Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افضل البشر بعدالانبیاء : حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ

January 31, 2021 0 1 min read
Hazrat Abu Bakar Siddique
Hazrat Abu Bakar Siddique
Hazrat Abu Bakar Siddique

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

صحابی رسول ۖحضرت دحیہ کلبی ایک وجیہ شخصیت کے مالک تھے، بلند و بالا قد، چوڑا چکلہ سینہ، لمبے لمبے بال اور سرخ و سفید رنگت کے باعث آپ پوری محفل میں جدانظر آتے تھے، ان شخصی خصوصیات کے پیش نظر آپ کو سفیر رسول ۖ مقرر کیا گیا چنانچہ دوسرے ملکوں کے بادشاہوں کے پاس آپ ۖ کے دعوتی خطوط حضرت دحیہ کلبی ہی لے کر گئے۔قیصرروم جس کااپنانام ”ہرقل”تھاجو مذہباََ عیسائی اور گزشتہ آسمانی کتب سے شد بدرکھتا تھا،دربار کے برخواست ہونے پر حضرت دحیہ کلبی کو اپنے محل کے ایک خاص کمرے میں لے گیا جس کی دیوار وں پر بہت سی شبیہیںلٹکی تھیں،اس نے کہاکہ ان میں سے اپنے نبی کی شبیہ پہچانو،ایک جگہ انگلی رکھ کر حضرت دحیہ کلبی نے کہا یہ ہمارے نبی ۖ کی شبیہ مبارک ہے۔ہرقل نے پوچھا اس کے دائیں بائیں کن کی شبیہیں ہیں،حضرت دحیہ کلبی نے کہا کہ یہ دائیں حضرت ابوبکراوریہ بائیںحضرت عمر کی ہے۔ہرقل نے کہاکہ ہماری کتب میں لکھاہے کہ اﷲ تعالی ان دو بزرگوں سے آخری نبی ۖ کی مدد فرمائے گا۔اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے اول دونوں خلفائے راشدین کا ذکر گزشتہ کتب میں بھی کتنی تفصیل کے ساتھ مذکور تھا۔

محسن انسانیت ۖ نے مدینہ آمد کے ساتھ ہی اسلامی ریاست کی تاسیس فرمائی اور خود اس کے اولین حکمران بنے،حضرت ابوبکر صدیقاس ریاست کے دوسرے حکمران اور آپ ۖ کے اولین دینی جانشین بنے۔573ء میں مکہ مکرمہ میں پیدائش ہوئی،اسلام لانے سے قبل آپ کا نام ”عبدالکعبہ”تھا،مسلمان ہونے پر محسن انسانیتۖ نے آپ کو ”عبداﷲ”سے موسوم کیاتاہم آپ کی کنیت ہی آپ کی پہچان رہی اور آپ کو ”ابوبکر”کے نام سے یاد کیاجاتارہا،عربی میں بکر”جوان اونٹ ”کوکہتے ہیں ،حضرت ابوبکر چونکہ اونٹوں میں نہ صرف یہ کہ گہری دلچسپی رکھتے تھے بلکہ ان کی عوارض و علاج معالجہ اور دیگر امور میں بھی گہرا درک وشغف تھا اس لیے اہل مکہ آپ کو ”ابوبکر”یعنی” اونٹوں سے محبت کرنے والا”کہاکرتے تھے۔آپ کے والد کانام ”عثمان”اور کنیت ا”بوقحافہ” تھی ،والدہ محترمہ کا اسم گرامی”ام الخیر سلمی”تھا۔والد اور والدہ دونوں کی طرف سے چھٹی پشت پر حضرت ابوبکرصدیق کانسب محسن انسانیتۖ سے مل جاتاہے۔قریش کے قبیلہ ”بنوتمیم”سے تعلق تھااور اپنے قبائلی منصب ،خون بہااوردیت کی رقوم کی جمع و ادائگی و ضمانت ،پر آپ زمانہ جاہلیت سے فائز رہے تھے اور قتل کے مقدمات میں آپ کی رائے وثالثی آخری فیصلے کے طور پر تسلیم کی جاتی تھی۔بچپن سے ہی شریف النفس اورشرک وکبائر سے مجتنب تھے،محسن انسانیت ۖ سے دو سال چھوٹے تھے اور اوائل عمری سے ہی دونوں کے درمیان گہرے مراسم رہے جو بعد میں ایمان سازاور جنت کے سنگ ہائے میل بن گئے۔

مردوں میں آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا،حضرت بلال رضی اﷲ تعالی عنہ سمیت متعدداہل ایمان لونڈی غلاموں کو خریدکرآزادکیا،سفرمعراج کی سب سے پہلے تصدیق کر کے ”صدیق”کا لقب حاصل کیا،سفرہجرت میں ہمنشینی نبی ۖ ،ثانی الثنین کا شرف بھی آپ کو حاصل ہوا،نبی ۖ کے سسر بننے کی سعادت سے بہرہ ور ہوئے،ہر غزوہ میں نبی ۖ کے شانہ بشانہ رہے،غزوہ تبوک میںگھرکاکل اثاثہ خدمت اقدسۖ میں پیش کیا،فتح مکہ کے بعد والے حج میں امیرحج مقررہوئے،علالت نبوی ۖ کے دوران مسلمانوں کی امامت کراتے رہے اوروصال نبی ۖ پر آپ نے مسلمانوں کو سہارادیا اور انکے تازہ زخم پرمرہم رکھا۔مسلمانوں کے خواص نے آپ کو باہمی مشورے سے اپنا حکمران چن لیااور عوام نے اس فیصلے کی توثیق وتائید کردی۔ اگلے دن جب آپ کی خلافت کااعلان کیاگیاتو آپ کھڑے نہ ہوئے تب دو مسلمانوںنے آپ کو کندھوں سے پکڑ کر اٹھایااور ممبررسول ۖ تک لے گئے۔ممبر کی تین سیڑھیاں ہوتی ہیں،آپ ۖ تیسری پر تشریف رکھتے تھے اور دوسری پر اپنے قدمین مبارکین براجمان فرماتے تھے،حضرت ابوبکر احترام نبوی میںوہاں بیٹھے جہاں قدمین مبارکین ہواکرتے تھے،آج تک علماء امت ممبر کی آخری سیڑھی پر نہیں بیٹھے کہ یہ مقام نبوی ۖ ہے اور دوسری سیڑھی پر ہی بیٹھتے ہیں کہ یہ سنت صدیقی ہے۔

حضرت ابوبکر صدیق کے زمام اقتدار سنبھالتے ہی متعدد نئے مسائل نے سراٹھانا شروع کردیا۔محسن انسانیت ۖ نے انیس سالہ نوجوان ”اسامہ بن زید”کی قیادت میں ایک لشکر تیار کیا تھاتاکہ رومیوں سے سفیررسولۖ کے قتل کا قصاص لیاجاسکے،یہ لشکر روانگی کے لیے پابہ رکاب تھا کہ وصال نبوی کا سانحہ بجلی بن کر مسلمانوں پر آن گرا۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ نے اقتدارکی باگ دوڑ سنبھالتے ہی اس لشکر کی روانگی کے احکامات صادر کر دیے،بہت سے لوگوں نے اختلاف کیااور حالات کی نزاکت کے باعث اس لشکرسپاہ کومرکزی دارالخلافہ میں رہنے کی رائے پیش کی۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ نے فیصلہ نبویۖ سے ایک بال برابر بھی روگردانی سے انکارکر دیااور ایک منزل تک پاپیادہ اس لشکر کے ہمراہ دوڑتے ہوئے گئے۔امیرلشکرحضرت اسامہ بن زید کو نصیحتیں فرمائیں کہ”عورتوں،بچوں اور بوڑھوں کو قتل نہ کرنا،لاشوں کا مثلہ نہ بنانا،دشمن کے ساتھ خیانت،بدعہدی اور دھوکہ بازی نہ کرنا،پھل دار درختوں اور فصلوں کو نہ کاٹنا،جانوروں اور آبادیوں کو ہلاک نہ کرنا،عبادت گاہوں اور ان میں مصروف عابدوں سے کوئی چھیڑچھاڑ نہ کرنااور جولوگ اسلام قبول کر لیں ان کے جان ،مال اور عزت و آبرو کا خیال رکھنا”۔

وصال نبویۖ کے بعد عرب قبائل کی اکثریت کفروشرک کی طرف پلٹ گئی،انہوں نے کھلم کھلااسلام سے بغاوت کردی،اپنے قبیلے کے لوگوں کو بھی اسلام چھوڑ دینے پر مجبورکیااور جنہوں نے نہ چھوڑنا چاہا ان پر تشددکیااور بعض کو قتل بھی کیا،زکوة دینے سے انکارکردیا،کچھ نے نبوت کادعوی بھی کردیااورکچھ سرکش قبائل مدینہ پر چرحائی کرنے کی تیاریاں بھی کرنے لگے۔ان قبائل کی وجہ ارتداد پر سب سے پہلے تو خود قرآن نے سورة حجرات میںتبصرہ کردیاتھا کہ اسلام ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا،عرب کے بدوی قبائل فتح مکہ کے باعث مسلمان تو ہوگئے لیکن اسلام کے عملی تقاضوں کو نبھا نہ سکے۔ پس جب تک آپ ۖ موجود رہے ان کی نبوت وشخصیت کے سامنے تو دبے رہے لیکن ان کے بعد فوراََ سر اٹھا لیا۔قبائلی تعصب ایک اوروجہ ارتداد تھی جسے ایک زمانہ بعد تک بھی ختم نہ کیاجاسکا،سرداروں کی شوریدہ سری اور جنگجؤں کی طالع آزمائیاں اور شوق اقتدار و شہرت و حصول دولت وغیرہ سمیت متعدد دیگروجوہات ہیں جنہیں تاریخ کے نقادوں نے ارتداد کے پس منظر میں سمیٹاہے۔اکثر قبائل نے زکوة کو تاوان سمجھ لیااور کہاکہ نبی علیہ السلام کو تو ہم اداکردیاکرتے تھے لیکن ان کے خلفا کو زکوة ادانہیں کریں گے۔بنوعبس،بنوذیبان اور بنوبکر اس انکار میں سرفہرست تھے۔منکرین زکوة کاایک وفد خلیفہ وقت کے ساتھ مزاکرات کے لیے مدینہ طیبہ بھی آیااور عرض کی کہ ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن زکوة سے ہمیں رخصت دے دی جائے ،حالات اس حد تک بگڑ چکے تھے کہ عرب کہاوت کے مطابق شہرمدینہ صحرامیں بھیگی ہوئی تنہابکری کی مانند ہوچکاتھا چنانچہ صحابہ کی اکثریت نے اس وفد کے موقف کی تائید کی جبکہ حضرت عمر جیسے جید کی صحابی کی رائے بھی منکرین زکوة کے حق میں تھی لیکن حضرت ابوبکر صدیق نے فرمایاکہ زکوة کی ایک رسی کے لیے بھی مجھے جنگ لڑنی پڑی تو میں لڑوں گا۔اس وقت اگر خلیفہ اول زکوة میں رعایت دے دیتے تو اسکو جواز بناکر آج کہاجاسکتاتھاکہ مصروفیت کے باعث پانچ کی بجائے تین نمازیں پڑھ لیناکافی ہے،مہنگائی کے باعث اپنے ہی علاقے میں مناسک حج اداکرلیناکافی ہے وغیرہ لیکن حضرت ابو بکر کی ایک ”نہیں” نے قیامت تک کے لیے تحریف دین کے دروازے بند کر دیے۔منکرین زکوة اس حد تک دلیر ہوچکے تھے کہ انہوں نے مدینہ پر چڑھائی کر دی چنانچہ مسلمانوں کے لشکر نے اپنے خلیفہ کی قیادت میں انہیں شکست دی اور انکے قبائل تک انکا تعاقب کیا۔

طلحہ بن خویلد اورمسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعوی کر دیا،ان کا خیال تھا کہ مکہ سے ایک فردنے نبوت کادعوی کر کے تو اقتدار،شہرت اور افواج اکٹھی کرلی ہیں چلو قسمت آزمائی ہم بھی کرتے ہیں۔طلحہ نے اپنے قبیلہ بنواسد کو اپنے گرد اکٹھاکر لیااور شکست خوردہ منکرین زکوة بھی اس کے ساتھ آن ملے اور یوں یہ مرتدین اکٹھے ہوکر ایک جتھے کی شکل اختیارکرگئے۔حضرت ابوبکر نے خالد بن ولید کی سالاری میں ایک لشکر ان کی سرکوبی کے لیے بھیجا”بزاخہ”کی وادی میںگھمسان کا رن پڑا ،مرتدین کو شکست فاش ہوئی اور طلحہ اپنی بیوی سمیت فرارہوگیا۔بعد کے ادوار میں طلحہ نے توبہ کرلی اور مسلمان ہوگیااور دورفاروقی میں ایران و عراق کی مہمات میں بہت بہادری کے ساتھ جہاد کرتارہا۔مسیلمہ دراصل بنوحنیفہ کا سردارتھااور یمامہ کا رہنے والا تھا۔اس نے دورنبوت میں ہی نبی علیہ السلام کے ساتھ گستاخیاں شروع کر دی تھیں جس کے باعث دربار نبویۖ سے اسے ”کذاب”کالقب مل چکاتھا۔ مرکزخلافت مدینہ منورہ سے شرجیل بن حسنہ اور عکرمہ بن ابوجہل کوالگ الگ دستے دے کرمسیلمہ کی سرکوبی کے لیے روانہ کیاگیادونوں نے ہزیمت اٹھائی اس کے بعد خالد بن ولید اپنا لشکر لے کر پہنچے اور مرتدین کا پتہ کاٹنے کے لیے فیصلہ کن حملہ کی تیاریاں شروع کر دیں۔مسیلمہ کے ساتھ چالیس ہزار کا لشکر تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ مسلمانوں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور ایک باغ میں محصور ہوگیا،مسلمان مجاہدین باغ کی دیواروں سے کود گئے اور اس کاکام تمام کردیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس ”وحشی”نے جنگ احد میں حضرت امیرحمزہ کا قتل کیاتھا اسی نے اپنے بھالے کو اس طرح نشانے پر پھینکاکہ وہ مسیلمہ کذاب کے سینے سے آرپار ہوگیا۔

دورصدیقی کی ابتدامیںبحرین کے لوگ بھی مرتد ہو گئے اور انکے دیکھادیکھی ان کے قریب کے دیگرقبائل بھی ارتداد کی طر ف مائل ہوئے اور دین حق کو خیرآباد کہ دیاان میں عمان،یمن اور حضرموت کے لوگ بھی شامل تھے۔یہ علاقہ یمامہ کے قریب ہی واقع تھاچنانچہ مسیلمہ کذاب کی شکست سے یہ لوگ خوفزدہ تو ہوئے لیکن جہالت کے باعث ابھی بھی آمادہ بغاوت ہی تھے۔ان میں سے ایک سردار جارود بن معلی عبدی اسلام پر قائم رہااور اس نے اپنے قبیلے بنوعبدالقیس کوبھی تبلیغ و ترہیب کے ذریعے اسلام پر قائم رکھا۔مرتدین نے سابقہ شاہی خاندان کے ایک شہزادے کو اپنا بادشاہ بنا لیاتھااور سلطنت اسلامیہ کے گورنر علاء حضرمی کو علاقہ بدر کردیاتھا۔ حضرت ابوبکر نے مرتدین کی سرکوبی کے لیے وہیں کے نکالے ہوئے گورنرعلاء حضرمی کو لشکر کا کماندار مقررکیا،دشمن کی تعداد بہت زیادہ تھی چنانچہ مسلمان افواج نے خندقیں کھود کر ان میں چھپ کر اپنا دفاع بھی کیااوردشمن پر حملے بھی کرتے رہے۔ایک ماہ کی طویل کشمکش کوئی نتیجہ برآمد نہ کرسکی اور یہ جنگ عسکری مقابلے کی بجائے اعصابی کشمکش کی صورت اختیار کر گئی۔ایک رات جب مرتدین شراب کے نشوں میں دھت غل غپارہ اور طوفان بدتمیزی برپاکر رہے تھے تو مسلمانوں نے موقع غنیمت جان کر بھرپوروار کیا،یہ حملہ کارگر ہوا اور دشمن کا اتنانقصان ہوا کہ انہیں میدان جنگ میں ہزیمت اٹھانا پڑی اور مسلمان افواج فتح مند ہوئیں۔اسو دعنسی ایک اور جھوٹامدعی نبوت تھااور اس نے دور نبوت میں ہی یہ دعوی کررکھاتھا،اسکاتعلق یمن سے تھا۔اسود عنسی نے اپنے بہت سے پیروکاروں کو اکٹھا کر رکھاتھا اور اسلامی حکومت کے عمال کو وہاں سے نکال کر اپنی حکومت قائم کررکھی تھی۔کم و بیش چار ماہ تک اس نے یہ ڈراما رچائے رکھااور وصال نبوی ۖ سے ایک رات قبل راگ رنگ کی محفل میں اسی کے ایک چاہنے والے نے اسے ذبح کردیا۔اس کے بعد بھی یہ فتنہ ارتداد ختم نہ ہوااور عمروبن معدی کرب اورقیس بن عبد یغوث نے ان باغیوں کی قیادت سنبھال لی۔حضرت ابوبکر نے عکرمہ اور مہاجر کو ان لوگوں کی بغاوت کچلنے کے لیے روانہ کیا۔مدنی افواج کے آنے سے اہل یمن بری طرح گھبراگئے اور ان میں پھوٹ پڑ گئی ۔عمرو بن معدی کرب مسلمانوں سے مل گیااور اس نے قیس بن عبد یغوث کو گرفتار کرادیااور یوں یہ بغاوت بھی فروہوگئی۔عمرو بن معدی نے بعد کے دور فاروقی میں ایران اسلام جنگ میں بہادری کے خوب جوہر دکھائے۔

خلافت راشدہ کی ایک اہم خصوصیت ”شورائیت”ہے چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ نے مشاورت کے لیے صحابہ کبار رضوان اﷲ تعالی اجمعین کو متعین کیاہوا تھا۔جب بھی کوئی اہم مسئلہ درپیش ہوتاتوسب سے پہلے قرآن میں اس کا حل تلاش کیاجاتا ،پھرسنت میں اور پھرباہمی مشورے سے قرآن و وسنت کی روشنی میں اجماع سے کام لیاجاتا۔جمع و تدوین قرآن مجیدکااعزاز بھی کاتب تقدیرنے آپ کے مقدرمیں لکھ دیاتھاچنانچہ آپ کے دوراقتدارمیں آپ ہی کے حکم سے قرآن مجیدکو حضرت زیدبن ثابت نے جمع کیا۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کے دورخلافت میں سلطنت کو دس صوبوں میں تقسیم کیاہواتھااور ہر صوبے کاحکمران ”والی” کہلاتاتھاجس کے تحت صوبائی انتظامیہ،مالیات اور سرحدی صوبوں کی صورت میں فوج بھی ہوتی تھی۔نومفتوحہ علاقوں میں انتظامی عملے کی بحالی تک سپہ سالار ہی جملہ امور کی نگرانی کرتاتھا۔بیت المال کاابھی تک کوئی باقائدہ نظام نہ تھا،آمدن میں اگرچہ بہت زیادہ اضافہ ہوگیاتھالیکن خراج و دیگر ذرائع سے آنے والی رقوم میںسے سرکاری اخراجات نکال کربقیہ مسلمانوں میں تقسیم کر دی جاتی تھیںچنانچہ وفات صدیقی کے بعد بیت المال میں کل ایک درہم ہی نکلاتھا۔اسی طرح فوجی نظام نے بھی ابھی تک کوئی باقائدہ شکل اختیارنہیں کی تھی اور قتال کے لیے لڑنے کے قابل مردان جنگی ایک دینی جذبے کے تحت اکٹھے ہوجاتے تھے اور حکومت وقت انہیں کسی خاص مہم پر روانہ کردیتی۔افواج میں اتنی اصلاحات ضرور ہوئی تھیں کہ سپاہیوں کی ایک خاص تعدادکوکسی ایک کماندار کے تحت کر دیاجاتااور پوری فوج کا بھی ایک سپہ سالاراعظم مقررکردیاجاتا۔مجتہدوفقیہ اصحاب رسولۖکو قاضی مقررکیاجاتاتھااور وہ شریعت محمدیہ کے مطابق مقدمات کا فیصلہ کرتے تھے۔عدلیہ کی معاونت کے لیے محکمہ افتاء کاقیام بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کاایک کارنامہ گناجاتاہے جس میں حضرت عمرفاروق،حضرت عثمان غنی،حضرت علی مرتضی،حضرت عبدالرحمن بن عوف ،حضرت معاذبن جبل،حضرت ابی بن کعب اور حضرت زیدبن ثابت رضی اﷲ تعالی عنھم جیسے جید صحابہ کرام اپنے فرائض منصبی اداکرتے تھے۔

7 جمادی الثانی 13ہجری کو حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ بیمار پڑ گئے۔پندرہ دنوں بعد غسل فرمایا کہ شاید طبیعت سنبھل جائے لیکن بخارمیں شدید اضافہ ہو گیااور21جمادی الثانی 13ھ کو یہ آفتاب خلافت راشدہ تریسٹھ برس کی سنت عمر میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ جسمانی اعتبارسے ایک پر کشش شخصیت کے مالک تھے،رنگ سفید،میانہ قد،دبلابدن،شگفتہ چہرہ،کشادہ پیشانی اور روشن آنکھیں تھیں ۔آواز نسبتاََ بھاری تھی جس سے شخصیت کے جلال کا اندازہ ہوتاتھالیکن طبعاََنرم خو،رقیق القلب اوررحم دل اور شفیق انسان تھے۔محسن انسانیت ۖکی سادگی میں سے ایک بہت بڑاحصہ آپ کوبھی عطا ہواتھا چنانچہ دولت کی کثرت اور اقتدارواختیارات کے باوجود آپ نے اپنے معیارزندگی میں اضافہ نہ کیااوربہت تھوڑی اجرت پرتاحیات درویشی و فقر کو ہی ہم سفرجانااور وصیت کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے پرانی چادر میںہی دفنا دینا کہ نئے کپڑوں کے حق دار زندہ لوگ ہوتے ہیں۔اسلام لانے سے پہلے اشعار بھی کہاکرتے تھے لیکن بعدازاسلام فنا فی القرآن ہی ہو گئے۔طبیعت و ذوق کا بہت بڑا حصہ حب نبویۖ سے پر تھاچنانچہ ہجرت کے دوران اس کے بے شمار مناظردیکھنے کو ملے،اونٹنی پر آپ ۖ کے پیچھے بیٹھے ہوتے لوگ پوچھتے تو آپ ۖ کی طرف اشارہ کرکے کہتے یہ میراراہنما ہے،لوگ سمجھتے کہ اگلی منزل تک راستہ بتانے والاہے ۔قبا پہنچنے کے بعد جب لوگوں کو پتہ نہ چلتاتھا کہ رسول اکرم ۖاورحضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ میں سے نبی کون ہے تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ نے نبی علیہ السلام پرسایہ کی غرض سے ایک چادر تان لی جس سے لوگوں کو نبی اور امتی کی پہچان میسرآگئی۔وصال نبوی کے وقت فرمایاکہ آپ ۖ کو دوسری موت نہیں آئے گی،گویادنیاسے آپ ۖ کا ذکر کبھی ختم نہ ہوگا۔جس جگہ محسن انسانیت ۖدوران سجدہ اپنی پیشانی مبارک جماتے تھے اسے بندکرادیاکہ مباداکسی کاپاؤں آجائے اور شان نبوی ۖ میں گستاخی واقع ہوجائے اورجس جگہ آپۖ کے قدمین مبارکین ہوتے تھے اسے بحیثیت پیش امام اپنی سجدہ گاہ مقرر کیا۔

Hazrat Abu Bakr Siddique (R.A.)
Hazrat Abu Bakr Siddique (R.A.)

حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کادورحکومت دوسالوں کی مختصرترین پر ہی محیظ ہے ۔اوریہ عرصہ بھی اندرونی و بیرونی خلفشاروں میں گزرااور ریاست کو مکمل استحکام نصیب نہ ہو سکا۔اس کے باوجود بھی آپ نے اسلامی سیاست کو بہت مضبوط اور ناقابل فراموش بنیادیں فراہم کیں۔اختیارات کے استعمال میں اپنے پیش رو نبی ۖکے فیصلوںکی اس حدتک پابندی کہ یک سرمو یمین و یسارکاانحراف بھی ناقابل برداشت تھا،بیت المال کے استعمال میں امانت داری کا تصور قبیلہ بنی نوع انسان میں سب سے پہلے آپ نے ہی متعارف کرایا،اختیارات کلی کا مرقع ہونے کے باوجود اپنے آپ کو مشاروت کا پابندبنانا حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کے طرزحکمرانی کا ہی خاصہ ہے،اہم سرکاری مناصب پراپنے رشتہ داروں اور چہیتوں کو تعینات کرنے کی بجائے امانت و دیانت و شرافت کے پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھنا اورسب سے بڑھ کر یہ کہ انتقال اقتدارکے مرحلے میں انتہائی امن و احتیاط اور معیارمطلوب کاحد درجہ تناؤچندایسے امور ہیں جن کے باعث مسلمان اپنی اولین تاریخ میں آج کی نام نہادمہذب دنیاکے سامنے بھی یکتاوممتاز ہیں۔آپ چاہتے تو دنیاکی مروجہ روایات کے مطابق اپنے کسی بیٹے یا کسی رشتہ دارکو اپنا جانشین نامزد کر جاتے لیکن اس کے برعکس محض تقوی و انتظامی صلاحیتوں میں مقابلتاََبہترفردکویہ ذمہ داریاں سونپناانسانیت میں واقع ہونے والا سب سے پہلا اورکامیاب ترین تجربہ تھا۔ خلافت راشدہ کے بعدمسلمانوں سمیت دنیائے انسانیت نے سیاست کے کتنے ہی نظام تجربہ کرلیے ،ملوکیت،خاندانی وگروہی ونسلی و علاقائی بادشاہت،شخصی آمریت،اداراتی حکمرانی(پولٹ بیورو)اور عصرحاضر میں یورپی سیکولرتہذیب کی پروردہ حیوانی جمہوریت ،لیکن امن وآشتی اور عدل اجتماعی و عادلانہ نظام معیشیت کی جوآسودگی و راحت خلافت راشدہ میں انسانیت کو میسرآئی اس کی مثال بعد کے ادوارمیں تادم تحریرنہیں ملتی۔خلافت راشدہ میں نافذشدہ کئی قوانین آج کی دنیا میں بھی صف اول کے کئی ممالک میں نافذ ہیں،خاص طور پر یورپی ممالک میں محتسب کا منصب خالصتاََدور خلافت راشدہ کے سیاسی و انتظامی نظام کاایک اہم باب ہے اور عدلیہ کوانتظامہ سے علیحدگی کا اولین تصور بھی خلافت راشدہ کے نظام ہی ملتاہے وغیرہ۔کتنی حیرانی کی بات ہے کہ جس کا ذکرعلامہ اقبال نے بھی کیاہے کہ ہم اپنی تاریخ کے حوالوں کے لیے بھی مغرب کے محتاج ہو چکے ہیںاوراتناشاندارماضی اور اس ماضی میں چھپے ہوئے ہیرے موتی اور لعل و گوہر کو تلاش کرنے کی بجائے سیکولرمغربی تہذیب کے بدبوداراور سڑاندسے بھرے ہوئے بوسیدہ،فرسودہ اور مرقع جہالت وانسان دشمن نظریات و معاشی و سیاسی نظاموں کو درآمدکرتے ہیں جس کے نتیجے میں سوائے تباہی و بربادی اور خون خرابے کے کچھ بھی میسر نہیں آتا۔پس اب غلامی کے یہ منحوس بادل اب چھٹنے کو ہیں کہ خلاف علی منہاج نبوت کا شہنشاہ خاور ایک بار پھر اپنی پوری آب و تاب سے عالم انسانیت پر طلوع ہوا چاہتا ہے، انشاء اﷲتعالی۔

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

Share this:
Tags:
Hazrat Abu Bakr Siddiq humanity Islamic state muslims اسلامی ریاست انسانیت حضرت ابوبکر صدیق مسلمانوں
School
Previous Post سندھ حکومت نے امتحانات کا طریقہ اور دورانیہ بدل دیا
Next Post کورونا وبا؛ ایک دن میں مزید 34 افراد جاں بحق
Corona Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close