Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہارٹ ایشیا کانفرنس: بے آبرو ہو کر

December 5, 2016 0 1 min read
Heart of Asia conference
Heart of Asia conference
Heart of Asia conference

تحریر: آصف خورشید رانا۔ اسلام آباد
بھارت میں ایشیا کے ممالک کی کانفرنس کا انعقاد ایسے موقع پر کیا گیا جب بھارت میں معاشی بحران عروج پر ہے کرپشن کے نام پر بڑے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے کرپشن کم ہوئی ہے یا نہیں البتہ غریب لوگ نوٹ تبدیل کروانے کے چکروں میں ضرور کم ہو رہے ہیں ۔ اس بحران میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اجافہ ہو رہا ہے ۔ایسے وقت میں بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی چھٹی ہارٹ ایشیا کانفرنس کے آغاز سے قبل ہی بہت سے حلقوں کی جانب سے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا گیا تھا۔

بھارتی تعصب ، ہٹ دھرمی اور تخریبی سوچ نے اس تعمیری اور مثبت فورم کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی سفارتی ناکامی نے جہاں بہت سی کمزوریوں کو واضح کیا وہاں یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں ایک مستقل وزیر خارجہ کی غیر موجودگی کے باعث پاکستان سفارتی محاذ پر سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ بھارت نے اس پلیٹ فارم میں اپنے پتے بہت احتیاط سے کھیلے۔ اس سے قبل پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملتوی ہو گئی۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر پاکستان کے بیشتر حلقوں کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ پاکستان کو اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ اس بات کا خدشہ بھی موجود تھا کہ بھارت اس پلیٹ فارم کو اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے سارا الزام پاکستان پر ڈال سکتا ہے۔

Sartaj Aziz
Sartaj Aziz

اس کانفرنس میں بھارت نے ہر طرح کے سفارتی آداب کو بھی بالائے طاق رکھتے ہوئے جو سلوک پاکستانی وفد جس میں صحافی بھی شامل تھے کے ساتھ کیا ہے اس کی کہانی الگ ہے ۔ پاکستان کے ساتھ بغض اور ذاتی عناد رکھنے والے بھارت نے سیکورٹی کے نام پر پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے مشر خارجہ سرتاج عزیز کو پریس کانفرنس سے روکنے کے ساتھ ساتھ گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے بھی روک دیا ۔کانفرنس سے ایک دن پہلے جانے والے سرتاج عزیز اس بدسلوکی پر شیڈول سے ایک دن پہلے ہی پاکستان لوٹ آئے ۔ افغانستان نے بھی اس موقع پر اپنی بھارت میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو بھارتی زبان میں جواب دیا ۔ یہ سوال اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے کہ ہمارے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس کانفرنس کے لیے کیا تیاری کی تھی ۔ موصوف ایک دن قبل بھارت پہنچ کر بھارتی وزیراعظم کے لنچ میں شامل ہوئے لیکن اس لنچ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ذاتی تعلقات کو میڈیا میں ذیادہ نشر کیا گیا تاہم اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ نہ صرف غیر اخلاقی تھا بلکہ سفارتی آداب کے بھی منافی تھا۔

ہارٹ آف ایشیا کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا ابتدائی طور پر اسے” استنبول پراسس” کا نام دیاگیا تھا ۔ اس فورم کا مقصد ایشیا کے ممالک کا آپس میں علاقائی تعاون کا فروغ خاص طور پر افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان سیکورٹی ، معاشی اور سیاسی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔نومبر 2011میں ترکی میں ہونے والی کانفرنس میں افغانستان ، اس کے ہمسایہ ممالک اور ایشیا میں موجود دیگر ممالک کے درمیان عملی تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ مسائل پر قابو پانے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کا آغاز کیا گیا ۔اس فورم کو ایشیا کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بالخصوص برطانیہ اور امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جن مشترکہ مسائل پر قابو پانے کے لیے عملی تعاون پر زور دیا گیا ان میں دہشت گردی ،منشیات کی روک تھام ، غربت اور انتہا پسندی پر قابوپانا تھا ۔ چودہ ممالک کا یہ فورم اب تک چھ کانفرنسز کا انعقاد کر چکا ہے گزشتہ سال پانچویں کانفرنس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھی۔بھارت کے شہر میں امرتسر میں ہونے والی یہ چھٹی کانفرنس تھی جس میں بھارت ، پاکستان ، سعودی عرب ، افغانستان، آزربائیجان ،چین ، روس ، ایران سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے وزراء نے شرکت کی ۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی اس کانفرنس میں شامل ہوئے۔ تجزیہ نگار اس بات پر بھی حیران ہیں کہ آخر بھارت نے اس کانفرنس کے لیے اپنے دارالحکومت کی بجائے پنجاب کے شہر امرتسر کا ہی کیوں انتخاب کیا۔

اس حوالے سے بھی بڑے دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں ۔ بھارتی پنجاب میں اس وقت خالصتان کی تحریک پھر سے زندہ ہو رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں خالصتان کے قیام کے لیے عملی کام کرنے والی تنظیم کے رہنما کا جیل سے فرار اور دوبارہ پکڑے جانے کی اطلاعات نے بھی کافی دنوں تک گردش کرتی رہی ہیں ۔ بھارتی پنجاب میں انتخابات بھی قریب ہیں اس لیے یہ بھی کہا جا رہا ہے امرتسر میںکانفرنس کاانعقاد کر کے انتخابات میں فوائد اٹھانے کے ساتھ ساتھ بھارتی سرکار عالمی سطح پر خالصتان کے لیے ہونے والی سرگرمیوں کے خلاف عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔تاہم اس کے باوجود اس کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر امرتسر میں سکھوں نے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس میں انہوں نے بھارت سے آزادی اور خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرسمیت دیگر علاقوں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کا مطالبہ کیا ۔اسی طرح عالمی رہنمائوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا یہ منصوبہ پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکا تاہم انتخابات میں حکمران جماعت اس کانفرنس کے انعقاد سے فائدہ اٹھا سکے گی یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ خالصتان کی تحریک کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی البتہ سکھوں کے مظاہرے سے یہ بات ضرور ثابت ہوگئی ہے کہ یہ تحریک اب دوبارہ عوامی رخ اختیار کر رہی ہے۔

Pakistani Prties
Pakistani Prties

پاکستان کی 31 جماعتوں نے اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر کہا تھا کہ اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا جانا چاہیے۔ ان جماعتوں میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما ، کشمیری تتنظیموں کے علاوہ بلوچستان سندھ اور گلگت بلتستان کی قوم پرست جماعتوں کی نمائندگی بھی شامل تھی۔حکومت نے ان جماعتوں کی رائے کو کوئی اہمیت نہ دی ۔ہارٹ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے شرکت کرنے کے باوجود کسی قسم کے مثبت نتائج نہ مل سکے ۔ بھارت کی بدسلوکی اور سفارتی آداب کے منافی رویہ سے مشیر خارجہ کو فوری طور پر اپنا دورہ منسوخ کرکے واپس پاکستان پہنچنا پڑا ۔ اس کانفرنس کا اعلامیہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت اس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں کسی حد تک کامیاب رہا ہے۔

سعودی عرب، چین اور ترکی جیسے مضبوط اتحادی اور حلیف ممالک کے باوجود پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر کسی قسم کا نکتہ شامل نہ کروا سکا ۔ البتہ کشمیری تنظیموں جن میں لشکر طیبہ ، جیش محمد شامل ہیں ان کے نام دہشت گرد تنظیموں میں شامل کر نا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی ناکامی ہے ۔ اس کے باوجود مشیر خارجہ کی جانب سے اس اعلامیہ کو متوازن قرار دینا انتہائی افسوسناک اور شاہد خفت مٹانے کی کوشش ہے۔ دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار پاکستان ہے اور جس تحریک طالبان کا نام اس اعلامیہ میں شامل ہے اس کی ساری قیادت افغانستان میں موجود ہے لیکن افغان صدر نے اپنی تقریر میں اپنی سرحدوں سے ہونے والے دہشت گردی کو نظر انداز کر کے پاکستان پر ہی تنقید کے تیر برساتے رہے ۔ کشمیر جنوبی ایشیا میں اس وقت فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور اس پر کسی قسم کی بات نہیں ہو سکی۔

دوسرے ملکوں میں عدم مداخلت پر کاربند رہنے کے اصول کا دعوٰی بھی بے بنیاد ہے کیونکہ بھارت پاکستان میںماضی میں مداخلت کرنے کا اعتراف کر چکا ہے اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں مداخلت بھی کر رہا ہے جس کا اعتراف بھی کیا جا چکا ہے ۔ اس لیے مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کانفرنس فورم کے مستقل چئیرمین افغانستان اور میزبان بھارت نے ہائی جیک کر لی تھی۔ پاکستان اس فورم کے ذریعے اپنا موقف پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔اس سفارتی ناکامی کے بعد پاکستان کو ایک مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا ۔ ڈپلومیسی کی اس جنگ میں دنیا تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دے کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرے ورنہ ناکام ڈپلومیسی رکھنے والے ممالک کو اس دنیا میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔

Asif Khurshid Rana
Asif Khurshid Rana

تحریر: آصف خورشید رانا۔ اسلام آباد

Share this:
Tags:
Heart of Asia Conference islamabad اسلام آباد
Heart of Asia Conference
Previous Post سر ورق یہ بھی لکھنا مجھے مات ہو گئی ہے
Next Post آل کراچی میر غوث بخش بزنجو اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال ٹورنامنٹ عمر اسٹار اور بلوچ مجاہد کی کوارٹر فائنل تک رسائی
Footbal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close