Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حج و عمرہ اور احرام

July 17, 2021July 17, 2021 0 1 min read
Hajj
Hajj
Hajj

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

حج اور عمرہ ایک بہت بڑی سعادت ہے جس کے لیے لاکھوں فرزندان توحید حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں اور خانہ خدا کی زیارت سے قرب خداوندی حاصل کرتے ہیں۔تاریخی روایات کے مطابق خانہ کعبہ کی عمارت سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے تیار کی تھی،کیونکہ جب وہ زمین پر اترے تو انہوں نے اﷲ تعالی سے پوچھا کہ کس طرف منہ کرکے تیری عبادت کروں ؟؟اﷲ تعالی نے حکم دیاکہ ایک کمرہ بنالیں اور ادھر منہ کر کے میری عبادت کریں۔طوفان نوح میں وہ کمرہ زمیں بوس ہوگیاجس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کمرے کی تعمیر نو کی۔فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وہ مقام دکھایا جو ٹیلے کی شکل اختیارکرچکاتھا،غالب گمان ہے کہ یہ وہی بنیادیں تھیں جنہیں حضرت آدم نے اپنے دست مبارک سے چناتھا۔حضرات ابراہیم اور اسمائیل علیہما السلام نے اس کمرہ کی تین دیواریں سیدھی رکھیں اور ایک دیوار گول بنائی جیسے ہمارے ہاں نماز کے لیے بنایا گیا تخت پوش ہوتاہے جس کا قبلے والا رخ گول اور تین رخ سیدھے ہوتے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اس گھر کا حج کرنے والے پہلے انسان تھے جنہوں نے کائنات کی اس سنت کو زمین پر تازہ کیاکہ ہر چھوٹا جسم اپنے سے بڑے جسم کا طواف کرتاہے چنانچہ انسان اپنے رب کی کبرائی کو مانتے ہوئے اس کے گھر کا طواف کرتا ہے۔زمین سورج کے گرد طواف کرتی ہے اور چاند زمین کے گرد طواف کرتاہے اور یہ طواف گھڑی کی سوئیوں کے الٹے رخ ہوتاہے اسی طرح خانہ کعبہ کا طواف بھی گھڑی کی سوئیوں کے الٹے رخ ہی ہوتاہے۔اس طرح طواف کرنے والے کا دل جانب کعبہ رہتاہے۔تعمیرکعبہ کے بعد اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیاکہ دنیابھرکے لوگوں کواس گھرکے حج کی طرف اعلان کر کے بلاؤ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہاکہ چاروں طرف اونچے اونچے بلندوبالا پہاڑہیں تومیری آواز کہاں جائے گی؟؟،اللہ تعالی نے فرمایا اے پیارے نبی آپ آوازتودیں آگے میراکام ہے،چنانچہ خداکی قدرت کہ اس ایک اعلان کی برکت کے باعث تب سے قیامت تک اس گھرکا حج و عمرہ و طواف جاری رہے گا۔

خانہ کعبہ پر ایک خانہ بدوش قبیلے ”بنوجرہم”نے قبضہ کر لیااور زم زم فروخت کرنے لگے ،آل اسمئیل نے اس پر غصہ کیااوروہ محسن انسانیتۖ سے قبل کے قریبی دور میں ایک طویل جنگ کے بعد قریش نے خانہ کعبہ کی عمارت اورحرم شریف واگزارکرالیے اور اسکی تولیت وخدمت کو اپنے خاندانوں میں تقسیم کر لیا۔وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی بدعات اور شرکیہ رسوم اس عبادت حج میں دخیل ہو گئیں یہاں تک کہ خاتم الانبیاء ۖکا زمانہ آن پہنچا۔خانہ کعبہ کاکمرہ انتہائی نشیب میں واقع تھااور دونوں طرف کی بلند و بالا چوٹیوں سے بارش کا پانی اس کی دیواروں کو زخمی کر دیتاتھا۔عمر مبارک جب پنتیس برس کی تھی تو قریش نے خانہ کعبہ کی تعمیرجدیدکافیصلہ کیا،پرانی دیواریں ڈھادی گئیںاور بنیادوں سے پتھر بھی اٹھالیے گئے یہاں تک کہ پتھروں کی ایک ایسی تہہ آئی کہ جس پر کدال مارنے سے پورے مکہ میںزلزلہ آجاتا،انہیں پتھروں پر نئی دیواریں چنی گئیںابھی تعمیرجاری تھی کہ سامان کم پڑ گیااور چوتھی گول دیوار بھی سیدھی کر دی گئی اور بقیہ حصہ ” حطیم”جو خانہ کعبہ کااندونی حصہ تھا اسے چندفٹ دیوار کے بعدکھلا چھوڑ دیاگیا۔

محسن انسانیت ۖ نے حج و عمرہ کی بدعات اور شرک و جہالت سے بھری رسومات کوختم کیااوور سنت ابراہیمی کے مطابق مناسک حج کی تاسیس نوکی۔بعثت کے بعد آپ ۖ نے ایک ہی حج کیاجسے آخری حج کہتے ہیں،اب قیامت تک اسی طرح ہی حج کرنا درست رہے گااور اس میں کسی کی تبدیلی و ترمیم کی گنجائش نہیں ہو گی۔شریعت محمدی ۖ نے حج وعمرہ کے لیے میقات کی حدود کا تعین کیا ہے۔ پس جو شخص بھی حج یا عمرہ کی نیت سے حرم جانا چاہے اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ میقات کی حدود سے قبل ہی احرام باندھ لے ۔احرام کے لباس میں میقات کی حدود میں داخل ہونے والے اﷲ تعالی کے مہمان گردانے جاتے ہیں۔ زیادہ ترممالک سے جاتے ہوئے یہ حدود سمندر کے اندر ہی شروع ہو جاتی ہیں چنانچہ جب حجاج کرام حج و عمرہ کے لیے بحری جہاز سے جایا کرتے تھے تو کم و بیش ایک ہفتہ کے اس بحری سفر میں جہاز کا کپتان بارہ گھنٹے قبل ہی اعلان کرنا شروع کر دیتاتھا کہ اتنے بجے ہم میقات کی حدود میں داخل ہو جائیں گے ۔اب جبکہ ہوائی سفر کے ذریعے چند گھنٹوں میں منزل پرپہنچناآسان ہو گیاہے توراستے میںاحرام باندھنابہت مشکل بلکہ اتنے زیادہ مسافروں کے لیے ہوائی جہازکے غسل خانوں میں احرام کے مرحلے سے گزرناناممکن سا ہوجاتاہے چنانچہ حجاج کرام احرام باندھ کرہوائی جہاز میں بیٹھتے ہیں جبکہ راستے میں کپتان اعلان ضرور کر دیتاہے کہ ہم میقات کی حدود میں داخل ہو رہے ہیں ۔

احرام باندھنے کے لیے پہلے غسل کیاجاتا ہے اسکے بعدمرد حضرات ایک ان سلی سفیدچادر نیچے اور ایک ان سلی سفید چادر اوپر لے لیتے ہیں جبکہ خواتین اپنے لباس کے اوپر ہی ایک سفید رومال سر پر اوڑھ لیتی ہیں اورچہرہ سے بھی کپڑاہٹادیتی ہیں۔اس کے بعد دونفل اداکیے جاتے ہیں۔احرام کے لباس میں جوتی شامل نہیں ہے چنانچہ جوتی نہیں پہن سکتے یا کم از کم ایسی جوتی نہیں پہن سکتے جس میں پاؤں ڈھک جاتے ہوں تلووں کی حفاظت کے نقطہ نظر سے صرف ہوائی چپل پہننے کی اجازت ہے۔ اس طرح احرام بندھ جاتاہے اور شریعت کی اصطلاح میں کہاجاتا ہے اس فرد نے وقتی طور پر اپنے اوپر بہت سے جائز امور کو حرام کر لیاہے چنانچہ ان ممنوع امور میں سے کسی کا صدور ہو جائے تو حاجی کو جرمانے میں دم دینا پڑتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک قربانی کرنی پڑتی ہے،حج یا عمرہ کے بعد احرام اتار دینے سے یہ پابندیاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔احرام باندھتے ہی زبان پر تلبیہ”لبیک اللھم لببک۔۔۔۔” شروع کر دی جاتی ہے اور سارے سفر میں کثرت سے اسکا ذکر کیاجاتاہے،یہاں تک کہ خانہ کعبہ پر نظر پڑتے ہی تلبیہ کا ذکر بند کر دیاجاتاہے اور دعائیں مانگنا شروع کر دی جاتی ہیں۔

حالت احرام میں جسم پر یا کپڑوں پر خوشبو لگانا،خوشبووالا صابن استعمال کرنا،زعفران کا استعمال اور تیزخوشبووالے کپڑے یا دوائیوںکااستعمال بھی منع ہے،شکار کرنا یا شکار میںمدد کرنا بھی ممنوع ہو جاتا ہے یہاں تک کی اپنے ہی جسم پر رینگنے والی جوئیں یا تنگ کرنے والے مکھی یا مچھروغیرہ کو مارنا بھی منع ہے ،حالت احرام میں جنسی افعال اور جنسی گفتگو پر بھی سختی سے پابندی عائد کر گئی ہے اس کے علاوہ لڑائی جھگڑا اور نافرمانی کا کوئی بھی کام اس حالت میں سختی سے منع ہے ۔احرام کی حالت میں منہ ڈھانپنایا سرڈھانپنا بھی منع ہے چنانچہ تیزدھوپ سے بچنے کے لیے چھتری تولی جا سکتی ہے لیکن سر کو ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہے۔خواتین بھی اپنے چہرے کو نہیں ڈھانپ سکتیں تاہم بہت مجبوری کی حالت میں اسکی جزوی اجازت ہے۔احرام باندھاہواتوحدودحرم کے اندر کے درخت ،پتے اور گھاس بھی توڑنے کی اجازت نہیں ہے نیزاپنے بال اور ناخن بھی نہیں کاٹ سکتے۔نقاب،دستانے اور جرابیں پہننے کی بھی اجازت نہیں اور احرام کی حالت میں اگر سو جائیں تو بھی چادر نہیں اوڑھ سکتے۔ان سب امور میں سے کچھ بھی ہو جائے تو جرمانے کے طور پر قربانی کرنی پڑتی ہے۔

حالت احرام میں صابن سے غسل کیاجاسکتا ہے یاصرف سر بھی دھویاجاسکتاہے ،تیل یا لوشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،خوشبو سونگھنے کی اجازت بھی ہے یعنی کوئی پھول یا کوئی اور خوشبودار چیز سونگھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔احرام باندھ کر انگوٹھی ،عینک،گھڑی اور بیلٹ وغیرہ بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔احرام کی چادروں سے پسینہ یا لمبے سفر کے باعث بوآنے لگے تو اسکو تبدیل کر لینے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔سر اوربدن کھجایاجاسکتاہے اور اگر کوئی مچھر مکھی یاجوں تنگ کر رہی ہو تا انہیں پکڑ کر زمین پر ڈال دیاجائے۔احرام کی حالت میں دوائیاں کی استعمال کی جاسکتی ہیں اور آنکھوں اور کانوں میں دوائی ڈالی بھی جاسکتی ہے اورمرہم پٹی بھی کرانے میں کوئی حرج نہیں۔حالت احرام میں لڑنا اگرچہ منع ہے لیکن دوران تدریس بچوں کو سرزنش کے طور پر سزا دینے سے احرام میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔خواتین دواران احرام ہلکے پھلکے زیورات اور پھولدار کپڑے بھی پہن سکتی ہیں ،خواتین کو بند جوتوں اور جرابوں کے پہننے کی بھی اجازت ہے اور احرام کا رومال دوران وضو سر مسح کے لیے کھول لیاجاتا ہے اور وضو کر کے پھر بطور احرام باندھ لیاجاتاہے۔

عمرہ اور حج،ایسی عبادات ہیں جن کے مقامات مخصوص ہیں۔یہ عبادات صرف حرمین شریفین میں ہی اداکی جاسکتی ہیں۔عمرہ ساراسال جاری رہتاہے۔عمرہ کے لیے جانے والے حجاج کرام میقات کی حدود سے پہلے ہی احرام کی پابندیاں میں داخل ہوجاتے ہیں۔عمرہ کرنے لیے حرم مکہ میں داخل ہوکرحجراسودکو بوسہ دیتے ہیں جسے اصطلاح میں”استلام”کہتے ہیں،اگربوسہ دیناممکن نہ ہوحجراسودکی طرف اشارہ کرکے اپنے ہاتھوں کو یاچھڑی سے اشارہ کرکے چھڑی کو بوسہ دیتے ہیں۔اس طرح طواف کاعمل شروع ہوجاتاہے۔ہر دفعہ جب حجراسودکے سامنے گزریں تو”استلام ”کرتے ہیں۔اس طرح خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا ایک طواف کہلاتاہے جس کے دوران آٹھ دفعہ استلام کیاجاتاہے۔تکمیل طواف کے بعدپیٹ بھرکرآب زم زم پیاجاتاہے اور مقام ابراہیم پر دونوافل اداکیے جاتے ہیں۔مقام ابراہیم وہ پتھرہے جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ تعمیر کیاتھا۔یہ پتھرخانہ کعبہ کے بہت قریب دھراہے۔اگر وہاں طواف کرنے والوں کارش ہوتو جتنا پیچھے ممکن ہو وہیں دو نفل اداکرلینے چاہیں اور کسی کو تکلیف نہیں دینی چاہیے۔طواف کے بعد سعی بین الصفاوالمروہ کی جاتی ہے۔صفاکی پہاڑی سے یہ چلت شروع کی جاتی ہے اور مروہ پر ساتواں چکر ختم ہوجاتاہے۔اس طرح عمرہ تکمیل پزیر ہوچکا۔اس دوران اگروضوٹوٹ جائے تودوبارہ وضو کرکے مناسک کو وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے وضوٹوٹاتھا۔احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے سے قبل حلق یا قصرکرانا ضروری ہے۔خواتین اپنے سر کے بالوں کی دم ایک انگلی کے گرد لپیٹ کرجتنے بال کاٹ لیتی ہیں۔مرد حضرات اگر سارے سر کے بال اتروالیں تویہ حلق کہلاتاہے جس کے لیے آپ ۖ نے دو دفعہ دعا فرمائی ہے اور اگر کوئی چاہے تو سر کے تھوڑے سے بال کاٹ لے تو یہ قصرکہلاتاہے جس کے لیے آپ ۖ نے ایک بار دعا فرمائی ہے۔حلق یاقصرکے بعداحرام کی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں جسے اصطلاح میں کہاجاتا ہے کہ حاجی اب ”حلال”ہو گیاہے۔

حج کے لیے 8ذوالحجہ کو تمام حجاج کرام حالت احرام میںمنی میںپہنچ جاتے ہیں۔یہ خیموں کی بستی ہے۔رات یہاں گزارکر9ذوالحجہ کو زوال آفتاب سے قبل میدان عرفات میں پہنچناضروری ہے۔زوال آفتاب سے غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام کرنا حج کا”رکن اکبر”ہے ۔اس دوران جو بھی حج کی نیت سے گزربھی جائے اس کا جزوی حج ہوجاتاہے۔جولوگ بیمارپڑجاتے ہیں توسعودی حکومتی اہلکار انہیں مریض گاڑی میں ڈال کر زوال آفتاب سے غروب آفتاب کے دوران میدان عرفات سے گزاردیتے ہیںاورانہیں بیدارکرکے کہتے ہیں حج کی نیت کرلو،اس طرح ان بیمارلوگوں کا بھی حج اداہوجاتاہے۔حجاج کرام میدان عرفات میں ظہراورعصر کی سفری نمازایک ساتھ اداکرلیتے ہیں،کیونکہ آپۖنے اسی طرح کیاتھا۔”وقوف عرفات”سے مراد عرفات کے میدان میں نمازوں کی ادائگی کے بعدقبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوجانااور دعائیں مانگناہے۔اس کے بعد غروب آفتاب کاانتظارکیاجاتاہے ،لیکن مغرب کی نماز وہاں ادانہیں کی جاتی۔آپۖ نے غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ کے میدان میں مغرب اورعشاء اکٹھی اداکی تھیں۔سب حجاج غروب آفتاب کے فوری بعد، پیدل یاسوار،مزدلفہ پہنچ کر دونوں قصرنمازیں اداکرتے ہیں۔ آپ ۖ کایہ دن بہت مصروف گزراتھااوربے پناہ تھکاوٹ بھی ہوچکی تھی،چنانچہ مزدلفہ قیام کی ساری رات آپۖ نے آرام کیااورتہجدکی نماز بھی نہیں پڑھی۔چنانچہ اللہ تعالی کو پسندہے کہ سب حاجی سوجائیں اور کوئی بھی نیم شب اٹھ کرتہجد بھی نہ پڑھے۔اسی میدان سے تمام حجاج کرام شیطانوں کے مارنے کے لیے کنکریاں بھی چنتے ہیں۔اگلے دن 10ذوالحجہ ہے اور ساری دنیامیں عید قربان منائی جاتی ہے۔حاجی بھی قربانی کرتے ہیں اور حلق کرواکے احرام کھول دیتے ہیںاور بڑے شیطان کو کنکربھی مارتے ہیں۔اس کے بعد طواف زیارت کے حرم مکہ جاتے ہیں اور واپس منی میں آجاتے ہیں۔اگلے دن تینوں شیطانوں کو کنکرمارتے ہیںاورعصرسے قبل منی سے روانہ ہوجاتے ہیں۔اس طرح شریعت کاحج مکمل ہوگیا لیکن عشق کا حج مکمل ہونے کے لیے مدینہ منورہ جاتے ہیں، گنبد خضرا کادیدارکرتے ہیں،خدمت اقدس میں سلام عرض کرتے ہیںاورچالیس نمازیں بھی مسجد نبوی میں اداکرتے ہیں تاکہ روزمحشر شفاعت رسولۖکے مستحق ہوسکیں۔حج کی تین اقسام ہیں۔حج افراد،حج قیران اور حج تمتع؛اگر عمرہ کیے بغیر براہ راست 8ذوالحجہ کو منی پہنچ کر مناسک حج اداکیے جائیں تویہ حج افرادکہلاتاہے۔اگرعمرہ کرنے کے بعد احرام نہ اتاراجائے اوراسی احرام میں حج بھی اداکرلیاجائے تو یہ حج قیران کہلاتاہے۔اوراگرعمرہ کرکے احرام کی پابندیوں سے آزادہوجائیں اور حج کے لیے الگ سے احرام باندھیںتویہ حج تمتع کہلاتاہے۔آپۖ نے حج قیران کیاتھااورفرمایاتھا کہ اگراگلی دفعہ حج کیاتوحج تمتع کریں گے۔تینوں اقسام میں آسانی والا حج تمتع ہے۔اسی لیے حجاج کرام کی بہت بڑی اکثریت حج تمتع ہی کرتی ہے۔

قرآن مجید نے حاجیوں کے لیے تقوی کوبہترین زاد راہ بتلایا ہے،احرام کے دوران اگر جملہ امور کی پابندی کر بھی لی لیکن تقوی اختیار نہ کیاتو حج و عمرہ کا صحیح فائدہ نہیں ہوا۔اتنالمباسفر اور بے پناہ اخراجات کے بعد زندگی میں کوئی واضع تبدیلی آنی چاہیے ،رزق کے ذرائع اگر حلال نہیں تھے یا مشکوک تھے اب اس سفر سعادت کی برکت سے ان سے توبہ تائب ہو جانا چاہیے ،حج یا عمرہ سے پہلے زبان پر مکمل کنٹرول نہیں تھا اور وقتا فوقتااول فول اور اخلاق بافتہ گفتگو زبان سے نکلتی رہتی تھی تو اب اس سے احترازکرنا چاہیے ،حج و عمرہ کے سفرسے قبل اگر رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ ناچاکیاںچل رہی تھیں اور تعلقات میں وسیع خلیج اور شکوک و شبہات اور غلط فہمیاں در آئی تھیں تو اس مقدس عبادت سے واپسی پر سب سے تعلقات میں واضع اور خوشگوار تبدیلی آ جانی چاہیے،اگر حج و عمرہ پر جانے سے پہلے جھوٹے مقدمات دائر کیے ہوئے تھے اور محض دوسروں کو پریشان کر نے کے لیے پرچہ بازی رچائی جایاکرتی تھی تو اب اتنے اچھے اچھے مقامات کی زیارت کر کے اس عمل بد کو ہمیشہ کے لیے خیرآباد کہہ دینا چاہے اورحج و عمرہ سے قبل فرائض کی ادائگی میں سستی رہ جاتی تھی،زکوة وعشرکی ادائگی میں دل تنگ ہواجاتاتھاتو اب اس کی پابندی میں وہم کی حد تک احتیاط کی جانی چاہیے ۔المختصر یہ کہ جہاں اﷲ تعالی کے ہاں حاجی کا حج لکھا جائے وہاں اس دنیاکے معاملات میں بھی اس حاجی کے عمل و کردار اور گفتگوسے پتہ چلے کہ اس حاجی
کی زندگی میں ان مقدس مقامات کی زیارت اور اس سفر سعادت نے خوب خوب اپنی حسن رنگت گھول دی ہے اور یہ حاجی اب خالصتاََاﷲ تعالی کے رنگ میں رنگا گیاہے اورآخری نبی ۖکی سنتوں سے اسکی زندگی آراستہ و پیراستہ ہو چکی ہے۔ان تبدیلیوں کے ساتھ حج و عمرہ اپنی حقیقت میں بھی حج و عمرہ ہو ں گے اور اپنے اثرات کے اعتبار سے بھی حج و عمرہ ہوں گے۔اﷲ تعالی حاجیوں کے حج و عمرہ کو قبول فرمائے اور انہیں اس عبادت کے عملی تقاضے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی
drsajidkhakwani@gmail.com

Share this:
Tags:
hajj History Ruling umrah universe تاریخ حج حکم عمرہ کائنات
Power
Previous Post نشان عبرت
Next Post قربانی
Qurbani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close