Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 16/6/2016

June 16, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ضلعی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ جس سے گجرات کی نوجوان نسل کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ممتاز راہنما سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سے جنگل میں منگل کا سماں پیدا ہو گیا ہے اور اب عوام بے حد مسرور ہے کیونکہ جس قوم کے میدان آباد ہوتے ہیں وہ قوم ہی ترقی کرتی ہے۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے خصوصاً ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ گجرات کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں بہترین صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا، نوجوانوں کو میدان فراہم کئے ۔ گجرات میں شہباز شریف پارک ، جلالپور جٹاں میں سپورٹس اسٹیڈیم’کھاریاں میں اسپورٹس اسٹیڈیم’ کوٹلہ ککرالی میں کھیلوں کا میدان اور گجرات میں اب ایک نیا اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اور آج مجھے اس میدان میں این اے 105′ 106′ اور 104 کے کھلاڑی بھی نظر آئے گویا یہ پورے ضلع گجرات کے کھلاڑیوں کا میدان ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد اعجاز نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ضلعی حکومت کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے جس میں ضلع بھر سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں اور شہباز شریف پارک بلا شبہ ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ اور انکی ٹیم کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ضلعی حکومت کیساتھ ملکر اتنا شاندار پروگرام منعقد کیا ہے اور نوجوانوں کو اجتماعی طور پر اکٹھا کیا ہے ۔ ضلعی حکومت اپنی کاوشیں جاری رکھے گی اور جب کبھی بھی ہماری ضرورت پڑی ہم حاضر ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ اس شاندار ایونٹ کے انعقاد کا سہرا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو جاتا ہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر یہ پروگرام منعقد کروایا۔ میں تمام سپانسرز اور اپنی ٹیموں کا مشکور ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری محمد اشرف ریحانیہ’ چوہدری نواز ریحانیہ’ چوہدری اظہر حسین’ راجہ تیمور طارق’ آصف امتیاز’ و دیگر شامل تھے۔ تیسرے دن مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس محمد شہزاد شفیق شرقپوری کے والد محترم بائو محمد شفیق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج شام 5 بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہو الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں منعقد ہو گا ۔ جس میں خصوصی خطاب میاں ولید احمد جواد شرقپوری اور صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کریں گے جب کہ اجتماعی دعا ٹھیک 7 بجے ہو گی۔ شرکاء کیلئے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس محمد شہزاد شفیق شرقپوری اور شہزادہ شاہ رُخ شفیق کے والد محترم بائو محمد شفیق کی وفات پر تعزیت کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ صوبہ بھر سے اہم شخصیات نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس آکر تعزیت کا اظہار کیا۔ جن میں سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ ‘ضلعی صدر پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ’ چوہدری محمد اعظم سابق ناظم’ ڈی ایس پی راجہ حسیب’ حاجی خالد حسین’ سید اعجاز حسین شاہ’ صاحبزادہ پیر سید زمان شاہ ‘ صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ’ مظہر ہاشمی’ پرویز پہلوان’ مرزا شاہد’ چوہدری محمد اکرم’ چوہدری احسان الٰہی چیف افیسر’ چوہدری اعجاز احمد ہٹاچی فین’ چوہدری محمد اقبال’ ملک محمد عظیم’ چوہدری سلیم پٹواری’ محمد عظیم’ محمد یوسف بھٹہ’ الحاج محمد عثٔمان طیب’ ڈاکٹر سید نثار شاہ’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ وقاص علی’ ناصر چوہدری پیلس فین’ شیخ رشید احمد’ محمد اقبال بھٹہ’ حاجی محمد وارث’ عثمان چیمہ’ حسن’ حافظ محمد طاہر’ وقار احمد ہنجرا’ محبوب ربانی ظفر’ ارشد وحید بٹ’ میاں پرویز اختر پگانوالہ’ چوہدری انصر جناح سکالرز سکول’ ماسٹر احسان پنجاب سکولز آف سائنسز’ ارشد وحید بٹ’ سیٹھ مظہر صراف’ خادم حسین سلیمی’ میر افتخار احمد’ سید الفت شاہ’ سجاد حسین شاہ’ چوہدری مدثر الائیڈ سکول’ جیکب پال عدنان کیتھڈرل سکول’ غیاث الدین پال’ محمد رضوان ایڈووکیٹ’ عنصر محمود قذافی’ چوہدری محمد شریف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ چوہدری تنویر احمد ظہور پیلس و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایجوکیٹرز سکول سسٹم ہیڈ کوارٹرز کے ریجنل ہیڈ ،سینٹر ریجن عثمان چیمہ اور آئی ٹی انچارج حسن نے ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس محمد شہزاد شفیق شرقپوری کے والد محترم بائو محمد شفیق کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور سکول آکر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز مذہبی رہنما سید الطاف عباس کاظمی کے والد محترم سید ناصر عباس کاظمی کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم 12 رمضان المبارک بروز ہفتہ امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلہ میں مجلس عزاء سے علامہ علی ناصر تلہاڑا خطاب کریں گے۔ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی میرٹ پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اور ایجوکیٹرز بھرتی کے لئے امیدواروں سے انٹرویو مکمل کر لئے گئے ہیں، اعلی تعلیمی صلاحیتوں کے حامل ان ایجوکیٹرز کی تقرری کے احکامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کردیے جائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او ایچ آر ایم ماجد بن احمد، ڈی ایم او وقار حسین، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز رفعت النسائ، محمد پرویز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں ایجوکیٹرز کی 1837سیٹوں پر بھرتی کی جارہی ہے اس مقصد کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ بھرتی کے لئے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروںسے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ کمیٹی نے تما م امیدواروںکو برابر نمبر دیے ہیں ۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے اے ای اوز اور یجوکیٹرز کی تعیناتی سے ضلع میں سرکاری سکولوںکی کارکردگی بہتر ہوگی اور معیار تعلیم بلند ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کی طرف سے رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالزپر رکھی گئی اشیاء کی تعداد اور انکی مقدار میں اضافہ کیا جائے، ایگری فیئر پرائس شاپس پر سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے رمضان بازار جلالپو ر جٹاں کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، ڈی او سی ماجد بن احمد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او نے رمضان بازار میں لگائے گئے پھلوں، سبزیوں، گوشت، دالوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا، انہوںنے خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے اور آٹے، گھی، چینی، دالوں سمیت مختلف اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ، عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی پالیسوں سے مستفید کرنے کے لئے تمام افسران کو ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس رمضان بازاروں میں سستے داموں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ اوپن مارکیٹ پر بھی کڑی نظر رکھیں اور گرانفروشی میںملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ دریں اثناء ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے رمضان سستا بازار ظہور الہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اورمختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوںنے رمضان سستا بازار کی سکیورٹی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے سبزی و فروٹ منڈی ڈنگہ کا دورہ کیا اور وہاں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے پوری انتظامی مشینری متحرک ہے اور کسی بھی ناجائز منافع خور کو شہریوںکو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ابتک درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں لائی جانیوالی ہر چیز کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے اور قیمت کا لائوڈ سپیکر پر باقاعدہ اعلا ن کرکے ریٹ لسٹ اور ریٹ کار ڈ جاری کئے جائیں۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ تما م سبزی و فروٹ منڈیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ، انہوںنے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
گجرات۔15جون2016()ضلع بھر میںگرانفروشوںکے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس نے زائد قیمتیں وصول کرنیوالے 17ملزمان کے خلاف مقدمات در ج کرادیے ہیںجبکہ دیگر پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر جاری کریک ڈائون کے دوران 24گھنٹے میںپرائس مجسٹریٹس نے 147مقامات پر ریڈ کئے اس دوران 40دوکاندار ریٹ لسٹیں نہ لگانے، زائد ریٹ وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے، سخت ایکشن لیتے ہوئے ہوئے 17ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر 23گرانفروشوںپر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کریک ڈائون پر پرائس مجسٹریٹس کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی او سی گجرات و انچارج رمضان سستا بازار جلالپور جٹاں ماجد بن احمد نے جلاپ پور جٹاں میں مہنگے داموں دودھ اور دہی فروخت کرنے والے دو دوکانداروں عدنان اور افتخار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے جبکہ دو دوکانداروں کو دو ہزار روپے نقد جرمانہ بھی کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم او ئو پرائس مجسٹریٹ چوہدری خرم تر ہنگی نے گزشتہ روز شہر بھر میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے آٹھ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوے انکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر ا دئیے جبکہ انہوں نے بارہ ہزار روپے موقع پر جرمانہ بھی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے صدر محمد انور شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر گجرات ندیم بٹ نے گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے لی دن رات کام کیا ہے ،میاں شہباز شریف پارک میں دوسرا سالانہ میاں شہباز شریف کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،انہون نے کہا کہ ندیم بٹ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی نگرانی میں گجرات میں کرکٹ کے فروغ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور ضلع گجرات کی نیک نامی میں بھی اضافہ کر رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے ہیڈ کانسٹیبل ساجد محمود کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں بطور محر ر تعینات کر دیا ہے انہوں نے چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) کنجاہ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت محمدارشدسلیمانی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ ہم ڈی سی اوگجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ اورچیف آفیسربلدیہ کنجاہ چوہدری ارشاداللہ وڑائچ کو کنجاہ رمضان سستابازارکاانعقادکرکے اس ماہ مقدس میںعوام کومعیاری اورسستے داموںاشیافراہم کرنے پرڈی سی اوگجرات اورچیف آفیسربلدیہ کنجاہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اس وقت کنجاہ رمضان سستابازارمیںضلع بھرکے رمضان سستابازاروںمیںسے اپنامنفردمقام رکھتاہے انہوںنے کہاکہ اس بازارمیںعوام کوصبح سے لے کرشام تک کھانے پینے کی تمام اشیاء میسرہیںخصوصاً اس سستابازارمیںکوالٹی کومدنظررکھاگیاہے اس کی مثال نہیںملتی معیاری اورسستے داموںاشیاء ملنے سے اس بازارمیںعوام کاایک بہت بڑااکٹھ موجودہوتاہے انہوںنے کہاکہ چیف آفیسربلدیہ کنجاہ بیک وقت صفائی کاانتظام اوررمضان سستابازارکوکامیاب کرنے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیںجس کااجرانہیںاللہ تعالیٰ ہی دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) لیڈز کالج جی ٹی روڈ کھاریاں میں سمر کیمپ انتہائی کامیابی سے جاری ہے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات استفادہ حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لیڈز کالج جی ٹی روڈ کھاریاں عمران اکبر بھٹی پنجوڑیاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ماہر تعلیم اور تجربہ کار پروفیسرز تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس کام کے لئے ہم اپنے تمام تر وسائل بھی بروئے کار لا رہے ہیں ان شاء اللہ علاقہ کا ہروہ بچہ یا بچی جو لائق ہے اور وسائل کی کمی سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتا وہ ضرور زیور تعلیم سے آراستہ ہوگا سمر کیمپ کی کامیابی ہمارے اساتذہ کرام کی محنتوں کا ثمر ہے انشاء اللہ آئندہ بھی فری سمر کیمپ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) E.D.O ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ کیا۔ ہسپتال کا تمام ریکارڈ بھی چیک کیا چیکنگ کے دوران لیڈی ڈاکٹر قدسیہ بانو کی چھٹی کی درخواست بھی موجود تھی اور رجسٹرحاضری پر ان کی حاضری بھی لگی ہوئی تھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کسی دوسری ڈاکٹر یا اہلکار نے ڈاکٹر قدسیہ بانوکی حاضری لگائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ای ڈی او نے انکوائری شروع کر دی اور ڈاکٹر علی مفتی کو انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی نشاندہی پرشعبہ گائنی میں بدعنوانیوں پر اور بلاوجہ خواتین مریضوں کو ریفر کرنے کی بھی انکوائری شروع کروا دی اور اس کی رپورٹ بھی ڈاکٹر علی مفتی سے طلب کی جو کہ دوروز میں انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف EDO ہیلتھ گجرات نے کہا کہ جب تک گجرات میں ہوں عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے فائدہ پہنچے گا۔ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کام چوروں کی محکمہ میں جگہ اب نہیں ہے گورنمنٹ کام کی تنخواہ دیتی ہے جو کام کرے گا وہی محکمہ میں رہے گا۔ بدعنوانی یا چوری کی اب ضلع گجرات میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) گرمی کی شدت میں اضافے اور واپڈا والوں کے درمیان ریس شروع ہو گئی جوں جوں گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اسی طرح اضافہ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ واپڈا والے حکومت کو ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں حکمرانوں کے تاحال میڈیا پر یہی دعوے ہیں کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی بند نہیں ہوگی مگر یہاں پر تو گنگا پہلے دن سے ہی الٹی بہہ رہی ہے خصوصاً افطاری، سحری اور نمازِ تراویح کے اوقات میں جان بوجھ کر بجلی بند کردی جاتی ہے محتاط اندازے کے مطابق اس وقت شہروں میں چھ اور دیہاتوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ٹیکنیکل فالٹ کو بہانہ بنا کر دیہاتوں میں پورا پورا دن بجلی بند رکھی جاتی ہے جس سے روزہ داروں کا برا حال ہو رہا ہے لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے اور لوگ احتجاج کے بارے میں بھی صلاح مشورے کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے اور بڑھکیں ناکام ہو چکی ہیں پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اگر یہ سلسلہ فوری بند نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) رمضان المبارک ہمیں صبر و استقامت اور رضائے الٰہی کے حصول کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی شخصیت راہنما مسلم لیگ(ن) یوسی سہنہ میاں زاہد یونس پنجوڑیاں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکتوں اور رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کرنی چاہئے تاکہ آخرت سنوری جا سکے۔ پہلا عشرہ ختم ہو رہا ہے جبکہ دو عشروں کا مہمان رمضان ہمارے پاس ہے ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت اور نیک اعمال کریں اللہ اور رسولۖ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںذوالفقار علی باگڑی دوران پرائس چیکنگ ڈنگہ روڈ کا دورہ دوران ہوٹل چیکنگ سخی لجپال ہوٹل کے مالک ساجد ولد پیراں دتہ ساکن ڈنگہ روڈ کھاریاں کو احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا اور تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج رجسٹر کروادیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ دوران پرائس چیکنگ ملزمان قیصر عباس ، لطیف ، عمر ، احسان، محمد آصف اور سجاد کو مجموعی طور پر 10,000/-جرمانہ کیا ہے ۔ ملزمان نے پرائس لسٹ نہ آویزاں کی ہوئیں تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) گکھڑ وزیرآباد ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ منظور اورٹھیکیدار کو ورک آڈر بھی جاری ہوچکا ہے۔گیپکو کنسٹرکشن ذرائع نے بتایا کہ گکھڑ وزیرآباد تا گجرات ہائی ٹرانسمیشن لائن اوورلوڈ ہے موجودہ صورتحال میں کام کی صورت میں وزیرآباد مزید متاثر ہوگااور کام کے دوران لوڈ کھاریاں پر شفٹ کرنا پڑھ جائے گا موجودہ حالات میں وہ لائن بھی اوورلوڈ ہوجائے گی۔لائنوں کے اوورلوڈنگ معمول کی بات ہے بجلی کی بڑھتی مانگ تیزی سے بڑھتی آبادی سے اپ گریڈ لائنیں بھی چند سال میں اوورلوڈ ہوجاتی ہیں۔ذرائع نے مذید بتایا کہ گجرات ہریانوالہ چوک میں220KV گریڈ اسٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں ہے رواں سال گریڈ پر لوڈ شفٹ ہوجائے گا اور وزیرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم اور بریک ڈائون کا خاتمہ ہو جائے گی ، ساہوالہ وزیرآباد132KV لائن ایمرجنسی کی صورتحال میں متبادل کے طور پراستعمال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ممبرفیڈرل کونسل اشفاق احمدکھوکھر نے کہا ہے کہ ہم سب مسلمانوںکو چاہئے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی قدر کریںاورغرباء مساکین کاخیال رکھیںاورانکے دکھ دردمیںشریک ہوں۔رمضان المبارک رب کریم کامہمان مہینہ ہے اسکی ناراضی خدا کی ناراضی ہے جس سے رحمتیں روٹھ جاتی ہیںجبکہ اسکی خوشی قیامت کے روز بخشش کابا عث بنتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) معروف سما جی راہنما حاجی محمدفیروز چیمہ نے کہا ہے کہ جواللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر خدمت خلق کوترجیح دیتے ہیںکامیابیاںوکامرانیاںان کامقدربنتی ہیںاللہ تعالیٰ کی رضا بھی مخلوق خداکی خدمت میںشامل ہے۔اس ماہ مبارکہ میں نیکی خاطر کیا گیا ہرکام اللہ کی قربت حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ما ہ رمضان رحمتوںوالا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں میںمخلوق خدا کی خدمت ہی عبادت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بجٹ کو ہیراپھیری کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، تعلیم اور صحت کے نام پر رکھے گئے فنڈز بھی اورنج لائن کھا جائے گی، ہر شعبہ میں ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود بجٹ میں 114ارب روپے کا تاریخی خسارہ ان کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے، ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کی شرح 98فیصد تھی جبکہ انہوں نے صرف 50فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا۔ وہ ارکان پنجاب اسمبلی عامر سلطان چیمہ، وقاص حسن موکل، احمد شاہ کھگہ کے علاوہ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں سود اور قرضوں پر 124ارب خرچ ہوں گے، جبکہ ان کے دور کے قرضوں کی ادائیگی کے باوجود ہمارا ہر بجٹ ٹیکس فری اور فاضل تھا، کسان، تاجر، صنعتکار سب نئے بجٹ سے پریشان ہیں کیونکہ اس سے مہنگائی، بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سوشل سیکٹر ان کی ترجیح نہیں اس سال کے بجٹ میں صحت کیلئے 24ارب روپے رکھے تھے لیکن صرف 3ارب خرچ کیے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے بھی ریمارکس ہیں کہ صحت کے شعبہ پر پنجاب حکومت کی کوئی توجہ نہیں سارے فنڈز اورنج لائن ٹرین پر لگائے جا رہے ہیں، اسی طرح سکولوں کیلئے رکھے گئے بجٹ کا بھی صرف 10فیصد خرچ کیا گیا اور باقی جنگلہ بس اور اورنج لائن کی نذر کر دیا، سرکاری ہسپتالوں میں مفت دوائیوں کی فراہمی مدت سے بند ہے، 1122کیلئے چندہ مانگا جا رہا ہے، اس کے فنڈز روکے جا رہے ہیں، ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ٹھیکے پر دیا جا رہا ہے، پنجاب کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو چیک اپ کیلئے 1سال بعد کی تاریخ دی جا رہی ہے، مریض فرشوں پر پڑے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر چار چار بچے ہیں، انکوبیٹرز ہیں نہ وینٹی لیٹرز۔ انہوں نے کہا کہ لیہ میں ہمارا 200بستر کا اسپتال اور فتح پور ٹراما سنٹر چالو ہوتے تو زہریلی مٹھائی سے مرنے والے بچ سکتے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور کے صحت کے میگا پراجیکٹ پچھلے 8سال سے چالو نہیں کیے جا رہے جن میں فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز لاگت 2.78بلین، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری جنرل ہسپتال لاہور 5بلین، سرجیکل ٹاور میو ہسپتال 2 بلین، سروسز ہسپتال لاہور میں اپ گریڈیشن آف ریڈی ایشن کا منصوبہ 1 بلین، جناح ہسپتال لاہور میں برن سنٹر کا منصوبہ 1.2 بلین شامل ہیں جبکہ ہمارا قائم کردہ وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی چالو نہ کرنے سے علاقہ کے چار ہزار مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاہور اور راولپنڈی دونوں جنگلہ بسیں خسارے میں جا رہی ہیں اور انہیں اب تک 100ارب کی سبسڈی دی جا چکی ہے جبکہ اورنج لائن کی سبسڈی کا سالانہ تخمینہ 16ارب ہے، پنجاب کا موجودہ بجٹ حقیقتاً اورنج لائن اور قرضوں کی ادائیگی کا بجٹ ہے، اورنج لائن پنجاب کا سارا بجٹ کھا گئی ہے، اس کا 87بلین کا بجٹ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، صاف پانی کی فراہمی، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتری، توانائی و ٹرانسپورٹ کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے، یہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ ایک طرف پورے پنجاب کی ٹرانسپورٹ کیلئے 5ارب اور دوسری طرف صرف لاہور شہر میں چند کلومیٹر کی اورنج لائن ٹرین کیلئے 87ارب مختص کیے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کا مجموعی قرضہ 620بلین ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے سود کی رقم 124بلین سالانہ سے تجاوز کر چکی ہے، ہمارے دور میں پنجاب پر کوئی قرضہ نہیں تھا بلکہ 2007ء کا بجٹ بھی 100ارب سرپلس تھا۔ انہوں نے کہا کہ 50بلین کا کسان پیکیج بھی کسانوں کو دھوکہ دینے کیلئے ہے، یہ تو دراصل ن لیگ کے کارکنوں کو نوازنے کا پیکیج ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کا خرچہ باقی دنیا سے 40فیصد زیادہ ہے کیونکہ جب تک بجلی اور ڈیزل کی قیمت میں ریلیف نہیں دیا جائے گا اس کی کاسٹ کم نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ ہم نے حقیقی کسان پیکیج دیا تھا اور کسانوں کیلئے بجلی کی آدھی قیمت پنجاب حکومت ادا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا کسان پیکیج بھی پٹواری اور ن لیگی ارکان اسمبلی لے گئے، ہمارے دور کی بنائی گئی رابطہ سڑکیں اگر یہ مرمت کرتے رہتے تک آج اتنی خراب صورتحال نہ ہوتی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر کی بدترین صورتحال کے باوجود پولیس اور قانون نافذ کرنے والے محکموں کیلئے صرف 13بلین رکھے گئے ہیں، قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی 300 سے 500فیصد اضافہ ہو چکا ہے لیکن لاء اینڈ آرڈر پنجاب حکومت کی ترجیح ہی نہیں، ہمارے دور کی پٹرولنگ پوسٹیں نہ بنانے سے چھوٹو گینگ پیدا ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی) تھرپارکر سے مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے حالیہ بجٹ برائے 2016-17کو عوام دوست اورغریب پرور قرار دیا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں موجودہ حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ا نویسٹمنٹ 10فیصد بڑھی ہے۔ سٹاک اییکسچنج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 36ہزارپر پہنچی ہے، ریونیو کولیکشن 2013ء میں 1900 بلین تھا جبکہ ہمارا ٹارگٹ 3600 بلین ہے جس کے لیے ہم کافی پر امید ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ ٹویٹر پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ وفاق کا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ مسلم لیگ (ن) کا بجٹ ہے، یہ پنجابستان کا بجٹ ہے ۔ میں ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حالیہ بجٹ میں سال 2016-17کیلئے پی ایس ڈی پی میں صوبوں کیلئے 875بلین روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد زیادہ ہیں، ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو توانائی کا بحران ورثے میں مِلا تھا لیکن انتھک کوششوں کی بدولت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، حال ہی میں وفاقی حکومت نے سندھ کے دوردراز علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ارب چونسٹھ لاکھ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا ہے، میں خود چونکہ تھرپارکر سے ہوں ، میں یہ بتا سکتا ہوں کہ بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے سندھ کے ترقیاتی منصوبے تھرکول، نئی گنج ڈیم دادو، دروت ڈیم جامشورو، گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم، ملتان تا سکھرتا حیدرآباد سیکشن موٹروے، گوادر کو کراچی اور نوابشاہ سے منسلک کرنے کے منصوبوں کا حوالہ بھی دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کو جدید تعلیم سے بہرہ ور کرنے کے لیے نوابشاہ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کے لیے 200 ملین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فارن پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امریکہ کے بلوچستان میں حالیہ ڈرون حملے کو بے باک انداز میں پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا، ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے طورخم بارڈر پر خاردار تار لگوائی۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے قومی سطح پر کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تاکہ اقلیتوں کے اور خواتین کے مسائل حل کیے جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کرپشن سے چھٹکارا حکمرانوں سے نجات حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے،ٹی اوآرپر حکومتی ڈیڈ لاک خود حکومت کے گلے پڑجائے گا۔دھوکے باز حکومت نے غریب عوام کو بہت نقصان پہنچایاہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی آدمی نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو ووٹ نہیں دے گا ،کیونکہ یہ طے ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے ہوتے ہوئے ہمارا ملک کبھی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر نہیں چل سکتا،عوام ان کے جھوٹ اور بیان بازیوں کی سیاست سے اب بیزار ہوچکے ہیں۔عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا اس وقت جس طرح کا طرز عمل جاری ہے وہ خود ان کے لیے بھی مشکلیں کھڑی کردیگا، اس وقت ان پر دونوں ہاتھوں سے دولت جمع کرنے کا بھوت سوارہے اور یہ بھوت بھی ان کا عمران خان ہی اتارے گا حکمرن دولت کے نشے میں یہ بھول رہے ہیں کی غریب عوام کی ہائے اس دولت کو ان کے گلے کا طوق بھی بناسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت گھرگھر میں عمران خان کے منشور اور ان کو بھرپور انداز میں کامیاب کروانے کے چرچے ہیں ۔نواز لیگ کے جھوٹے اور سازشوں سے بھرپور وزیروں پر اب کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ان لوگوں نے تین سالوں میں پورے ملک میں جنگی صورتحال پیدا کررکھی ہے ،ہر آدمی اس وقت حکومت سے مکمل بیزار دکھائی دیتاہے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے کہ آئندہ وہ کبھی ان حکمرانوں پر بھروسہ نہیں کرینگے۔ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات اور سیاسی مقاصد کے لیے غریب عوام کو استعمال کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اندر لوٹ کھسوٹ کا شوق رکھنے والے وزیروں مشیروں کا راج پاٹ قائم ہے جو اپنے نام نہاد مشوروں سے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ہم نے ان حکمرانوں کو پورا پورا موقع دیا کہ وہ کسی نہ کسی طرح سے عوام کی خدمت کریں مگر انہوں نے ہر بار عوا م کو دھوکا ہی دیاہے مگر اس بار پانی سرسے اونچا ہوگیاہے عید کے بعد ہم چیئرمین عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں اور اس کرپٹ حکومت کا جینا محال کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان اور قطر کے درمیان اخوت ،محبت اور عقیدت کے رشتے ہیں ۔پاکستان اور قطر کا تعلق دین اسلام کے مقدس رشتے سے وابستہ ہے ۔یہ بات امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی۔ امیر قطر نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل ملت اسلامیہ کے اتحاد میں ہے اور امت مسلمہ کو اپنے مسائل باہمی اتحاد سے ہی حل کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد ایک مثبت اور درست سمت قدم ہے اور اس سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل میں بہت مدد ملے گی ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے امیر قطر کی دعوت پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے قطر کا اہم کردار ہے ۔امت مسلمہ کو مسائل اور مصائب سے نکالنے کیلئے قطر،سعودی عرب ،پاکستان اور ترکی کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے شام،عراق،یمن پر قطر کے مؤقف کو ملت اسلامیہ کی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاصفة الحزم سے امت مسلمہ کیخلاف سازشوں کا دروازہ بند ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے دوسال مکمل ہونے پربہادر فوجی جوانوں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے طور خم بارڈر پر بھارتی ایجنٹوں کی کارروائی کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔ شہید میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت پاک فوج کے لئے قابل فخر ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کی مسلط کردہ تھی، جس کی وجہ سے پاکستان کی سول آبادی اور فوجی جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کبھی نہیں الجھا، مگر جس انداز سے افغان فورسز نے طورخم بارڈر پر فائرنگ کی ہے،یہ قابل مذمت ہونے کے ساتھ حکومت اور سکیورٹی اداروں کے لئے چشم کشا بھی ہے ۔ جس پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یہ فائرنگ بنگلہ دیش کی طرح بھارتی ایجنٹوں کی مکتی باہنی کی ہے یا پھر نیٹو فورسز کی ہے کہ امریکہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کے ساتھ اس کا بھر پور جواب بھی دیا جانا چاہیے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ فوج کی کارروائیوں کے باعث عوام کو دہشت گردی سے واضح ریلیف ملا ہے، امید ہے کہ مکمل خاتمہ بھی جلد ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے سہولت کاروں اور انتہا پسندوں کی نرسریوں کو بھی بند کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین وسیم عباس ساجدی اور سیکرٹری آئی اے راجپوت نے کہا ہے کہ جمہوری نظام ہی پاکستان کا مستقبل ہے، انتہا پسند افراد طالبان کے طرز حکمرانی کی وکالت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خطیب حضرات امام خمینی، شہید مطہری اور ڈاکٹر شریعتی بننے کی خواہش میں قائدین ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی طرف سے شروع کی گئی جمہوری سیاست کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے دعویٰ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ شاید وہ انقلاب اسلامی لاسکتے ہیں،انہیں اپنے طرز خطابت پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انقلاب اسلامی، تمام دینی قوتوں کے اتحاد سے ہی لایا جاسکتا ہے۔ ضیاالحق کی طرح فرقوں میں تقسیم کرکے کوئی مخصوص نظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ وسیم ساجدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی پالیسیاں پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور اسلامی جماعتوں کی سیاست کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔جنہوں نے کبھی کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے قوم کو شرمندگی کا سامنا ہو۔انہوں نے کہا کہ خطیب حضرات کو ہرایشواسلامی جمہوریہ ایران کے پیرائے میں دیکھنے کی بجائے، پاکستان کے معروضی حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ یہاں کسی ایک فرقے کی تعبیر اسلام نافذ نہیں ہوسکتی۔انقلاب اسلامی تمام مکاتب فکر کی جماعتوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ جو کہ پارلیمان کے ذریعے قوم کے اجتماعی شعور سے ممکن ہے۔

Share this:
Tags:
government gujrat pakistan Shahbaz Sharif Tournaments ٹورنامنٹ حکومت شہباز شریف کارنامہ کرکٹ گجرات نسل
Ahmad Salman
Previous Post اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیمپس کالونی میں افطار ڈنر کیا گیا
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close