Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 22/9/2016

September 22, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ولی ابن ولی فخر خاندان ساادات حضرت قبلہ پیر سید فضل حسین فضل بخاری رحمةاللہ علیہ کے33ویں عرس مبارک کی پہلی نشست پیر طریقت رہبر شریعت منبع جود وسخا صوفی باصفاحضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخارہ قادری الحسینی والحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جسمیں ملک وبیرون ملک سے ہزاروں ممتاز علماء کرام،مشائح عظام،قراء حضرات،نعت خوان نے شرکت کی،نقابت کے فرائض پرنسپل دارلعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف قاری شفقت اللہ قادری نے احسن انداز میں انجام دئیے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حافظ القاری محمداشفاق آف سعودی عرب نے حاصل کیاممتاز ثناخوان رسول حافظ عابد حسین،مظہر عزیز قادری،غلام رسول قادری،امانت علی ڈوگہ شریف،عابد حسن،صابر حسین،عبدالجبار اور سید منظور حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا۔جبکہ صاحبزادہ پیر سیدامتیاز حسین شاہ،صاحبزادہ پیر سیدرخسارلحسن شاہ،صاحبزادہ پیر سیدفیضان الحسن شاہ،صاحبزادہ پیر سیدبلال امتیاز شاہ۔صاحبزادہ پیر سیدمحمد علی مختارقلندراورعلامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔بعد ازاں درودسلام پیش کیا گیا۔اور پیر صاحب کے حکم سے علامہ مظہرحسین قادری نے دعا فرمائی۔لنگر کا حصوصی انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سیکریٹریRTAگجرات کامران اکبر نےMVEالفت رسول اور ٹریک سٹاف کے ہمراہ گڈز وہیکلز پر اور لوڈنگ کرنے پر10گاریوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرواکر انہیں مختلف تھانوں میں بند کردیا۔اور بطھاری جرمانے کئے۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تمام ڈرئیورز اپنی گاڑیوں پر منظور شدہ لوڈ سے زائد نہ ڈالیں ،کیونکہ زائد لوڈ حادثات کا سسب بنتا ہے۔اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔زیاد وزن ڈالنے سے گریز کیا جائے۔ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلہ میںDCOگجرات نے دفعہ144عائد کی ہے عوامی حلقوں نے افسران کی کاروائی کو سراہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)متحدہ علماء ومشائخ بورڈکے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمٰن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ انڈیا نے ڈرامہ بنا کرپور ی دنیا ہمدردیاں لینے کی کوشش کی ہے اور پاکستان پر الزام تراشیاں کررہاہے۔آج پوری دنیا میں پاکستان کا ایک نام ہے اور وقار ہے،پاکستان کی تمام جماعتیں تمام مکاتب فکر کے مسلمان آپس میں متحد ہیں ۔ اور انڈیانے اگر پاکستان کی طرف اگر انگلی اٹھانے کی کوشش کی توپاکستان کے رہنے والے انڈیا کانام بھی صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیں گے۔ہمارے اندر ایمان کی طاقت ہے اورسب بڑی طاقت اللہ تعالی کی ہے۔ہمارے مرید بچے سب پاکستان کیلئے قربان ہونے کو تیارہیں اور ہم پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔اور پاکستانی افواج ملکی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔اور دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔اور ہم فوج کے شابشانہ ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز ثناء خوان رسول محمد عارف شاہد گوندل(واپڈا)اورممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد آصف گوندل (گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول)کے والد محترم ممتاز عالم دین علامہ میاں امان اللہ نعمانی کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل کی محفل ان کے آبائی گائوں موضع جھیورانوالی میں منعقدہوئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جن میں علماء کرام،پیران عظام،ماہرین تعلیم،سیاسی وسماجی شخصیات شامل تھیں۔محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ فیض الامین نے کی مہمان حصوصی پیر سید منظور حسین شاہتھیخطاب علامہ مظہر حسین قادری،پروفیسرندیم بن صدیق نے کیا۔اس موقع پر ممتاز ماہر تعلم چوہدری سرفراز،ےٰسین وڑائچ،محمد بوٹا عامر غفاری،چوہدری محمدعنصر،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری،محمد یوسف جنجوعہ،توصیف عارف گوندل وفیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کی غیرقانونی کارروائی کی وجہ سے آج الجنت ٹرسٹ سکول کے بچے کھلے آسمان تلے سخت دھوپ اور گرمی میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ الجنت ٹرسٹ گجومتہ 15سال سے بے سہارا عورتوں، بیوائوں، یتیموں اور غریب بچیوں کی کفالت کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الجنت ٹرسٹ گجومتہ کی پرنسپل و نگران، متاثرہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں اور ان کے والدین نے حکومت اور ایل ڈی اے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ پرنسپل مسز اقبال نے کہا کہ سکول میں امتحان شروع ہونے والے ہیں مگر حکمرانوں کی اس دہشت گردی کی وجہ سے بچے پریشان اور خوفزدہ ہیں، بچوں کے والدین صبح سے آ کر بیٹھے ہیں، بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے، ابھی تک حکام نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ الجنت ٹرسٹ نے یہ جگہ خرید کر بچوں کے سکول کیلئے وقف کر رکھی ہے، 15سال سے ہم یہ ٹرسٹ چلا رہے ہیں اب نہ جانے حکمران اسے کیوں سیاسی ایشو بنا رہے ہیں۔ سکول ٹیچر مس صبا نے کہا کہ میں 10سال سے یہاں بچوں کو پڑھا رہی ہوں، ایل ڈی اے نے بغیر نوٹس ہماری دیوار گرا دی ہے، حکومت کا موقف ہے کہ تعلیم عام کرو، جب ہم یہ کام کر رہے ہیں تو ہمیں کیوں روکا جا رہا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے آج سکول میں حاضری کم ہے۔ بچوں کے والدین مسز سلیم، مسز طالب حسین اور مسز ارشد نے پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی اس دہشت گردی سے نہ صرف ہم بلکہ ہمارے بچے بھی خوفزدہ ہیں۔ الجنت ٹرسٹ ایک غیرسیاسی ادارہ ہے ٹرسٹ کی چیئرپرسن بیماروں کا مفت علاج کرواتی ہیں، بچیوں کی شادیاں کرواتی ہیں، رہنے کیلئے گھر دیتی ہیں، بے سہارا عورتوں کے سر ڈھانپنے کی بجائے حکومت ان کے سر ننگے کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم جیسے لوگ حکومت کی ذمہ داری ہیں لیکن ٹرسٹ کو یہ کام کرنے کی سزا کیوں دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈویثرن کے سرکاری ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کی جعلی میڈیسن فروخت کرنیوالے کے آئی ٹریڈرز کی سماعت ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کے جج سعید اعوان کی عدالت میں ہوئی جسمیں کے آئی ٹریڈرز کے مالک ایف آئی آر کے ملزم خواجہ شفاقت حفیظ گڈ و نے برین ہمیرج کااپنا میڈیکل عدالت میں پیش کر دیا جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ پیشی 27ستمبر مقرر کر دی یاد رہے کہ کے10ماہ قبل آئی ٹریڈرز کو ڈرگ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ نے چھاپہ مار کر سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں جعلی ادویات قبضہ میں لے کر سیل کر دیااور باپ بیٹے کیخلا ف ایف آئی آر درج کروادی تھی جسمیں تاحال کوئی ملزم پولیس گرفتار نہ کر سکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اربن یونین کونسلوں کے چیئرمینو ں پر اپنے علاقوںمیںبہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کی بھاری ذمہ داری ہے، شہریوں کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی، اندراج تاریخ پیدائش، اموات اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور باقاعدگی سے دفاتر میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہری یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود، ڈی ایم او وقار خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل اور یونین کونسلوں کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت نے یونین کونسلوںکیلئے فندز کی پہلی گرانٹ جاری کر دی ہے چیئرمین یونین کونسلز کی سربراہی میں کمیٹی انکے دفاتر کے قیام اور تزئین وآرائش کے لئے اقدامات کرے گی ۔ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سات سال تک بچے کی تاریخ پیدائش کا انداراج چیئرمین یونین کونسل کا اختیار ہے اسی طرح ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، نکاح اندارج اور طلاق موثر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے بھی چیئرمین یونین کونسل اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے واضع کیا کہ سیکرٹری یونین کونسل اور ٹی ایم اے کا سینٹری سٹاف چیئرمین کی ہدایات پر عمل کا پابند ہے شکایت کی صورت میں اہلکاروںکے خلاف کاروائی ہوگی۔ اس سے قبل اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جامعہ گجرات نے بی اے بی ایس سی بی کام پارٹ فرسٹ و پارٹ سکینڈ کے سپلیمنٹری امتحانات2016ء کے لیے ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ان سپلیمنٹری امتحانات کے لیے پارٹ فرسٹ کے پرچہ جات4اکتوبر2016ء کو جبکہ پارٹ سکینڈ کے پرچہ جات21اکتوبر2016ء کو شروع ہو نگے۔ علاوہ ازیں عملی امتحانات بالترتیب 7نومبراور11نومبر2016ء کو شروع ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات2016ء کے انعقاد کے لیے یو او جی سٹی کیمپس جی ٹی روڈ گجرات، گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر روڈ گجرات، گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کھاریاں، گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ کالج بوائز سٹیلائٹ ٹائون گوجرانوالہ اور گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج بوائز سیالکوٹ کو بطور امتحانی سنٹر تجویز کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات 2016ء میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواران کو انکی رول نمبر سلپیں ان کے متعلقہ کالجوں اور گھر کے ایڈریس پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ ، دہشت گردوں، انکے سہولت کاروںکے خلاف موثر ترین کاروائیاں کی ہیں، لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال، نفرت انگیر مواد کی روک تھام ، صوبے میں کائونٹر ٹیررازم فورس کا قیام ، پولیس ، پراسکیوشن اور جیل ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پرامن پاکستان کی منزل انتہائی قریب نظرآرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے امن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں گجرات کے ممتاز صحافیوں صدر پریس کلب سید عرفان جعفری، جنرل سیکرٹری ملک شفقت اعوان، سینئر صحافی طفیل میر، صدر الیکٹرونکس میڈیا ایسویسی ایشن سید نوید حسین شاہ، راجہ ریاض راسخ ، عامر بٹ، سید اظہر جعفری، فرحان مرزا، صدر کیمپ آفس انور شیخ، مرزا منیر حسین، اعجاز شاکر، نوازش علی نوازش، سید عاصم شاہ، قمبر اعجاز، شہزاد بٹ، چوہدری سعید احمد ، ڈاکٹر رزاق غفاری ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر عالمی یوم امن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی نے شرکاء کو پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نیشنل ایکشن پلان نفاذ سے ابتک اپیکس کمیٹی کے 8 اجلاس منعقد ہوئے جن کی صدارت وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف نے کی جبکہ اعلی عسکری اور سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ابتک دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں،نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، اسلحہ، کرایہ دارو ں کے متعلق پولیس کو اطلاع نہ دینے پر کی نمائش کرنے پر 97608مقدمات درج کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 105131ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان مقدمات میں سے بڑی تعداد میں کیسز کے چالان عدالتو ں کو بھجوادیے گئے ہیں اور متعدد پر ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں ہوئی ہیں ۔ بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ پنجاب میں قانون کرایہ داری، اسلحہ ایکٹ، پنجاب سائونڈ سسٹم ایکٹ اور پبلک آرڈر ایکٹ 2015منظور کئے گئے، پنجاب میںسب سے پہلے کائونٹر ٹیررازم فورس کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں میرٹ پر 1500کارپول بھرتی کئے گئے۔ نفرت انگیز مواد پر مبنی 189کتابیں، 1500سی ڈیز ، 570میگزین اور 3900پمفلٹ قبضہ میں لئے گئے جبکہ 210کتابوں اور سی ڈیز پر پابندی لگادی گئی جبکہ 70ویب لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔ 1لاکھ 43ہزار افغان مہاجرین کی بائیو میٹرک ، 13782مدارس، 62678مساجد، 2925اقلیتی عبادت گاہوں ، 4200این جی اوز کی جیو ٹیگنگ کی گئی 3427این جی اوز کی رجسٹریش کینسل کر دی گئی، 125کا سپیشل آڈٹ کرایا گیا ۔ فورتھ شیڈول میں شامل 829انتہائی خطرناک اور 253شرپسندوںکو حراست میں لیا گیا۔جبکہ پنجاب میں 17دہشتگردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، 7مجرمان نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی ہے چار کیس آرمی کورٹ کو بھجوائے گئے ہیں۔ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ آپریشنز کے نتیجہ میں صوبے میں قتل کے مقدمات میں 7فیصد ، اغوا برائے تاوا ن کے مقدمات میں 66فیصد ، ڈکیتی کے واقعات میں 35فیصد اور راہزنی کے مقدمات میں 19فیصد کمی ہوئی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چند سال قبل تک پاکستان میںدہشتگردی نے بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں لیں ، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد حکومت نے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جس کے بعد دہشتگردی کے خلاف موثر ترین کاروائیاں کی گئیں جس میں پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوںنے بیش بہا قربانیاں دیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے کسی بھی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پبی میں جدید ترین کائونٹر ٹیررازم سنٹر قائم کیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ ضلع گجرات میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل کیا گیا ہے اور ضلع کی کارکردگی بہترین رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وا مان کی فضا کو فروغ دینے کیلئے میڈیا نے نہایت مثبت کردار ادا کیا ہے اور عوامی میں آگاہی پیدا کی یقین ہے کہ باشعور صحافی آئندہ بھی اسی جذبے سے خدمات کا سلسلہ جار ی رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سرکاری ہسپتالوںمیں ڈینگی ٹیسٹ فری ، پرائیویٹ لیبارٹریوںمیں 90روپے میں ہوگا، جاری سیزن میں ڈینگی کی افزائش کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت او ر ٹی ایم ایز الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلینس کو بہتر بنایا جائے ۔یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جار ی کیں، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ای ڈی او حافظ جمیل، ڈی اوز محمد رفیق، ڈاکٹر ارشد، محمد پرویز، ٹی ایم اوز ملک شفقت منیر، عمر شجاع ، ثمینہ جاوید ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رواں سال ابتک انسدادڈینگی کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے 52افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے اور ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والوں کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ایم ایز اپنے علاقوںمیںپرانے ٹائروںکی شریڈنگ یقینی بنائیں ، قبرستانوں کی چیکنگ جاری رکھی جائے اور پانی کے تالابوں کو مٹی سے بھر دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ نواحی اضلاع میں بڑی تعداد میں ڈینگی کے مثبت مقامات ملنے کی وجہ سے تمام محکمے خطرے سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیںاور ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مشتبہ کیسز کو باقاعدگی سے لیبارٹری بھجوائیں نیز ہسپتالوںمیں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیاری رکھیں۔ اس سے قبل ای ڈی او ہیلتھ اور ڈاکٹر انظار نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ جیل میں قید چار قیدیوںنے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نتائج کے مطابق اسیر ناصر علی نے 1100میں سے 658راجہ طارق محمود نے 635سجاد نواز نے 610اور محمد بلال نے 517نمبر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ جیل انتظامیہ نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنیوالے اسیران کو مبارکبادی دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کے انتظامات نہ کرنے پر جی ٹی روڈ پر میاں جی ہوٹل کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی گجرات عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی کھاریاں نے تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ اچانک میاں جی ہوٹل کی چیکنگ کی جہاں صفائی کا معیار ناقص تھا جبکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے مطابق کچن بھی نہیں تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی او گجرات اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی گجرات نے کامیاب کاروائی پر اے سی کھاریاں اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)بھارت کے جنگی طیارے پاکستان پر حملے کے لئے ریڈ الرٹ کر دیئے گئے ۔اندریں حالات تحریک لبیک یارسول اللہ اور اس کے ہزار ہا مراکز پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سقوط مشرقی پاکستان اور کشمیر یوں پر مظالم کا بدلہ لینے اور آزادی کشمیر کا بہترین وقت ہے ۔اِن خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے مرکز اہلسنت نیک آباد گجرات میں علماء اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیر محمد افضل قادری نے کہا: اگرچہ پُر امن اہلسنت کی مساجد ،اذانوں ،نظام تعلیم وتبلیغ اور علماء کے خلاف خوفناک سازشیں کی گئیں ہیں ،مدارس کی چرم قربانی بند کی گئی ہے اور مجھ جیسے دہشت گردوں کے ازلی دشمن کے بینک اکائونٹ منجمد کر دیئے ہیں لیکن اندریں حالات کروڑوں اہلسنت بریلوی ریاست اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،میرے سمیت لاکھوں فدائین کو جہاں پاک فوج کوضرورت ہوجان قربان کرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں ۔کشمیر کبھی مذاکرات یا یہود ونصاریٰ سے بھیک مانگنے سے آزاد نہیں ہوگا کشمیر صرف اور صرف جہاد اور قربانی کے نتیجے میں آزادہو گا اور یہ آزادی کشمیر کا مناسب ترین وقت ہے۔پیر محمد افضل قادری نے کہا: 23ستمبر جمعة المبارک کو خطباء ِاسلام” فضائل جہاد اور آزادی کشمیر” کو موضوع بنائیں اور پاک فوج کی مکمل حمایت کی جائے اور ہر قربانی دینے کی پیش کش کی جائے ۔انہوں نے کہا: یکم اکتوبر کو مینار پاکستان میں ”کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنس ” میں بھی جہاد اور آزادی کشمیر اورپاک فوج کی حمایت کو بنیادی نکات میں شامل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے ہمراہ محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹر کھاریاں میاں جی ریسٹورنٹ لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔ ناقص صفائی اور فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے ، ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے کے بناء پر ہوٹل سیل نیز مالک محمد عثمان ومینجر ہوٹل کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کرادیا گیاہے۔ جاوید اقبال تحصیل ڈرگ انسپکٹر کا حسب ہدایت ذوالفقار علی باگڑی اے سی کھاریاں تھانہ ککرالی کا دورہ ۔ دوران چیکنگ میں لطیف میڈیکل سٹور ، سوہلہ سوہال ، ڈاکٹر فیاض میڈیکل سٹور کھرانہ عمران کلینک آچھ، الشفیع غوری ہومیو کلینک بوجہ نہ ہونے ہونے لائسنس ڈرگ سیل کر دیے گئے ہیں۔ اور چالان ڈرگ کورٹ میں ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ ذوالفقار علی باگڑی اے سی کھاریاں کا لالہ موسیٰ شہر کا دورہ کیا۔ دوران چیکنگ تجاوزات کرنے پر شریف نوری تکہ شاپ اور پوما بٹ تکی شاپ کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرایا ہے اور TMAکے ملازمین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر تجاوزات ختم کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)نئی وجود میں آنے والی یونین کونسلوں کے دفاتر ان کے صدر مقام یعنی جس گائوں کے نام پر یونین کونسل بنی ہے وہیں پر تعمیر کئے جائیں۔ چیئرمین اپنے اپنے علاقوں کے سرکاری تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کے وزٹ کریں۔ مسائل کو اجاگر کریں جن یونین کونسلوں کے دفاتر نہیں ہیں وہ چیئرمین فوری طور پر عارضی دفاتر قائم کریں اور مسائل کو میرے نوٹس میں لائیں نئی یونین کونسلوں کے دفاتر عارضی قیام کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے جبکہ پرانی یونین کونسلوں کے دفاتر کی تزئین و آرائش کے لئے مبلغ 1لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں جو کہ چیئرمین کی صوابدید پر ہوں گے تمام چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز متحرک ہو جائیں اور اپنی ڈیوٹی شروع کر دیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے ہال کھاریاں میں چیئرمینوں سے خطاب اور عوامی نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس چوہدری نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر اپنی خدمت کے لئے چنا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور بلاتفریق اپنے اپنے علاقہ کے مسائل حل کروائیں انشاء اللہ ہم سب اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں گے اس موقع پر چیئرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چیئرمین ملک وحید سرور بدرمرجان، چیئرمین لالہ افضل چڑیاولہ، چیئرمین ملک صفدر بھگوال، چیئرمین ملک اکرم ڈھل، چیئرمین راجہ ذوالفقار ٹھوٹھہ رائے بہادر، چیئرمین ملک اقبال ملکہ، چیئرمین چوہدری سہراب خاں باغانوالہ، چیئرمین میاں شیراز برنالی اور دیگر بھی موجود تھے اس میٹنگ سے چیئرمینوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے مگر دوسری طرف مایوسی بھی پائی جا رہی ہے کہ اس سے پہلے والی میٹنگ میں ڈی سی نے فی یونین کونسل 25لاکھ روپے فنڈز کا اعلان کیا تھا مگر وہ وعدہ تاحال ایفا نہ ہو سکا ہے اسے بھی لالی پاپ ہی قرار دیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری مختار احمد ڈھل اور سید مدد علی شاہ کی قیادت میں تیس ستمبر کو لاہور رائیونڈ احتجاج میں یونین کونسل بھگوال سے بڑے قافلے کے ہمراہ شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے عوام ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملکی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اور بیرونی قرضے ادا کر کے ملک و قوم کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بھرپور تیاری کریں اور ہر قسم کے حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے بھی تیار رہیں چوہدری مختار احمد ڈھل اور سید مدد علی شاہ کی قیادت میں بڑے قافلے کے ہمراہ لاہور احتجاج میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اگر حکمران پارٹی کے چیلوں نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا کسی رنگ باز کو رنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو کہ پرامن احتجاج کرتی ہے یہ احتجاج بھی پرامن ہی ہوگا کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کر لاہور رائیونڈ پہنچیں گے نوجوان قائدین کی قیادت میں پھر کلیدی کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار راہنماپی ٹی آئی یوتھ ونگ میاں جمیل اصغر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے لیڈر چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بڑے قافلے کے ہمراہ لاہور رائیونڈ پہنچیں گے اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کر کے ہی گھروں کو لوٹیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)منشیات کی نرسری انڈین گھٹکا، چھالیا اور پان کی کھاریاں شہر میں سرعام اور بے تحاشہ فروخت نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق کھاریاں شہر کے گلی محلوں اور چوکوں چوراہوں میں دکانوں اور سگریٹ پان شاپس پر انڈین گھٹکا، چھالیا اور پان کی فروخت بڑی مقدار میں جاری ہے ان اشیاء کا استعمال ہر آنے والے روز میں بڑھ رہا ہے ان چیزوں کے استعمال کے عادی نوجوان ہی آگے چل کر ہیروئن، گھانجہ، افیون، چرس اور شراب جیسے مہلک نشوں کے عادی بنتے ہیں صورتحال گھمبیر ہونے کے باوجود ارباب اختیار اور اینٹی نارکوٹکس کا اس طرف توجہ نہ دینا انتہائی پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ نشے کے عادی افراد میں سے ایسے نشئیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جنہوں نے نشہ کی ابتداء انڈین گھٹکا، پان اور چھالیا سے کی جس کے استعمال کے بعد انہوں نے نشہ کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کرتے ہوئے پاوڈر، چرس اور شراب جیسی جان لیوا منشیات کا استعمال شروع کر دیا اور اب وہ نشئی نہ زندہ انسانوں میں شمار ہو رہے ہیں اور نہ ہی مردہ میں۔ عوامی سماجی حلقوں نے صاحبان اقتدار، ڈی سی او گجرات ،اے سی کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھٹکا، پان اور چھالیا کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ اور صحت مند بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) بزم غوثیہ کے زیراہتمام 46ویں سالانہ محفل نعت مورخہ22ستمبربروزجمعرات بعدازنمازعشاء ایم سی ہائی سکول گرائونڈوزیرآبادمیںزیرسرپرستی ملک محمدیوسف چاند،نذیراحمدوڑائچ منعقد ہوگی۔جسمیںعلماء کرام پیرمحمدخالد سلطان،پیرمحمدصفی اعظم چن پیر،پیرمحمدآصف ہزاروی گولڑوی،حافظ محمدکاشف چشتی ،ثناء خواںعبدالرئوف روفی،شہبازقمرفریدی،تسلیم احمدصابری،سیدآصف علی ظہوری ،عمرمختار،حافظ نورسلطان،قاری محمدرفیق شرکت کرینگے۔محفل کے اختتام پربذریعہ قرعہ اندازی دوخوش نصیبوںکوعمرہ کاٹکٹ دیا جا ئیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیدنا عثمان غنی مجسمہ صبرورضااورپیکرشرم وحیا تھے۔آپ کوچوتھے صحابی اورمسلمان ہونے کااعزازحاصل ہے۔آپ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشاراورعوام کی خدمت آپ کاشعار تھا۔مسجد نبوی ۖ کی توسیع اہل مدینہ کے صاف پانی کی فراہمی اوراہل اسلا م کوخون خرابے سے بچاناآپ کی سنہری خدمات ہیں۔رسول اکرم ۖ نے آپ کودس مرتبہ جنت کی بشارت وخوش خبری سنائی۔ان خیالات کااظہارامیرمرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب حافظ عبد الستارحامد نے سیرت عثمان غنی کے موضوع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلمان حکمرانوںکومملکت اسلا میہ کواسلا می اوررفاہی بنانے کے لئے سیدناحضرت عثمان غنی کی سیرت وخدمات سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دی اورمخیرحضرات جناب عثمان غنی کی زندگی کومشعل راہ بناکرمعاشرے میںضرورت مندوں،حاجت مندوں،مستحقین کی امدادکے مشن کواپنی زندگی کانصب العین بنالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ایم این اے جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے ٹی ایچ کیوہسپتال وزیرآبادکادورہ کیااس موقع پرایم ایس ڈاکٹرافتخاراحمدکے بھائی ماہر تعلیم پروفیسراشفاق احمدکی وفات پراظہارتعزیت کی اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پرصدرانجمن بہبودی مریضاںناصر محموداللہ والے،کرنل (ر)وقار انورشیخ،حاجی ارشدمحمودسلیمی،افتخاراحمدصدیقی،احمدحسن چیمہ،عمران رسول بٹ اورمحمدادریس سپال ایڈووکیٹ بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوپی پی104راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنانے کادعویٰ کرنے والے جھوٹے حکمرانوںنے کرپشن اورلوٹ مارکرکے بچے بچے کوایک لاکھ بیس ہرارروپے کامقروض کردیا ہے۔کرپشن کے خلاف جنگ آخری مراحل میںداخل ہوچکی ہے۔ملکی وسائل لوٹنے والوںکاکڑا احتساب ہوگا۔احتساب ریلی سے لوگوںمیںشعور اجاگرہوا۔تحریک انصاف ہی ملک کوبحرانوںسے نکا ل سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماحاجی محمدفیروز چیمہ آف ویرکی نے کہا ہے کہ عمران خاںکوچاہئے کہ وہ تین ماہ کے دھرنے سے سبق سیکھیں۔عمران خاںرائے ونڈکی جانب مارچ پربضدرہے تویہ انکی تاریخی غلطی ہوگی۔لہذاء انہیںاس فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہئے تاکہ کارکنان میںتصادم نہ ہوسکے۔مسلم لیگ (ن)ہی خیرخواہ جماعت ہے ملک کی ترقی وخوشحالی میںمیاںبرادران اورانکی حکومت کاکردار مثالی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ میاںمحمدنوازشریف کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے کشمیرکازعالمی رائے عامہ کوہموارکرنے کے لئے نوروزہ دورے پر22ستمبر2016سے ویت نام،کمبوڈیا،الائوس کے ممالک کے دورے پرروانہ ہونگے۔جہاںپروہ کمبوڈیا،ویت نام اورالائوس کے وزارت خارجہ اوراعلیٰ حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیںکرینگے اوران کوبھارت کی جانب سے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے ظلم وستم سے آگا ہ کرینگے۔عالمی رائے عامہ کوبتائینگے کہ انڈیاکس طرح نہتے مظلوم،مردوخواتین پرظلم کے پہاڑتوڑرہا ہے اورکشمیریوںکی تحریک آزادی کوظلم وبربریت کے ساتھ دبانے میںمصروف ہے۔کشمیرپرسے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت خودساختہ جھوٹ اورپراپیگنڈے کررہا ہے۔افتخاراحمدچیمہ ویت نام،کمبوڈیا اورالا ئوس میںمقیم پاکستانیوںسے بھی خطاب کریںگے اوران کوحریت کانفرنس کے راہنمائوںکے پیغامات اورکشمیریوںکے حقوق کے لئے جاری آزادی کشمیرتحریک بارے آگا ہ کرینگے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوںسے اخلاقی تعلق کوٹوٹنے نہیںدے گا۔

Share this:
Tags:
cases family gujrat Rules son staff urs خاندان سٹاف صاحبزادہ عرس کاروائی گجرات مقدمات
Doctor with Patient
Previous Post ڈاکٹر سے معائنہ کرواتے وقت چند سوالات ضرور کریں
Next Post حلب: فرانسیسی طبی مرکز بمباری سے تباہ، چار افراد ہلاک
Syria Medical Center-Bombing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close