
ڈربن (جیوڈیسک) کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں۔
انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ریٹائرڈ ہونے والے ( Graeme Smith) کی جگہ اگر انہیں ٹیم کی قیادت کا موقع ملا تو وہ اسے بخوبی سرانجام دیں گے۔
ہاشم آملہ گزشتہ سال محدود اوور کے فارمیٹ میں ٹیم کی نائب کپتانی سے دستبردار ہوئے تھے۔ گریم سمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہاشم آملہ کے علاوہ (AB de Villiers)، (Faf du Plessis) اور (JP Duminy) بھی کپتانی کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
