گجرات : فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام 6 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی۔ جس میں مہمان گرامی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ’ شہزاد شفیق و دیگر ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید چوہدری کی سربراہی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔



















