
واشنگٹن (جیوڈیسک) ڈیموکریٹک ارکان نے مطالبہ کیا کہ جب تک گن کنٹرول بل پر ووٹنگ نہیں ہوتی اجلاس ختم نہ کیا جائے ۔ تاہم ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے سپیکر پال ریان کا کہنا تھا کہ ایوان میں کسی ایسے بل پر ووٹنگ نہیں ہو گی جس سے اسلحہ رکھنے والے افراد کا آئینی حق چھن جائے۔ سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 4 جولائی تک ملتوی کر دیا۔
