
ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا جو ٹل میں تور غر کے مقام پرپولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کی گاڑی کے قریب کیا گیا جس کے نتیجہ میں پولیٹیکل ایجنٹ اور 2 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی افراد کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیاگیا۔
