Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خوش خبریوں کا موسم

November 21, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہیوسٹن کا موسم دیکھ کر ہمیں اپنے عظیم لیڈر عمران خاں کے یوٹرن یاد آ جاتے ہیں۔ یہاں درجہ حرارت کبھی 10 سینٹی گریڈ سے کم تو کبھی 30 تک جا پہنچتا ہے۔ اِسی لیے ہم سردیوں اور گرمیوں کے کپڑوں میں ایسے ہی اُلجھ کر رہ گئے ہیں جیسے ہماری پیاری اپوزیشن کبھی ”آشیرباد” کی خبر پا کر ”تکڑی” ہو جاتی ہے تو کبھی پارلیمنٹ میں مُنہ کی کھا کر ٹھُس۔ ہیوسٹن میں آنے کا ہمیں بہرحال ایک فائدہ تو ضرور ہوا کہ ہم بھی ”سردوگرم کشیدہ” ہوگئے۔ یہاں چونکہ ہمیں کوئی کام نہیں اور بالکل ”وہلے” ہیں اِس لیے وطن سے آنے والی خبروں کا مَن مرضی کا پوسٹ مارٹم کرتے رہتے ہیں۔

17 نومبر کو ہمارے عظیم لیڈر نے تحریکیوں کو اکٹھی 33 خوش خبریاں دیں جو اُن سے سنبھالے نہیں سنبھل رہیں۔ ہم بھی دیارِ غیر میں پریشان تھے کہ کہیں واقعی ”وہ ہاتھ” سرہانے دھرے دھرے سو تو نہیں گیالیکن پارلیمنٹ میں شاندار فتح نے ثابت کر دیا کہ ”اُس ہاتھ” کا سایہ ہمارے لیڈر کے سَرپر سلامت ہے اِس لیے ”سَتّے خیراں نیں”۔ ہمیں یقین کہ اب وہ اینکر اور لکھاری جو یہ سوچتے ہوئے کہ اِس حکومت کا چل چلاؤ ہے، رَسّے تڑوا کر بھاگ گئے تھے، اب وہ بھی یو ٹرن لیتے ہوئے اُسی ”کھونٹے” پر پہنچ جائیں گے اور ایک دفعہ پھر ”صاف چلی شفاف چلی” جیسے نغمے گونجنے لگیں گے۔ آپس کی بات ہے ہم بھی حکومت کی پتلی حالت دیکھ کر ”پھُر” ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن بال بال بچ گئے۔

تحریکیوں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی پارلیمنٹ سے منظوری ہے۔ تحریکیے اِس خوش فہمی میں مبتلاء ہیں کہ اب الیکشن 2023ء میںتحریکِ انصاف دوتہائی تو کیا تین چوتھائی اکثریت سے کامیاب ہو گی اور اِن ”موئے” انحادیوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا جو جاوبے جا ہمارے عظیم لیڈر کو بلیک میل کرتے رہتے ہیں۔ اتنا بلیک میل تو پیپلزپارٹی کے دَور میں ایم کیو ایم نے آصف زردار ی کو نہیں کیا تھا جتنا وہ کپتان کو کر رہی ہے۔ بہرحال اب ای وی ایم کے آنے سے یہ مسٔلہ بھی حل ہو جائے گا۔ ہم سمجھتے ہیںکہ مسٔلہ تو واقعی حل ہو سکتا ہے شرط مگر یہ کہ زورآوروں کا موڈ نہ بدل جائے کیونکہ اگر موڈ بدل گیا تو یہی ای وی ایم تحریکِ انصاف کی جڑوں میں بھی بیٹھ سکتی ہے۔

حکمرانوں کے نزدیک ایک چھوٹی سی اُڑچن الیکشن کمیشن کی باقی ہے جو ”ایویں خوامخواہ رَولا ڈال کر” فضول قسم کے 37 اعتراضات اُٹھا رہا ہے۔ سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ 37 میں سے 27 اعتراضات کا تو ای وی ایم سے براہِ راست کوئی تعلق ہی نہیں اور باقی 10 اعتراضات دور کر دیئے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی ایک اعتراض کا بھی شافی جواب نہیں مل سکا۔ اِن 37 اعتراضات میں سے ایک اعتراض یہ ہے کہ ای وی ایم سے ووٹ کی سیکریسی قائم نہیں رہ سکے گی جس سے ووٹ کا تقدس مجروح ہو گا جو خلافِ آئین ہے۔ہم کہتے ہیں کہ صاحبانِ مکرم! جہاں بھٹو کی سزائے موت پر دستخط کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس نسیم حسن شاہ اقرار کریں کہ بھٹو کی سزائے موت کا فیصلہ ”دباؤ” کے تحت کیا گیا، جہاں جسٹس مولوی مشتاق کو بھٹو کی سزا کے فیصلے پر تادمِ مرگ پشیمانی رہے، جہاں جسٹس قیوم ملک فیصلہ کرنے کے لیے حکمرانوں کے حکم کا منتظر رہے۔

جہاں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنانے والا احتساب عدالت کا جج اپنے بیانِ حلفی میں کہے کہ اُسے غیراخلاقی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا، جہاں گلگت بلتستان کا چیف جج بیانِ حلفی دے کہ اُس کی موجودگی میں چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس کو فون پر حکم دے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی الیکشن 2018ء سے پہلے ضمانت نہیں ہونی چاہیے، جہاں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے”اقامے” کا سہارا لیا جائے، جہاں قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود سینٹر کا الیکشن حفیظ شیخ اور سینٹ میں اکثریت کے باوجود چیئرمین سینٹ کا الیکشن یوسف رضا گیلانی ہار جائیں، جہاں الیکشن 2018ء میں ایک سیاسی جماعت کی شکست دیکھ کر عین موقعے پر آر ٹی ایس سسٹم بٹھا دیا جائے، جہاں دھند میں 20 پریذائیڈنگ آفیسرز غائب کر دیئے جائیں، وہاں یہ کہے بغیر کوئی چارہ نہیںکہ جسٹس منیر کا مولوی تمیزالدین کیس میں دیا گیا ”نظریۂ ضرورت” آج بھی جاری وساری ہے۔ زورآوروں کو جب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے ”نظریۂ ضرورت ” اُبھر کر سامنے آجاتا ہے۔

تحریکیے کہتے ہیں عجیب بات ہے کہ ہمارے الیکشن کمیشن کو اب آئین یاد آگیا۔ جس آئین کا رَولا اب الیکشن کمیشن ڈال رہا ہے، 90 فیصد سے زائد آئین سازوں نے تو شاید آئین کی کتاب کھول کر بھی نہیں دیکھی ہو گی۔ جب 37 سالوں تک جمہوریت مارشل لاؤںکے دَر کی لونڈی گھر کی باندی بنی رہی، تب آئین کہاں تھا؟۔ کیا الیکشن کمیشن نے مارشل لاؤں کے دوران الیکشن نہیں کروائے؟۔ اگر کروائے تو پھر کس آئین کے تحت؟۔ یقیناََ اُس وقت بھی جسٹس منیر کا ”نظریۂ ضرورت” ہی کام آیا ہوگا۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہماری ای وی ایم کو بھی ” نظریٔہ ضرورت” ہی سمجھ لیا جائے کیونکہ ہمیں نئے پاکستان کی تشکیل کے لیے کم از کم 10 سال مزید چاہییںجو ای وی ایم ہی کے ذریعے ہی ممکن ہے، اب ”ساڈی واری رَولا کیوں”؟۔ ابھی تو ہم نے قوم سے کیے گئے سارے وعدے پورے کرنے ہیں۔ ابھی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے ہیں۔ ابھی کَٹوں، وَچھوں، مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ ابھی سارے قرضے اُتار کر آئی ایم ایف پر تین حرف بھیجنے ہیں اور ابھی تو ہم نے ”ریاستِ مدینہ تشکیل دینی ہے۔ صاحبانِ فکرونظر خوب جانتے ہیں کہ اِن مقاصد کی تکمیل کے لیے کم از کم 20 سے 25 سال درکار ہیں۔ ہم نے تو صرف 10 سال ہی مانگے ہیں پھر حاسدوں کے پیٹوں میں مروڑ کیوں؟۔

الیکشن کمیشن کے دیگر اعتراضات کا خلاصہ یہ ہے کہ پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کے لیے وقت درکار ہے، ہر پولنگ بوتھ کے لیے ایک آئی پی ماہر کی ضرورت ہے، 2018ء کے انتخابات میں 2 لاکھ 40 ہزار پولنگ بوتھ تھے جو 2023ء کے انتخابات میں 3 لاکھ ہو جائیں گے۔ اِس لیے 3 لاکھ آئی ٹی ماہرین درکار ہوںگے۔ اگر کسی پولنگ سٹیشن پر 20 سے زائد اُمیدوار ہوںگے تو ایک الگ ای وی ایم درکار ہو گی (گزشتہ الیکشن میں آدھے سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر 20 سے زائد اُمیدوار تھے)۔ ایسی صورت میں مزید ایک لاکھ ای وی ایم درکار ہوںگی۔ خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر ایک لاکھ اضافی ای وی ایم کی بھی ضرورت ہوگی۔ یہ ای وی ایم جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہیں اِس لیے 2028ء کے عام انتخابات میں یہ ای وی ایم ناقابلِ استعمال ہو جائیں گی۔ اگر قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں تو 30لاکھ مشینیں درکار ہوںگی جن کی حفاظت کے لیے ڈیٹا سنٹر قائم کرنا پڑے گا۔ اِس تمام پریکٹس پر150 سے 200 ارب روپے کی خطیر رقم صرف ہوگی جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں 20 سے 25 ارب روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔ زائد رقم کہاں سے لی جائے گی؟۔ جہاں تک زائد رقم کے حصول کا تعلق ہے تو وہ بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرکے وصول کی جا سکتی ہے۔ ہماری حکومت کے عظیم حکمران خوب جان چکے ہیں کہ مہنگائی جتنی جی چاہے کر دو یہ قوم ”چوں”

تک نہیں کرتی۔ اگر پھر بھی پیسے پورے نہ ہوں تو آئی ایم ایف زندہ باد جس کی 5 کڑی شرائط ہم مان چکے۔ پہلی شرط سٹیٹ بینک ترمیمی بِل کی منظوری سے پوری کر دی گئی۔ اِس ترمیم کے بعد گورنر سٹیٹ بینک کو مکمل طور پر خودمختار بنا دیا گیا۔ دوسری شرط بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کی تھی، یہ اضافہ بھی کیا جا چکا۔ تیسری شرط ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ کا خاتمہ، چوتھی شرح سود میں اضافہ۔ یہ شرائط بھی پوری کر دی گئیں۔ پانچویں شرط ڈالر ریٹ 200 روپے تک بڑھاناہے جس کا شنید ہے کہ وعدہ کیا جا چکا ۔ جہاں تک باقی اعتراضات کا تعلق ہے اُن کا جواب بھی حکومت کے پاس ہے۔ اپوزیشن ای وی ایم پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر چکی۔ اگر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلایا تو وہ اِن تمام اعتراضات کے ساتھ سپریم کورٹ جائے گا۔ پھر جو فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کرے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
government happy imran khan leader Vote weather حکومت خوش عمران خاں لیڈر موسم ووٹ
Society
Previous Post خس و خاشاک
Next Post آیوڈین والے انجن کی خلاء میں کامیاب آزمائش
Iodine Thruster

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close