Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چاہت مصطفیٰ۔۔سید الشہداء حضرت امام حسین

October 24, 2015 0 1 min read
Hazrat Imam Hussein
Hazrat Imam Hussein
Hazrat Imam Hussein

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل، میانوالی

جس نے حق کربلا میں ادا کر دیا اپنے نانا کا وعدہ وفا کر دیا
گھر کا گھر سب سپرد خدا کر دیا کر لیا نوش شہادت کا جام
اس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام

ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ “اور (وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم کوان کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا تو انہوں نے وہ پوری کردیں (اس پر) اللہ پاک نے فرمایا “میں تمہیں لوگوں کا پیشوا بنائوں گا انہوں نے عرض کیا (کیا) میری اولاد میں سے بھی ؟ ارشاد ہوا (ہاں مگر) میرا وعدہ ظالموں کو نہیں پہنچتا۔ (البقرہ ١٢٤)اللہ تعالیٰ نے اس آیت مبارکہ میں اپنے اولی العزم اور بزرگ پیغمبر حضرت سیدناا براہیم کو مختلف آزمائشوں میں مبتلا کرنے اوران سے کامیابی سے گزرنے اور پھر اس پر انعام کا تذکرہ فرمایا ہے جو لوگ آزمائش سے بھاگ جاتے ہیں وہ پست رہتے ہیں اور جو لوگ آزمائش ک وسینے سے لگاتے ہیں وہ عظیم ہ وجاتے ہیں آزمائش ہرکسی کو نصیب نہیں ہوتی آزمائش میں ڈالابھی اسی کو جاتا ہے جس سے اللہ پاک کو پیار ہوتا ہے اور وہ اپنے محبوب بندوں کو آزمائش میں ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے پیارکیااوراس پیارکے نتیجے میں انہیں آزمائش میں ڈالااوروہ ہرآزمائش میں سُرخرو رہے سلسلہ آزمائش جو حضرت ابراہیم سے شرو ع ہوا تھا حضرت امام حسین پر آ کر ختم ہوا۔

امام عالی مقام حضرت امام حسین کی ولادت باسعادت5 شعبان ہجرت کے چوتھے سال ہوئی سرکارمدینہ ۖکوآپ کی پیدائش کی اطلاع دی گئی تو آپۖ تشریف لائے ۔ آپ کے کان میں اذان کہی دعا فرمائی اورآپۖنے حسین نام رکھاآپ کے نام رکھنے کی روایت یوںہے حضرت سیدناعلی المرتضیٰ فرماتے ہیں کہ جب امام حسن پیداہوئے توان کانام حمزہ رکھااورجب امام حسین پیداہوئے توان کانام ان کے چچاکے نام پرجعفر رکھا (حضرت علی المرتضی فرماتے ہیں )مجھے نبی کریمۖ نے بلاکرفرمایامجھے ان کے یہ نام تبدیل کرنے کاحکم دیاگیاہے (حضرت علی فرماتے ہیں ) میں نے عرض کیا “اللہ اوراس کا رسولۖ بہترجانتے ہیں پس آپۖنے ان کا نام حسن وحسین رکھے۔(مسنداحمدبن حنبل) حدیث مبارکہ میں قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ حضورۖنے فرمایا”کہ مجھے حکم آیاہے کہ میں دونوں نام بدل دوں اس کامطلب یہ ہواکہ ولادت کے ساتھ ہی امام حسن وامام حسین کا معاملہ زمینی نہ رہانام تک بھی زمینی رکھنے کی اجازت نہ ہوئی بلکہ نام بھی آسمان سے بھیجے گئے امام حسین کودنیاکے پیمانوں پرتولنے والو امام حسین کانام بھی دنیاسے نہیں آیابلکہ آسمانوں سے بھیجاگیا۔حضرت عمران بن سلیمان سے روایت ہے کہ حسن اور حسین اہل جنت کے ناموں میں سے دونام ہیںجو کہ زمانہ جاہلیت میں کسی کے نام نہیں رکھے گئے تھے اللہ تعالیٰ نے حسن اورحسین کے نام چھپا رکھے تھے حتیٰ کہ نبی کریم ۖ نے اپنے نواسوں کے نام حسن اورحسین رکھے۔پانچ سوسال کے پورے عرصہ میں کسی بچے کانام حسن وحسین نہیں رکھاگیا۔نبی کریمۖکی محبت کی خاطراللہ پاک کویہ گوارانہیں ہواجومصطفیۖ کے محبوب ہونے والے ہیں ان کانام بھی کسی اورکارکھاگیاہو۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

جنت کی زینت سیدناامام حسن وامام حسین رضی اللہ تعالی عنہمامصطفیۖخداکی چاہت اورحسین مصطفیٰ ۖکی چاہت جوحسین کوتکلیف دے وہ مسلمان کیسے رہ سکتاہے حسن وحسین جنت کے دوستون ہیں حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایاحسن اورحسین عرش کے دوستون ہیں لیکن وہ لٹکے ہوئے نہیں اورآپ ۖ نے ارشادفرمایاجب اہل جنت جنت میں مقیم ہوجائیں گے توجنت عرض کرے گی اے پروردگارتونے مجھے اپنے ستونوں میں سے دوستونوں سے مزین کرنے کاوعدہ فرمایاتھااللہ تعالیٰ فرمائے گاکیامیں نے تجھے حسن اورحسین کی موجودگی کے ذریعے مزین نہیں کردیا(یہی تومیرے دوستون ہیں) (طبرانی ،المعجم الاوسط) ایک اورحدیث پاک میں آتاہے حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمۖنے فرمایاایک مرتبہ جنت نے دوزخ پرفخرکیا اورکہامیں تم سے بہترہوںدوزخ نے کہامیں تم سے بہترہوں جنت نے دوزخ سے پوچھا کس وجہ سے ؟دوزخ نے کہا اس لیے کہ میرے اندر بڑے بڑے جابرحکمران فرعون اورنمرودہیں اس پرجنت خاموش ہوگئی اللہ پاک نے جنت کی طرف وحی کی اورفرمایاتوعاجز ولاجواب نہ ہومیں تیرے دو ستونوں کوحسن اورحسین کے ذریعے مزین کروں گاپس جنت خوشی اورسرورسے ایسے شرماگئی جیسے دلہن شرماتی ہے۔ (طبرانی المعجم الاوسط)جنت حسن اورحسین کے نام پرفخرکرتی ہے اوردوزخ کومخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اے دوزخ حسن اورحسین میرے پا س ہیں اس لئے میں بہترہوں۔

آقاۖکی بارگاہ میں حسنین کریمین کامقام محبوبیت حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتاہوں کہ ہم حضورنبی کریمۖکے ساتھ (سفرمیں)نکلے ابھی ہم راستے میں ہی تھے کہ آپۖنے حسن وحسین علیہ السلام کی آوازسنی دونوں رورہے تھے اوردونوں اپنی والدہ ماجدہ سیدة النساء فاطمة الزہراسلام اللہ علیھاکے پاس تھے آپۖ ان کے پاس تیزی سے پہنچے راوی کہتے ہیں کہ میں نے آپ ۖکوسیدة النساء فاطمة الزہراسلام اللہ علیھاسے یہ فرماتے ہوئے سنامیرے بیٹوں کو کیاہواکیوںرورہے ہیں؟ سیدة النساء فاطمة الزہراسلام اللہ علیھانے بتایاانہیں سخت پیاس لگی ہے حضورنبی کریمۖپانی لینے کے لئے مشکیزے کی طرف بڑھے ان دنوں پانی کی سخت قلت تھی اورلوگوں کوپانی کی شدیدضرورت تھی آپۖنے لوگوں کوآوازدی کیاکسی کے پا س پانی ہے ؟ہر ایک نے کجائوں سے لٹکتے ہوئے مشکیزوں میں پانی دیکھامگران کوقطرہ تک نہ ملاآپۖ نے سیدہ فاطمہ الزہراسلام اللہ علیھاسے فرمایاایک بچہ مجھے دیں انہوں نے ایک پردے کے نیچے سے دے دیاپس آپۖنے اسکوپکڑکراپنے سینہ مبارک سے لگایامگروہ سخت پیاس کی وجہ سے مسلسل رورہاتھااورخاموش نہیں ہورہاتھاپس آپۖ نے اس کے منہ میں اپنی زبان مبارک ڈال دی وہ اُسے چوسنے لگاحتیٰ کہ سیرابی کی وجہ سے سکون میں آگیامیں نے دوبارہ اس کے رونے کی آوازنہ سنی جب کہ دوسرابھی اسی طرح(مسلسل رورہاتھا)پس حضورۖنے فرمایادوسرابھی مجھے دے دیں توسیدة النساء فاطمة الزہراسلام اللہ علیھانے دوسرے کوبھی حضورۖکے حوالے کردیاحضورۖنے اس سے بھی وہی معاملہ کیا(یعنی زبان مبارک اس کے منہ میں ڈالی)سووہ دونوں ایسے خاموش ہوئے کہ میں نے دوبارہ ان کے رونے کی آوازنہ سنی۔

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیںکہ حضورۖہمارے پاس اس حالت میں تشریف لائے کہ ایک کاندھے پرحضرت سیدنا امام حسن اورایک کاندھے پرحضرت امام حسین تھے آپۖکبھی حضرت امام حسن کوچومتے تھے اورکبھی حضرت امام حسین کوایک شخص نے آپۖسے عرض کیایارسول اللہۖ”آپ ان دونوںکوبہت محبوب رکھتے ہیں؟آپۖنے فرمایاجس نے ان دونوں کومحبوب رکھابیشک اس نے مجھے محبوب رکھااور جس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے درحقیقت مجھ سے بغض رکھا۔(البدایہ والنہایہ)حضرت سعدبن مالک فرماتے ہیں کہ میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہوااس وقت امام حسن وامام حسین آپکی پشت مبارک پرکھیل رہے تھے “میں نے عرض کیایارسول اللہۖکیاآپ ان دونوںسے بہت محبت ر کھتے ہیں فرمایاکیوں نہ محبت رکھوں جبکہ یہ دونوں دنیامیں میرے پھول ہیں۔(کنزالعمال)حضرت زیدبن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ حضورۖسیدہ فاطمة الزہرا کے گھرکے دروازے کے پاس سے گزرے اورحضرت امام حسین کے رونے کی آوازسنی توآپۖنے فرمایا!بیٹی اسکورونے نہ دیاکروکیاتمہیں معلوم نہیں کہ اسکے رونے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔(نورالابصار) حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں ایک رات کسی کام کے سلسلے میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہواآپۖاس حالت میں باہرآئے کہ آپۖکے پاس کوئی چیزکپڑے میں لپیٹی ہوئی تھی میں نے عرض کیااے اللہ کے نبی ۖیہ کیاہے ؟پس آپۖنے کپڑااٹھایا وہ سیدناحضرت امام حسن وامام حسین تھے فرمایایہ دونوں میرے اورمیری بیٹی کے بیٹے ہیں اے اللہ میں ان کومحبوب رکھتاہوں توبھی ان کومحبوب رکھ اورجوشخص ان کومحبوب رکھے تواسکوبھی محبوب رکھ۔(کنزالعمال)حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمۖسے سناکہ آپۖ فرماتے تھے کہ سیدناحضرت امام حسن و سیدناحضرت امام حسین یہ دونوں میرے بیٹے ہیں جس نے ان دونوںکومحبوب رکھااس نے مجھ کومحبوب رکھا اورجس نے مجھ کومحبوب رکھااس نے اللہ پاک کومحبوب رکھا اورجس نے اللہ پاک کومحبوب رکھااللہ پاک نے اس کوجنت میں داخل کیااور جس نے ان دونوں سے بغض رکھااس نے مجھ سے بغض رکھااور جس نے مجھ سے بغض رکھااس نے اللہ پاک سے بغض رکھااورجس نے اللہ پاک سے بغض رکھااللہ پاک نے اسکودوزخ میں داخل کیا۔

Allah
Allah

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں آقاۖکی خدمت اقدس میں حاضرہواآپ نے حضرت امام حسن وحضرت امام حسین کواپنی پشت پربٹھایاہوا تھااورآپ دونوں ہاتھوں دونوں گھٹنوں پرچل رہے تھے تومیں نے کہا(اے شہزادو) تمہاری سواری کتنی اچھی ہے ؟توآپۖنے فرمایاسوار بھی بہت اچھے ہیں۔(کنزالعمال،البدایہ والنہایہ)حضرت یعلیٰ بن مرُّہ فرماتے ہیں کہ حضورۖنے فرمایا”(سیدناامام) حسین مجھ سے ہے اورمیں (سیدناامام)حسین سے ہوںجو (سیدناامام) حسین کومحبوب رکھتاہے وہ اللہ کومحبوب رکھتاہے حسین فرزندوں میں سے ایک فرزندہے۔(ترمذی،مشکوٰة)حضرت حذیفہ الیمان فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک دن حضورۖکوبہت مسرور دیکھاتوعرض کیا۔یارسول اللہۖ!آج ہم آپ کوبہت مسرور و خوش دیکھتے ہیں رحمت دو عالم نورِمجسم شفیع معظم ۖنے فرمایا”میں کیوں نہ خوش ہوں جبکہ جبریل امین میرے پاس آئے ہیں اورانہوں نے مجھے بشارت دی ہے کہ بلاشبہ حضرت امام حسنامام حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اوران کاباپ ان سے بھی افضل ہے(کنزالعمال) فرمان رسول ۖمیرے ماں باپ حسنین پرقربان حضرت زربن حیش روایت کرتے ہیں کہ”ہم نے ایک روزدیکھاسجدے میں شہزادے آپۖکے کندھوں پرچڑھ جاتے ہیں۔۔پھرآپط کی پشت مبارک سے اترآتے ہیں ۔۔۔۔ساری نمازمیں یہی کیفیت رہی۔۔

۔۔کچھ لوگ جنہیں معلوم نہ تھاکہ شہزادے حضورۖکے کندھوں پر روزانہ چڑھتے ہیں انہوں نے اشاروں سے شہزادوں کوروکناچاہاحضورۖنے فرمایامیری نمازکے دوران میرے سجدوں میں حسن وحسین کندھوں پرچڑھیں یامیری گودمیں بیٹھیں انہیں کوئی منع نہ کرے دعوھمابابی وامیانہیں چھوڑدو (یعنی سوارہونے دو)میرے ماں باپ ان پرقربان ہوں (بیہقی ،السنن الکبریٰ )حضرت عبداللہ بن عمر ،حضرت عمرفاروق سے روایت کرتے ہیں کہ خداکی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں ہماری جان ہے ہم نے اپنے کانوں سے سناکہ حضورۖسیدہ کائنات حضرت فاطمة الزہراسلام اللہ علیھاسے مخاطب تھے وہ نبی جسے ہرکوئی حضورۖمیرے ماں باپ آپۖ پرقربان ہوںکہہ کرپکارتاہے خداکی قسم ہم نے سناحضورۖنے سیدہ کائنات حضرت فاطمة الزہراسلام اللہ علیھاسے بات کی توفرمایا”میری فاطمہ میرے ماں باپ تجھ پرقربان “۔اورآج فرمارہے ہیں حسن وحسین میرے ماں باپ تجھ پرقربان ۔آقاۖاللہ پاک کے پیغمبرہیں نمازمیں آئیں توشہزادوں کوکندھوں پربٹھالیں خداجانے اس محبت کاعالم کیاہے جن کے قد م چومنے کوعرش ترستاہے ،جن کااستقبال اللہ پاک قاب قوسین پروہ مصطفےٰۖ باہرسے نکلتے ہیں توحسن وحسین حضورۖکے کندھوں پرسوارہوتے ہیں ۔حضرت عمربن خطاب فرماتے ہیں کہ میں نے حسن وحسین علیہ السلام کوحضورۖکے کندھوں پرسواردیکھا توحسرت بھرے لہجے میں کہاکہ آپ کے نیچے کتنی اچھی سواری ہے آپۖنے ارشادفرمایاذرایہ بھی تودیکھوکہ سوارکتنے اچھے ہیں ۔اللہ پاک اپنی رحمت کے صدقے ،نبی رحمتۖورنواسۂ رسولۖکے صدقے ہمارے گناہ معاف فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل، میانوالی
0333.6828540

Share this:
Tags:
Death Karbala Prayer Success آزمائش اللہ حضرت امام حسین دعا شہادت کامیابی کربلا
Imam Hussein
Previous Post سیرت و شہادت امام عالی مقام سیدالشہداء حضرت امام حسین
Next Post بھارت کے خلاف سیریز ہونے کا امکان اب انتہائی کم ہے، چیئرمین پی سی بی

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close