Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 2/2/2016

February 2, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) سنگت فائونڈیشن ‘ فافن کے اشتراک سے انتخابی اصلاحات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر مس شہناز اختر نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما و سابق ممبر تحصیل کونسل مس رخسانہ الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگت پلیٹ فارم سے انتخابی اصلاحات کے سلسلہ میں کام جاری ہے اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں سنگت فائونڈیشن کے آبروزرز کام کرتے رہے ان کی رپورٹس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جو جو مسائل در پیش آئے انہیں حل کرنے کے سلسلہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر رخسانہ الٰہی نے سنگت فائونڈیشن کی کاوشوں کو بے حدسراہا۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور مس بیگم یاسمین بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت (بانی مدینہ سیداں ماڈل سکول و کالج) سید سعادت حسین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مدینہ سیداں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل کل بروز بدھ مورخہ 3 فروری صبح ساڑھے 8 بجے امام بارگاہ قصر ابو طالب مدینہ سیداں میں منعقد ہوگا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین سیداں مختار شاہ نے پڑھائی’ جبکہ علامہ اصغر یزدانی’ علامہ ناظم حسین جعفری و دیگر نے خصوصی خطاب کیا۔ مرحوم سید انتصار الحسن شاہ اور سید ابرار الحسن شاہ کے والد محترم تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد جان محمد’ DIG سید جاوید شاہ’ DSP ضیاء جعفری’ سید وقار حسین شاہ’ ناظم سید فضیلت شاہ’ سید حسین شاہ’ سید افضال خوارزمی’ سید وجاہت حسین شاہ’ سید علی شاہ آف کینیڈا’ چوہدری منظور حسین وڑائچ صدر حسینیہ ٹرسٹ’ سید الطاف عباس کاظمی’ سید ضیغم عباس شاہ’ ڈاکٹر سعید شاہ’ سید ندیم ثقلین ‘ چچا بیرے شاہ’ سید مکی شاہ آف معین الدین پور سیداں’ فیصل بٹ’ قاری اسرار الحسن’ سید ذوالفقار حسین شاہ’ فیصل بٹUBL۔’ علامہ ڈاکٹر تنویر الحسن ‘ مولانا مہدی ‘ احمد رضا’ علامہ ریاست علی’ علامہ سبطین حیدر سبزواری’ مرزا علی رضا’ مولانا فیاض حسین کنگ’ میر ثقلین’ محمد علی’ سید فرحت عباس’ سید وقار حسین شاہ’ سید آل حسن’ سید علی عمران’ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سید سعادت حسین شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل مذہبی سکالر علامہ اصغر یزدانی نے گزشتہ روز سید سعادت حسین شاہ کے نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید سعادت حسین شاہ علاقہ کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔ وہ اس سلسلہ میں دن رات کام کرتے رہے۔ وہ تمام مسالک کے افراد کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے تھے۔ اس لئے انہوں نے سب سے پہلے مسجد امام بارگاہ قصر ابو طالب مدینہ سیداں کا قیام عمل میں لایا۔ اس کے بعد انہوں نے مدینہ سیداں میں پرائمری سکول کی بنیاد رکھی جو کہ آج کالج کے درجہ پر پہنچ گیا ہے۔ اور علاقہ کے عوام کی دن رات خدمت کرتے رہے۔ ہر شعبہ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وہ لوگوں کی چھپ کر خدمت کرتے تھے۔ علاقہ کے عوام ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ ان کی اولاد بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی مشن پر کام کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت بخشے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر بھر پور سیکورٹی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیشن بارہ دری کیمپس محمد شہزاد شفیق نقشبندی شرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام والدین کے تعاون سے طلبہ کی سیکورٹی کے انتظامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس اس مشن پر کاربند رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آ گیا۔ اس سلسلہ میں فوٹو جرنلزم سے منسلک افراد سے ممبر شپ کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ایسے صحافی جو کہ فوٹو اجرنلسٹ ہیں وہ اپنی درخواستیں دفتر جی پی آئی میں فوری طور پر جمع کروا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی فنانس سیکرٹری سید آفتاب رضوی نے گجرات کا دورہ کیا اور پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گجرات کے قیام کیلئے ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ شامی کٹھانہ اور ارشد کمال سے خصوصی ملاقات کی۔ اور انہیں گجرات میں پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی اور یاسر وریاء بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صحافی شاکر بیگ مرزا ‘ صحافی بابر بیگ مرزا اور صحافی عامر بیگ مرزا کے بہنوئی مظہر محبوب خاں لودھی آف حسن پٹھاناں کوٹلہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے نزد امین فین جی ٹی روڈ گجرات میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ کے بعد ان کی میت تدفین کیلئے ان کے آبائی گائوں حسن پٹھاناں لے جائی جائے گی اور وہاں مقامی قبرستان میں ان کی تدفین ہو گی تمام دوست احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جائے ۔ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 770روپے ، دال چنا باریک 110روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 115روپے فی کلو ، کالے چنے 110روپے فی کلو ، سفید چنے لوکل سندھی 105روپے فی کلو ، سفید چنے کینڈا110روپے فی کلو ، دال مونگ چھلکا باریک 120روپے فی کلو ، دال مونگ دھلی ہوئی 130روپے فی کلو ، دال ماش چھلکا باریک 225روپے فی کلو ، دال ماش باریک 240روپے فی کلو ، دال ماش موٹی (چمن)245روپے فی کلو ، دال مسور باریک 160روپے فی کلو ، دال مسور موٹی 135روپے فی کلو ، سرخ مرچ پائوڈر 245روپے فی کلو ، چاول سپر باسمتی 70روپے فی کلو ، چینی 60روپے فی کلو ، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ 550روپے فی کلو ، ماڈل شاپ 650روپے فی کلو ، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 280روپے فی کلو ، ماڈل شاپ 320روپے فی کلو ، دودھ اوپن مارکیٹ 65روپے فی کلو ، ماڈل شاپ 70روپے فی کلو ، دہی اوپن مارکیٹ70روپے فی کلو ، ماڈل شاپ 75روپے فی کلو ، روٹی سو گرام 7روپے ، نان سو گرام کی قیمت 8روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سبزیوں ، پھلوں ، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں چھٹی سالانہ صنعتی نمائش ضلع گجرات کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا ۔ میڈان گجرات مصنوعات ملک قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس کے ممبرا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق ، صدر چیمبر میاں محمد اعجاز ، حاجی ناصر محمود ، احمد حسن مٹو ،وحید الدین نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نمائش میں روزانہ 50ہزار تک افراد کی آمد متوقع ہے وزیٹرز اور سٹال ہولڈرز کی سیکورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے پولیس کے علاوہ چیمبر آف کامرس سیکورٹی گاڑز تعینات کرے جبکہ واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے سرگودھا روڈ پر جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سے نکاسی آب کی بھی سہولت ہو گی چیمبر کے ممبران کی مشاورت سے اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا ۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ نمائش کے انتظامات کیلئے چیمبر کمیٹی سے بھرپور تعاون کیا جائے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع گجرات میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے وارڈنر کی تعیناتی کی منظوری ہو چکی ہے حکومت پنجاب رواں سال صوبے میں 65میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ان میں تین میگا پراجیکٹس شہباز شریف پارک ،شہباز پور پل اور شاہین چوک فلائی اوور گجرات میں بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرت میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے سالڈویسٹ مینجمنٹ کمیٹی رجسٹرڈ کرا لی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد کمیٹی کے قیام سے صفائی کا نظام بہتر ہو گا ۔ اسی طرح گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مذبحہ خانہ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے انہوں نے بیوٹیفکیشن کے منصوبوں میں گجرت چیمبر کی معاونت کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران چیمبر کی نشاندہی پر نواز شریف پارک ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی بہتری ، مختلف شاہرات کی بیوٹیفکیشن کی گئی ہے اور آئندہ بھی چیمبر ممبران کی رائے کو اہمیت دی جائے گی ۔ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ گجرات پولیس نے محرم ، عید میلاد النبی، الیکشن میں امن و امان قائم رکھ کر اپنی اہلیت ثابت کر دی ہے مشکل حالات کے باوجود نمائش کو سیکورٹی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ نمائش کمیٹی کی مشاورت سے سیکورٹی انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات پولیس صنعتی نمائش کے شرکاء اور مہمانوں کو ہر ممکن تحفظ دے گی ۔ اس سے قبل صدر چیمبر میاں محمد اعجاز ، چیئرمین نمائش کمیٹی نے معزز مہمانوں کو خطبہ استقبالیہ دیا اور بتایا کہ صنعتی نمائش میں 2مارکی اور 600سٹالز لگائے جائیں گے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رجسٹری برانچ اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سائلین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تحصیلدار گجرات رانا جاوید اقبال ، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر یوسف شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ رجسٹری ، انتقالات اور اجراء فرد کیلئے آنے والے سائلین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ کرپشن یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بیرون ممالک سے آنیوالے اتھارٹی لیٹرز کی آن لائن تصدیق کیلئے انتظامات کیے جائیں تا کہ فراڈ کے امکانات کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹری ، انتقالات کیلئے آنے والے درخواست گزاروں ، خریداروں کے موبائل فون نمبر بھی درج کیے جائیں تا کہ انہیں فون کر کے فیڈ بیک لیا جا سکے ۔ ڈی سی او نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر تحصیلدار کو شاباش دی اس سے قبل ڈی سی او نے سائلین اور عملہ سے خدمات اور سہولیات بارے استفادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعتیں فرقہ واریت سے پاک ہیں، یہ دہشت گردی سے روک کر امن کا درس دیتی ہیں، ان کے اندر کوئی متنازعہ بات نہیں، پوری دنیا کے تعلیمی اداروں کے اندر دین کا کام کر رہے ہیں حتیٰ کہ روس جیسے ملک میں بھی ان پر پابندی نہیں لیکن یہاں ان کو روک کر ناچ گانے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے اپنے قیام سے لے کر آج تک اتحادِ وحدت کا پیغام دیا ہے، یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مشاہدہ ہے کہ رائے ونڈ اجتماع کی و جہ سے لاکھوں انسانوں کی زندگی میں خوشگوار انقلاب آیا۔ انہوں نے پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر مسلم قوتوں کا انٹرنیشنل منصوبہ ہے جو بہت سال پہلے سے اس غیر اسلامی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں ہم ان کو اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) صوفیائے امت نے اسلام کے پیغام امن کو عام کیا ۔اہل تصوف کی تعلیمات کا مرکزی نقطہ بندہ کا خدا سے رشتہ بندگی مضبوط کرنا اور فروغ عشقِ رسول رہا ہے ۔حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور ی رحمة اللہ علیہ کی زندگی شریعت کے احیاء ،تصوف کی اشاعت ، انسانیت کے احترام اور اصلاح و فلاح میں بسر ہوئی ۔ اغیار کو قریب کرنے اور اسلام کے پیغام محبت کو عوام الناس تک پہنچانے میں جانشین و سجادہ نشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے بھی اپنے اسلاف کی یادوںکو تازہ کیا ہے ۔اپنے کردار و اخلاق سے اپنے اور بیگانوں پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں ۔ آج محبت رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ ہم اصحاب رسول ۖ و آل رسول ۖ سے بھی مودت کو فروغ دیں۔ سیدنا ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے محبت رسول ۖ میں ساری زندگی یہی خواہش رکھی کہ مال میرا ہو اور خرچ کرنے پر حکم میرے رسول ۖ کا ہو ، اولاد میری ہو اور غلام میرے رسول ۖ کی ہو ۔ آنکھ میری ہو اور چہرہ میرے رسول ۖ کا ہو ۔ آج بھی ہر مرد اور مسلمان کیلئے یہی اصول زندگی ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار کنوینیئر عالمی ختم نبوت فائونڈیشن و قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ محمد تبسم بشیر اویسی نے انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ انٹر نیشنل کے زیر اہتمام شینسلڈ نوٹنگم اور ڈربی میں محافل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت عالمی مبلغ اسلام مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے فرمائی ۔جبکہ نعت رسول مقبول ۖ حضرت پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی نے پڑھی ، اس موقعہ پر حاجی محمد عاشق جماعتی ، محمد ظفر جماعتی اور دیگر عاشقان رسول ۖ بھر موجود تھے ۔اس موقعہ پر حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ویلڈن اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر ٹی ایم اے کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے اپنی نگرانی میں جی ٹی روڈ کھاریاں پر سیوریج کے بند نالے کو کھلوا دیا اور پانی کی روانی جاری کر دی اس سلسلہ میں جی ٹی روڈ کھاریاں کی تاجر برادری اور گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور نالہ بند ہونے سے پانی سڑک پر کھڑا تھا عوامی اور تجارتی حلقوں کا اے سی کھاریاں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) کھاریاں راجہ بلال حنیف مبارک باد دینے کے لئے کھاریاں پریس کلب پہنچے مٹھائی بھی پیش کی اس موقع پر سینئر صحافی چوہدری محمد یوسف سونوآف ناروے، صدر حاجی عبدالرئوف، سینئر نائب صدر حافظ عمران خلجی، فنانس سیکرٹری جبار ساگر، کوارڈی نیٹرز اعجاز مرزا، عبدالعزیز گوندل، چیئرمین تعمیراتی کمیٹی سید تنویر نقوی، سیکرٹری اطلاعات ایم عمر، چیئرمین مجلس عاملہ میاں محمد ندیم، جوائنٹ سیکرٹری طاہر رشید، ممبران وقاص رئوف، قربان گجر اور دیگر بھی موجود تھے راجہ بلال حنیف نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) نصیرہ تا سہنہ براستہ اسلام نگرپنجوڑیاں تک سڑک کو کارپٹ روڈ منظور کروانے پر رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضاکوٹلہ اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قائدین کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار کونسلر قاضی محمد صفدر پنجوڑیاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد عملی طور پر عوامی نمائندگی کا حق ادا کر رہے ہیں ہم نصیرہ تا پنجوڑیاں براستہ اسلام نگر کارپٹ روڈ منظور کروانے پر بے حد شکرگزار ہیں انشاء اللہ اپنے چیئرمین ملک محمد اکرم ڈھل کی قیادت میں علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال چک لشکری ایم ڈی الکرم کراکری سٹور مین بازار کھاریاں کے صاحبزادے محمد فوادصادق نے 2سال کی قلیل مدت میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی دوست احباب کی مبارکباد ۔ ہونہار طالب علم حافظ محمد فواد صادق نے ادارہ حیات العلوم چک لشکری سے صرف دو سالوں میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما پی ٹی آئی چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ کھاریاں شہر کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری پہلے کی طرح اب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی کھاریاں سابق اقلیتی کونسلر چوہدری خیرات مسیح نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی ہم بھرپور کردار ادا کریں گے اور چیئرمین عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے انہوں نے کہا کہ کھاریاں میں انشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہی چیئرمین منتخب ہوگا اور شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ناظم اعلیٰ شریعت کالج کھاریاں صاحبزادہ پیر قاضی توقیر حسین چشتی نے کہا ہے کہ اپنے والد علامہ قاضی امیر حسین چشتی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی دینی خدمت جاری رکھیں گے اور مسلک حق اہل سنت کی خدمت کا فریضہ بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کالج کھاریاں علاقہ بھر کی بچیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں ضلع گجرات بھر میں صف اوّل پر ہے ہم یہ خدمات ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سائنس مضامین طالبات کی دلچسپی اس بات کامظہرہے کہ خواتین میںکسی بھی شعبے میںآگے بڑھنے کاجذبہ پروان چڑھ رہا ہے۔موجودہ دورسائنس وٹیکنالوجی کادورہے ہمیںسائنسی مضامین میںگہری دلچسپی رکھنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ان خیالات کااظہارپرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادمسزنگہت تنویر ملک نے کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس پرنسپل پروفیسرمسزعائشہ عتیق،پروفیسرزلبنیٰ خورشید،نعیمہ جمیل،بشریٰ ظہیر،نازتسنیم،صائمہ یونس،رضیہ حنیف،فائزہ نصیر،بسمہ الیاس چیمہ،مہوش گل،گلشن آرائ،پاکیزہ اشفاق،عاصمہ شبیر،سیدہ نسیم رضا کے علا وہ دیگربھی موجودتھیں۔مسزعائشہ عتیق ،بشریٰ ظہیر،پاکیزہ اشفاق نے طالبات کونصابی وغیرنصابی سرگرمیوںمیںمقابلے کے رحجان کے فروغ بارے زوردیا۔سائنس طالبات ذنیرہ ،صباء دائود،حسنہ ارشد،عاصمہ رضوان ،سندس،رضیہ،منیبہ،مدیحہ،کائنات چیمہ،آمنہ کے تیارکئے گئے سائنسی ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔کالج کی نصابی وغیرنصابی سرگرمیوںمیںاول دوئم سوئم آنیوالی طالبات کوانعامات کوسرٹیفیکیٹ بھی دئے گئے،پرنسپل نے کہا طالبات مستقبل میںبھی محنت کواپناشعاربناکرآگے بڑھنے کواپنانصب العین بنالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے۔غریب ونادار،مستحقین کی خدمت نجات کاذریعہ ہے۔غریب ،نادار،مستحقین وحقداروںکافری علا ج معالجہ ہمارانصب العین ہے۔ان خیالات کااظہارصدرانجمن بہبودی مریضاںتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال وزیرآبادناصرمحموداللہ والے نے انجمن کے ماہانہ اجلاس کے موقع پرکیا۔اس موقع پرالحاج محمدرفیق منہاس،ڈاکٹرافتخاراحمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرامیرآفتاب احمد،حاجی ارشدمحمودسلیمی،حاجی محمدجاوید اسلم خاں،اشفاق مغل،ڈاکٹرسید رضا سلطان،محمداشرف نثار،حاجی محموداخترانصاف،چوہدری ثناء اللہ،میاںمحمداقبال،نعمت اللہ ظفر،محمداسلم جتا لہ،شہزادحسین،محمدعاصم جمیل ودیگرنے شرکت کی۔انہوںنے بتا یا کہ چھ ڈیڈباڈیزکومحفوظ رکھنے کے لئے کولڈ سٹوریج ماہ رواںکے اندراندرفنکشنل کردیا جائیگا۔انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فلٹریشن پلانٹ کے لئے 8لاکھ روپے کی لاگت سے کمرہ تیارکروایاجارہا ہے۔زچہ بچہ سنٹرمیں116ڈلیوری کیسزمیں64کے آپریشن اور52نارمل ہوئیں۔شعبہ آنکھ 925مریضوںکامعائنہ کیا گیا ان میںسے57مریضوںکے آپریشن ہوئے۔گزشتہ ماہ علا ج معالجہ ودیگراخراجات کی مدمیں310330 روپے خرچ ہوئے۔اجلاس میںڈی ڈی اوسوشل ویلفیئر آفیسرامیرآفتاب احمدکومیڈیکل سوشل ویلفیئرآفیسرکااضافی چارج ملنے پراظہارمسرت کیا گیااورانکی خدمات کوسراہتے ہوئے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بعدازاںسیا سی وسما جی رہنماشیخ محمدآصف کی والدہ اورسابق تحصیل نائب ناظم ونومنتخب کونسلرمیرماجد علی سالارکے جواں سالہ بیٹے کی وفات پرمرحومین کے بلندی درجات کی دعا کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سیدنا غوث اعظم کی محفل کانعقاد کا مورخہ4فروری بروزاتوار بعدازنمازعشاء مسجد عثمانیہ گلی ارائیاںوالی وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںخصوصی خطاب علا مہ محمداجمل رضاقادری رضوی فرمائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می یوتھ ونگ وزیرآبادزون کے سیکرٹری جنرل عدنان انورکھرل،سٹی صدرعقیل احمد،نائب صدرمنظوراحمدپھول،اویس جاوید ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوںپرظلم وتشددسے تحریک آزادی کودبانے میںکامیاب نہیںہوسکتا۔آج کشمیرکے ہرگلی کوچے میںپاکستانی پرچم لہرارہاہے۔مقبوضہ کشمیر میںپاکستانی پرچم لہرانے پرکشمیریوںبہیمانہ تشددبھارتی بوکھلاہٹ کی انتہاہے۔بھارتی حکمرانوںنے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیریوںکوحق کودارادیت نہیںدیا تویہ طوفان انہیںبہا لے جائے گا۔5فروری کواسلا مک سنٹرسے فریداحمدپراچہ کی زیرقیادت کشمیرریلی میںسینکڑوںنوجوان شریک ہونگے۔وہ5فروری یوم کشمیرکے سلسلہ میںاجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ بھارت میںبی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعدمظالم کاسلسلہ بڑھ چکاہے۔تاہم مودی سرکارکی انہیںپالیسیوںکی وجہ سے تحریک آزادی کشمیراپنے عروج پرپہنچ چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) خواندگی میںاضافہ ملکی ترقی کاضامن ہے۔تعلیم کوعام کرنے سے ہی ملک وقوم کوترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارچیئرمین المثمن ویلفیئر سوسائٹی پیرراجہ محمداعجاز اللہ خان،جنرل سیکرٹری راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے سوسائٹی کی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میںکیا۔اس موقع پرراجہ فرید اللہ خان،محمدنعیم اشرف،ڈاکٹررضاسلطان،عامر شاہ،راجہ عنصر،راجہ ظاہرودیگرعہدیداران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی میںتعلیم کابنیادی کردارہے اس لئے ہی دہشت گردتعلیمی اداروںکونشانہ بنارہے ہیںتاکہ تعلیم سے دور ہوکرقوم تنزلی کی جانب چلی جائے گی۔لہذاء ہم کواپنے اپنے مقام پرتعلیم دوستی کامظاہرہ کرتے ہوئے تعلیم دشمنوںکامقابلہ کرناہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پیپلز پارٹی تحصیل وزیرآبادکے صدرچوہدری نوید اسلم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میںلاقانونیت اورکرپشن عروج پرہے۔کرپٹ حکمرانوںنے پاکستان کومقروض بنادیا۔ضمنی انتخابات میںحصہ لینگے۔سپریم کورٹ نے این اے 101کافیصہ دیکراحتساب کی بنیادرکھ دی ہے۔ہمارے قائدین کے خلاف تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے۔وہ صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ حکومتی کارکردگی زیروہے۔مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ سے غربت بڑھ چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہردورمیںصرف پیپلزپارٹی کے قائدین کاہی احتساب ہواہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوںسے کچھ حاصل نہیںہوگا۔انہوںنے کہا کہ کارکنا ن پارٹی کاسرمایہ ہیں۔آزمائش کی ہرگھڑی میںپورے اترنے والوںکونظراندازنہیںکیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) والدین اولاد کے لئے انعام خداوندی ہے۔یہ انعام اسی وقت حا صل ہوتا ہے جب اولاد اپنے والدین کی فرمانبرداری کرے جبکہ والدہ اپنے بچوںکے لئے ایک ایسے سائے کی مانندہے جوہمیشہ ہمیشہ ان پرقائم رہتا ہے۔ان خیالات کااظہارپیرسیدغلام شمس گیلانی گولڑوی سجادہ نشین آستا نہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے ممتازعالم دین پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی کی والدہ ماجدہ کے سالانہ ختم پاک کے موقع پرآستا نہ عالیہ چشتی غوثیہ مہرآبادشریف وزیرآبادمیںکیا۔انہوںنے کہا کہ نبی کریم ۖ نے اولادکووالدین کی خدمت کرنے کاجودرس دیا ہے اسکی مثال نہیںملتی کیونکہ والدہ خوشی اورمحبت سے اولادپرجواثرات مرتب ہوتے ہیںاس سے اسکی سیرت اورکردارکی بہترین نشوونماہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے شام کے دارالخلافہ دمشق میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے مزار اقدس کے قریب بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مائنڈ سیٹ اسلامی ورثے کی دشمنی میں کارروائیاں کررہا ہے۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ دنیا و آخرت میں تباہی اور بربادی ایسی بدروحوں کا مقدرہے۔ ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایک عرصے سے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں سیدہ زینب بنت علی کے مزاراقدس کو شہید کرنے کے لئے سازشیں کررہی تھیں، مگر ناکام ہیںاورانشااللہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرکے اپنی ذہنیت اور کفرکا اظہار کرلیا ہے۔ یہی وہ گروہ ہے جس نے حضرت یونس علیہ السلام، حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ اور حضرت حجر بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ اور دیگر صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو شہید کیا۔ یہ لوگ تکفیری دہشت گرد، کرائے کے بدمعاش ، یہودی اور کافر ہیں ۔ جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہیں مسلمان کہنا پرامن مذہب اسلام کی توہین اور سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی محبت اوربھائی چارے کی تعلیمات کا انکار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے دمشق میں نواسی پیغمبر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے قریب بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمنان اسلام کی کارروائی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انبیا کرام، اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ شعائر اسلام میں سے ہیں۔ ان پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ عالم اسلام کو نوٹس لینا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کا ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنا گناہ کبیرہ کا اعتراف ہے، جس پر انہیں عذاب الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ عالم اسلام کو ان کافرانہ کارروائیوں کا اجتماعی طور پر نوٹس لینا چاہیے، ورنہ تکفیری سوچ جڑیں پکڑتی جائے گی اور کفر اورشرک کے نام پر پہلے ہی جنت البقیع جیسا مقدس قبرستان مسمار کرکے عالم اسلام کو رنجیدہ کیا گیا ۔ کہیں یہ نجدی سوچ مزید فروغ پائے گی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے مزارات کو پہلے بھی ان ظالمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر ایسا کرنے والے خود ایسے تباہ ہوئے کہ انہیں قبر تک نصیب نہ ہوئی تھی۔ داعش اور اس کے حواری اپنی آخرت کا انجام یاد رکھیں، اللہ تبارک وتعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے گا۔ ملحدانہ سوچ کے حامل گماشتوںکو یزید کا انجام یاد رکھنا چاہیے، جو اہل بیت کی دشمنی میں اٹھا، کربلا برپا کی مگر آج اس کا نام گالی بن چکا ہے۔ مگر اہل بیت کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل باڈیز آرڈیننس کو ابھی تک الیکشن کمیشن نے قبول نہیں کیا پنجاب حکومت صحت اور تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے سڑکوں اور پلوں پر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر رہی ہے پنجاب میں تعلیم اور صحت کی بگڑتی ہوئی صورت حال نے ہر فرد کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے دوسری طرف مسلم لیگ ن کی حکومت کی انتقامی کاروائیاں، کسان دشمن پالیسیاں اور ثقافت دشمن روش بھی اپنے عروج پر ہے پنجاب میں زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے تعلیمی نظام کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتالوں میں دور دراز سے آئے ہوئے لوگ فرشوں پر سو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم دور دور تک نظر نہیں آ رہی تمام وسائل میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے اورنج ٹرین منصوبے کے لئے تمام TMO کو ایک ایک کروڑ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اورنج ٹرین منصوبہ 165 ارب سے 200 ارب کے درمیان ہے جس کا قرضہ ایران سے لیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی عوام پر بوجھ ہے ایسے حالات میں پنجاب کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہو کر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور پی ایم ایل کیو اور آزاد امیدواروں جن کی تعداد 52 کے قریب ہے مل کر اس منصوبے کے خلاف آج جی پی او چوک مال روڈ پر اکٹھے ہو کر بھرپور احتجاج کریں گی۔ مزید برآں رینالہ خورد سے ملک طارق جاوید کی سربراہی میں محمد اشرف، ملک ظفر، ملک محمد بوٹا، ملک قاسم امیر، میاں نعیم اور رانا اشفاق نے جن کو تحریک انصاف کے لالہ طارق کی سپورٹ حاصل ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ میاں منظور احمد وٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو تعلیم کے حوالے سے قانون پاس کروایا تھا کہ بچوں کو سکول بھیجیں ورنہ والدین کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری خود لیں اور انہیں سکول بھیجیں۔ پنجاب حکومت قوانین پر پابندی کروانے سے قاصر ہے اُن کی ساری توجہ جنگلہ منصوبوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سیدسبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس فتح جنگ میں طالب علم شہید مزمل حسین شاہ کے قاتل داعش کے کارندوں کو بچانے کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور تفتیش کو بگاڑنے کی سازش کررہی ہے۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب میں داعش کی پہلی کارروائی پر پولیس اور حکومت نے توجہ نہ دی تو اس کا نقصان قومی سطح پر ہوگا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت کسی وزیر کا بھی سوگوار خاندان سے اظہارافسوس کے لئے نہ جانا قابل مذمت اور داعشی قاتلوں کے حوصلے بڑھانے کے مترادف ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مذہبی جنونیوں کے ہاتھوںطالب علم کا گلا کاٹنے کا جرم یزیدی فعل ہے ، جسے طالبان اور داعش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گرفتار قاتلوں کو بچانے کے لئے مقدمے کے شواہد کو خراب کررہی ہے۔ جبکہ ملزمان خود مان چکے ہیں کہ شہید مزمل حسین شاہ کو وہ خود سکول سے مدرسہ انوار صحابہ میں لے کر گئے اور اسے ذبح کرکے لاش کھیتوں میں چھپا دی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مظلوموں کی داد رسی کے لئے ان کے گھروں میں جاتے ہیں، مگر شاید شہباز شریف اس شہید طالب علم کے گھر ابھی تک نہیں گئے کہ وہ شیعہ تھا یا پھر وہ داعش کے دہشت گردوں سے ڈرتے ہیں۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے پاس مزمل شاہ شہید کے قتل کا مقدمہ ٹیسٹ کیس ہے۔ اگر حکومت واقعی دہشت گردی ختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فوجی عدالتوں میں کیس کو منتقل کیا جائے ۔انہوںنے یاد دلایا کہ بھال سیداں فتح جنگ ضلع اٹک میں دسویں جماعت کے طالب سید مزمل حسین شاہ ریٹائرڈ فوجی مستان علی شاہ کے فرزند تھے، جس کا گلے میں یاعلی مدد والا لاکٹ پہننے پر داعش سے تعلق رکھنے والے تین ہم جماعتوں کاشف، حافظ احمد علی اور احمد شعیب سے جھگڑا ہوا۔ ملزمان نے ریٹائرڈ فوجی کا بیٹا ہونے پر فوج کو بھی بر ا بھلا کہا۔ 20۔ جنوری کو سکول ٹائم کے بعد ملزمان نے مزمل شاہ کو اغو ا کیا اور داعش سے تعلق رکھنے والے مدرسے انوار صحابہ میں لے جاکر اس کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی تھی۔جو تفتیش کر کے بعد برآمد کروائی گئی ۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں 7-ATA مقامی افراد کے احتجاج پر شامل کی گئی اور فوجی عدالت کو مقدمہ بھجوانے کے لئے حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزمل شاہ شہید کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوا کر فی الفوراس کا فیصلہ کرکے سوگوار خاندان کو انصاف دلایا جائے۔ داعش کو کھلی چھٹی دی گئی تو ملکی سلامتی خطرے پر پڑ جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) کل جماعتی ”تحریک ناموسِ رسالت ۖ”کے کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان ڈپٹی کنوینئرز مفتی عاشق حسین رضوی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا عبد اللہ روپڑی اور علامہ وقار حیدر نقوی نے تحفظ ناموسِ رسالت ۖ ایکٹ 295/Cکو تبدیل کرنیکی مہمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تحفظ ناموسِ رسالت ۖ ایکٹ کو چھیڑنے سے ایک نہ ختم ہونیوالا بحران جنم ہوگا جس سے انارکی پھیلے گی اس لئے تحریک ناموسِ رسالت ۖ توہین رسالت ۖ ایکٹ کو ہرگز بدلنے نہیں دیگی علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ تحفظ ناموسِ رسالت ۖ ایکٹ میںکوئی بھی تبدیلی در حقیقت تحفظ ناموسِ رسالت قانون کو غیر موثربنانیکی یہودی و قادیانی سازش ہے اور ایک عرصہ سے یہ یہودی و قادیانی لابی قانون تحفظ ناموسِ رسالت ۖ میں تبدیلی کے ذریعے اسے غیر موثر بنانیکی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن دنیا کی کوئی طاقت قرآن و سنت کے تحت بنائے گیے قانون توہین رسالت کو بدلنے کی کوئی بھی ناپاک سازش ہرگزہرگز کامیاب نہیں کراسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی متعدد ترامیم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ہیں۔ انہوں کی یہ رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ رضوان ذکاء گل نے دائر کی ہے اس رٹ پٹیشن میں چیلنج کی گئی ترامیم میں اوپن ووٹنگ، مخصوص نشستوں پر غیر متناسب نمائندگی اور مقامی حکومتوں کو بے اختیار رکھنے کی ترامیم شامل ہیں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات تو کروا لئے ہیں لیکن اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت لوکل باڈی نظام کو ناکام بنایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی بدنیتی پوری قوم پر عیاں ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے میں ناکام رہی ہیں، اب بھی دہشت گرد وں کے سہولت کار مدارس کو استعمال کررہے ہیںاور میڈیا کے افراد کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ نام تبدیل کرکے کام کرنے والی کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اہل سنت کا نام غلط طور پراستعمال کررہی ہیں۔ اہل سنت پر امن عاشقان مصطفی کا مسلک ہے۔ جو امن اور بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔اہل سنت نفرتیں پھیلانے والے نہیں، محبتیں بانٹنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی نااہلی کے باعث دہشت گرد کالعدم تنظیمیں پنجاب کواپنی منفی سرگرمیوں کا مرکز بنائے ہوئے ہیں۔صرف کراچی ہی نہیں، جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے۔مگر افسوس کہ حکومت سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوکر ملکی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرداور انتہا پسند کالعدم تنظیمیں کھلے عام تخریبی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قوم تشویش میں مبتلا ہے کہ پہلے طالبان او راب داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی وکالت کرنے اور ان کے لئے ریکروٹمنٹ کرنے والے اسلام آباد کے جرائم پیشہ مولوی کی منفی سرگرمیوں پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پردہ ڈال کر سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی معتدل شخص کو وزیر داخلہ بنانا چاہیے، جو دہشت گردوں کی بجائے عوام کی وکالت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، سینیٹ میں مولوی عبدالعزیز کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی سینیٹر فرحت اللہ بابر پیش کرچکے ہیں مگر اسے گرفتارکرنے کی بجائے وزیر داخلہ دہشت گردوں کے سہولت کار کے وکیل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ ریاست سے کھلی دشمنی ہے یا بزدلی اور سیاسی مصلحت ؟ مگر عوام اور سکیورٹی ادارے اسے برداشت نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہو(جی پی آئی) آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس کل پریس کلب میں ہوگی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیرپر ملک گیر ہڑتال و احتجاج کا مشترکہ اعلان کیا جائیگا :علی عمران شاہین ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور تحریک آزادی کشمیر کے راہنما علی عمران شاہین کے مطابق کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس کل 3فروری بروز بدھ تین بجے سہہ پہر ملک کی نامورممتازروحانی شخصیت الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت میں منعقد ہونیوالی قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس میں ملک کی تمام بڑی دینی و سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ،پیپلز پارٹی،جمعیت علماء پاکستان،مسلم لیگ ،جماعت اسلامی ،جماعت الدعوة،مسلم کانفرنس،جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، سنی علماء کونسل،خاکسار تحریک،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، پی ڈی پی، مجلس احرار اسلام 15 بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنما شرکت و خطاب کرینگے اور آخر میں 5فروری کومقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اورمظلوم کشمیروں پر بھارتی مظالم کیخلاف ملک گیر ہڑتال اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے لائحہ عمل کے ضمن میں مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مظلوم عوام کی آواز بن چکی ہے ،پٹرول سستا یا مہنگا ہونے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انہیںصرف اپنے جرائم پیشہ افراد کو بچانے کی فکر ہے عمران خان کا ساتھ اس لیے دیا کہ وہ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات کرتا ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کی بات کرتا ہے ،ہم عمرا ن خان کے پیغام کو اپنا نعرہ بناکر سندھ کے کونے کونے میں جائینگے، سندھ کی نشستوں سے اس بار تحریک انصاف کا امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہوگا،PTIمخالف سیاسی جماعتوں کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہے کیونکہ یہ جان چکے ہیں ہیں کہ PTI کاووٹر ہر گھر میں موجود ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ظلم کا نظام اور اس کے خاتمے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی سوسائٹی تحریک انصاف کے نئے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں معمولی کمی کرکے قوم پر احسان نہ کرے پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 80فیصد کمی ہوئی ہے حکمران خدا کا خوف کریں اور لوٹ مار کو ایک طرف رکھتے ہوئے عوام کو عالمی طرز کے مطابق ریلیف فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر اس ملک کی عزت اور حرمت کا خیال ہے تو وہ باریاں لینے والے روایتی سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ،انہوں نے قیام پاکستان کے ستر سالوں میں ان دوبڑی جماعتوں کوبہت آزمایا ہے مگر ان کو سوائے زلت اوررسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا ہے یہ لوگ صرف اپنے من پسندلوگوں کو نوازنے کے لیے حکومتیں بناتے ہیں عوام کس حال میں ہے انہیں اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ، اسلام ہمیں شدت پسندی اوردہشتگردی کا درس نہیں دیتا، جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ اوڈیگرام کی دفتری ذمہ دار محمدقاسم نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوراسلامی نظام کی تکمیل تب ہوگی جب ہم سیرت النبی ۖ کی روشنی میں انقلاب کامطالعہ کرکے اسی راہ عمل پرچل پڑیں، اورہم لاالٰہ کے نورسے پوری پاکستان کومنورکریں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ہماراملک جس نام پر بناتھاہم اس کواس ملک پاکستان کواپنی اص نام پرکرکے ، لوگوں کودکھائیں گی، جولاالٰہ کی نام پر بنا ہواتھا۔ اورپھرانشاء اللہ ایک ایسا وقت پاکستان میں آئے گا کہ یہ دیس جگمگائے گا۔ نور لاالٰہ سے، اوراس مہم کوآگے چلنے کیلئے ہم سب کو فروغی اختلافات کوچھوڑکرناپڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) نفاذ اسلام کیلئے تمام مسلمانوں کو ایک ہوناضروری ہے ، پاکستان میں وہ نظام نافذ کرناچاہتے ہیں جس پر وہ بناہے ، جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ اوڈیگرام کے منتظم امین اللہ جان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نفاذ اسلام کیلئے تمام مسلمان کو متحدہوناوقت کااہم تقاضہ ہے اگر ہم پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرناچاہتے ہیں تواس کیلئے تمام مسلمانوں کوفروغی اختلافات چھوڑکرایک ہوناضروری ہے۔ کیونکہ اتحادواتفاق کے بغیراسلامی قانون کانفاذ شکل ہے آج مسلمان روزبروزکیوں پیچھے جارہاہے اس کااصل وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے اپنا اصل نظام وقانون جواسلامی قانون ہے اس کوچھوڑکراپنے اوپرغیروں کے قانون کوپسندکیاہے اگرہم اپنے تمام مسائل کاحل چاہتے ہیں توہمیں چاہئے کہ ہم سب ایک ہوکر پاکستان میں اس کا اصل قانون نافذ کریں جب اسلامی قانون نافذہوجائے تواسی قانون میں ہمارے تمام مسائل کاحل موجودہے اوراسلامی قانون کے پاکستان میں نافذ ہونے کے بعد پھرکوئی پاکستان کوسپرپاوربننے سے نہیں روک سکتا۔

Share this:
Tags:
District gujrat leader Muslim League pakistan problems reforms اصلاحات پاکستان تحصیل رہنما گجرات مسائل مسلم لیگ
Karachi
Previous Post صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے سیکریٹری اسپورٹس سندھ کا کردار بے مثال ہے
Next Post میں نے اپنا بنا لیا تجھ کو
Shakeel Sagar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close