Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دل کی دنیا

January 11, 2021 0 1 min read
World of Heart
World of Heart
World of Heart

تحریر : طارق حسین بٹ شان

اس کرہِ ارض پر ایک انسان کی دوسرے انسانوں سے محبت ہی وہ بنیادی کلید ہے جس سے یہ دنیا تا حال قائم و دائم ہے،اس میں جوش و خروش ہے، جذبہ ہے ،چاہت ہے لگن ہے اور وارفتگی ہے وگرنہ کھانا پینا اور سونا جاگنا تو دوسرے حیوانات کی بھی فطرت میں بھی شامل ہے ۔ انسان دوسرے انسانوں سے محض اس لئے ممتاز وممیز ہو تا ہے کہ اس میں محبت کی خوشبو کائنات کو معطر کرنے کی صلاھیت رکھتی ہے۔ایک انسان کے اندر دوسر ے انسانوں سے محبت کا جوہر ہی اسے دوسروے انسانوں کا گرویدہ بناتا ہے اور یہی سے اس کے اندر قربانی اور ایثار کے جذبے موجزن ہو جاتے ہیں جن پر ملائکہ بھی فخر کرتے ہیں۔ایثار کی چنگاری پلک جھکنے میں انسان کو اوجِ ثریا سے ہمکنار کر دیتی ہے اور اس کے سچے جذبوں پر کائنات وجد میں آجاتی ہے۔یہ کسی تصوراتی، تخیلاتی دنیا ( ایٹوپیا) کا خاکہ نہیں ہے بلکہ میں نے اپنی کھلی آنکھوں سے جذبوں کے انمٹ شواہد کا مشاہدہ کیا ہے اور قدرت کی عطا کردہ سب سے گراں بہا نعمت کو راہِ وفا میں لٹانے والے جری انسانوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔یقین کیجئے کہ اگر محبت کی بو قلمونیاں نہ ہوتیں تویہ کائینات مقنا طیسی کشش سے محروم ہو تی ۔ انسان زندہ تو ہوتے لیکن بے جان مادہ کی مانند جو اظہار کی قوت سے محروم ہوتا ہے۔انسان کا اصلی کمال اس کے اعلی و ارفع جذبوں کا اظہار اور پھر اس اظہار پر بلا چون و چرا خود کو قربان کرنے کا عزم ہے۔ یہ کمال صرف انسان کو ہی عطا ہوا تھا جس کی بناء پر فرشتے بخضورِ رب العزت سوال اٹھانے کی جسارت کر بیٹھے تھے۔انھیں جو جواب دیا گیا تھا وہ بھی ہر صاحبِ علم کی نظر میں ہے۔ ربِِ کعبہ کا یہ کہنا کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے انسانی عظمت کا برملا اعتراف ہے،گویا کہ انسانی ہستی ربِ کعبہ کے جواب کی چلتی پھرتی تشریح ہے۔،۔

اپنے جنم پر ہر انسان سب سے پہلے اپنے والدین کے دیدار سے فیض یاب ہو تا ہے۔ان کی ہستی اس کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔وہ ان کی عادات،خصائل،اوصاف ،کردار،ایمان،نظریات ، اعمال ، سوچ ،فکر اور نشست و برخاست سے زندگی کی کہنہ و حقیقت سے آشنائی کا سفر شروع کرتا ہے۔گویا کسی بھی انسان کے سب سے پہلے ہیرو اس کے والدین ہو تے ہیں۔والدین کاتعلیم سے محروم ہونا یا زیورِ تعلیم سے آراستہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔خدا نے بھی والدین سے حسنِ سلوک کی جو تلقین کی ہے اس میں علم و معرفت کی کوئی شرط نہیں رکھی ۔ لہذا طے ہوا کہ انسان کے اولین ہیروز ایثارو قربانی کی ایسی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں جھنیں والدین کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔عملی زندگی کی منازل طے کرتے وقت ہر انسان کو اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔

کچھ لوگ اسے اچھے لگتے ہیں، کچھ لوگ اس کی نگاہوں میں بس جاتے ہیں،کچھ لوگ اس کی فکری سوچ کا محور قرار پاتے ہیں،کچھ لوگ اس کے دل کی دنیا میں طلاطم برپاکر دیتے ہیں اور کچھ ایسا تہلکہ مچا تے ہیں کہ ان کے بغیر اس کا جینا محال ہو جاتا ہے۔وہ شب و روز کی تمیز بھول جاتا ہے،وہ دن اور رات میں فرق کی صلاحیت سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کی لگن اتنی شدید ہوجاتی ہے کہ وہ ماورائے عقل و دانش کی تمام حد بندیوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔ اسے نہ تو کسی فلسفی کا دماغ درکار ہو تا ہے، نہ ہی کسی ناصح کی زبان درکار ہو تی ہے،اسے نہ تو کسی شاعر کی لطافت درکار ہو تی ہے،اسے نہ ہی کسی مقرر کی فطانت درکار ہو تی ہے ،اسے نہ تو کسی مفکر کی ذہانت درکار ہو تی ہے اور نہ ہی اسے کسی فنکار کا قلم درکار ہوتا ہے۔اسے جستجو ہو تی ہے تو اس پیکر کی جو اس کے اذہان پر قابض ہو جاتا ہے۔یہ الہامی لمحے اسے ہیرو ورشپ کی ایک ایسی انجانی دنیا کا راہی بنا دیتے ہیں جہاں سے اس کی زندگی ایک نیا موڑ لے لیتی ہے۔ وہ ہیرو شپ کا قیدی بن جاتا ہے اور اس کی زندگی کا محور اپنے ہیروز سے محبت اور ان کی صحبت کی طلبگاری اس کی جدو جہد کا محور قرار پاتی ہے۔ایسا کیوں ہو تا ہے؟ اس سیدھے سادھے سوال کا حتمی جواب ہر انسان کے اپنے مشاہدے ،تجربے اور روزمرہ کے واقعات سے جڑا ہوا ہے۔جیسا اس کا حلقہِ احباب ہو گا ویسا ہی اس سوال کا جواب ہو گا ۔،۔

ہمارے کچھ ہیرو زتو ہماری تاریخ کے وہ عظیم المرتبت انسان ہو تے ہیں جن کی فکری اڑان انتہائی بلند ہوتی ہے،ان کی انگنت قربا نیاں ہو تی ہیں،ان کی بسالتیں ہوتی ہیں ،ان کی راست بازی ہوتی ہے ،ان کا عدل و انصاف ہوتاہے اور ان کا بے پایاں جو د و سخا ہو تا ہے جو ہمیں ان کا اسیر بننے پر مجبور کر دیتا ہے۔کچھ لوگ ہماری نگاہوں کے سامنے ہیرو شپ کی مسند پر جلوہ افروز ہو تے ہیں۔جیتے جاگتے انسان،جن سے ہم مل سکتے ہیں ، جھنیں ہم چھوسکتے ہیں،جن سے ہم ہمکلام ہو سکتے ہیں اور جھنیں ہم روبرو محسوس کر سکتے ہیں۔ہمارے دوست،ہمارے ہمدرد ہمارے راہنما،ہمارے سائنسدان،ہمارے سوشل خدمتگار، ہمارے شاعر،ہمارے ادیب،ہمارے موسیقار،ہمارے گلو کاروسروں کی خاطر جینا ہی قرار پاتی ہے۔،ہمارے اداکار، ہمارے صوفی ،ہمارے مفکر،ہمارے دانشور اور ہمارے فنکار کسی نہ کسی رنگ میں ہمارے ہیرو بنتے ہیں ۔ہیرو بننے کی شرطِ اولین کسی نہ کسی پہلو سے دوسروں کی خاطر جینا ہی قرار پاتی ہے۔

دوستی ایک نعمت ہے اور حلقہِ دوستی میں کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کا دل ندی کی طرح نرم اور صحرا کی طرح وسیع ہوتا ہے جھنیں ہم اپنا ہیرو بنا لیتے ہیں۔دوستوں میں ہر کوئی اس مسند کا سزاوار تو قرار نہیں پاتا لیکن کچھ ایسے دوست ہو تے ہیں جن کی ہمراہی سے انسان خود بھی بڑا بن جاتا ہے۔اس میں دوست کی خوبیاں اور بڑائیاں در آتی ہیں۔وہ خاکی وجود سے بلند ہو جاتا ہے۔اس میں کثافت کی جگہ لطافت جلوہ گر ہو جاتی ہے۔وہ پیکرِ خاکی ہونے کے باوجود کسی دوسرے لطیف پیکر کا حامل بن جاتا ہے۔وہ اس کا ڈھنڈورا تو نہیں پیٹتا لیکن دیکھنے والی نگاہیں اسے پہچا ننے میں غلطی نہیں کرتیں۔ہر دوست اس مقام کا حامل تو نہیں ہو پاتا۔یہ محدودِ چند لوگوں کا مقدر ہوا کرتا ہے۔کیونکہ اکثر و بیشتر دیکھا گیا ہے کہ بہت سے انسان ذاتی انا اور غرورو تمکنت کے حصار میں مقید ہو جاتے ہیں۔

عہدہ کی بڑائی ان کو مغرور اور کوتاہ نگاہ بنا دیتی ہے جس سے انھیں دوسرے انسان انتہائی پست نظر آتے ہیں اور یوں وہ خود نمائی اور خود ستائی کا اسیر ہو جاتے ہیں ۔ ان کی خو د ستائی کی یہ ادا انھیں دوسروں سے دور کر دیتی ہے لیکن جو دوست دوسروں کی خو شنودی کواپنی زندگی کا محور قراردیلیتا ہے تو پھر وہ ہیرو شپ کی مسند پر جلوہ افروز ہو جاتا ہے۔ انسان جب دوسروں کی خاطر جینے کی لذت سے آشنا ہو جاتا ہے تو پھر تا دم ِ آخر اس لذت سے کنارا کش نہیں ہو سکتا۔دوسروں کی خدمت اور ان کی خوشنودی کے لئے شیر کا دل چائیے اور شیر کا دل رکھنے والے کئی دوست میرے حلقہِ دوستی میں ہیں ۔ میں انھیں اپنا ہیرو قرار دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے میرے اندر زندگی کو بلند نگاہی سے دیکھنے کا جذبہ بیدار کیاہے ۔دوست موت سے ہم آغوش ہو جاتے ہیں لیکن ان کی ادائیں نہیں مرتیں۔دل کی دنیا میں ان کی ادائیں سدا راج کرتی ہیں۔ان کا ساتھ ظاہری پیمانوں کی رو سے تو ممکن نہیں ہوتا لیکن فکری مقام سے ان کی موجودگی سدا محسوس ہو تی ہے۔مجھے اس وقت امریکی صدر روز ویلٹ کے تاریخی الفاظ یاد آ رہے ہیں جو انھوں نے اپنے ہیرو ابراہم لنکن کی یاد میں کہے تھے۔ان کا کہنا تھا ( کہ مجھے اپنے عہدہِ صدارت میں جب کوئی مشکل مرحلہ د پیش ہو تا تھا تو میں ابراہم لنکن کی تصویر کے نیچے کھڑا ہو کر خود سے یہ سوال کرتا تھا کہ اگر ابرا ہم لنکن آج زندہ ہوتے تو مشکل کی اس گھڑی میں کیا فیصلہ کرتے؟ ایسا سوچنا تھا کہ فکری میلان اور عقیدت کی کی لڑی میں پروئی گئی سوچ خود بخود مسئلہ کا حل سامنے رکھ دیتی ۔،۔)

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال۔۔

Share this:
Tags:
Heart knowledge life sacrifice tariq hussain butt universe World دل دنیا زندگی علم قربانی کائنات
Muhammad Ali
Previous Post آخری مسافر ہی قاتل نکلا، پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قاتل کا پتا لگا لیا
Next Post عوامی لیڈر
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close