
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کی اسمبلی نے جاٹوں اور دیگر 5 کمیونٹیز کو سرکاری اور تعلیمی اداروں میں نوکریاں دینے کیلئے کوٹہ مختص کرنے کے بل کی منظوری دیدی۔
کانگریسی ارکان نے کارروائی میں حصہ نہیں لیا ۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال نے 2 بل پیش کئے تھے۔
