کھاریاں: ملک کے نامور صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف کھاریاں پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالرئوف نے کی جبکہ سینئر صحافی راجہ ریاض احمد، کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری جعفر حسین ٹوپی، مرکزی انجمن تاجراں کھاریاں کے جنرل سیکرٹری عثمان اکبر عباسی، انجمن تاجران مین بازار کے صدر بائو جاوید، تاجر رہنما منور تارڑ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز صحافیوں پر حملے حکومتی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت فی الفور حامد میر پر حملے کے مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کرے اور انہیں کڑی سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دے۔ مقررین نے کہا کہ حکومتی اداروں پر لگنے والے الزامات اسی وقت ختم ہو سکتے ہیں جب حکومت اصل مجرموں کو بے نقاب نہیں کر دیتی۔ کھاریاں پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کے شرکاء جی ٹی روڈ سے کھاریاں پریس کلب تک احتجاجی نعرے لگاتے ہوئے حامد میر پر قاتلانہ حملہ کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔ پریس کلب پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا اور حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والے صحافیوں میں سینئر نائب صدر میاں محمد صفدر، چیئرمین مجلس عاملہ انعام مرزا، وائس چیئرمین شیخ زمان احسن، فنانس سیکرٹری آفتاب احمد نذر، چیئرمین سکروٹنی کمیٹی مرید حسین جعفری، حکیم نیئر صدیقی، سجاد اکرم ، بلال بٹ، وقاص رئوف، حافظ عمران خلجی، میاں ندیم ، عامر رفیق، سہیل کامران، ایس ایس شبیر، سیکرٹری اطلاعات طاہر رشید صدیقی شامل تھے جبکہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جعفر حسین ٹوپہ، انجمن تاجران مین بازار کے صدر بائو جاوید، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عثمان اکبر عباسی، منور تارڑ، راجہ سفیر سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنما شامل تھے۔
