Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 31/5/2016

May 31, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پنجاب بھر کی طرح گجرات میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی عہدیداران نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چوبیس گھنٹے کیلئے تمام وارڈز میں کام بند کر دیا گیا۔ صرف آئی سی یو ‘ سی سی یو اور ایمرجنسی میں کام جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ رسک الائونس سروس سٹرکچر کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں پنجاب بھر میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور تمام وارڈز میں بند رہا۔ ضلعی صدر YNA شفق بٹ ‘ جنرل سیکرٹری اُم لیلہ’ نائب صدور سٹاف نازیہ’ شازیہ منیر’ کی سربراہی میں نرسز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایمرجنسی وارڈز کے باہر کیمپ لگا کر دھرنا دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر YNA سٹاف شفق بٹ نے کہا کہ نرسز مریضوں کی خدمت کیلئے دن رات کام کرتی ہیں لیکن حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نرسوں کو انکے حقوق نہیں مل رہے۔ ابتدائی طور پر چوبیس گھنٹے کیلئے علامتی ہڑتال کی گئی ہے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرنے کے باوجود نرسز کو ہیلتھ رسک الائونس نہیں دیا جا رہا نہ ہی حکومتی وعدوں کے مطابق سروس سٹرکچر کو بحال کیا جا رہا ہے۔ نرسز کو سٹڈی الائونس بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی نرسوں کی رہائش کیلئے مناسب ہاسٹل کا بندوبست ہے جبکہ پنجاب بھر میں فوری طور پر میل نرسنگ کا شعبہ شروع کرنیکی ضرورت ہے کیونکہ بعض معاملات میں خواتین نرسز اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں، ایسے میں میل نرسز کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ینگ نرسز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید طاہر عباس کے بھائی وائس پرنسپل طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر سید مجاہد حسین گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں نہ صرف پاکستان بھر سے ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹرز بلکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جن میں محمد حنیف حیدری’ ڈاکٹر طارق سلیم’ سید الطاف عباس کاظمی’ جواد حسین جعفری’ چیئرمین PHDA پاکستان و سابق صدر نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی ڈاکٹر ناصر چوہدری’ ڈاکٹر ظفر زیدی ‘ شبیر الحق’ طاہر زیدی منڈی’ نجم حفیظ گوجرانوالہ’ ڈاکٹر وکیل چوہدری’ ساجد بشیر ‘ عبدالرحمن’ جابر غازی چک’ حبیب ہاشمی کوٹلہ’ عرفان کنجاہ’ علی حسن’ یوسف ایڈووکیٹ’ اسلم لنگا سپریم کورٹ’ محمد عتیق’ بھلوال حسین’ ڈاکٹر انجم نور دین’ لیاقت مہر’ ساجد حسین’ ثوبان شیخ’ واجد وحید کھاریاں’ ڈاکٹر اظہر چیمہ’ ایکسائز انسپکٹر شہر یار بھدر ‘ شیخ منیف’ محمد افضل راز’ صدیق بٹ’ علامہ ناظم حسین جعفری’ جواد حسین جعفری’ علامہ اصغر یزدانی’ پروفیسر سرفراز حسین جعفری’ علامہ تنویر رضوی’ علامہ زمان حسینی’ سید عقیل عباس شاہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ مہر فاروق خالد’ و دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے جامع مسجد نور مدینہ محلہ سلطان آباد میں ادا کی جائے گی۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز کی سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں رانا مشرف ناز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں سیٹھ شہباز ‘ خالد پرویز کے کے’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ نوازش علی نوازش’ ڈاکٹر شکیل سرور’ وقاص ‘ چوہدری ظہورالٰہی ‘ راشد بٹ و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شہباز آف یونس جیولری کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے انہیں نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر رانا ثاقب مشرف ناز’ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام شہباز شریف پارک گجرات میں دوسرا سالانہ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔ جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کی۔ اجلاس میں رانا ثاقب مشرف ناز ‘ چوہدری ظہور الٰہی’ نوازش علی نوازش’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ خالد کے کے ‘ وقاص احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور حتمی شکل دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کیلئے ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا انکی رہائشگاہ پر گئے۔ انہوں نے مرحومہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آج ڈویژن بھر کی تمام پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ایپسیکا کے ہیڈ آفس میں ہونیوالے اس اجلاس کی صدارت صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری کریں گے۔ اجلاس کے دوران EDO گجرات کی سربراہی میں پرائیویٹ سکولز کیساتھ ہونیوالی پولیس گردی کے خلاف ڈویژن لیول پر احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تاریخی اہمیت کے حوالہ سے خصوصی فکری نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے کہا کہ ہر سال 28 مئی کو چاغی میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے پاکستان نے یہ ایٹمی دھماکے اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتخابی مہم میں برسر اقتدار آنے کے اکھنڈ بھارت بنانے کے نعروں کے رد عمل میں کئے تھے۔ ان ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہوا ہے او راسلامی دنیا محمد افضل ایٹمی قوت بن کر ابھرا ہے۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا کہ 1974ء میں ہندوستان نے اندرا گاندھی کی زیر قیادت پہلا ایٹمی دھماکہ کیا جس سے علاقہ میں توانائی کا توازن متاثر ہوا۔ چنانچہ پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اعلان کیا ہم گھاس پھونس کھا لی گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ چنانچہ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو پاکستان لیکر آئے۔ انہیں ایٹمی پروگرام نہ روکنے کی وجہ سے جان کی قربانی دینی پڑی وہ ملک میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی کا بحران حل کرنا چاہتے تھے آج یوم تکبیر کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت کو خراجِ تحسین نہ پیش کرنا تاریخی بد دیانتی ہو گی۔ آج ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود عالمی قوتوں کی طرف سے رویوں کا سامنا ہے ۔ شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ گجرات سٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کے بعد جب سے ہم ایٹمی ریاست بنے ہیں تب سے کسی کی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر سکے۔ محمد اشرف منہاس نے کاہ کہ 28 مئی کا وہ مبارک دن ہے جب ہم نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا برملا اظہار کیا۔ اس عظیم کام کیلئے ہماری تمام سول اور فوجی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور افواج پاکستان اس حوالہ سے چوکس اور ہوشیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پرنس چو ک میںناقص دودھ کی سرعام فروخت جاری اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ خاموش شہری بیمار ہونے لگے ،بتایا گیا ہے کہ پرنس چوک میں ایک دودھ فروش سرعام کیمیکل ملا دودھ فروخت کر کے شہریوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شابق ڈی سی او گجرات چوہدری سعادت علی نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد اور گجرات پریس کلب کے صدر محمدا نور شیخ سابق جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا اور ظہیر مرزا سے بھی خصوصی ملاقات کی ،چوہدری سعادت علی نے اس موقع پر کہا کہ گجرات کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں گجرات میں نوکری کرنے کا بہت مزہ آیا ،آج کی گجرات کی یادیں میرے دل میں زندہ ہیں گجرات کے صحافیوں نے مجھے بہت پیار کیا ہے اور گجرات کا میڈیا بہت پاور فل ہے یہاں کے صحافیوں نے ہمشیہ مجھے بہت عزت سے نوازہ ہے میں آج بھی صحافیوں کی قدر کرتا ہوں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات میں ضلع حافظ آبادکے سرکاری آفسران کی تعیناتی نمبر لے گئی ،گجرات اور گوجرانوا لہ کی سیاسی کواڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑانچارج ہیں اورگجرات کی بڑی سیٹوں پر حافظ آباد کے آفیسر تعینات ہیں ،ضلع گجرات میں تعینات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق،ڈی او سی ماجد بن احمد،انٹی کرپشن ،اے دی ایل آر سمیت تحصیل دار نائب تحصیل دارسمیت پولیس انسپکٹرز کا تعلق ضلع حافظ آباد سے ہے اس طر ح گجرات میںآفسران کی ایک بڑی تعداد ضلع حافظ آبادسے تعلق رکھتی ہے اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی پوری ٹیم ان کے اپنے آبائی ضلع سے تعلق رکھتی ہے اور ضلع گجرات پاکستان کا واحد ضلع ہے جہاں ایک ضلع کے تمام بڑے آفیسر تعینات ہیںاور یہ گجرات کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ات شہر میں شدید گر می سے چھ افراد بے ہوش ہو گئے ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں سخت گرمی اور سن سڑوک کی وجہ سے چھ افراد بیہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جن طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا بیہوش ہونے والوں میں نوید علی بہادر ،محمد اسد ،مشتاق احمد اور سہیل احمد شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دولت نگر میں ڈکیتی کی ورادات کے دوران ایک شخص سے ڈاکوچار لاکھ چالییس ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس منہ دیکھتی رہ گئی ،پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،گزشتہ روزدولت نگر پوسٹ آفس کے قریب نامعلوم ڈاکووں نے آصف علی سے گن پوائینٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ،یاد رہے دولت نگر میں ڈکیتی اور چوری کی واردایتں روزانہ کا محمول بن چکی ہیں اور پویس مکمل طور پر سو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کی حیاتین ادبی سوسائٹی اور جامعہ گجرات سیالکوٹ کیمپس کے اشتراک سے حافظ حیات کیمپس گجرات میں طلبہ میں ادبی و تہذیبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک کھیل ” جوگی ہوئیکے آ، وارث شاہ دی ہیر وچوں کیتی ایک چون واناٹک روپ ” پیش کیا گیا۔ اس ناٹک کے پیش کار سنگت لاہور کے فنکار تھے۔ ہیر کو پنجاب کی تہذیبی و سماجی زندگی میں ایک علامتی حیثیت حاصل ہے اور پنجاب کے مشہور شاعر وارث شاہ نے ہیر رانجھا کے قصہ کو پنجابی زبان میں شعر کی صورت میں ڈھال کر اسے ایک ابدی رُتبہ سے سرفراز کر دیا۔ سنگت لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے اپنے فن کے بہترین جوھر دکھاتے ہوئے ہیر وارث شاہ میں سے منتخب کردہ بندوں کو ناظرین کی ضیافت طبع کے لیے نہایت کامیابی اور صناعی سے پیش کرتے ہوئے انکے دل موہ لیے اور پنجاب کی تہذیبی زندگی کو اس کے مانوس رنگوں میں شعر وادائیگی کی صورت میں پیش کیا۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے تأثرات میں کہا کہ شعر و ادب کو معاشرہ کی صورت گری میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ شعر دل پذیر ہماری سماجی اصلاح اور روحانی تطہیر کا فریضہ سر انجام دیتا ہے۔ طلبہ کو بہترین تعلیم و تربیت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے انہیں ہم نصابی سرگرمیوں سے روشناس کروانا بھی جامعات کا اہم فریضہ ہے۔ میں ایک اچھی پیشکش پر حیاتین ادبی سوسائٹی اور سنگت لاہور کے راہ نوردگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر سنگت لاہور کے فنکاروں نے ہیر وارث شاہ میں سے منتخب کردہ تقریبا ً چوراسی بندوں کی اپنی اداکاری کے ذریعے عکاسی پیش کی۔ اس کھیل کے ناظرین میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ جامعہ گجرات کے مختلف کیمپسوں کے اساتذہ اور انتظامیہ کے سینیئر عہدیداران شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے افسروں کی ملی بھگت اور غیر فعال مانیٹرنگ سسٹم کے باعث6سال میں لاہور ڈویژن کی3500 ایکڑ سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا کے قبضہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی اپنی تحریک التوائے کار میں انہوںنے کہا کہ لاہور میں28ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ حکومتی اتھارٹی کو چیلنج ہے ۔اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ سے متعلق کمشنر لاہور کی آڈٹ رپورٹ نے ضلعی انتظامیہ اور ریونیو افسروں کا پول کھل گیا ہے انہوںنے کہا کہ تاحال اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کو واہگذار کروانے کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہ کی جاسکی ہے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ شیخوپورہ، لاہور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کا گڑھ بن چکے ہیں ۔اور 2008تا2014ء کے درمیان 6سالوں میں صوبائی حکومت کی3500ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ ضلع لاہور میں 5ہزار 4سو 41کنال سرکاری جس کی مالیت 10۔ارب 92کروڑ 20لاکھ روپے ہے لینڈ مافیا کی دسترس میں چلی گئی جو انتہائی تشویشناک ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے لیے حکومت تمام سرکاری ملازمین سے ہر ماہ اربوں روپے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کرتی ہے لیکن انتہائی افسوسناک مقام ہے کہ لاہور میں اس کی کوئی بھی سکیم موجود نہ ہے جہاں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کورہائش کیلئے پلاٹ الاٹ ہوسکیں اس لیے انہیں لاہور کے باہرکے اضلاع میںرہائشی جگہ فراہم کی جارہی ہے حکومت لاہور میں 5ہزار 4سو 41کنال سرکاری اراضی پر قبضہ واہگذار کروائے اور اسے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے حوالے کی جائے تاکہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں سے ہرماہ اربوں روپے کٹوتی کی جارہی ہیں انہیں یہ زمین رہائشی مقاصد کیلئے یہ زمین الاٹ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) TMAانتظا میہ کی جا نب سے لگا ئی شہر میں LEDلا ئٹس ٹو ٹنا بھی شر وع ہو گئی ، تفصیلا ت کے مطا بق شہر میں1کروڑ 30لا کھ کی لا گت سے لگا ئی گئی504ایل ای ڈی لا ئٹس پہلے ما ہ میں ہی کھمبو ں سے اتر نا شر وع ہو گئی ، سر کلر روڈ پر80لا کھ کی لگا ئی جا نے والی لا ئٹس کھمبو ں سے اتر نا شر وع ہو گئی ، شہر یو ں کا کہنا تھا انتظا میہ کی جا نب سے لگا ئی LEDلا ئٹس کا شہر یو ں کو تا حا ل فا ئد ہ نہیں پہنچا سکی ، شہر کی بعض سٹر کو ں پر لا ئٹس کو رات11بجے کے بعد آ ن کیا جا تا ہے جبکہ کہ اکثر علا قو ں میں تو لا ئٹس لگا دی گئی ہیں لیکن وہ بند پڑ ی ر ہتی ہیں جس سے شہر یو ں کو کو ئی فا ئد ہ نہیں مل سکا ، شہر یو ں نےDCOلیا قت علی چٹھہ سے مطا لبہ کیا کہ وہ سٹر کو ں پر لگا ئی گئی لا ئٹس کا فو ر ی نو ٹس لیں لا ئٹس کو لگا ئے ایک ما ہ بھی نہیں گز را اور وہ اتر نا شر وع ہو گئی جو کہ را ہ گیر وں کیلئے حا د ثہ کا سبب بن ر ہی ہیں اور اگر لا ئٹس کو شہر یو ں کی سہو لت کیلئے لگا یا گیا ہے تو ان کو آ ن بھی کیا جا ئے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) نجمن تا جران کٹڑ ہ با زار کا تعز یتی اجلا س گز شتہ روز صدر مر زا الیا س جر ال کی صدرات میں منعقد ہو ا ، اجلا س میں چیئر مین یو سی12یو سف گل کے خا لہ زاد بھا ئی اور ہا رو ن بن طا رق اور یا سر بن طا رق کے ما مو ں مز مل بٹ کی وفا ت پر فاتحہ خو ا نی اور مر حو م کیلئے دعا ئے مغفر ت کی گئی ، اجلا س میں چیئر مین حا جی امیر خا ن ، گل خا ن ، عد یل الیا س جر ال ، حا جی سخی خا ن ،محمد عثما ن ، شیخ عر فا ن پر ویز سمیت دیگر تا جر ان شر یک تھے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انجمن تا جر ان کٹڑ ہ با زار کے چیئر مین حا جی امیر خا ن اور حا جی سخی خا ن نے کہا کہ گجرات کے معر وف سما جی ر ہنما اور نگ زیب بٹ کا گجرات ما ر کیٹ کمیٹی کا چیئر مین بننا خو ش آ ئند فیصلہ ہے ، اور نگ ز یب بٹ جیسی شخصیا ت گجرات کا سر ما یہ ہیں جس طر ح انہو ں نے بطو ر چیئر مین ڈو پلمنٹ کمیٹی گجرات کو خو بصو ر ت بنا د یا ہے اور شہر یو ں کے مسا ئل میں نما یا ں کمی لا ئی ہے ، گجرات کی عو ام ان کا احسا ن مند ہے ،انہو ں نے مذ ید کہا کہ وہ ما ر کیٹ کمیٹی کے بھی تما م مسا ئل کو ختم کر یں گئے اور نگ زیب بٹ جس طرح گجرات کے شہر یو ں کیلئے کا م کر رہے ہیں وہ قا بل ستا ئش ہیں ،انہو ں نے گجرات کی عو ام کا ایک ادھو را خو ا ب کو پو ر ا کیا ہے ،ان کو گجرات ما ر کیٹ کمیٹی کا چیئر مین منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د پیش کر تے ہیںاور پنجا ب حکو مت کے فیصلہ پر ان کو خر ا ج ِ تحسین پیش کر تے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ممبر قومی سمبلی جسٹس(ر)افتخار احمدچیمہ نے کہا ہے انڈیا ،افغانستان اور ایران کے درمیان چاہ بہار پر50 کروڑ ڈالر معاہدہ سے اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندرگاہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔گوادر کے مقاقم پر سمندر کافی گہرا ہے یہاں بڑے بڑے بحری جہاز لنگر انداز ہو سکتے ہیں جبکہ چاہ بہار ایران میں بحری جہازوں سے مال بیچ سمندر سے چھوٹی کشتیوں پر کنارے لانا پڑے گا۔ قائد مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں کم از کم ان کی ذات پر وہ سنگ باری نہ کریں جو ان کمپنیوں کے بانی ہیں۔اعلیٰ عدالتی کمیشن کیلئے ٹی آر او کی تشکیل میں اپوزیشن نے ڈیڈ لاک پیدا کرکے سڑکوں پر آنے کیلئے کوئی اخلاقی جواز نہیں ہوگا۔سرپرست محمد ارشد سلیمی کی طرف سے انجمن بہبودی مریضاں کے نومنتخب عہدیدران کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر اخبار نویسوں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم میاں نوازشریف کیلئے دعا گو ہیں وہ جلد صحت یاب ہوکو پاکستان کی ترقی میں مشغول ہوجائینگے۔ اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے،ضلعی صدر مستنصر علی گوندل،وقار انور شیخ،اعجاز پارس،حافظ مشتاق کوکب،امیتاز اظہر باگڑی،چوہدری احمد حسن چیمہ بھی موجود تھے۔قبل ازیں ایم این اے نے انجمن بہبودی مریضاں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے10لاکھ فنڈ دیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) قرآن مجیدوفرقان حمید وہ آفاقی کتاب ہے جوانسانوںکے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔جب تک مسلمانوںنے اس کتاب کواپنی زندگیوںکامحوربنایا دنیا پر حکمرا نی کی۔رب کریم کے اس کلام کومسلمانوںکے سینوںمیںمحفوظ ہونانبی رحمت ۖ کاایک معجزہ ہے۔ان خیالات کااظہارپیر غلام بشیر نقشبندی اورپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے جامعہ صدیقیہ تجوید القرآن میںسالانہ دستار فضیلت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری سعیداحمدارشد،قاری محمدحنیف چشتی،آصف محمودکلیر،سید آل احمد،قاری محمدناصر،محمدحمادالدین صدیقی،شہزاداحمدمجددی، قاری محمدرفیق چشتی، حافظ حامد سعید،محمدعمران کیلانی،محمدنصر چٹھہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔بعدازاںفارغ التحصیل عباس دستار فضیلیت تقسیم اورسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چمچ کانٹا ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا لائیں جائیں گے۔ پوری دنیا میں وزیر آباد کٹلری کے حوالے سے اپنا ایک منفرد نام رکھتا ہے۔ اتفاق اور اتحاد سے چمچ کانٹا ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں اپنی سوچ کو مثبت اور معاملات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔بار بار قیمتوں کے اتار چڑھائو سے چمچ کانٹا ایسوسی ایسن کے یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو مینو فیکچرر کا مستقبل دائو کا لگ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چمچ کانٹا ایسوسی ایشن وزیر آبادکے مرکزی رہنما لالہ محمد خلیل نے بھٹہ پیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے چیئرمین خالد مغل نے کہا کہ مینو فیکچررز کٹلری ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کریں اور پوری یک جہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ مسائل کو حل کر سکیں۔ اس موقع پر حاجی نصیر، میر اکبر، عمران، عبد الشکور، محمد اشرف کدا، چوہدری محمد یونس، شکیل اعظم ،محمدارشد سوہنا، استاد محمد اعظم کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چمچ کانٹا ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کے لئے 15رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں محمد اعظم، ندیم مغل، عبد الشکور، ملک گلزار، محمد ارشد سوہنا، مظہر حسین، مشتاق، ندیم کرامت حاجی محمد ریاض ،میاںمقصود، حاجی نصیر، شکیل اعظم، لالہ محمد خلیل، عمران آغا ، اور محمد نوید شامل شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ڈائریکٹردارارقم کالجزعلی رضا ڈائریکٹر دارارقم سکولز مرزامحمدعمران نے کہا ہے کہ دارارقم سکولزپاکستان کے روشن مستقبل ی ضمانت ہے جہاںجدیدتعلیم کے ساتھ ساتھ اسلا می سیرت وکردارکی تعمیرکوترویج دی جاتی ہے۔جدیدتعلیم حاصل کئے بغیرترقی یافتہ قوموںکامقابلہ نہیںکیا جاسکتا۔مسلمان اورتعلیم وتربیت کی 15سو سالہ پرانی نسبت دارارقم کوجاری رکھتے ہوئے کوشش کرینگے کہ معاشرہ کوباشعور اورجدیدعصری تقاضوںسے ہم آہنگ قیادت فراہم کرسکیں۔دارارقم کااعزازہے کہ تمام دیگرادارے حفظ قرآن اورناظرہ قرآن کواہمیت دے رہے ہیں۔وہ ریجنل ڈائریکٹردارارقم سکولزگوجرانوالہ صابر حسین بٹ کی طرف سے مقامی ڈائریکٹرزکے اعزازمیںظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرچوہدری مستبشر احمد،سیدتائیدمنظور،افضال بٹ،محمدفاروق مرزا،مرزاناصر محمود،عدنان راٹھور،ثاقب چیمہ،عبد القدیرسمیت متعددڈائریکٹرزموجودتھے۔انہوںنے کہا کہ نظام تعلیم کووطن عزیزکی نظریاتی اساس سے ہم آہنگ کرنے کی بجا ئے سیکولر ازم کی راہ پرگامزن کیا جارہا ہے۔65سالوںمیںہمارانظام تعلیم چندفیصدامراء کی نمائندگی کرنے والے مغربیت زدہ نقال طبقہ کے ہاتھوںمیںرہا ہے۔بچوںکی کردارسازی میںاساتذہ،والدین کاکرداراہم ہے۔اجلاس میں سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیکرمنصوبہ بندی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سی پی او کی زیر قیادت میں ڈی ایس پی رانا محمد شبیر،ایس ایچ او سٹی نعمان بٹر نے بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشات ریکارڈ یافتہ فروش رحیم عرف چھوٹو پٹھان سکنہ کوچہ دوگل گلی آرائیاں کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے1080 گرام چرس برآمد کر کے 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزم صوبائی منشیات فروش عفی خان کا ساتھی ہے جس پر قبل ازیں بھی متعدد منشیات کے مقدمات درج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بیرون ملک چار بڑے سیاست دانوں سے ملک کی لوٹی دولت کو واپس لایا جائے تو پاکستان میں حقیقی ترقی و خوشخالی کا لامتناہی دور شروع ہو سکتا ہے۔ترجمان چوہدری حامد ناصر چٹھہ عبدالکریم بٹ نے کہا کہ الطاف حسین،آصف زرداری،پرویز مشرف اور میاں نوازشریف کی بیرون ملک رکھی دولت وطن واپس لائی جائے تو آئی ایم ایف کا سارا قرضہ ختم ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جن کا سرمایہ ملک سے باہر ہے وہ محب وطن کہلوانے کے قطعی حق دار نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایس ایچ او تھا نہ احمدنگرملک محمدفیاض اعوان کے والد محترم نورمحمدنمبردارمختصر علا لت کے بعدانتقال کرگئے۔جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان سولنگی اعوان حافظ آباد میںسپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںامیرجماعت اسلا می سٹی صابر حسین بٹ،ندیم صادق تارڑ،امیدوارضلعی چیئرمین امتیازاظہرباگڑی،چیئرمین یوسی عادل چیمہ،پی ٹی آئی کے رہنماخرم مختارچیمہ ایڈووکیٹ،ممتازقانون دان رانا محمدجمیل،سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می یوتھ ونگ عدنان انورکھرل سمیت منتخب نمائندوں،پنجاب پولیس کے افسران ،سیا سی وسما جی رہنمائوںاوراہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دسواںکاختم پاک مورخہ 5جون بروزاتوارانکی رہا ئشگاہ پرہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جعلی ڈگری کی اطلا عات میںکوئی صداقت نہیں،ایکسئین گیکپوڈویژن وزیرآبادملک طارق محمودنے اپنے وضاحتی بیان میںبتا یا کہ میںنے BSC/MSCکی ڈگری تصدیق کرواکرایگزیکٹوگیپکوکوجمع کروادی ہے۔ایس ڈی او گیپکومدثر چیمہ نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن نے BSCکی تصدیق شدہ ڈگری پہلے ہی جمع کروارکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) رانا محمدسعید اختر محمودراجپوت خاندان کے سربراہ مقررہوگئے۔موضع کھوسر بریارتحصیل وزیرآبادمیںراجپوت خاندان کے سینکڑوںسرکردہ شخصیات نے مشترکہ طورپررانا محمدسعید اخترمحمودکوسربرا ہ چن لیا۔سنیئرشخصیت رانا محمدارشاد نے انکی باقاعدہ دستار بندی کی۔اس موقع پر رانا محمدسعید اختر نے تما حاضرین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جوذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے میںاپنی تمام صلا حیتوںکوبروئے کارلاکرخاندان کے وسیع ترمفاد میںحق وسچ پرمبنی فیصلے کرناگا اورانکی امیدوںپرپورا اتروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی سے اوباوڑو تک ایک جسم اور دو دل کی طرح کام کررہی ہے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف میں انارکی اور گروپنگ چل رہی ہے ان لوگوں کو پہلی اور دوسری جون کو منہ کی کھانہ پڑے گی ،پی ٹی آئی سندھ کی تمام قیادت پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے عادل ہاوس کراچی میں پارٹی کے مختلف وفدوں سے ملاقات اور صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء مخدوم شاھ محمود قریشی پہلی جون کو کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلا سے خطاب کریں گے جس کے بعد حلیم عادل شیخ کی جانب سے صحافیوں ادیبوں اور دانشوروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور ملکی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ادیبوں اور دانشوروں کے مشورے اور خیالات بھی سنیں گے ، بعد ازاں مختلف جگہوں پر پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مزدوروں کے حوالے سے منعقدہ ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت بھی کریں گے اور مزدوروں سے خطاب کریں گے جس کے بعد اقلیتی رہنمائوں کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور اقلیتی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دوسری جون کو مخدوم شاھ محمود قریشی مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہونگے ٹول پلازہ حیدرآباد سے حیدرچوک تک کرپشن کے خلاف کرپشن مٹائو ملک بچائو ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد ہائی کورٹ کے وکلا سے خطاب کریں گے جس کے بعد حیدرآباد پریس کلب کی دعوت پر مخدوم شاھ محمود قریشی حیدرآباد پریس کلب پہنچے گی جہاں صحافیوں سے ملاقات اور میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے بعد ازاں سندھی ادیبوں اور دانشوروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء ذوالفقار ہالیپوٹو کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پہنچے گے جہاں دانشوروں اور ادیبوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جس کہ بعد لیڈیز ونگ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے پروگرامز میں شرکت کریں گے اور شام میں مخدوم شاھ محمود قریشی طلباء کے ایک کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جس انداز میں پاکستان تحریک انصاف سندھ میں عام آدمی کی پارٹی بن کر سامنے آرہی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب تبدیلی مانگ رہے ہیں سندھ میں مخدوم شاھ محمود قریشی کے طوفانی دوروں نے کرپشن زدہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں ، کرپشن مٹائو ملک بچائو تحریک نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے گذشتہ روز حیدرآباد اور جامشورو کا دورہ کامیاب رہا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اپنے ہر دل عزیز رہنمامخدوم شاھ محمود قریشی ، محمد اشرف کان سوہنا صدر لیبرونگ پاکستان ، عباس بخاری صدر یوتھ ونگ پاکستان ، چودھری ارسلان صدر آئی ایس ایف پاکستان ، مخدومزادہ زین حسین قریشی اور دیگر مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کے والہانہ استقبال کے لیے بے تاب ہیں ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کی جنگ قائد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شروع کی ہے اور وہ اس بات پر ڈتے ہوئے ہیں کہ اس قوم کو کرپشن کی لعنت سے نجات دلا کر چھٹکارا لوں گا عمران خان اس ملک میں موجود کرپشن زدہ حکمرانوں چور لٹیروں سے اس ملک کی عوام کو بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ مخدوم شاھ محمود قریشی کا کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کے دوسرے مرحلے کہ سلسلے میں دورہ کراچی اور حیدرآباد لوٹ مارکے شوقین حکمرانوں کے لیے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان( نیازی ) کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیرون ملک موجودگی میںوزیر خزانہ کو امور مملکت سونپنے کے غیر آئینی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے قراردیا گیا کہ سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے، سپریم کورٹ کو آئین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔ حکمران جمہوریت کا مذاق نہ اڑائیں۔ جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو میں ہونے والے اجلاس میں سید مصطفی اشرف رضوی،پیر جان، صا حبزادہ پیر محی الدین محبوب، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر شفاعت رسول اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے قراردیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میںناکامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کے باعث ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کا حکمرانوں کو نوٹس لے کر انہیں ٹارگٹ کلنگ کی یقین دہانی کروانی چاہیے مگر دہشت گردوں کی ساتھی حکومت کا کوئی وزیر ان سے نہیں پہنچا، جو کہ افسوسنا ک ہے۔ اجلاس میں ایران اور افغانستا ن کے ساتھ بھارت کے حالیہ معاہدوں اور مشترکہ بحری مشقوںپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے خارجہ پالیسی کی ناکامی قراردیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے امت مسلمہ میں جانبدارانہ کردار کے باعث ایران ناراض ہوکر ہمارے دشمن ملک بھارت کے ساتھ مل گیا ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی اور امت مسلمہ میں جانبدارانہ کردار کی وجہ سے پاکستان اپنے ہمسایہ دوست ممالک سے دور ہوکر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ جے یو پی سمجھتی ہے کہ پاکستان کو 34۔ ممالک کے یک مسلکی دفاعی اتحاد تشکیل نہیںدینا چاہیے تھا۔ اس اقدام نے ایران کو ہم سے دور کیا۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہم نے کوئی اہمیت نہیں دی۔ جبکہ مارچ میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران بھی رویہ معاندانہ رہا۔ جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان عازمین حج کے مسئلے پر تنازع کا جاری رہنا افسوسناک ہے۔ اس سے امت کی مزید تقسیم کا خدشہ ہے۔ دونوںممالک کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔حجاز مقدس پر حق ہر مسلمان کا ہے، وہ کسی بھی مسلک و مکتب سے تعلق رکھتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) اسلام حقوق انسانیت کا محافظ اعظم ہے ۔انسان کی خدمت قرب خدا وندی کا ذریعہ ہے ۔پاکستان میں قانون کی بالا دستی ،کرپشن کا مکمل خاتمہ ،دہشت گردی اور شدت پسندی کا صفایا کرنا حکومت و فوج کی ذمہ داری ہے ۔پر امن پاکستان سے ہی کاروبار زندگی اور اقتصادی و معاشی ترقی ممکن ہے ۔حضور اکرم ۖ نے ہر شعبہ میں انسانیت کی راہنمائی کر کے انسان کو خدا شناس بنایا ہے۔اسلام کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہم ملک و ملت کی فلاح و کامیابی کا خواب شرمندۂ تعبیر کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و سرپرست مرکزی انجمن تاجران علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیا ں نارووال نے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال کی ایگزیکٹو باڈی کے ا ہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال مزمل حفیظ بابر ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحق انصاری، صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ عابد محمود بٹ ،مرزا محمد نعیم ،محمد رضوان انور ، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی، حاجی نذیر احمد ،حافظ محمد عقیل اور دیگر نے کہا کہ انسانیت کیلئے جذبۂ خدمت رکھنے والا ہی حقیقی انسان ہے ۔ نبی کریمۖ نے انسانیت کی فلاح و اصلاح کیلئے مکمل دستور العمل عطا فرمایا ۔خلوص نیت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔نبی رحمت ۖ کی جلوہ گری دنیا کے ہر طبقے اور ہر شعبے کیلئے عظمت کا باعث بنی ۔ ہمیں اپنے شہر کی فلاح و اصلاح کا بیڑا اٹھانا ہے۔پریشان عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی، کامیاب آپریشن اور صحت کاملہ کیلئے دعا کی ہے ۔وزیر اعظم کے خاندان کے نام بھجوائے گئے پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انشااللہ وزیر اعظم نوا ز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے ۔ اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طور پر سر انجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ شراب کی کمائی کا ٹیکس شامل کر کے آئندہ کے حلال بجٹ (جون 2016)کو حرام نہ بنایا جائے۔ ورلڈ مینارٹی الائنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں جے سالک نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق شراب ہر مسلمان کے لئے حرام قرار دی گئی ہے تاہم وطن عزیز میں اقلیتوں کے لئے اسے حلال تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر شراب حرام ہے تو اس کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو بھی حلال نہیں کہا جا سکتا ، وہ بھی حرام ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ میں شراب کی کمائی سے لیا جانے والا ٹیکس بھی باقی ٹیکسز کے ساتھ شامل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سارے کا سارا بجٹ حرام ہوجاتا ہے کیوں کہ کھانے سے بھری دیگ میں اگر تھوڑی سے گندگی بھی شامل ہو جائے تو پوری دیگ تباہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال شراب کے ٹیکس کو باقی بجٹ سے الگ رکھا جائے تاکہ ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جا سکے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم حرام کھا رہے ہیںجس کی وجہ سے ہمارا ملک مسلسل مختلف بحرانوں کا شکا ر ہے،بحیثیت قوم 2016 میں اس خصلت کو بدل کر ہمیں ایک نئی شروعات کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے پہلے بھی بہت بار بات کرچکا ہوں،بہت بار نیشنل اسمبلی میں خطاب کئے، صدر پاکستان کو اس ایشو پر خط بھی لکھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اس حوالے سے تحریری پٹیشن دائر کی اور کہا کہ شراب سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو الگ رکھا جائے اور اسے ٹیکس ادا کرنے والوں کے ہی بچوں کی فلاخ و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ذمہ داری تمام ارکان اسمبلی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ شراب کی کمائی کا ٹیکس آئندہ بجٹ میں شامل ہونے نہ دیں کیوں کہ ہم امپورٹڈ اشیاء کو خریدنے سے پہلے ان پربھی حلال یا حرام کی تفصیلات ضرور پڑھتے ہیں تو آنکھوں دیکھی مکھی کیسے نگلی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے وزیر اعظم کی بیرون ملک موجودگی میں امور مملکت چلانے کے حوالے سے ہونے والی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے منفی سیاست قراردیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ میاں نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔انہیں مسلم لیگ ن کی بچگانہ حرکتوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم کی بیماری کو سیاسی ایشونہیں بنانا چاہیے۔ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، اس پر کچھ سیاسی نابالغوں کی طرف سے ہونے والی بیان بازی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس پر سیاسی، معاشرتی اور اسلامی اخلاقیات کا لحاظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مثبت سیاست اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کو سیاسی برادری عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیکن رقص و سرود والے پاکستان کی دعویدار پارٹی کو بھی بلوغت کا اظہار کرنا چاہیے۔پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاست کے اسلوب سیکھنے چاہیں۔ لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاج بھی بچگانہ حرکت ہے۔ اس طرف میاں نواز شریف کو توجہ دینی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسابق جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت قرض لیگ گروپ کی حکومت ہے بیرونی قرضے لیکریہ لیگ عہدیداروں کو نواز رہی ہے تین سالوں میںغیر ملکی بنکوں سے ایک ارب90کروڑ ڈالر قرضہ لیاگیا ہے قرض کی یہ رقم معاشی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے صرف پلوں اور سڑکوں کی تعمیر پر صرف کی جا رہی ہیں اور ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا۔میاں کامران سیف اگر بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشزر کو ریلف نہ ملا تو وہ سڑکوں پر ہونگے،اراکین اسمبلی کی طرح ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اسی تناسب سے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور دن بدن اشیائے خوردونوش میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے رمضان پیکیج کے تحت5ارب روپے کی تشہیر کررہی ہے اگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرلیا اجائے تو رمضان پیکیج کی ضرورت ہی نہ رہے ۔موجودہ حکومت میں غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ان کے لیے دو وقت کی روٹی کاحصول مشکل ہو گیا ہے حکومت ان سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے ۔ انہوں نے کہا اب پنجاپ میں 18ہزارملین روپے سے سڑکوں کی تعمیر کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے موجود حکومت کی دور میں پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انہتائی خراب ہو چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) نپجیڑی سے لیکر گورانکہ تک جتنے بزرگوں نوجوانوں نے آج کڑی دھوپ میں کھڑے ہو کر میرا اور میرے بھائی راجہ قیصر ذوالقرنین خان کا استقبال کیا اکثریتی قبائل کیساتھ ساتھ غیر اکثریتی قبائل کے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتاہے آج تک گورانکہ کا پولنگ کبھی نہیں جیتا لیکن یہاں پر ہائی سکول کی اشد ضرورت کے پیش نظر ہائی سکول کا درجہ دلوایا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لوگوں کے دل پھر گئے ہیں اور انشاء اللہ آپ جذبے کو دیکھتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ گورانکہ کا پولنگ بھی جیت جاؤں گاکہتے عمر بڑھنے کیساتھ ساتھ عقل و شعور میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن یہاں گورانکہ کے ولن کی عقل وشعور میں اضافے کی بجائے منافقت میں اضافہ ہو رہا ہے جس شخص نے گورانکہ کو راجہ داہر کا قلعہ بنا رکھا تھا آج یہ قلعہ عوام کے جذبوں سے فتح ہو گیا ہے عمر بھرراجپوت برادری کیخلاف نفرت کے انگارے پھینکنے والا صوفی رشید آج کس منہ کیساتھ طارق فاروق کے ساتھ ہے جو سرعام جلسوں میں کہہ رہا ہے کہ میرا لیڈر راجہ فاروق حیدر ہے اور راجپوت برادری کی میٹنگز میں کہتا ہے کہ میں ایک راجپوت کو وزیر اعظم بنانے جا رہا ہوں وہاں صوفی رشید کی منافقت اور تعصب کہاں چلا جاتا ہے جو کہتا ہے کہ میں انوار الحق کی مخالفت اس لیے کرتا ہوں کہ وہ راجپوت برادری اور راجہ ذوالقرنین خان کا اتحادی ہے منافقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آج کس منہ سے میرے مخالفین راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں محض ووٹ لینے کیلئے راجہ فاروق حیدر کا نام استعمال کررہے ہیں اندر سے اس کیساتھ بھی منافقت کررہے ہیں ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے صوفی رشید کے گاؤں گورانکہ میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دلوانے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول گورانکہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ طارق فارو ق کو اگر ذاتیات کا اتنا شوق ہے تو یہ شوق بھی پورا کر دوں گا میرے والد کو سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے کا الزام لگانے والے شائد یہ بھول گیا ہے کہ 1985میںمیرے مخالف کے والد محترم چوہدری محمد یوسف نے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے دست برداری اور راجہ ذوالقرنین خان کی حمایت کیلئے ایک سوزوکی جیپ لیکر مسلم کانفرنس کا ٹکٹ راجہ ذوالقرنین خان کو دے دیا تھا ابھی تو صرف ایک واقعہ سامنے لایاہوں اگر مخالفین شوق فرمائیں گے تو کئی راز سامنے لاؤں گا جس سے یہ منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے تعمیروترقی اور علم دوستی کا ثبوت یہ ہے کہ 10ماہ کی سپیکر شپ میں راجہ ذوالقرنین خان کی قیادت میں بھمبر میںMUSTیونیورسٹی کا کیمپس دیا اور آج الیکشن ہارنے کے باوجود حلقہ کے اندر 16تعلیمی ادارے اپ گریڈکروائے ہیں اور سب کے سب میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر اپ گریڈ کروائے ہیں کمیشن حاصل کرنے والے کام نہیں انتہائی انسانی ضرورت کو مد نظر رکھا ہے میرا مخالف کہتا ہے کہ حلقہ کی بدنصیبی ہے یہاں سے حکومت میں جانے والا فرد الیکشن ہار جاتا ہے انشاء اللہ یہ بد نصیبی بھی ختم کردونگا علی بیگ اور چھنی تھوتھال کے لوگوں نے بھی جس تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے انکا تہہ دل دل سے شکر گزار ہوں روادری اور محبت کی سیاست کرتاہوں اگر کسی نے میرے ایک ووٹر کی طرف ہاتھ اٹھایا تو یاد رکھنا اتنے جوتے ماروں گا کہ تاریخ بن جائے گی نفرت اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لوں گا آج ٹبہ سوہاؤں سے لیکر پتھو رانی تک ہر طرف تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں آج گورانکہ کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ سومنات کے مندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اگر گورانکہ میں یہ حل تو باقی حلقہ میں بھی صورت حال کیا ہوگی رحمتوں کا مہینہ آرہا ہے لیکن رحمتیں قبل ازوقت ہی شروع ہو گئی ہیں بد معاشی کلچر دم دبا کر بھاگ رہا ہے اجارہ دار ٹولہ زخم چاٹ رہا ہے کارکن محنت کریں تاکہ تعصب اور نفرت کی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے کشمیر کونسل کے 21کروڑ بانٹنے ،دھونس ،دھاندلی ،غنڈہ گردی اور لالچ جھوٹ اور منافقت کے باوجود لوگ سچائی کیطرف آرہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ العزیز فتح سچائی ہو گی جلسہ عام سے راجہ قیصر ذوالقرنین خان ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،نوید احمدبٹ ،مرزا امتیاز احمد،چیئرمین پرویز اقبال ،راجہ زاہد کگھر،راجہ خالد محمود پنجیڑی اور میجر (ر)چوہدری طارق محمود نے بھی خطاب کیا اور چوہدری انوار الحق کی محبت ،رواداری تعمیر وترقی اور علم دوستی کی سیاست کے پیش نظر چوہدری انوارالحق کو کامیاب کرانے اور حلقہ سے نفرت کے خاتمہ پر زور دیا مقررین نے کہاکہ حلقہ کے لوگوں نفرت اور قبائلی تعصب کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور امن بھئی چارے کی سیاست کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ّآج لوگ جوق در جوق چوہدری انوا رالحق کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) جھلکیاں،قبل ازیں پنجیڑی رول ہلتھ سنٹر سے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق وراجہ قیصر ذوالقرنین،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،ممتاز صنعتکار راجہ رفیق احمد،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،الحاج چوہدری محمد یوسف ،سابق چیئرمین راجہ پرویز اور دیگر کو ایک جلوس کی شکل میں گورا نکہ جلسہ گاہ میں لایا گیا ،کنڈ کے مقام پر سابق سپیکر اسمبلی کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور مالے ڈالے گے ،بگھی میں بٹھا کر جلسہ گاہ میں لایا گیا بگھی میں چوہدری انوار الحق،راجہ قیصر ذولقرنین،حاجی محمد خالد،چوہدری سہیل زبیر سوار تھے،سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل،گاڑیاں،رکشے چنگچی،پیدل کارکن جلوس کے ساتھ تھے،کارکنوں کا چوش وخروش تھا کارکن جلوس کے ہمارہ پورے راستے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور فلک شگاف نعروں کے ساتھ رواں دواں تھے،جلوس جلسہ گاہ تک کا ایک کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ سے زائد وقت میں طے کیا،گورا نکہ جلسہ یوسی کلری کے بڑے اجتماع میں سے ایک تھا،جلسہ میںعلاقہ کے لوگوں نے چوہدری طارق فاروق کو چھوڑ کر بڑی تعداد میں ،چوہدری محمد یونس،چوہدری محمد حنیف،چوہدری عبدلمالک،چوہدری خالد حسین،چوہدری میاں خان،چوہدری محمد نذیراحمد عرف بھولا استاد،محمد شریف بٹ،محمد یاسین بٹ،رہاض بٹ،محمد سائیں بٹ،محمد شفیق بٹ،ملک قربان،ملک تصدق حسین،چوہدری جمال دین،مرزا تنویر حسین،چوہدری جمیل حسین،چوہدری مظفر اقبال،چوہدری وحید اقبال،چوہدری محمد مشتاق،چوہدری صغیر احمد جبی،چوہدری عرفان،چوہدری سلیم،چوہدری محمد شریف،چوہدری محمد نواز،چوہدری نعیم،چوہدری جاوید اقبال،جمیل کھوکھر،ممتاز بٹ،خالد محمود،شبیر حسین،عرفان بھٹی،امیر افضل بھٹی،چوہدری منظور،عبدالمجید،اللہ دتہ،چوہدری امانت حسین،خادم حسین بٹ،عاشق بٹ،شوکت علی،رازق حسین اور دیگر نے اپنے کنبوں،قبیلوں سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر باضابطہ طور پر چوہدری انوار الحق کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) سابق سپیکر اسمبلی کا مسلم لیگ (ن) کے مظبوط گڑھ علی بیگ یوسی پنجیڑی میں کامیاب سیاسی چھکا 25سے زاہد گھرانے ڈپٹی پوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کا ساتھ چھوڑ کر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہوگے یوسی پنجیڑی میںسابق سپیکر اسمبلی کی پوزیشن انتہائی مستکم،تفصیلات کے مطابق علی بیگ یوسی پنجیڑی سے حاجی صابر حسین مغل،محمد ارشادمغل،مقصود حسین،یاسرخادم، آصف خادم،مظفر حسین،منور حسین،بابا محمد شفع،کپتان مہربان،راجہ محمد عارف،چہرمین محمد امین،راجہ محمد تاج،چوہدری مطلوب حسین،راجہ عاصم،ڈاکٹر محمد نذیر،چوہدری محمد یونس بوٹا،ڈاکٹر قمرالزمان،ڈاکٹر زاہد خان،اخلاق انصاری،حاجی نعیم ٹیڈی،حاجی منیر احمد،خالد مغل،شجاعت حسین جانو،شہزاد جمال،راجہ محمدایوب اور دیگر درجنوں افراد نے اپنے کنبوں سمیت مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے قافلہ میں شمولت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آج علی بیگ کی غیور عوام نے غنڈہ گردی،شعبدہ بازی اور ظلم وجبر کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے غیر فروشی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ماہ صیام کی برکت سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی حرام کی دولت سے عوام کے ضمیرخریدنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا غریب کے پاس جینے کی دولت ایمان اور غیرت ہے جس کا بیوپاری سودا نہیں کرسکتے ہر ووٹر وسپوٹر کے لئے میری جان حاضر ہے اگر کسی نے دھونس دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام دنیا دیکھے گی ان خیالات کا اظہار علی بیگ آرائیاں اور چھنی تھوتھال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) پاسپورٹ آفس بھمبرکا عملہ انتہائی جانفشانی اور لگن کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہاہے جس سے جہاں عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے وہی محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ ضلع بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام انتہائی ضروری تھا جس کے قیام سے ضلع بھرکے عوام کو ریلیف ملاہے انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ آفس کا عملہ انتہائی جانفشانی ،لگن اور محنت سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے جس سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) تحصیل فوجداری عدالت بھمبر نے جرم ثابت ہونے پر تھانہ سٹی بھمبرمیں درج منشیات کے 2مختلف مقدمات میں ملزم کی جانب سے مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ جبکہ سرکارکی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری طاہر السلام پیش ہوئے تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی بھمبر میں قائم 2منشیات کے الگ الگ مقدمات جس میں ملزم شکیل احمد ساکن بھمبر سے مجموعی طور پر 20گرام اور 10گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی کی سماعت تحصیل فوجداری عدالت جوکہ سینئر سول جج مرزا جہانگیر احمد جرال اور تحصیل قاضی حافظ تنویر محمددی پر مشتمل تھی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر 10سال قید کی سزا سنائی ملزم کی جانب سے مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ جبکہ سرکارکی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری طاہر السلام پیش ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی کے 80سوات کو ایک مثالی حلقہ بنانے پر عملی کام جاری ہے جو عنقریب مکمل ہو گا اور اس میں تمام بنیادی ضروریات تر جیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔وہ گزشتہ روز ملابابا مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے رہنماء خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتے اور یہی وجہ ہے کہ پی کے 80میں سڑکوں کی تعمیر ،گلی کوچوں کی پختگی ، پینے کے صاف پانی کی سپلائی ، بجلی ٹرانسفامروں کی فراہمی اور قبرستانوں کی چاردیواری وغیر ہ کی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔فضل حکیم خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اکبر علی خان نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل ڈگری کالج میں داخلوں سے پہلے سیکنڈ شپ شروع کر کے مستقل سٹاف فراہم کی جائے تاکہ بچے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے گذشتہ سال پرائیویٹ فنڈ سے بھر تی کی گئی سٹاف کے معیاد ختم ہو چکے ہیں صوبائی حکومت داخلے شروع ہونے سے پہلے سیکنڈ شپ اور سٹاف فراہمی کے لئے اقدامات کریں عوامی حلقے اور طلباء کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سینکڑوں کے تعداد میں طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے تھے تو اس سلسلے میں روزنامہ چاند نے کوششوں کا آغاز کر کے بار بار نشاندہی کی تو اس پر علاقے کے عمائدین اور نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی رہنمائوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں جس پر صوبائی حکومت نے ڈگری کالج کبل میں 500سیٹوں کے منظوری دیتے ہوئے سیکنڈ شپ شروع کیا لیکن سٹاف کے لئے تنخواہے کالج فنڈ سے دینے لگیں اسی سال بھی طلباء اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ داخلے شروع ہونے سے پہلے کالج میں سیکنڈ شپ شروع کر کے مستقل سٹاف فراہم کی جائے تاکہ بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) PK-82عوامی نیشنل پارٹی کا گڑ بن چکا ہے عوام گزرا ہوا حکومت کو یاد کر کے جوق درجوق ANPمیں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ عوام میں اب شعور بیدار ہو گئے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کے نمائندہ جماعت ہے اور ہر محاذ پر پختون قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں تبدیلی کے دعویدار مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں پختون قوم نے پنجاب اور میاں والے کے سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے صرف پختون قوم کے خاطر قربانیاں دی ہے ان خیا لا ت کا اظہار سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان ، ابراہیم دیولئی ، شاہ سید ، سجاد خان اور دیگر نے UCکو ز ابا خیل شریف آبا د میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی میدان میں انقلاب اس لئے بر پا کیا تھا کہ پختون قوم کے بچوں کو بندوق نہیں بلکہ قلم کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہم نے درجنوں یونیورسٹیاں ، سینکڑوں سکول اور کالجز بنائے کیونکہ پختون قوم کے مسائل ومشکلات کا حل صرف ہی ANPہی کر سکتے ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصا ف سے رحمت علی ، جہانزیب ، عبد الرشید، عبد السلام، محمد انیس ، شیر بہادر ، دادو خان ، رحمان الدین ، نواب ، خلیل ، سمیع الرحمان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) JUI کے سر گرم رکن و معروف شخصیت محمد صا لح خان عرف گل دا نے مولانا فضل رحمان سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر جمعے کے چھٹی بحال کرنے کیلئے اقدامات کر کے آواز اُٹھائے جائے تاکہ جمعہ کے چھٹی دوبارہ بحا ل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملک کے خدادا پاکستا ن میں لازمی امر یہ ہے کہ شعائر اسلام کو اپنا یا جائے اور ملک کے سطح پر ان شعائر کا نفاذ ممکن بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائے جائے آپ چونکہ واضح اکثریت کے ساتھ اس وقت مرکزی حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت بھی اس پوزیشن میں ہے کہ آپ ارباب اقتدار سے کوئی بھی جائز مطالبہ منوا سکتے ہیں اس لئے براہ کرم اپنے حصے کا فرض اداکر تے ہوئے آپ حکومت سے جمعے کے چھٹی کے بحالی کو ممکن بنائے۔

Share this:
Tags:
demands gujrat officials Punjab slogans پنجاب عہدیداران کیمپ گجرات مطالبات نعرے بازی ہڑتال
Nawaz
Previous Post میری توانائیاں اور لہو کا ایک ایک قطرہ وطن کی مٹی کے لیے وقف ہے، وزیراعظم
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close