گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر طارق سلیم ، سماجی کارکن خادم علی خادم ، بابر بھیا ، لالہ جی سعید اقبال ، ایدھی سنٹر کے انچارج احسان اللہ بٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔














