
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔
جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے 62 اراکین نے درخواست جمع کرادی۔
درخواست خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی گئی جس میں تمام اراکین نے حلیم عادل شیخ کے اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے اعتماد کا اظہار کیا۔
