
حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کے علاقے مہدی آبادمیں پرانی دشمنی کی بنا پر 2 گروپوں میں خونریز تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق مہدی آباد میں ہونے والا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ،واقعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد القمہ اجل بن گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
