
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار، احسن آباد میں تولیہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، 4 فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
