
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے پنالٹی ککس پر ینگ بلتستان کو 4-3سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
کھیل کے دوران مقررہ وقت تک دونوں ٹیم نے ایک ایک گول اسکور برابر پر ختم ہو ا،پہلے ہاف میں اُسامہ اسپورٹس کو محمد ایاز کے گول کی بدولت ایک گول کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں کھیل کے آخری لمحات میں ینگ بلتستان کے دولت خان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برا بر کردیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
ایک اور میچ میں کورنگی بلوچ نے نہایت سنسی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل پھول پتی اسٹار لیاری کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی دوران کھیل کورنگی بلوچ کے سعید جبکہ پھول پتی اسٹار کے آصف نے گول اسکور کئے پنالٹی ککس پر کورنگی بلوچ کے یاسر ،زین اور سعید نے جبکہ پھول پتی اسٹار کے عمران اور ذوہیب ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض نور وہاب ،زاہد علی ،طاہر قادری ،محمود لاسی ،فرید خان اور پرویز نے انجام دی جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
