
مکہ (جیوڈیسک) مسجد الحرام میں توسیع کام جاری ہے، جس میں 420میٹر بلند میناروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ تاہم، یہ مینار مسجد کے صحن میں صدیوں سے جاری آب زم زم کے چشمے کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
سعودی عرب میں حرمین الشریفین کی توسیع کا کام تقریباً ہر وقت جاری رہتا ہے۔ مسجد کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سب سے بڑے تعمیراتی ادارے بن لادن گروپ کی ذمے داری ہے۔
تاہم ، اس گروپ کے مشیروں نے نئے میناروں کے لیے کھڑے کیے جانے والے ڈھانچے کے بارے میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس منصوبے سے آب زم زم کا چشمہ خشک یا چشمے کا منبع متاثر ہو سکتا ہے۔نئے تعمیراتی منصوبے کے مطابق ، پہلا مینار مسجد حرام کے شمال مشرق اور دوسرا شمال مغرب میں تعمیر کیا جائے گا۔
نئے ڈھانچے پر مسجد کے 15 مینار قائم کیے جائیں گے۔ دو ماہ پہلے جب ان دو میناروں کے ڈیزائن سے متعلق تصاویر سامنے آئیں تو ان کے بارے میں منفی اور مثبت بحث شروع ہوئی۔ بن لادن گروپ کے ساتھ کام کرنے والی بین الاقوامی مشاورتی کمپنیوں کا مشورہ یہ ہے کہ شمال مشرق کی جانب بلند و بالا مینار تعمیر نہ کیا جائے۔
انتہائی اونچے میناروں کی تعمیر سے مسجدالحرام کے ارد گرد کے پہاڑوں تک کھدائی ہوگی ، جس سے آب زم زم کا چشمہ متاثر ہو سکتا ہے۔
