Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 27/10/2016

October 27, 2016October 27, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات(جی پی آئی) جامع صفتہ المدینہ گجرات میں انٹرنیشنل سیرت النبی ۖ ریسرچ سنٹر کا قیام۔ سنٹر کا افتتاح مفتی اعظم لبنان الشیخ ڈاکٹر اسامہ عبدالرزاق الرفاعی نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل یو کے صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ ‘ کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پاکستان صاحبزادہ سید ضیاء نور شاہ ‘ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ ‘ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیک آباد شریف پیر عثمان افضل قادری’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ مفتی احمد یار خاں نعیمی محمد اقتدار نعیمی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ رندھیر شریف پیر مسعود قادری ‘ مفتی حماد الدین صدیق بھٹی کے شریف’ مولانا عبدالرشید اویسی’ شہزاد شفیق شرقپوری’ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ عدنان اقبال مکی’ اظہر بٹ’ وارث سندھو’ شکیل جنجوعہ’ حاجی محمد اقبال گھمن’ خالد قادری’ قاری محسن رضا قادری’ مولانا محمد علی راجوری’ مولانا عبدالحالق نقشبندی’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ اس ادارے کے قیام کا اعلان آج سے تین سال قبل اس وقت کیا گیا جب ناروے و دیگر ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ہوئی۔ اس وقت اس ادارے کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ سیرت نبی ۖ پر ریسرچ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ یہ شاندار ادارہ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مفتی اعظم لبنان الشیخ ڈاکٹر اسامہ عبدالرزاق الرفاعی نے جامع صفتہ المدینہ جامع مسجد صدیق اکبر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام اولیاء کرام کی کاوشوں سے پھیلا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان لوگوں کا ساتھ دیا ہے جو راہ حق پر چلتے رہے ۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول اللہ کی پیروی کی۔ اللہ تعالیٰ نے حضور ۖ کو دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر حضور ۖ نے ایمان والوں کیلئے خوشخبری سنائی اور انکے لئے جو اللہ کے تابعدار بندے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر فرض کیا ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے رسول اللہ ۖ کی اطاعت کریں۔ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے پاکستان میں مختلف علاقوں میں علماء کرام سے ملاقاتیں کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تنگی آسانی پر غالب نہیں آ سکتی بلکہ ہمیشہ آسانی تنگی پر غالب آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو اسلام کے صحیح سانچے میں ڈھال لیں۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی’ صاحبزادہ سید لخت حسنین شاہ اور انکے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سید لخت حسنین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی بنیاد 1993ء میں ایک چھوٹی سی مسجد میں رکھی گئی اب دنیا کے بیشتر ممالک میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کام کر رہی ہے۔ جس کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا فرض ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے صرف کریں۔ دنیا کے تمام علاقوں میں اسلام اولیائے کرام کی کاوشوں سے پہنچا۔ روس ‘ چیچنیا’ جیسے کیمونسٹ ممالک میں بھی اسلام اولیائے کرام کی کاوشوں سے موجود ہے۔ جہاں جہاں نقشبندی سلسلہ کے پیرو کار نظر آتے ہیں وہیں مجدد الف ثانی کے پیرو کار نظر آتے ہیں۔ روس کے علاقہ میں ایک مسجد قل شریف کے نام سے موجود ہے جو کہ دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں سے ایک ہے۔ جو کہ ایک تالاب پر قائم کی گئی۔ جب روس میں اسلام پر پابندی لگی تو کئی ہزار علماء کرام کو ، عیسائیت قبول نہ کرنے پر قتل کر کے اس تالاب میں پھینکا گیا لیکن اس ملک کے بادشاہ کی بیوی نے ستر سال بعد بادشاہ کو اس بات پر رضا مند کیا کہ یہاں پر ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی جائے اس کیلئے ترقی سے ماہرین بلائے گئے جنہوں نے یہ خوبصورت مسجد تعمیر کی۔ روس ترقی اور کئی ممالک پر مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے مگر اسلام اس کے باوجود اپنی اصل شکل میں اُن ممالک میں موجو دہے۔ اولیائے کرام نے لنگر کی طرف بھی توجہ دی ۔ آستانہ کے ساتھ ساتھ لنگر خانے بھی تعمیر کئے تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے۔ میں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شاندار ریسرچ سنٹر قائم کیا۔ ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ ہم اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور آستانہ عالیہ بائولی شریف کا فیضان تعلیم عام ہے۔ اور ہم لوگوں میں تعلیم کا رجحان پیدا کر رہے ہیں۔ ہم سید لخت حسنین شاہ کی ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان مہمانوں کو یہاں آنے کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری’ نے مفتی اعظم لبنان الشیخ ڈاکٹر اسامہ عبدالرزاق الرفاعی نے انٹرنیشنل سیرت النبی ۖ ریسرچ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خصوصی ملاقات کی اور مفتی اعظم سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کے دورہ کی دعوت بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت محمد وارث سندھو نے اپنی رہائشگاہ پر مفتی اعظم لبنان الشیخ ڈاکٹر اسامہ عبدالرزاق الرفاعی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ لخت حسنین شاہ ‘ صاحبزادہ سید ضیاء نور شاہ’ شہزاد شفیق شرقپوری’ MPA حاجی عمران ظفر’ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حضرت پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کا 46 واں سالانہ عرس مبارک اور انجمن خدام الصوفیاء کا 106 سالہ سالانہ اجلاس آج 28 اکتوبر کو دربار شہنشاہ ولایت میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف ‘ صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کریںگے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری صداقت علی شاہ حاصل کریں گے۔ خصوصی خطاب مفتی محمد اقبال چشتی کریں گے۔ حافظ نور سلطان’ ریحان رئوف روفی و دیگر ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ پیر سید رضی العباس شاہ کی زیر نگرانی انتظامات کئے جا رہے ہیں عمرہ کے ٹکٹ اور جہیز فنڈز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حاجی مشتاق احمد صراف (کڑیانوالہ والے) کی اہلیہ محترمہ سیٹھ لطیف صراف (کڑیانوالہ والے) کی بھاوج اور سیٹھ مظہر عباس صراف (اطہر گولڈ پوائنٹ )، سیٹھ اظہر صراف(لیبیا)، سیٹھ مدثر عباس صراف’ ممتاز تاجر و راہنما مسلم لیگ (ق)’ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ‘جنرل سیکرٹری صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن گجرات سیٹھ ظہیر عباس صراف کی والدہ محترمہ اور سیٹھ یاسر لطیف صراف ۔ سیٹھ مبشر لطیف صراف۔ سیٹھ ناصر لطیف صراف۔ سیٹھ راحیل لطیف صراف ۔ سیٹھ کاشف لطیف صراف کی چچی جان جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے جامع مسجد مولوی حبیب اللہ مسلم آباد میں شروع ہو گا۔ جبکہ اجتماعی دعا ٹھیک 11 بجے ہو گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سرحدوں پر بھارتی فوج کے حملے اور بلوچستان میں دہشت گردی بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستانی حکمرانوں کے ایک پیج پر ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، پہلے حکمرانوں نے کرپشن اور جھوٹ سے ملکی معیشت کو تباہ کیا اب اس کی سلامتی کے درپے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قومی سلامتی کا ذمہ دار ادارہ بھی اظہار تشویش کر چکا ہے۔ انہوں نے پرجوش نعروں میں اعلان کیا کہ اگر حکمرانوں نے 2نومبر کو اسلام آباد جانے والوں کو روکا تو جگہ جگہ دھرنا ہو گا اور پورا ملک بند ہو جائے گا۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی، ضلعی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس اور بعدازاں میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس سے طارق بشیر چیمہ ایم این اے، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، میجر (ر) طاہر صادق اور دیگر رہنمائوں نے بھی پرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور عوام کو ہمیشہ فوقیت اور اہمیت دی ہے اور یہی ہر مسلم لیگی رکن کا طرہ امتیاز ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کا جھوٹ اور کرپشن ہر حد سے بڑھ گئے، پاکستان اور غریبوں کا ہر ساتھی اسلام آباد پہنچے، انہوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا، ان کے دفاتر سازشوں کے مراکز ہیں، یہ پاکستان کا سوال ہے، زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ہم رابطے کر رہے ہیں، سنی اتحاد اور مجلس وحدت المسلمین نے بھی دھرنا میں ساتھ دینے کا کہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دھرنا سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کو کوئی خطرہ ہے تو نوازشریف اور اس کے حواریوں سے ہے، مودی کی زبان بولنے والے حکمران بلوچستان میں دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی صدر کو انہوں نے اپنی تعریفیں کرنے کیلئے بلایا تھا مگر انہوں نے بھی پانامہ لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، یہ کیسے مسلمان حکمران ہیں جو کرپشن چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جاتے ہیں، ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے اس کے باوجود گھر نہیں جاتے۔ انہوں نے کارکنوں اور رہنمائوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان میں ایک نیا جذبہ دیکھ رہا ہوں وہ فعال ہو رہے ہیں، میں چودھری شجاعت حسین کو بلامقابلہ صدر منتخب کرنے پر بھی پارٹی کا مشکور ہوں، ہماری حکومت نے عام اور غریب آدمی کی جو خدمت کی وہ ہماری پارٹی اور رہنمائوں و کارکنوں کو دوسری جماعتوں میں ممتاز کرتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی پارٹی کے صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد جب پہلی بار مسلم لیگ ہائوس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پرجوش نعروں کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مشاورتی اجلاس میں انور بھنڈر، مونس الٰہی، احمد یار ہراج، سردار آصف نکئی، چودھری فرخ الطاف، حسین الٰہی، ریاض اصغر چودھری، رانا طارق، عامر سلطان چیمہ، وقاص موکل، احمد شاہ کھگہ، سید دلاور عباس، بائو رضوان، میاں عمران مسعود، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، سکندر اعظم چیمہ، عبدالرشید بوٹی، اصغر تیل والا، انجینئر شہزادالٰہی، سجاد بلوچ، سہیل چیمہ، میاں منیر، مخدوم بابر، عالمگیر ایڈووکیٹ، خرم منور منج، محمد خان لغاری، چودھری ذوالفقار، رحمن نصیر، گل آغا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے یونیورسٹی آف گجرات اور جناح پبلک سکول کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبہ جات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالقیوم، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں نوتعمیر شدہ بلاک میں سیوریج ڈالنے کا منصوبہ 20دسمبر تک مکمل کیا جائے، سیوریج لائنوں کا لیول مقررہ معیار کے مطابق ہونا چاہیے، لائنوں کی صفائی میں آسانی کیلئے ہر سو فٹ پر مین ہول رکھا جائے اور اعلی معیار کے پائپ استعمال کئے جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف گجرات کا جلالپور جٹاں روڈ پر مرکزی گیٹ لگایا جائے اسی طرح نیوبلاک کا بیرونی گیٹ بھی فوری طور پر لگایا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات نے اتفاق کیا ہے کہ یونیورسٹی، جناح پبلک سکول کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کرے گی پرنسپل جناح پبلک سکول اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر سکیورٹی یونیورسٹی آف گجرات سے ماہانہ میٹنگ منعقد کریں ۔ انہوںنے کہا کہ جناح پبلک سکول کے انتظامی اور تدریسی امور میں بہتری کیلئے بورڈ آف گورنرز میں یونیورسٹی آف گجرات کا نمائندہ شامل کیا جائے گا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف گجرات اور نواز شریف میڈیکل کالج میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے یونیورسٹی کے متعلقہ افسران اور ضلعی حکومت کے افسران کوآرڈینیشن بہتر بنائیں ۔ اس سے قبل وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ، مختلف محکموںکے افسرا ن نے یونیورسٹی میں جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار کے حوالے سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عصرِ حاضر میں اُمت مسلمہ کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے اجتہادی تدبر کی اشد ضرورت ہے۔ جامعات اورطلبہ کی نوجوان نسل اپنی اجتماعی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے قیام کے لیے ساز گار ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ جامعات کا اوّلین مقصد طلبہ کی نسل نو کو ذمہ داری کے ساتھ اُمت مسلمہ کی آئندہ قیادت کے لیے تیار کرنے پر مرکوز ہونا چاہیے۔ اسلام بنیادی طور پر امن و آشتی کا پیغامبر دینِ انسانیت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار عالم اسلام کے معروف دینی راہنما مفتیٔ اعظم لبنان پروفیسر ڈاکٹر جسٹس الشیخ اُسامہ عبدالرزاق الرفاعی نے جامعہ گجرات کے شعبۂ اسلامیات کے زیر اہتمام سمینار”عالمی امن کے قیام میں جامعات کا کردار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کی صدارت کا فریضہ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے سر انجام دیا جبکہ مہمانانِ اعزازی میں چیئر مین مسلم ہینڈز صاحبزادہ سید لختِ حسنین، ڈاکٹر محمد نعیم الدین اور صدر شعبۂ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز اور سید حامد فاروق شامل تھے۔ سیمینار کی نظامت کا فریضہ استاد شعبہ شعیب عارف نے سرانجام دئیے۔ سیمینارکے اختتام پر مختلف شعبہ جات کے طلبہ و اساتذہ نے تفصیلی بحث میں حصہ لیتے ہوئے اُمت مسلمہ کے مسائل اور انکے حل کے لیے کئی فکر انگیز سوالات اُٹھائے۔ ڈاکٹر اسامہ عبدالرزاق نے کہا کہ عصر ِ حاضر میں عالم اسلام کو کئی محاذوں پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دہشت گردی اور تشدد ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہمیں علم کی بنیادوں کومضبوط تر بنانے کے لیے اپنے طلبا و طالبات کی ذہنی تربیت پرزور دینے کی ضرورت ہے۔ علمی دلائل کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح اور سچی تصویر پیش کرتے ہوئے اقوام عالم میں معتبر مقام حاصل کر سکتے ہیں۔طلبہ میں تقابل ادیان اور تاریخ کے وسیع تر مطالعہ کے رُحجان کو تقویت دیتے ہوئے ہم انہیں ایک بہترین فکری و علمی قیادت کے لیے تیار کر تے ہوئے اُمت مسلمہ کے چہرے سے تشددپسندی اور دہشت گردی کے لیبل کو اُتار سکتے ہیں۔ اسلام امن اور حقوق انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ موجودہ عہد میں ہمیں دنیا کے سامنے اسلام کا ایک صحیح بیانیہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے علما اور صوفیائے کرام نے اپنے حُسن کردار، حُسن عمل اور محبت و مؤوت کے ذریعے انسانیت کے دلوں کو تسخیر کرنے کی کوشش کی۔ مسلمان قوم کی وسیع تر تشکیلِ نو کے لیے مسلم معاشرہ میں علمی و عقلی مکالمہ کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ جامعات تحقیقی سرگرمیوں اور سماجی بہتری کے پروگراموں کے ذریعے اپنے طلبہ کی عملی تربیت کا فریضہ سرانجام دیتی ہیں۔ اجتماعی معاشرتی امن کے قیام کے لیے جامعہ گجرات بھی تعلیم و تربیت کے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے طلبہ کو معاشرہ کا ذمہ دار فرد بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ علمی کاوش ہماری شخصیت و کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمار ا مطمعٔ نظر طلبہ کو ایک امن پسند معاشرہ کی تعمیر کے لیے تیا ر کرنا ہے۔ ہمیں طلبہ کو مختلف اقوام، تہذیبوں اور ثقافتوں کی شُستہ اقدار کے احترام کی جانب راغب کرنا ہو گا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں انسانیت کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل پر توجہ دنیا ہو گی۔ سید لخت ِ حسنین نے کہا کہ موجودہ دور عقلی انتشار اور فکری افراتفری کا شکا رہے۔ اساتذہ اپنے طلبہ کی عقلی و فکری تربیت کا فریضہ ذمہ داری سے سرانجام دے کر ہی انہیں عملی قیادت کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔ اسلام دین ِ آسان اور عقل پر مبنی ضابطہ ٔ حیات ہے۔ اسلام ہمیں تمام انسانیت کے احترام کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض اوّلین ہے کہ ہم تقابل ادیان کے ذریعے مختلف نظام ہائے فکر کی اعلیٰ اقدار کا احترام کرتے ہوئے دین ِ اسلام کے روشن پہلوؤوں کو امن عالم کے قیام کی خاطر دنیا کے سامنے لاتے ہوئے نوجوان نسل کو راہنمائی فراہم کریں۔ جامعات کے طلبا و طالبات اسلام کے روشن مستقبل کی اُمید ہیں۔ ڈاکٹر محمد نواز نے اظہار تشکر میں کہا کہ حضور اکرمۖ نے امن کی تبلیغ کے لیے اپنی ذات میں ہمارے لیے نمونہ فراہم کیا۔ انہیں رحمت ا للعا لمین کے لقب سے نوازا گیا۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم حضور اکرمۖ کی حیاتِ طیبہ کو اپنے لیے رول ماڈل بناتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں نبھائیں۔ سیمینار میں طلبہ کو متعدبہ تعداد نے اساتذہ سمیت شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کے لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن پروگرام کا مقصد عوام کو ریلیف اور انکی حقوق ملکیت کا تحفظ ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں میں دیہی موضعات کی اراضی کا 100فیصد ریکارڈ کمپوٹرائز کر لیا گیا ہے اربن موضعات کی کمپوٹرائزیشن کا کام اگلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سیٹلمنٹ آفیسر الیاس گل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم نجم السحرکی زیر قیادت پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور کے زیر تربیت ریونیو افسران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او وقار حسین خان، ریونیو آفیسرسہیل احمد، ارشاد احمد، ملک طفیل ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین نے وفد کو بریفنگ دی ۔سیٹلمنٹ آفیسر الیاس گل نے کہا کہ ضلع گجرات کے 1084موضعات کی کل اراضی 7لاکھ86ہزار 209ایکٹر ہے اس میں سے2لاکھ75ہزار ایکٹر اراضی زرعی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن سے جہاں ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کی شکایات میں واضع کمی آئی ہے وہیں پہلے دو مقامات پر موجود لینڈ ریکارڈ اب کمپوٹر میں بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔ انہوںنے اس تاثر کی تردید کی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی تعیناتی کی وجہ سے ریونیو افسران کی اہمیت میں کسی بھی قسم کی کمی آئی ہے یا دونوں سروسز کے افسران میں کسی بھی نوعیت پیشہ وارانہ محاذ آرائی ہے۔ ایس او سیٹلمنٹ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں پہلی بار 1857-58میں سیٹلمنٹ(اشتمال) کی گئی بعد ازاں 1867-68،1891-92اور قیام پاکستان سے قبل 1911-12میں یہ عمل کیا گیا ، صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع میں دوبارہ سیٹلمنٹ کا عمل شروع کیا گیا جسے مکمل کیا جاچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سیٹلمنٹ آفیسر کی معاونت کیلئے تینوں تحصیلوں میںایکسٹرا اسسٹنٹ سیٹلمنٹ افسران تعینات اور انکے ماتحت منسٹریل سٹاف اور پٹواری بھرتی کئے تھے جنہیں ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے درخواست کی گئی ہے۔ ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل نے بتایا کہ لینڈ ریکار ڈ کی کمپوٹرائزیشن سے جہاں لوگوں کے حقوق ملکیت کو تحفظ ملا ہے وہیں اس حوالے سے عدالتی کیسز میں کمی آئی ہے۔ ملاقات کے دوران ایس او لیاس گل نے وفد میں شامل افسران کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ وفد کے سربراہ نے بہترین مہمان نوازی اور مفید معلومات کی فراہمی پر ایس او الیاس گل ، ڈی ایم او وقار خان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ لیڈیز کلب میں تعمیراتی کام آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا، کلب کا باقاعدہ افتتاح 4نومبر بروز جمعہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، اورنگزیب بٹ، ذیشان بٹ، نگہت قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ ای ڈی او فنانس اور دیگر ممبران نے لیڈیز کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ لیڈیز کلب گجرات کی خواتین کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے ، کلب کے معاملات چلانے کیلئے ہر سال باقاعدگی سے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لیڈیز کلب میں ممبران کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی نیز کلب کے لئے عملہ کی بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔ انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ جمخانہ کی طرح لیڈیز کلب بھی سوشلائزیشن کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا اور گجرات کی خواتین اس سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، ویٹس اینڈ میئرز ڈاکٹر اکرام الحق کی پریس ریلیز کے مطابق کاروباری افراد صرف محکمہ کے انسپکٹرز سے ہی کنڈا پاس کرائیں ۔انہوںنے دوکاندار حضرات سے کہا کہ کنڈا پاس کرانے کیلئے مقررہ سرکاری فیس سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کی جائے اور فیس وصول کرنیوالے انسپکٹر سے سفید رنگ کی رسید ضرور حاصل کی جائے۔

Share this:
Tags:
gujrat Highlights Image Muslim news pakistan پاکستان تصویری جھلکیاں خبروں کمیونٹی گجرات مسلم
Previous Post نیک آباد کی خبروں کی تصویری جھلکیاں
Next Post ملکہ کی خبریں 27/10/2016
Malika

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close