Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 27/1/2016

January 27, 2016 0 1 min read
Chaudhry Shujaat
Chaudhry Shujaat
Chaudhry Shujaat

گجرات (جی پی آئی) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین گزشتہ روز تعزیت کیلئے ڈاکٹر وکیل چوہدری کے گھر گئے اور ان کے بہنوئی سید حسین علی شاہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر وکیل چوہدری اور انکے خاندان کی مسلم لیگ کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر وکیل چوہدری کے بہنوئی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد چوہدری ‘ حسین علی ‘ حاجی اجمل حسین ‘ ملک ریاست علی’ چوہدری ندیم’ چوہدری امتیاز چوہدری عباس’ چوہدری امتیاز’ چوہدری ریاض ‘ ڈاکٹر چوہدری غیاث و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل 6 چوہدری سلیم کمبوہ نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پندرہویں سپورٹس فیسٹیول کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی صحت کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے اور جب تک نوجوان نسل کو سپورٹس اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی جائیں وہ ترقی نہیں کر سکتیں۔ ڈاکٹر تصور حسین نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہمیشہ ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔ جس میں نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کام ہوتا ہے۔ ممتاز صحافی محمود اختر محمود’ نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ شہزاد شفیق شرقپوری اور ان کی ٹیم دن رات سپورٹس کی ترقی کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ اس موقع پر کونسلر شوکت بٹ’ مسٹر اینڈ مسز بائو محمد شفیق’ مسز شہزاد شفیق شرقپوری’ حافظ محمد طاہر و دیگر موجود تھے۔ بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور کھیلوں کی بہتری کیلئے کام کرنے پر شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گرفتار علماء ومشائخ کو رہا کرکے دانش مندی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ بات ممتاز دینی رہنما حضرت پیر محمد افضل قادری امیر عالمی تنظیم اہلسنت، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی سربراہ ادارہ صراط مستقیم، صاحبزادہ حامد رضا سابق وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر اور دیگر قائدین اہلسنت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیۖ کا نفاذ اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر صاحب ایمان کے جذبات ہیں۔ پنجاب بھر سے گرفتار ہزاروں علماء ومشائخ اور کارکنوں کی غیر مشروط رہائی اور دینی مراکز سے پولیس کا حصار ختم ہونے کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جبکہ رات گئے شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، میاں ولید احمد شرقپوری، پیر صدیق افضل قادری، سید مختار اشرف رضوی، پیر ضیاء الاسلام شاہ، علامہ ابو تراب بلوچ، ڈاکٹر نور محمد دانش، حاجی امانت علی چیئرمین قاسمیہ ٹرسٹ، عثمان عزیز وڑائچ، چوہدری شبیر حسین ساہی، مولانا اسلم جلالی، علامہ انصر، پیر نوید الحسن چشتی، مولانا اسجد، مولانا غلام عباس فیضی، قاری مجاہد ممتاز، ودیگر کو مختلف جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ پنجاب کے جیلوں کے باہر رہا ہونے والے علماء ومشائخ اور کارکنوں کے زبردست استقبال کئے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلام اور پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ جبکہ دوسری طرف لبیک یارسول اللہ مارچ کے شرکاء نے دھرنا ختم کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گلیانہ (نامہ نگار)کوٹلہ ایکسپریس برق رفتاری سے کامیابی کی طرف رواں دواں۔کوٹلہ برادران 48چیئرمینوں کے ساتھ سب پر بھاری ۔چوہدری عابدرضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد ایم پی اے کے ضلع بھر کے طوفانی دورے ۔ ضلع بھر سے آزاد چیئرمینوں کے علاوہ این اے 107،پی پی 112،پی پی 110اور این اے 105سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے چئیرمینوں کی حمایت کے ساتھ کوٹلہ برادران ٹکٹ کے لئے موزوں ترین امیدوار بن گئے۔ہر طرف سے محبتیں اورخلوص سمیٹتے ہوئے قافلہ ضلع میں مسلم لیگ ن کے جھنڈے گاڑتا رہا۔ جس طرف بھی گئے عوام کا جوش و خروش اور آزاد حیثیت سے منتخب چئیرمینوں کا خوش آمدید دیدنی تھا۔ ایک ہی دن میں آزاد حیثیت سے منتخب تین چئیرمینوں یوسی چک کمالہ، یوسی صابووال اور یوسی روپیری کی پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر چوہدری عابد رضا کے قافلے میں شمولیت ریکارڈ حیثیت اختیار کر گئی۔ کوٹلہ برادران نے اپنے الائنس کے ساتھ اتحاد کی طاقت کو شو کردیا ۔۔ عوامی نمائندوں نے اور ضلع کی عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا اب رسمی کاروائی ہی باقی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری تنویر احمد ضلع چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔چوہدری تنویر گوندل۔ان خیالات کا اظہار چوہدر ی تنویر گوندل نے یوسی چک کمالہ سے منتخب چئیرمین محمد الیاس اور وائس چئیرمین قیصر فاروق کی چوہدری عابد رضا ایم این اے کی موجودگی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ،چوہدری رضا متہ ، چوہدری اشرف ریحانیہ، چوہدری شفقات عدالت،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، چوہدری نوید انور پلاہ گراں، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چوہدری تنویر گوندل کا کہنا تھاکہ ضلع میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے میں چوہدری عابد رضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی ہر طرح سے سپورٹ کررہے ہیں۔ ہمار ا اور چوہدری عابد رضا برادران کا تعلق اٹوٹ انگ ہے۔ ضلع گجرات کے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے چئیرمینوں کی ایم این اے عابدرضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن میں شمولیتیں ان کی پارٹی وابستگی اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کیئے جانے والے ورک کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ قیادت بھی میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے عوامی رائے کو مقدم رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوسی صابووال سے نو منتخب آزاد چئیرمین نجم بھٹی کی چوہدری عابد رضا ایم این کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ،چوہدری رضا متہ ، چوہدری شفقات عدالت، چوہدری اشرف ریحانیہ، چئیرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ، سابق چئیرمین چوہدر ی سرور بنیاں،چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، چوہدری نوید انور پلاہ گراں، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چیئرمین نجم بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں چوہدری عابدر ضا ایم این اے کی قیادت پر بھرپور اعتمادہے اور ہم انشاء اللہ جو وفا کا رشتہ آج قائم کر رہے ہیں وہ صدیوں قائم و دائم رہے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح حلقہ این اے 107میں ترقیاتی کاموں کی ریل پیل کی جارہی ہے اسی طرح چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ضلع گجرات کی قیادت کرتے ہوئے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوسی ککرالی سے نو منتخب آزاد چئیرمین فہیم سرور روپیری کی چوہدری عابد رضا ایم این کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد،سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین ، چوہدری شفقات عدالت،چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال ،چئیرمین ملک اشفاق ڈوگہ،راجہ اسلم بھاگ نگر،چوہدری ابرار احمد، سیدعابد شاہ، ملک نعیم اعوان رہسیاں، ملک حمید اعوان ،ذوالفقار بٹ ککرالی، تنویر بٹ گوچھ، چوہدری محسن پلاہ گراں،غفور گل شامل تھے۔چوہدری فہیم سرور وپیری کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو مشکلات سے نکالنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ عوامی مفاد اور چوہدری عابدر ضا ایم این اے اور چوہدری شبیراحمد ایم پی اے کی حلقے سے محبت اور لگائو کو دیکھ کر کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ گلیانہ اور تھانہ کھاریاں میں مختلف چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث تین پٹھان گرفتار ۔پولیس تھانہ کھاریاں صدر نے تینوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گاوں ڈوگہ تہال میں ایک رات دو چوریاں کر نے اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین پٹھان گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔تینوں پٹھان گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ گلیانہ کے مختلف دیہاتوں میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔گرفتار ہونے والے نعیم خاں ،فرمان سعید ۔محسن کا تعلق چار سدہ اور مردان سے ہے ۔نعیم خاں ،فرمان سعید ۔اورمحسن گزشتہ شب نواحی موضع ڈوگہ تہال میں واردات کرکے بھاگ رہے تھے کہ گاوں میں شور مچ گیا ۔اور پورا گاوں چوروں کے تعاقب کرتے رہا ۔اور موضع بدر مرجان کے قریب تینوں کو پکڑ لیا ۔اور پولیس تھانہ صدر کو اطلاح دی ۔پولیس نے نعیم خاں ،فرمان سعید ۔محسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فرزند گجرات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان نشان حیدر پانے والے اپنے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید اور بھائی میجر شبیر شریف شہید کی طرح قابل فخر کارنامہ ہے، ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور عوامی فلاح، صحت و تعلیم کے دیگر منصوبے روک کر عوام باالخصوص غریبوں سے دشمنی کی گئی، پنجاب کے حکمران چودھری پرویزالٰہی کے نام کی تختیاں بے شک اتار دیں لیکن ان کو چلنے تو دیں۔ گجرات پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرہ سے پنجاب کے حکمرانوں کی بے حسی اور عوام باالخصوص اہل گجرات سے سوتیلے پن کا سلوک سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا اعلان کوئی چھوٹی بات نہیں اس سے ملکی سیاسی حالات تبدیل ہوں گے، کچھ لوگ انتظار میں بیٹھے تھے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی لڑائی ہو گی، مگر آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، اگر وہ ذاتی مفاد دیکھتے تو پھر یہ فیصلہ نہ کرتے، انہوں نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور پاک فوج، اپنے خاندان، گجرات کے وقار میں اضافہ کیا جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں امن کیلئے مؤثر اقدامات پر عام آدمی چاہتا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راتوں رات پنجاب حکومت دھاندلی والا بلدیاتی آرڈیننس لے آئی کیونکہ اسے یقین تھا کہ گجرات سمیت دیگر اضلاع میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا، یہ کیس عدالت میں ہے اس لیے اس پر مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی کارروائی ہونی چاہئے، سکولوں کو بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، عراق، افغانستان میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک خطہ میں امن قائم نہیں ہو گا، موجودہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں کیے اس لیے ابھی تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ متحدہ اپوزیشن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی حد تک اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے، مرکز میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں، متحدہ اپوزیشن کے قیام سے حکومت کو دھچکے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور جنگلہ بس خسارے کے ناکام منصوبے ہیں، آئندہ حکومت یہ منصوبے فوراً بند کر دے گی، لہٰذا عوام کا کھربوں روپیہ ان فیل منصوبوں پر ضائع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یا کوئی اور سولو فلائٹ کے ذریعے اکیلا کامیاب نہیں ہو سکتا، الائنس بنیں گے تو کامیابی ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، ہوں گے یا نہیں یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ہمیشہ سے وفاقی کنٹرول میں رہا ہے اسے صوبوں کے کنٹرول میں دے کر صوبائی مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چودھری گلزار، ڈاکٹر انصر، چودھری صفدر وڑائچ، چودھری خالد اصغر گھرال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین پریس کلب میں آئے تو نومنتخب عہدیداروں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی اور انہیں چودھری پرویزالٰہی سے منسوب ہال کا دورہ کروایا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ شہر کو تجاوزات کی مہم کی آڑ میں کھنڈرات میں تبدیل کرنے اور عوام کی اربوں روپے کی پراپرٹی کی تباہی و بربادی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ انتظامیہ کے منظور شدہ نقشوں اور این ایچ اے کے این او سی کے بعد کی گئی تعمیرات اور غریبوں کے مکانوں کو زبانی کلامی احکامات کے ذریعہ توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے جس کے باعث لوگ پوری زندگی میں بنائے گئے ان اثاثوں سے محروم ہو چکے ہیں اور سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ متاثرین سے باضابطہ بات چیت کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جاتا اور انہیں مارکیٹ ریٹ کے حساب سے معاوضہ بھی دیا جاتا لیکن حکومت نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی بجائے بغداد کی طرح کھنڈرات کا شہر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو چاہئے کہ وہ تلہ گنگ کی یہ صورتحال سامنے لائے جبکہ اعلیٰ عدلیہ کو بھی اس معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تلہ گنگ کے عوام کی داد رسی کرنی چاہئے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی دنیا میڈیا گروپ، پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئرمین اور سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے مرحوم والد میاں ظہورالحق کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، میاں منیر اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رولر روڈ پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں ضلع گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے حکومت نے 692ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جس کی صدارت ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی نے کی جبکہ ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال ، چوہدری عابد رضا ، ایم پی ایز میاں طارق محمود ، میجر (ر) معین نواز ، چوہدری اشرف دیونہ ، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود ، نوابزادہ طاہر الملک و دیگر بھی موجود تھے ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری محمد اصغر نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں جن سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ان میں 30فیصد نئی اور 70فیصد پرانی سڑکوں کی مرمت شامل ہو گی ، 5کلو میٹر یا اس سے زیادہ اور 10فٹ تک چوڑی سڑکیں تیسرے مرحلے میں تعمیر کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے احکام کو ہدایت کی ہے کہ فروری میں شاہین چوک فلائی اوور پر کام شروع کیا جائے جبکہ شہباز پور پل کی ماڈل سٹڈی بھی فروری میں مکمل ہو جائے گی ۔ ڈی سی ا و لیاقت علی چٹھہ نے ڈی او روڈز کو ہدایت کی کہ شہر میں سٹی روڈز پراجیکٹ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے ، شادیوال روڈ کی تعمیر کے دوران علاقہ مکینوں کی سہولت کو بھی ہر صورت مد نظر رکھا جائے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ خطرناک قرار دی گئی 8سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ باقی 16سکیموں کیلئے بھی جلد فنڈ کا اجراء متوقع ہے ۔ انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں میں کسی صورت طلباء و طالبات کو نہ بٹھایا جائے جبکہ ڈی او بلڈنگز ان عمارتوں کو مسمار کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ ڈی سی او نے ارکان اسمبلی کی نشاندہی پر مختلف شاہرائوں پر تجاوزات کے خاتمہ اور بوسیدہ پلیوں کا فوری جائزہ لینے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں ۔ ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تخمینہ جات کی تیاری کے دوران متعلقہ ارکان اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا کریں اور ان کی مشاورت سے منصوبہ جات تیار کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کی اونر شپ قبول کریں اور ان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ڈی ایم او احمد رضا سرا، ای ڈی او طاہر کاشف، ڈی او محمد پرویز ، ڈی ای اوز، اے ای اوز اور مانیٹرنگ فورس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی ایم او احمد رضا اجلاس کے شرکاء کو گذشتہ ماہ کے دوران سرکاری سکولوں میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری، ایڈمن افسران کے دورہ جات اور بنیادی سہولیات کی موجودگی کے بارے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی سکیورٹی نہایت مقدم اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس مقصد کے لئے سب کو الرٹ رہنا ہوگا خصوصا بچیوں کے سکولوں کی مناسب اونچائی میں چار دیواری کی تعمیر ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے افسران بھی سکولوں کی سکیورٹی چیک کریں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ کوئی بھی سکول بنیادی سہولیات سے محروم نہیں ہونا چاہیے، جن سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے افسران اپنے دوروں کے موقع پر تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کریں جبکہ ہیڈ ماسٹرز خود بھی ان منصوبوں کی نگرانی کریں ۔ ڈی سی او نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ اساتذہ کو چھٹی دینے میں احتیاط کا مظاہر ہ کیا جائے اور اگر کسی سنگل ٹیچر سکول میں چھٹی دی جائے تو متعلقہ اے ای اوز اس دن خود اس سکول میں موجو د رہیں۔ ڈی سی او نے مانیٹرنگ فورس کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رپورٹس حکومت کو بھجواتے وقت احتیاط کا مظاہر ہ کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی غلط معلومات حکومت کو نہ بھجوائی جائے جبکہ ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ و ہ خود بھی تمام عمل کی نگرانی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ ریجن آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داری سرانجام دیں، کرپشن ، فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پولیس لائنز میں ٹریفک پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی ٹریفک نے کہا کہ آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ اور نفری کی کمی کی وجہ سے مشکلات کو بہتر ٹیم ورک سے کنٹرول کرنا ہوگا، پولیس اہلکار ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے انکی عزت نفس اور محکمہ کا وقار مجروح ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اہلکار چالان مرتب کرتے وقت نہایت احتیاط کا مظاہرہ کریں ، بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور صاف ستھرا یونیفارم پہنیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اہلکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ڈی ایس پی ٹریفک گجرات یا ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسے سے قبل ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل نے ایس پی ٹریفک کو خوش آمدیدکہا اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات اور گردنواح میں ہومیو پیتھی کی جعلی ادویات سرعام میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی جارہی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ شہر گجرات کے تمام میڈیکل سٹوروں پر پہلے ہی بہت زایادہ ایلوپیتھی ادویات کی فروخت عروج پر ہے اور ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کا عملہ بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے جو ان میڈیکل سٹوروں سے لاکھوں روپے کی ماہانہ منتھلی اکٹھی کر کے ان کو لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے وہ بلا ان چوروں کے خلاف کیسے کاروائی کریں گے ،گجرات کے شہر ی جعلی اور نمبر دو ادویات کھا کھا کر مر رہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور نہ ہی ہومیو پیتھی اور ایلو پیتھی جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے گجرات کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم او گجرات و اسپیشل مجسٹریٹ پرائس چوہدری خرم تر ہنگی نے دوران چیکنگ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے پانچ دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر ادئیے ہیں جبکہ انہوں نے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروںکو نقد دو ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں تجاوزات کی بھر ما ر نے شہریوں کی زندگی کو اجیر ن بنا رکھا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم گجرات مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جو ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر نظر آتا ہے ،گجرات شہر کی اہم شاہراہ آج کل تجاوزات کی زد میں ہیں جن مین سر فہرست چوک پاکستان ہے جہاں تجاوزات کی وجہ سے روزانہ کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہتی ہے اور کئی کئی گھنٹے تک ذلیل وخوار ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ شہر بھر کی کئی کاروباری روڈ بھی اس کی زد میں ہیں مگر ٹی ایم اے کا عملہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے ریلوے روڈ جو کاروبار کے حوالہ بہت زیادہ مشہور ہے وہاں پر بھی تجاوزات کی بھر مار ہے ریلوے روڈ کے تمام دوکان داروں نے اپنا اپنا سامان اپنی دوکانوں کے باہر لگا کر پیدل چلنے والوں کا راستہ روک رکھا ہے جبکہ زیادہ دوکانداروں نے اپنی اپنی دوکانوں کے آگے ریڑھیاں اور پھٹے لگوا رکھے ہیں اور ان سے باقاعدہ ہر ماہ منتھلی وصول کی جاتی ہے اور رہی سہی کسر سڑک کے درمیان ریڑھے کھڑے کر کے نکال دی جاتی ہے چھٹی کے وقت کالج اور سکول کی طالبات کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،ریلوے روڈ پر دن کو تو کیا رات کو بھی گزرنے کے لیے رستہ موجود نہیں ہو تا ریلوے روڈ رات کے وقت فوڈ سٹریٹ کا منظر پیش کر تا ہے درمیان سڑک کے ریڑھیاں کھڑی کر کے کاروبار کیا جاتا ہے مگر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ نہ جانے کیوں خاموش تماشائی بن جاتا ہے دوسری طرف گجرات شہر کا مصروف ترین باز ار مسلم بازار میں بھی تجاوزات کی بھر ما ر ہے جہاں پیدل چلنا انتہائی دشوار ہے بازار میں تجاوزات کیوجہ سے قدم رکھنا مشکل ہے مین بازار کے دوکانداروں نے بازار میں اپنی دوکانون کے آگے دو دو پٹھے لگا رکھے ہیں اور ان سے ہزاروں روپے منتھلی لی جاتی ہے جبکہ ٹی ایم اے کا عملہ بھی ان سے باقاعدہ ہر ماہ اپنا حصہ وصول کرتا ہے علاوہ ازیں چوک نواب صاحب، شاہ فیصل گیٹ،پرنس چوک،جیل چوک ،کچہری چوک ،جی ٹی ایس چوک،سرگودہا روڈ ،سمیت کئی اہم علاقے ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات کی زد میں ہیں اگر ٹی ایم اے کے آفسران تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اپریشن کلین اپ کریں تو پورا شہر تجاوزات سے پاک ہو سکتا ہے مگر ٹی ایم اے ے آفسران اور کی ملی بھگت کی وجہ سے پورا شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے،ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس کی ناکامی کی وجہ سے پورے شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈ بھی بنے ہو ئے ہیں جن کی وجہ سے گجرات شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل جنم لے رہے ہیں چوک پاکستان کے قریب سرور گولڈ پلازہ کے باہر بھی غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ بن چکا ہے جس سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند رہتی ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا عملہ بھی اس طرف کو ئی توجہ نہیں دے ر ہا،گجرات کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے اصلاح وحوال کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں کالج آف کامرس فار بوائز میں 5ویں سالانہ مقابلہ حسن نعت اور تقاریر منعقد ہوا جس میں24 سکولوں کے 48 طلباء نے حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر تھے۔ صدارت ڈائریکٹر ادارہ ہذا پروفیسر انصر محمود راجہ نے کی۔ ججز کے فرائض پروفیسر ارشد اقبال گورنمنٹ کالج پروفیسر غلام مرتضیٰ اسلامک ایشین کالج اور علامہ صفدر رضا علی چک نے سرانجام دیئے۔ نعت میں پہلی پوزیشن طالب علم قاسم رضا سی این سی سکول اینڈ ایڈن کالج نصیرہ، دوسری پوزیشن شاہ میر بحریہ فائونڈیشن کھاریاں اور تیسری پوزیشن علی شیراز دی ویلجرز سکول باہروال نے حاصل کی جبکہ مقابلہ تقاریر میں پہلی پوزیش محمد حماد علی اسلامک پبلک سکول بھائو گھسیٹ پور دوسری پوزیشن سلیمان عارف دی سٹی سکول کھاریاں نے جبکہ تیسری پوزیشن شیراز الحسن گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ نے حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی اے سی میاں اقبال مظہر نے اوّل، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقدی اور ٹرافی انعامات تقسیم کئے۔ K.C.C کی جانب سے پہلی پوزیشن پر3ہزار وپے نقد، ٹرافی دوسری پوزیشن پر2ہزار نقدی ٹرافی اور تیسری پوزیشن پر ایک ہزار روپے نقدی اور ٹرافی دونوں مقابلوں کے کامیاب امیدواروں میں تقسیم کئے گے سکولوں کے ٹیچروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) یونین کونسل گلیانہ سے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے کونسلر نے چیئرمین گلیانہ کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا ساتھیوں سمیت اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کونسلر مدثر اقبال جنڈ شریف نے گذشتہ روز راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری محمد علی تنویر سے ڈیرہ کوٹلہ پر ملاقات کی اور چیئرمین ڈاکٹر محمد عباس گلیانہ کی قیادت میں اپنے ساتھیوں چوہدری محمد اشرف چیئرمین زکوٰہ کمیٹی جنڈ شریف، سابق کونسلر چوہدری محمد اشفاق جنڈ شریف، چوہدری ارشد محمود جنڈ شریف (فرانس) اور چوہدری عبدالخالق جنڈ شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدثر اقبال نے کہا کہ چیئرمین چوہدری محمد عباس کی زیر قیادت اورMNA چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی زیر سرپرستی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں زندگی بھر مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کوٹلہ برادران کی کارکردگی ہر لحاظ سے صوبہ پنجاب بھر میں نمایاں ہے حلقہ این اے107 کے بعد اب ضلع گجرات کی بھاگ دوڑ بھی کوٹلہ برادران ہی سنبھالیں گے اور انشاء اللہ چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) راجہ سجاد حسین پنڈی ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور M.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں ضلع گجرات سے مسلم لیگ(ن) کے تمام منتخب چیئرمین، وائس چیرمین اور ضلع کونسل کے ممبران چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کو ہی ووٹ دیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ویلڈن مسلم لیگ(ن) یونین کونسل دھوریہ (89) سے مخصوص سیٹوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیابی عوامی حلقوں کا چیئرمین حاجی افتخار حیدر منڈیر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ کامیاب ہونے والوں میں کسان کونسلر راجہ مزمل حسین، یوتھ کونسلر محمد عدنان، جبکہ لیڈی کونسلر صابرینہ تاج بیگم اور سمعیہ شامل ہیں ان امیدواروں کے مقابلہ میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے اس طرح مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) SHOتھانہ کھاریاں صدر شہباز ہنجرا نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث3 گینگ گرفتار کرلئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے بہت جلد DPO گجرات پریس کانفرنس کریں گے اور ان جرائم پیشہ افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ان سے برآمدگی بارے بریفنگ بھی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم DPO گجرات رائے ضمیر الحق کی زیر سرپرستی DSP کھاریاں ملک منظور اعوان کی زیرقیادت دن رات بھرپور محنت کر رہے ہیں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کئے ہیں ان سے ٹیکنیکل طریقوں سے تفتیش جاری ہے برآمدگی بھی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ علاقہ کو جرائم فری بنا کر دم لوں گا۔ علاقہ سے جرائم کا صفایا کرنے کا عزم کر رکھا ہے عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہمارا فرض اوّلین ہے جانوں پر کھیل کر فرض ادا کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا(جی پی آئی) محبوب خداکی تشریف آوری سے کائنات کاذرہ ذرہ چمک اٹھا۔بھٹکی تڑپتی انسانیت کوقرارحاصل ہوا۔کائنات کے ہرذی روح کومونس وغمخوارمل گیا۔چشم فلک نے آپ ۖ کی ولادت جیسانظارہ نہ پہلے دیکھااورنہ ہی بعدمیں۔ان خیالات کا اظہارجانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیرمحمدرفیق احمدمجددی نیجامع مسجد فیض بلال کمیٹی والی گلی وزیرآبادمیں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام وانجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام یاد خیرالبشرکانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ،صاحبزادہ پیرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،قاری سعید احمدارشد،پیرمحمدرفیق احمد،آصف محمودکلیر،علا مہ محمدناظم،شہزاداحمدمجددی،حافظ سعیداحمدارشد،محمدخادم بلال ،محمدقاسم احسان،پیرصبا حت مولیٰ،حاجی محمدانور،ڈاکٹر محمدناظم،محمدنصیراحمدکلیرودیگرنے بھی خطاب کیا۔مفکر اسلام جانشین شیخ القرآن پیرمحمدآصف ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی رحمت ۖ محبت ایمان کی دلیل ہے۔مسلمان کے ایمان کی سلا متی آپ ۖ سے محبت میںمضمرہے۔آپ ۖ کی تشریف آوری کے بعدمعاشرے سے گمراہی ذلتوںکے اندھیروںکاخاتمہ ہوا۔بکھرے ہوئے معاشرے میںایثارومحبت یک جہتی کاعنصرغالب آنے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا(جی پی آئی)جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیرڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرنے کہا ہے کہ جماعت اسلا می اقامت دین ،عوامی فلاح وبہبودکامشن جاری رکھے گی۔اسلام کاعادلانہ نظام نافذکئے بغیرقیام پاکستان کے مقاصدپورے نہیںہونگے۔ملک وامن وسکون اورمحبت واخوت کاگہوارہ بناناچاہتی ہے۔اسلا می پاکستان اورنظریہ پاکستان کے لئے ہرقربانی دینگے۔وہ جماعت اسلا می سٹی کے اراکین کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت صابر حسین بٹ نے کی۔اس موقع پرچوہدری ناصرمحمودکلیر،محمدمشتاق بٹ،محموداحمدخاں،وسیم شاہد اولکھ،ابوبکرساجدسمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارنے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔پاکستان کوباہرسے نہیںکرپٹ حکمرانوںسے خطرہ ہے کرپشن ختم کئے بغیرترقی ممکن نہیں۔دیانتدارقیادت ملک وقوم کومسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک کوجیالوںاورمتوالوںکی بجائے رکھوالوںکی ضرورت ہے۔جماعت اسلا می کارکنان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے ہرگھراورہرفردتک جماعت اسلا می کاپیغام پہنچانے کے لئے کمرکس لیں۔مارچ کی خصوصی مہم کے ذریعے ہزاروںافرادکواپناہمنوابناناہے۔زونل امیرناصرمحمودکلیرنے کہا ہے کہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیربھرپورطریقے سے منایاجائے گا۔بعدازنمازجمعہ اسلا مک سنٹرسے کشمیرریلی نکالی جائے گی۔جسکی قیادت مرکزی رہنماجماعت اسلا می فریداحمدپراچہ وزیربلدیات کے پی کے عنایت اللہ قیادت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف حافظ محمد عظیم چوراہی آج 27 جنوری وزیرآباد آئیں گے وہ محمد رضوان بٹ کی زیرنگرانی عرس شیخ عبدالقادر جیلانی کانفرنس سے خطاب کریں گے جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی کریں گے۔

Share this:
Tags:
generation gujrat Lawyer pakistan PML Prime Minister پاکستان تعزیت گجرات مسلم لیگ نسل وزیراعظم وکیل
Peshawar
Previous Post پشاور : حیات آباد، رشتے کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
Next Post کوئٹہ میں سردی کم، شمالی علاقوں میں بڑھ گئی
Quetta Cold Weather

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close