٹوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اس کے بعد بروز سوموار کو صبح 10 بجے پورے حلقے سے عوام میرے ڈیرے پر اکٹھی ہو گی اور پھر جو فیصلہ عوام کا ھو گا ہم اس پر عمل کریں گئے حالات کی تمام تر ذمہ دار ی انتظامیہ اور فریق مخالف پر ہو گی۔انھوں ن کہا کہ میں یہاں پر یہ بات واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ میں کسی صورت بھی اپنے غیور نڈر اور دلیرنوجوانوں کے خون کی قیمت پر انتخابی عمل میں حصہ لینے پر لعنت بھجتا ہوں اور اگر فریق مخالف نے اپنی شکست کو نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے تو وہ ان بذدلانہ کاروائیوں سے انتخابی عمل سے بھاگنا چاہتے ہیں تو عوام کو اس جنگ میں نہ جونکیں۔آخر میں انھو ں نے انتطامیہ کو پھر کہا کہ48 گھنٹوں کی ذمہ داری میری ہے اور اس کے بعد عوام اپنے خون کا حساب لینے کے لئے آزاد ہو گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( جی پی آئی) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے بیٹے بانجھوں اور کارکنان کا انوار یوتھ فورس کے نوجوانان سے تصادم ن لیگی کارکنان کی فائرنگ سے انوار یوتھ فورس کا نوجوان شدید زخمی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔ زخمی کو اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تھانہ سٹی بھمبر نے FIR درج کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس وقوعہ کے بعد بھمبر کے حالات خراب ہونے کا خطرہ ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب انوار یوتھ فورس کے کچھ نوجوان پولیس اسٹیشن سے چند قدموں کے فاصلے پر دیواروں پر اسٹیکر لگا رہے تھے کہ اس دوران ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے بیٹے اسفندیار طارق اور ان کے بھانجے علی بابر ،عمر بابر پسران ظہیرالدین بابر ،اپنے ساتھیوں شہباز ولد اشرف، یاسر رشید عرف گونا، ولد عبدالرشید، الطاف حسین عرف میٹھوولد نثار علی، عبیدالرحمن ولد قاری صدیق ،عتیق اسلم ولد محمد اسلم، موقع پر آئے جن میں کچھ کے پاس آتشیں اسلحہ تھا ، اسی دوران دونوں فریقین میں نوک جونک شروع ہو گئی اور طارق یوتھ فورس کے مسلح نوجوانوں نے انواریوتھ فورس کے نوجوانوں پر فائرنگ کھول دی جس سے راجہ حسن سجاد فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ، یاد رہے کہ حسن سجاد سابق ایڈمنسٹیریٹربلدیہ کے بھتیجے اور راجہ سجاد انور کے بیٹے ہیں ، حسن سجاد کو زحمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر پہنچایا گیا جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا اور اسلام آباد منتقل کر دیا گیاواقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ندیم عارف ، ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد، ایس ایچ او سٹی حاجی سکندر اعظم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، پولیس ذرائع کے مطابق FIR کے نامزد ملزم شہباز اشرف ولد محمد اشرف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا، جبکہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوارواقع سے نبٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طعینات کر دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( جی پی آئی)سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان نے بھمبر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پھر ن لیگ والے اپنی شکست کو دیکھ چکے ہیں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس میں انتظامیہ کو اپنا مثبت رول ادا کرنا چاہیے ، اور اگر پولیس نے دی گئی ڈیڈ لائن میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو حالات کی تمام ترذمہ دار پولیس ہوگی انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور انتظامیہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ، کارکنوں کا دفاع ڈھنکے کی چوٹ پر کریں گئے۔

Share this:
Tags:
gujrat Madina Muslim Rulers suicide World حکمرانوں خودکش دنیا دھماکے گجرات مسلم
Syed Aqeel Anjum
Previous Post ارض مقد س میں ہونے والے بم دھماکے امت مسلمہ کے لئے باعث مذمت ہیں۔ علامہ سید عقیل انجم
Next Post عبدالستار ایدھی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اِنسانوں کے لئے مسیحا اور ایک عظیم فرشتہ صفت درویش اِنسان تھے۔ محمد اعظم عظیم اعظم
Azam Azim Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close