
لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران ڈنڈے سے گاڑیوں کے شیشے توڑنے میں ملوث ملزم گلوبٹ کو لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گلو بٹ سینے پر قومی پرچم کا بیج لگائے۔
اور ہاتھ میں تسبیح پکڑے عدالت میں پیش ہوا، پولیس نے گلوبٹ کا ڈنڈا پیش نہیں کیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈنڈا پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔ گلو بٹ کو پولیس نے عقبی دروازوں سے عدالت میں پیش کیا۔
