
لاہور (جیوڈیسک) گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن نام ابھی نہیں بتائیں گے۔
پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی کو فائدہ اور فرنچائزز کو نقصان ہوا ہے۔
کرکٹ بورڈ اپنا منافع فرنچائزز کے ساتھ شئیر کرے گا۔
