
پشاور (جیوڈیسک) کورہیڈ کوارٹر پشاور میں اسکول حملے کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ ، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، اسپیکر صوبائی اسمبلی، کور کمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
