Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 24/3/2016

March 24, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) 23 مارچ 1940 کا دن ہمیں اس وقت کی یاد دلاتا ہے جب آج سے 76 برس قبل پنجاب کے دل لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ نے فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا تھا۔ جس میں قرارداد پاکستان میں تقسیم ہند کے حوالہ سے سیاسی بصیرت کا اظہار تھا جس کا اعلان 1930 میں علامہ اقبال نے تاریخی خطبہ الہ آباد میں کیا تھا مسلم اکثریتی علاقوں کو اکائیوں کی شکل میں خود مختاری دینے کے ارد گرد بنی اس قرار داد کے ذریعے مسلم لیگ نے اپنا سارا وزن مسلم اکثریتی صوبوں پر ڈال دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور افتخار بھٹہ چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو محض چھٹی منانا کافی نہیں ہے۔ ہمیں قرار داد کی بصیرت کو دوبارہ اجاگر کرنا ہے۔ جس سے مرکز صوبوں اور اضلاع میں پارلیمان جمہوریت کے تسلسل اور فیڈریشن کی اکائیوں کے اتحاد کو پروموٹ کیا جانا چاہئے۔ پاکستانی فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی وجہ سے ملک میں امن وامان کا قیام ممکن ہوا ہے۔ ہم سپہ سالار راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ممتاز سیاسی راہنما سید باقر رضوی نے کہا کہ تحریک پاکستان برصغیر مسلمانان ہند کے حصول حقوق کی جدوجہد تھی۔ جسکو بانی پاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے آئینی اور قوانین کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ 23 مارچ 2940ء ہماری تحریک آزادی کا اہم سنگ میل ہے جس سے نئی ریاست کے جغرافیہ کی نشاندہی کی گئی اور علامہ اقبال کے خواب نے قرار دادد کے سات سال بعد عملی روپ دھار لیا۔ چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ لاہور میں مینار پاکستان ہماری قومی یکجہتی کی علامت ہے اور اس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نے نئی ریاست کے قیام کیلئے عہد کیا ۔ 1940ء کی قرار داد کے بعد 1973 کا آئین ہماری قومی مقدس دستاویز ہے جس نے ریاست کے آئین اور قانونی کردار کی وضاحت کی ہے۔ عامر چوہدری اور راجہ اعجاز نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو قرار داد پاکستان سے آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں دوبارہ ادبی سرگرمیاں فعال کرنی چاہئیں تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تاریخ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ وطنیت پرستی کے جذبہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے افواج پاکستان کی دہشتگردی کے حوالہ سے خدمات کو سراہا گیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جنکی وجہ سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ اس موقع پر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات و سٹی گجرات کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 23 مارچ کو سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت سید الشہداء ایمپائر ہائوس میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اور ذاکرین نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ خصوصی خطاب مفسر تاریخ کربلا علامہ علی ناصر الحسینی آف تلہاڑا ، مصور غم ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑ والا ‘ بحر المصائب علامہ ذاکر حاجی مقبول حسین ڈھکو آف منڈی شاہ جیونا، علامہ محمد زمان الحسینی و دیگر ذاکرین کرام نے خطاب کیا۔ سید عارف موسوی ‘ سید عرفان نقوی نے سلام پیش کیا۔ نقابت کے فرائض پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے پیش کئے۔ جبکہ منتظمین میں صدر حسینیہ ٹرسٹ الطاف حسین جعفری’ جواد حسین جعفری اور عدنان حسین جعفری تھے۔ اس موقع پر فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کرنے کے بعد اختتام پر شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ ضلع بھر سے اہم سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوم پاکستان کے سلسلہ میں عظیم الشان پروگرام دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی ‘ حافظ محمد طاہر و دیگر نے خطاب کیا۔ طلبہ و طالبات نے خاکے پیش کئے۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ ہمیں اس بات کا عہد کرتا ہے کہ پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں گے اور پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے حکمران ہیں۔ اس لئے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام ہونا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ پبلک ہائی سکول نمبر ون کی نئی بلڈنگ کیلئے ہم نے پہلے ساڑھے چار کروڑ روپے دئیے ہیں۔ اب اس برانچ کے لئے ساٹھ لاکھ روپے دئیے ہیں۔ حاجی ناصر محمود ‘ حاجی عمران ظفر اور ای ڈی او ایجوکیشن نے تختی کی رونمائی کی۔ تقریب میں چیئرمین چوہدری آصف رضا مہمدہ’ سائیں محمد رفیق کونسلر’ چوہدری شہزاد کائرہ’ چیئرمین پی ٹی یو ‘ رانا نعیم سیکرٹری پی ٹی یو’ عامر وحید گجر ڈنگہ’ افضال حیدری صدر مرکز کنجاہ’ محمد اکرم صدر مرکز ڈنگہ’ عبدالغفور صدر مرکز سرائے عالمگیر’ ملک محمد یونس جلالپور جٹاں’ احسان اللہ کدھر’ چوہدری طاہر اسلام’ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمداصغر ‘ ہیڈ ماسٹر جمال حسین مغل’ تاجر رہنما خادم حسین سلیمی’ بوبی عالمگیر پہلوان’ ملک جاوید اختر اعوان سمیت دیگر شریک تھے۔ آخر میں مہمانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوم پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گجرات جمنیزیم میں انٹر کالجز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی ADCG عرفان علی کاٹھیا تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ ممبران سپورٹس کمیٹی رانا ثاقب مشرف’ چوہدری ظہور الٰہی’ چوہدری ناصر علی’ محمد انور شیخ تھے۔ پہلی پوزیشن دار ارقم سکول کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن پنجاب کالجز نے حاصل کی جبکہ نمائشی میچ میں ظہو رالٰہی کلب نے سویڈش کلب کو شکست دی۔ مہمانان گرامی نے نقد انعامات اور ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ADCG عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ گجرات سپورٹس کمیٹی اور بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جو کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آج ہم اس تقریب میں آنے والے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کا انتظام کیا جا رہا ہے جس میں کھیلوں کا بھی پروگرام منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوم پاکستان کے سلسلہ میں میر ہنڈا کی طرف سے 7 لاکھ 86 ہزار کسٹمرز کا ٹارگٹ پورا ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صبح سے شام تک سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی فری ٹیوننگ کی گئی۔ اور بذریعہ قرعہ اندازی آنیوالے سینکڑوں مہمانوں کو انعامات دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں بچوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوًری اس تقریب کے صدر ہوں گے ۔ تقریب میں ضلع بھر کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفس گجرات کی طرف سے مس عفت کمال کی زیر نگرانی چیئرمین متحدہ علماء ومشائخ بورڈ حکیم جواد الرحمن نظامی کی زیر صدارت الیمزان پبلک سکول گجرات میں شاندار مقابلہ حسن نعت کا انعقادکیا گیا مقابلہ حسن نعت میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد میں حصہ لیا ، اور اپنے اپنے انداز میں آقا اے دو جہاں مدنی تاجدار حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے مقابلہ کے اختتام پر ججز نے ،محمد اویس کو اول، علیشباء طاہر کو دوئم، اور ابوبکر کو سوئم پوزیشن کا حقدار ہونے کا اعلان کیا ، پاپولیشن ویلفئیر آ فس گجرات کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مسز عفت کمال سوشل موبلائزر یوسی 1مرز ا شہزاد بیگ ،حکیم جوادالرحمن نظامی سیفی ، اور غلام مصطفی( چیئرمین چناب گروپ آف کالجز) نے مقابلہ میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو ٹرافیاں دیں اس موقع پر بچوں کے والدین بالخصوص مائوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوںنے ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفس گجرات کی ڈپٹی آفیسر مس عفت کمال اور انکی ٹیم کو مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرامات کا انعقاد ہونا ضروری ہے تا کہ ہماری آنے والی نسل میں آقا اے دو جہاں نبی آخر زماں حضرت محمد ۖ کا عشق اور ان سے تعلق پیدا ہو کیونکہ بحثیت مسلمان آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی ہماری دونوں جہانوں میں کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) الیمزان پبلک سکول میں گیارہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی DSPرضا اعوان ، غلام مصطفی ( چیئرمین چناب گروپ آف کالجز) اورڈاکٹر افضل زکی ودیگر تھے ، تقریب میں بچوں نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے مختلف انداز میں ٹیبلو پیش کر کے تقریب کو مزید چار چاند لگا دیئے تقریب میں بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء طالبات کو مہمانان خصوصی نے شیلڈز اور حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس بھی دیئے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی رضا اعوان نے کہا کہ بچوں کی کارکردگی اورخود اعتمادی دیکھ کر انتہائی خوشی ہو ئی ہے الیمزان پبلک سکول کے اسا تذہ پیرو مرشد حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی قیادت میں دین و دنیا وی علوم کے امتزاج کے ساتھ بہتر انداز میں تربیت کر رہے ہیں جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈاکٹر افضل زکی نے کہا کہ مجھے الیمزان پبلک سکول کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو ئی اساتذہ نے حقیقی معنوں میں بچوں کی بہتر انداز میں تربیت کی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس میں مزید ترقی وکامیابی و برکت نصیب کرے ( آمین )تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے تقریب کے اختتام پر چیئر مین الیمزان پبلک سکول حکیم جواد الرحمن نظامی کی طرف سے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو ریفرشمنٹ بھی دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما و چشم وچراغ ریحانیہ فیملی چوہدری صیام اشرف ریحانیہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیے کہا کہ ایل اے 34آزاد جموں کشمیر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے انشااللہ حلقہ کے عوام اور دوست و برادری کے تعاون سے کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی سابقہ محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کرینگے ، عوامی خدمت اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا بزرگوں سے وراثت میں ملا ہے ہمارا خاندان گذشتہ کئی سالوں سیاست میں موجود ہے اور کئی بار عوامی عہدوں پر تعینات رہ چکا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے اوپر کسی بھی قسم کی کرپشن کا دھبہ نہیں ہے انشااللہ میں اپنے خاندان کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت وفلاح وبہبود میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑو ں گا حلقہ کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام وسائل بروے کار لائیں گے اور عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری ظہور آف ( صباحت گروپ ) وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ گجرات نے کہا ہے کہ صنعتی انتظامیہ کی سرپر ستی جشن بہاراں بھرپور طریقے سے 27مارچ تا یکم اپریل منایا جا رہا ہے انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں ڈی سی او گجرات اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ودیگر انتظامیہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ سر گرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ ان مقابلہ جات میں کبڈی میچ، تجمل حسین پارک میں ہوگا 28مارچ ظہور الہی اسٹیڈیم جبکہ ہارس اسٹیڈیم کیٹل شوہ اور ایگری کلچر نمائش جلالپور جٹاں سپورٹساسٹیڈیم میں ستائیس اور اٹھائیس کو منعقد ہو گی اس کے علاوہ عارف لوہار کا فوک میوزک شو ظہور الہی اسٹیڈیم میں 28مارچ کو ہو گا ، علاوہ ازین بیڈمنٹن ، گھووڑوں کا ڈانس ودیگر کھیل بھی ہونگے ، فیملی کے لئے پروگرام بھی مرتب کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میںیوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، آرپی او گوجرانوالہ محمد طاہر ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق مہمانان خصوصی تھے ۔ یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کھاریاں کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں اعلی فوجی افسران کے علاوہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھی شرکت کی ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میونسپل ماڈل سکول میںطلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے ہوئے جس میں شریک طلبہ نے قرار داد پاکستان، تحریک پاکستان سمیت مختلف ملی موضوعات پر اظہار خیال کیا اور ملی نغمے پیش کئے، مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، اے سی گجرات نورالعین، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او ایلیمنٹری محمد پرویز، چوہدری اورنگزیب، پرنسپل رخسانہ قدیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یوم پاکستان کے موقع پر پولیس لائنز میں خصوصی تقریب میں پولیس کے دستوںنے زبردست مارچ پاسٹ کیا جبکہ مہمانان خصوصی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔ تقریب میں شہدائے پولیس کے ورثا کومالی امداد کے چیک اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ ضلع کونسل ہال میں انجمن تاجراں کے زیر اہتمام تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ،نے صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ اور چیئرمین یونین کونسل چوہدری آصف و دیگر معززین کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ ضلع کونسل ہال میں ہی فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتما م یوم تجدید عہد بھی منایا گیا۔ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول اور ضلع کونسل ہال میںتقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آج کے دن مسلمانان برصغیر نے الگ وطن کے حصول کا ارادہ عز م کیا اور محض سات سال کے مختصر ترین عرصہ میں اپنی پرخلوص جدوجہد سے نہ صرف برصغیر اور ایشیا بلکہ دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا اور اسکے نتیجہ میں دنیا کی پہلی نظریاتی اسلامی ریاست وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ایک بار پھر تجدید عہد کرنا ہوگا اورجس طرح ہمارے اسلاف نے پاکستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی اسی جذبے سے اس ملک کی ترقی و خوشحالی اور اسے پرامن بنانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوںنے اس امر پر زور دیا کہ نئی نسل کو دو قومی نظریہ اور تحریک آزادی کے مقاصد سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ، مستقبل کے ان معماروں کو اسلاف کی جدوجہد کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرکے ہی وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کو آج جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمنٹنے کے لئے ملی یکجہتی کو فروغ دینے کی از حد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے اسلاف نے آزادی کے لئے بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ہماری مسلح افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بھی جوانمردی سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آج بھی ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے نتیجے میں دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ آر پی او گوجرانوالہ محمد طاہر نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے جس جذبے سے جدوجہد کی گئی آج اس سے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کی قربانیوںکی بدولت پاک وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں اور پاکستانی قوم ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیںجانے دے گی۔ انہوںنے شہداء پولیس کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس کے افسران و جوان اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ آرپی او نے کہا کہ شہداء کے لواحقین خود کوتنہا نہ سمجھیں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یہ قوم انکے ساتھ ہے اور انکی فلاح بہبود کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دریائے چناب پر شہباز پور پل کی تعمیر کے لئے ماڈل سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے، پل کے 8کلو میٹر اپ سٹریم اور 8کلو میٹر ڈائون سٹریم دریا کی الائنمٹ کرکے بند بھی بنایا جائے گا جس سے علاقہ سیلاب کے خطرات سے بھی محفوظ ہو جائیگا اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 4ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے نندی پور میں ماڈل سٹڈی کی تکمیل کے حوالے سے حتمی اجلاس میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے میجر(ر) معین نواز، چیف انجینئر خالد وڑائچ ، ڈائریکٹر ہائیڈرالک اسٹیڈیز و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گجرات ، جلالپور جٹاں کو سیالکوٹ سے ملانے کے لئے دریائے چناب پر اس اہم ترین منصوبہ کی نندی پور میں طویل ماڈل سٹڈی کی گئی ہے اور تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ پل شہباز پور بند سے 1کلو میٹر ڈائون سٹریم تعمیر کیا جائے گا ، پل کو جلالپور جٹاں روڈ سے ملانے کے لئے بائپاس روڈ تعمیر کی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ ماڈل اسٹڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیڈ مرالہ سے جی ٹی روڈ پر پل تک دریائے کی الائنمنٹ کی جائے گی اور بند بنایا جائے گا جس کے بعد علاقہ میں سیلاب کے خطرات اوراس سے ہونیوالے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماڈل سٹڈی کی تکمیل کے بعد پراونشل روڈز ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر اپنا کام شروع کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ شہباز پور پل کی تعمیر سے گجرات اور جلالپور جٹاں کا سیالکوٹ سے زمینی رابطہ نہایت آسان ہو جائے گا نیز سیلاب اور کٹائو کے خاتمہ سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے زراعت کے فروغ اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے 100ارب روپے کے کسان پیکج سے استفادہ اور اس حوالے سے کسانوںکی تجاویز جاننے کیلئے کسان کنونشن آج سہ پہر 4بجے ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ارکان پارلیمنٹ ہوں گے جبکہ محکمہ زراعت مختلف محکموںکے افسران بھی موجود ہوںگے۔ ضلع بھر کے کسانوں کو کسان کنونشن میں شرکت کی دعوت عام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک خدام اہل سنت والجماعت اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان ضلع گجرات کے زیراہتمام ضلع بھر کے علماء کرام کااہم اجلاس مدرسہ حیا ت النبی ۖ جامع مسجد امام ابوحنیفہ میں مولانا مفتی جمیل الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہواجامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم کے مہتمم اور وفاق المدارس کے ڈویژنل مسئول مولانا ابوبکر صدیق مہمان خصوصی تھے انھوںنے کہا کہ مدارس دینیہ ملت اسلامیہ کی بنیادی ضرورت اور سربلندی کاذریعہ ہیں مدارس خیر کے مراکزاور امن وسلامتی کا پیغام ہیں دشمنان اسلام دینی اداروں کے خلاف بے بنیاد منفی پراپیگنڈاکررہے ہیں جس سے پاکستان کے عوام اور نوجوان نسل متاثر ہوکراسلام اور علماء سے دور ہورہے ہیں ہمارے حکمران مغربی آقائوں کی خوشنودی کے لئے ان کی ہاں میں ہاں ملامدارس کے خلاف گھیراتنگ کررہے ہیں ان حالات میں مدارس کے ملی اور قومی کردارکواجاگرکرنے اور علماء کرام اورمدارس دینیہ کی سماجی اور فلاحی خدمات سے قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے 3اپریل گلشن پارک اقبال ٹائوں لاہورمیں استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس منعقد ہورہی ہے کامیاب بنانے کی بھر پور جدجہد کی جائے پیر طریقت مولانا مفتی جمیل الرحمن نے کہا پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کاثمر ہے اس کی حفاظت وبقااور استحکام کی جدوجہد ہمارے ذمہ ہے استحکام پاکستان ہی سے استحکام مدارس وابستہ ہے اورپوری قوت سے پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشوں کامقابلہ کریں گے تبلیغی مرکزگجرات کے امام ومدرس مولانامحمد یوسف خلیفہ مجازمولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،مولانا ضیاء اللہ شاہد ، مولانا عمر فاروق دولت نگر ،مولانا عبدالکبیر حسانی مولانا قاری میاں احمد جلالپور جٹاں اورعلما نے بھی اظہار خیال کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع کونسل ہال میں جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام 23مارچ تجدید عہد کے حوالہ سے نظریہ پاکستان سیمینار منعقد ہوا تقریب نظریہ پاکستان سیمینار سے مہمان خصوصی سنیئرراہنما جماعت الدعوہ ہجرت خان ،ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ،سنیئر نائب صدر گجرات پریس کلب اعجاز شاکر ،مرکزی وسنیئر ارہنما اہل حدیث سید الطاف الرحمان ،راہنما جماعت الدعوہ انجینئرحارث ڈار،احسان اللہ ودیگر نے شرکا سے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دوشمن ممالک پاکستان کو کمزور بنانے کیلئے آج بھی مختلف ڈھونگ سے پاکستان پر حملوں کی شازشیں کر رہیے اور ہمیں آج کے دن ایک ساتھ ملکر یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے اگر ہمیں آپنی جانوں کے نذرنے بھی دینے پڑے تو ہم ہر قدم پاک فوج کے ساتھ اپنے وطن کی حفاظت کیلئے سب سے آگے ہونگے تقریب میں دیگر و سنیئر راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے مسلمان بہن بھائیوں اور ہماری ماؤں نے آپنی جانیں دیکر اس ملک پاکستان کو اسلامی جمہویہ پاکستان کے نام سے وجود میں لیکر آئیںجبکہ تقریب میںشرکت کرنے والوں میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،صدر گجرات پریس کلب سید عرفان جعفری ،مرکزی راہنما تاجربرادری جاوید بٹ،راہنما مسلم لیگ ق حاجی ممتاز ،راہنما جماعت الدعوہ عبدالواحد،مسحی برادری کے راہنما جے ایم ،راہنما جماعت الدعوہ احسان اللہ ،طارق سلامت راجپورٹ ،چیئرمین محمد آصف مہمدہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر عبدالقدیرخان موومنٹ پاکستان کے کوآرڈینٹر پنجاب راجہ وقاص علی نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بزرگوںاور پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان کوحاصل کرنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اس ملک کو حاصل کیا اور آج کے دن ہم تمام محب وطن پاکستانیوں کو یہ عہد کر نا ہوگا کہ پاکستان سے غیر ملکی دشمن عناصر کے خاتمے اور جو سیاست کی آر میں پاکستان کو دھیمک کیطرح کھوکھلاکررہیے ہیں ان سے پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں ایک ہونا ہوگا اور پاکستان کے تحفظ کے لئے ہم سب کو آپنا آپنا قومی فرض ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کسی ایک شخص کی جاگیر نہیںبلکہ ہر ایک پاکستان اس کے تحفظ اوراس کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق دارہے اور اس دن ہم تمام پاکستانیوں کو ایک ہوکر ان تمام دشمن عناصر کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ہیلتھ پلس ڈائیگناسٹک اینڈامیجنگ سنٹر گجرات کا افتتاح مہمان خصوصیEDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے کیا تفصیلات کے مطابق گجرات میں مریضوں کی سہولیات کیلئے جدید ترین مشینری اور ماہر ریڈیالوجسٹ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر زکی زیر نگرانی ہیلتھ ڈائیگناسٹک اینڈامیجنگ سنٹر کا بھمبر روڈ گجرات میں قائم کر دی گئی جس کا باقاعدہ افتتاح EDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے اپنے دست مبارک سے کیا جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ پلس ڈائیگناسٹک اینڈامیجنگ سنٹرگجرات عزیز الحسن نے وقاص گوندل ،محسن سردار ،و دیگر کے ہمراہ مہمان خصوصی EDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر اور مہمان گرامی سابقہ ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر طاہرعباس ،سرجن ڈاکٹر طاہر رشید ،ڈاکٹر ندیم احمدشیرازی ،ڈاکٹر ناصر چوہدری ،سعید احمد SDOٹیلیفون،شہباز بٹ،چیئرمین ڈسٹر کٹ یونین کونسلر TMAخاور عباس گجر،MSمندی بہاوالدین ڈاکٹر ساد اللہ گوندل ،و دیگر کو جدید ترین مشینر ی جی ،ای ،اوپن ایم آر آئی ،ملٹی سلائس سی ٹی سکین ،ڈیجیٹل کمپیوٹر ازڈایکسرے /سپیشل پروسیجرز،تھری ڈی الٹراساؤنڈ /کلرڈوپلر،سپیشل کمسٹری ہارمونز/کلینکل لیبارٹری ،فلی آٹومیٹڈرئیل ٹائم پی سی آر ،کے بارے فرد فردتفصیلات بتائی جبکہ اس موقع مینیجنگ ڈائریکٹرعزیز الحسن ہیلتھ ڈائیگناسٹک اینڈامیجنگ سنٹر گجرات نے EDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کو جدید مشینری کے بارے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات والوں کے لئے یہ ایک خوشخبری ہے کہ انہیں اب کہیںدوسرے بڑے شہر اسلام آباد ،جہلم ،لاہور اور کرچی جانے کی اب ضرورت نہیںپڑے گئی کیونکہ اب گجرات میں ہی ہیلتھ پلس ڈائیگناسٹک اینڈامیجنگ سنٹر گجرات کا قیام جدید ترین مشینری اور ماہر ریڈیالوجسٹ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر زکی زیر نگرانی کردیا گیا ہے جہاںمیریضوںکو آسان ترین سہولیات مہیا کیا جائے گئے جبکہ EDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر نے مینیجنگ ڈائریکٹرعزیز الحسن کو گجرات میں ایسی جدیدترین مشینری کے قیام پر مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ گجرات کی عوام کے لیے یہ ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہیں کہ انہیں اب گجرات میںجدید ترین مشینری سے ہر قسم کی سہولیات مہیا ہوگئی۔جبکہ افتتاحی تقریب خصوصی شرکت کرنے والوں میں عمران یوسف ،ملک نعمان ،آصف خان ،ملک توقیرکپیٹل بلڈرزروالپنڈی،ڈاکٹر روف الرحمان ،ڈاکٹر ندیم شیرازی،ڈاکٹر جاوید راجپورٹ،ڈاکٹر ناصر،ڈاکٹر مسعود،ڈاکٹر اکرام ،ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر لال خان،ڈاکٹر عارف نذیرعزیز بھٹی شہید ہسپتال،ڈاکٹر خرم شہزاد،ڈاکٹر ارشد،سید ایاز مسعود شاہ،چوہدری قاسم اعجاز،ملک مظفر حسین،چوہدری افتخار گوندل،میاں ہمایوں خورشید فین،فیاض سندھولاہوری کے علاوہ دیگر سینکڑوں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین آف ملاگر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ،نما زجنازہ آج نواحی موضع ملاگر میں دن 11:00بجے ادا کی جائے گی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ناظم یو سی ملکہ راجہ عابد حسین آف ملاگر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔نما زجنازہ آج نواحی موضع ملاگر میں دن 11:00بجے ادا کی جائے گی ۔ملاگر گلیانہ کا نواحی گاوں ہے ۔اظہار افسوس کرنے کے لئے راجہ عابد حسین آف ملاگر سے 03009521077پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈوگہ بچوں کی تعد اد 105اور ٹیچر ایک ۔محکمہ تعلیم نے آنکھیں بند کر لیں ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع ڈوگہ میں گورنمنٹ پرائمر ی سکول قائم ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں ۔جبکہ سکول ھذامیں تین ٹیچر تعینات تھے ،دو ٹیچر ریٹارڈ ہو چکے ہیں ،جبکہ اس وقت گورنمنٹ پرائمری سکول ڈوگہ میں صرف ایک ہی ٹیچر موجود ہے ۔سکول میں بچوں کی تعداد بھی 105ہے ۔یو سی ڈوگہ کے چیئرمین ملک محمد اشفاق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ای ڈی او ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ سکول میں ٹیچرز کی تعداد کو پورا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) نواحی موضع مکوال میں سالانہ میلے میں 19سالہ نوجوان محمد عرفان 205کلو وزن اٹھا کر علاقہ بھر میں تہلکہ مچا دیا ۔عوام کی بھر پور داد تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع مکوال میں سالانہ میلے میں 19سالہ نوجوان محمد عرفان 205کلو وزن اٹھا کرحاضرین کو حیران کر دیا ۔انیس سالہ نوجوان محمد عرفان جو گزشتہ کچھ عرصہ سے باقاعدہ پریکٹس کے ساتھ وزن اٹھارہا تھا محمد عرفان نے سالانہ میلے میں 4من اور 5کلو وزن کا پتھر اٹھا کرشائقین کی حیران کر دیا ۔شائقین کی بڑی تعداد نے محمد عرفان کو نقدی انعام دیا ۔جبکہ میلہ کی انتظامیہ کی طر ف سے محمد عرفان کو 10ہزار روپے نقد اور کپ انعام میں دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)ریئل(REAL)باربی کیو اینڈ فریش پوائنٹ منگلیہ چوک نے دھوم مچا دی ۔تفصیل کے مطابق منگلیہ میںبین الاقوامی میعار کے شیف اداروں کے تربیت یافتہ حافظ سرمد طارق کے باربی کیو نے گرد ونواح کے دیہاتوں میں دھوم مچا دی ہے ۔منفرد ذائقے بہترین لوکیشن اور بہترین سروس کی وجہ سے وہ علاقہ بھر کے باربی کیو کے شوقین حضرات کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔لوگ ان کے معیار اور ذائقے کے محترف نظر آتے ہیں ۔ریئل(REAL)باربی کیو اینڈ فریش پوائنٹ منگلیہ چوک باربی کیو کے شوقین حضرات کے لئے منفرد پوائینٹ بن گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)خواندگی میںاضافہ ملکی ترقی کاضامن ہے۔تعلیم کوعام کرنے سے ہی ملک وقوم کوترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارڈائریکٹر میاں عبد الحمیدنے ا مپیریل پبلک ہائی سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بائو سجاد فاروق اورحافظ عمرفاروق نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ ہم کواپنے اپنے مقام پرتعلیم دوستی کامظاہرہ کرتے ہوئے تعلیم دشمنوںکامقابلہ کرناہوگا۔ملک وقوم کی ترقی میںتعلیم کابنیادی کردارہے اس لئے ہی دہشت گردتعلیمی اداروںکونشانہ بنارہے ہیںتاکہ تعلیم سے دور ہوکرقوم تنزلی کی جانب چلی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پرمہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات میںانعامات تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآبا د(جی پی آئی)جماعت اسلا می وزیرآبادزون کے امیرناصر محمودکلیرنے کہا ہے کہ وزیرآبادضمنی الیکشن کے نتائج نے حکومتی مقبولیت کاپول کھول دیا ہے۔تمام ترسرکاری وسائل ایم این ایزاورایم پی اے کی ظفر موج کے باوجودپنجاب حکومت نے ڈکیتی کے ذریعے نتائج اپنے حق میںکئے۔انہوںنے این اے101کے عوام کوخراج تحسین پیش کیااورکہا کہ یہ رد عمل حکومتی پالیسیوںپرعدم اعتمادہے۔انہوںنے شاندارکامیابی پرمحمداحمدچٹھہ کومبارکباددی اوریقین دلا یا کہ جماعت اسلا می ساری جدوجہدمیںانکے شانہ بشانہ ہوگی۔انہوںنے جماعت اسلا می کے کارکنان اورحمائیتیوںکاشکریہ اداکیاجنہوںنے مرکزی قائدین فیصلے پرلبیک کہتے ہوئے اپنی ذ مہ داریوںکاحق اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میجر (ر) طاہر صادق، ملک جمشید، ملک نصرت، ملک انصر، سردار اشتیاق خان، مظہر خان، اعجاز خان، فتح جنگ میونسپل کمیٹی کے منتخب سات کونسلر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) مسلم لیگ ہائوس میں یوم پاکستان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی آن بان شان کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے دریغ نہیں کریں گے، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کیلئے قربانیاں دی تھیں کیا ان کو حاصل کر لیا گیا ہے، کشمیر کی آزادی تک پاکستان مکمل نہیں ہوتا اس لیے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمان پر موجودہ حکمران عمل نہیں کر رہے صرف پاکستان مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقلیتوں کا بھی ساتھ دیا اور چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے پنجاب میں بلامتیاز عوام کی فلاح و ترقی کیلئے مثالی کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کا اربوں روپیہ حکمران نمائشی منصوبوں اور اپنی عیاشیوں پر ضائع کر رہے ہیں۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم آج بھی اپنے آپ کو آزاد قوم کے طور پر نہیں منوا سکے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں ہم پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے قومی اور عوامی مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں و داخلی سلامتی کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر حکمران کیوں زور دے رہے ہیں جبکہ ہمارے سامنے ہمارے پیاری نبی ۖ کا قانون موجود ہے اسے کیوں نہیں نافذ کرتے۔ چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں بل کی بجائے جہیز کی لعنت کے خاتمہ کا بل کیوں منظور نہیں کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو جنت کا گہوارہ بنانا ہے آج کے دن ہمیں اس بات کا بھی عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو روشنی کا مینار بنانا ہے جسے پوری دنیا عزت کی نگاہ سے دیکھے۔ سیمینار سے میاں محمد منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، انجینئر شہزادالٰہی، عالمگیر ایڈووکیٹ، آمنہ الفت، شیخ عمر حیات اور شہزاد احمد مغل نے بھی خطاب کیا جبکہ مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، کرنل (ر) محمد عباس، بلال مصطفی شیرازی، سجاد بلوچ، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، ناصر رمضان گجر، سہیل چیمہ، قیصر رشید، رانا استخار، شیخ عمر و دیگر عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے آرگنائزر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ کا دور ہی ایسا تھا جس میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی گئی، خواتین کا وقار بحال ہوا، انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی گئی۔ انجینئر شہزاد الٰہی نے کہا کہ قائداعظم نے مینارٹیز سے جو وعدے کیے چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی نے انہیں عملی طور پر پورا کر کے دکھایا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)اخوت کے پروگرام ”اخوت ڈریم” کے زیر اہتمامKFCکے تعاون سے یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی بچوں کیلئے KFCبرکت مارکیٹ’ نیوگارڈن ٹائون میں ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل بچوں نے پاکستانی پرچم والی جھنڈیاں اٹھائے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ٹیبلو بھی پیش کئے جبکہ اس موقع پر سپیشل بچوں میں گیمز اور فیس پینٹنگز کے مقابلے بھی کرائے گئے۔پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ’اخوت ڈریم کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عصمت لغاری’اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہارالحق ہاشمی اور KFCکے بزنس ہیڈہمایوں ساجدتھے ۔اخوت ہیلتھ سروسز کے ہیڈ ڈاکٹر طاہر رسول’مسز روبی’ شائستہ خاور’مس خاور سلطانہ’ محمد عبداللہ’مس عالیہ’عینی دانیال اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔پروگرام میںمیجک ماسٹر نے بچوں کو جادو کے کرتب دکھائے جبکہ معروف گلوکار اور سپیشل چائلڈ علی رضا نے ملی نغمے اور گانے گائے جس پر سپیشل بچوں نے ڈانس بھی کیا۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی اورہمایوں ساجد نے کہا کہ خصوصی بچے قوم کا ایسا سرمایہ ہیں جسے کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔اگرچہ قدر ت نے خصوصی بچوں کو بعض صلاحیتوں سے محروم رکھا ہے لیکن انہیں ایسی اہلیت ، ہنر مندی اور صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ایک نارمل انسان میں نہیں پائی جاتیں۔انہوںنے کہا کہ خصوصی بچے مشکلات کے باوجود زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں ذاتی دلچسپی لینی چاہئے تا کہ وہ دوسرے نارمل بچوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افرادمعاشرے کے اہم فرد ہیں ان کے تشخص کو ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے جس دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک وسیع تر انقلاب کی بنیاد رکھنا ہوگی اور اس انقلاب کا بنیادی مقصد محض سیاسی نظام یا اداروں میں تبدیلی لانا نہیں بلکہ اس کا دائرہ اثر اپنی سماجی زندگی کے تمام شعبوں تک بڑھاناہوگاتاکہ تبدیلی کا عمل محدود پیمانے کی بجائے کثیرالجہتی ہو۔بعد ازاں بچوں کو KFCکے سپیشل برگر بھی دئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)استحکام پاکستان کیلئے مذہبی و سیاسی رواداری ضروری ہے ۔ دہشت گردی سے پاکستان اور اسلام دونوں بدنام کئے جا رہے ہیں۔نظریہ اسلام کی بنیاد پر دنیا کے نقشے پر دو مملکتیں معرض وجود میں آئیں ایک مدینہ منورہ اور دوسری پاکستان ۔نظریۂ اسلام ہی حقیقت میں نظریہ پاکستان ہے ۔23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ۔ہمیں پاکستان کے استحکام کیلئے اسلام کے بنیادی عقائد پر جمع ہونے کی ضرورت ہے ۔ایک خدا، ایک رسول ،ایک قرآن کے ماننے والوں کا وقت اذان و نماز اور خطبہ جمعة المبارک بھی ایک ہوجائے تو پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔حصول پاکستان کے مقاصد پورے کرنے کیلئے پاکستان میں نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ ضروری ہے ۔ استحکام پاکستان کیلئے پوری قوم کو اسلامی تعلیمات کی طرف لوٹنا ہو گا ۔23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی ۔تحریک پاکستان کی قیادت ایک مخلص لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح رحمة اللہ علیہ کے ہاتھ میں تھی۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال،عابد محمود بٹ صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ ، ملک عبد الرئوف صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال، شاہد رشید شیخ ، ملک ظفر اقبال ،ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ، ملک طاہر محمود ،محمد رضوان انور،ڈاکٹر شاہد اقبال ،عبد الوحید بٹ اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ 23مارچ کے حوالے سے استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ قیام پاکستان کے موقعہ پر ہم نے سینکڑوں عزیزوں کی لاشوں کو اٹھایا ۔ آج پاکستان میں مسائل ، دینی اقدار پر پابندی ، مہنگائی ،قتل و غارت ، فحاشی و عریانی اور بے راہ روی سے پوری قوم پریشان ہے ۔ہمیں عہد کرنا ہو گا ہم مذہبی و سماجی اعتبار سے اپنی قوم میں ہم آہنگی پیدا کر کے وطن عزیز کو استحکام دیں گے ۔ نظریۂ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہم ہر قربانی دیں گے ۔ تحفظ حدود اللہ اور تحفظ ناموس رسالت آرڈنینس ہمیں جان سے عزیز ہے ۔غازی ممتاز حسین قادری رحمة اللہ علیہ کی شہادت سے ہر محب وطن کو صدمہ ہوا ۔ انشاء اللہ یہ قربانی رنگ لائے گی اور جلد پاکستان ایک اسلامی ،رفاحی ، فلاحی مملکت کے طور پر دنیا میں پہچانا جائے گاکیونکہ پاکستان کی بقا ہی ہماری بقا ہے ۔اس موقعہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک پاکستان میں شامل علماء و مشائخ کے کردار کو شامل نصاب کیا جائے ۔اس موقعہ پر پادری آر ایم سلاس گل،محمد محسن اویسی،محمد عثمان مغل، رائو دل جان، محمد یونس کونسلر، ملک محمد ندیم کونسلر ،راناطارق جاوید ، میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ ، ملک محمد عظیم خاں ،محمد راشد ،محمد عدیل شوکت ،ندیم خالق رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرس (جی پی آئی)یوم پاکستان کے حوالے سے سفار ت خانہ پیرس میں پرچم کشائی کی ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں سفیر پاکستان غالب اقبال نے قومی ترانہ کی دھن میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔تینوں مسلح افواج کے اتاشیز نے سلامی پیش کی ۔ سفارت خانہ پیرس کے وسیع لان میں پاکستانی خواتین وحضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔سفیر پاکستان غالب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔آج سے اکہتر سال قبل منٹو پارک آج کے مینار پاکستان میں مسلمانان ہند نے ایک نظریے کی بنیاد رکھی۔ قائد اعظم کی کاوشوں سے صرف سات سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ نطریہ پہلے وجود مین آیا ملک بعد میں معرض وجود میں آیا،گویہ پاکستان کا جغرافیہ اس کی تعاریخ کا مرہون منت ہے۔ جو قومیں اپنی تاریخ فراموش کر دیتی ہیں ان کا جغرافیہ ان کو فراموش کر دیتا ہے۔ ایم پی اے شوکت بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ۔اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔ہم اور ہماری قوم پاکستان کی سالمیت کے لئے ہر قربانی دیں گے ۔اور پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ برسلز میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سفیر پاکستان نے غالب اقبال نے بھی برسلز میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت ترقی اور بقاء کے لئے دعائیں بھی کی گئیں ۔تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین ۔آرگنائزر حاجی تاج دین سکھیرا کے علاوہ کثیر تعدا دمیں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔23مارچ ، 2016، سفیرپاکستان جناب غالب اقبال نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں اور یورپی یونین اور حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیںیہ بات انہوں نے آج یوم پاکستان کی تقریب پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے کہیـ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ، حکومت پاکستان اور کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں سے فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں گزشتہ ایک سال میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے ـ اس موقع پر راجہ شوکت عزیز ، ممبر پنجاب اسمبلی نے بھی تقریب سے خطاب کیاـ دہشت گردی کے خلاف جنگ کاذکر کرتے ہوئے جناب سفیر نے کہا کہ اپنی بہادری اور مستقل مزاجی کی وجہ سے پاکستانی عوام دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ایک علامت بن چکے ہیں ـانہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ فرانسیسی معاشرے کا ایک حصہ بنیں تاکہ اس کے اندر رہ کر پاکستان کے مفاد کے لیے بہتر طور پر کام کر سکیں انہوں نے پاکستان کمیونٹی کے بھرپور تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونگےـراجہ شوکت عزیر ممبر پنجاب اسمبلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے بہت بڑا سہارا رہے ہیں حتی کہ بہت سے مشکل مواقع پر ان ترسیلات نے قومی خزانے کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اس لیے حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترجیحی بنیاد وں پر ان کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے ـانہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان کا مستقبل ہے بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ـاس سے پہلے سفیر پاکستان نے قومی ترانے کی دھن میں قومی پرچم لہرایا ـاس موقع پر ہیڈ آف چانسری عمار امین نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائےـسفارتخانے کے افسران اور عملے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کیـاس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے معذور افراد کے ایک 9رکنی وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی یہ وفد معذور افراد کے لیے ہونے والے مقابلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے فرانس آیا ہوا ہے ـ وفد نے جناب سفیر اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کیـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی اور میرٹ کا نام ہے ، جو ملک میں کہیں نظر نہیں آرہی،یہ ناپید ہے۔ لاقانونیت نے ملک کو جکڑا ہوا ہے۔قراردادپاکستان کے مقصد کوبھلا دیا گیا ہے۔ دولت چند اشرافیہ کے ہاتھوں میں جکڑی ہوئی ہے۔ جمہوریت کا صرف نام استعمال کیا جارہا ہے۔وہ جامعتہ المنتظر کے 62۔ سالانہ اجلاس کے موقع پر استحکام پاکستان کانفرنس اورمحسن ملت سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، آیت اللہ محمد حسین نجفی،علامہ شیخ محسن علی نجفی س، علامہ نیاز نقوی،علامہ محمد تقی نقوی اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔حوزہ علمیہ کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کیا جبکہ علامہ ساجد علی نقوی نے دعا کروائی اور علما کے ساتھ ہاسٹل کا دورہ بھی کیا۔میڈیا سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میرٹ کی دھجیاں اڑاد ی گئی ہیں۔ جمہوریت صرف نام کی رہ گئی ہے، لوگوں کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔ انہوںنے کہا متحدہ مجلس عمل کی بحالی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جبکہ ملی یکجہتی کونسل فعال ہے ، جو مذہبی ہم آہنگی اور مشترکات کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مسلمانوں کے مکاتب فکر کے درمیان مشترکات زیادہ اور اختلافات کم ہیں، پیٹ کے دھندے والے اختلافات پیدا کرتے ہیں تاکہ ان کا کاروبار جاری رہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ حقوق نسواں بل عجلت میں منظور کیا گیا، انہیں اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینی چاہیے تھی۔ اس مسئلے کے حل کے لئے وفاق المدارس الشیعہ نے بھی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جو اپنی سفارشات پارلیمنٹ کو بھجوائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو خود اسلامی قانون سازی کرنی چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل اسلامی نظام کے نفاذ سے راہ فرار اختیار کرنے اور ابہام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ 1804ء میں برصغیر کا پہلا شیعہ مدرسہ لکھنو میں قائم کیا گیا ۔ جامعتہ المنتظر آٹھواں مدرسہ تھا ،جو علامہ اختر عباس اور علامہ صفدر نجفی نے وسن پورہ سے کرائے کے مکان میں شروع کیا۔انہوں زوردیا کہ مدارس نے امام خمینی، آیت اللہ خوئی، آیت اللہ محسن الحکیم اور خود رہبر معظم آیت اللہ خامنہ جیسی شخصیات پیدا کی ہیں۔ہر خاندان کو ایک بچے یا بچی کو دینی تعلیم کے لئے مختص کرنا چاہیے۔ آیت اللہ محمد حسین نجفی نے کہا کہ عقائد کو بگاڑنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے، توحید سے انکاری شیعہ نہیں ہوسکتا۔ شیعہ ہونے کے لئے عقائد کا درست رکھنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے دن کو منفرد بنانے کے لیے سمندر میں کشتی ریلی کا انعقاد۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میںیوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر ابراہیم حیدری سے مرینا کلب تک پاکستان زندہ باد” کاروان بحر ” کے نام سے ریلی کونکالی گئی ۔ریلی میں مردوں خواتین بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت اس موقع اردگرد مضافات کے لوگوں اور ماہی گیروں نے شامل ہوکر اپنی بھرپور خوشی کااظہارکیا۔سمندر میں سبز سفید اور لال رنگ کے غبارے فضاء میں چھوڑ کر ریلی کا آغاز کیا گیا۔سمندر کی لہروں کو چیرتی ہوئی کشتیوں میں سوار پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سمندر کی فضاء گونجتی رہی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قیام پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا اس کی تکمیل قائداعظم نے کی اور اس کی تعبیر کوعمران خان پورا کرینگے ، قوم دیکھے گی کی علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کے مطابق ایک نیا پاکستان بننے جارہاہے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم عادل ، آغا رفیع اللہ ، کرنل صغیر ،جواد شاہ ،عطاء بروہی ،کاشف نظامی ،طارق بلوچ، منصب ڈار،منصور احمد،ناصر جمال ،جاویدملاح خیل ،سجاد ملاح خیل ،اکرم قریشی ،اقبال شیخ ، امان ماموں ،جاوید اعوان ،نزید جت ،صدام کنبھر،عامر پٹھان خواتین رہنمائوں میں بانو صغیر صدیقی ،فائزہ لغاری،جمیلہ بلوچ، دعا زبیر، ڈاکٹر روبینہ،گل زیب ،زنیرہ ملک ،طاہرہ بھٹو،زوبی خان سمیت دیگر خواتین نے بھی 23مارچ کے اس عظیم د ن کو یاد گا ر بنانے کے لیے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضاء میں بلند کیئے ۔حلیم عادل شیخ نے کاراون بحر کشتی ریلی کی بھرپورکامیابی کیلیے پی ٹی آئی رہنمائوں اور خصوصاً ماہیگیروں کا بھی شکریہ ادا کیا

Share this:
Tags:
decided gujrat lahore pakistan political Punjab resolution پاکستان پنجاب سیاسی فیصلہ قرارداد گجرات لاہور
Rahat Fateh Ali
Previous Post اقوام متحدہ میں راحت فتح علی کی پرفارمنس ، شرکا دیوانہ وار جھومنے لگے
Next Post ایکشن اور تھرلر سے بھرپور نئی امریکن فلم’’کرمنل‘‘کا نیا ٹریلر جاری
Criminal,

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close