Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دلوں کا وزیرِاعظم

August 3, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
 Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر مظہر
عدل تو جمہور کا محافظ ہوا کرتا ہے لیکن یہ کیسا عدل ہے جو جمہور کا قاتل نکلا۔ میاں نواز شریف جمہور کے نمائندے تھے جن کی سیاست کو عدل کی دودھاری تلوار سے قتل کرنے کی سعی کی گئی لیکن وہ ایوانِ وزیرِاعظم سے نکل کر دلوں کے حکمران بن گئے ۔ اُن کے نام کے ساتھ سابق کا لاحقہ لگانے کوکوئی تیار ہی نہیں ۔ وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے بَرملا کہا ”میرا وزیرِاعظم آج بھی نوازشریف ہے اور میں اُنہیں کبھی بھی سابق وزیرِاعظم نہیں کہوں گا”۔

میاں نوازشریف کی نا اہلی کے بعد زبانِ خلق پکار پکار کے کہہ رہی ہے کہ جمہور کے نمائندے کو کبھی ”گاڈ فادر” اور کبھی ”سِسلی مافیا” سے تشبیہ دینے والو ! ڈرو اُس وقت سے جب تمہیں ایسے ”مزاحیہ” فیصلوں کی بدولت بُری ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ رحم کھاؤ اِس دھرتی پر جس کی بدولت تم ادب و احترام کی بلند ترین مسند پر جلوہ افروز ہو ۔ ترس کھاؤ اِس قوم پر جو سات عشروں سے اِس موہوم اُمید کے سہارے زندہ ہے کہ شاید کبھی صحنِ چمن میں بہار آجائے ، شاید کبھی بے بَرگ و بار درخت پھولوں اور پھلوں سے لَد جائیں،شاید کبھی ابرِ نیساں کو اِس دھرتی پر رحم آجائے اور شاید کبھی صحراؤں کی سی پیاس لیے اِن ظلم کے ماتوں کو دو گھونٹ میسر آ جائیںلیکن آپ کے فیصلے نے اُن کی ساری آشاؤں پر خطِ تنسیخ کھینچ دیا۔ آج تمہارے اِس فیصلے کی بدولت پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر لطیفوں کی بھرمار ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا انگشت بدنداں کہ کیا فیصلے ایسے بھی ہوا کرتے ہیں؟۔

علمِ کیمیاکا عظیم فرانسیسی سائنس دان انتونی لاوئزر فرانس میں انتظامی ذمہ داریاں اور عوامی خدمات بھی سرانجام دیتا رہا ۔ 1789ء کے انقلابِ فرانس کے بعد اُسے بھی شاہ لوئی کے وفاداروں کی فہرست میں شامل کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔ دَورانِ سماعت لاوئزر کی ملک اور سائنس کے لیے بیش قیمت خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے معافی کی درخواست دی گئی لیکن جج نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ جمہوریہ کو ذہین وفطین لوگوں کی ضرورت نہیں ۔ تب لاوئزر کی بیوی نے کہا ”اِس سر کو قلم کرنے میں ایک لمحہ بھی صرف نہ ہو گا لیکن ایسا شخص دوبارہ پیدا کرنے میں صدیاں بیت جائیں گی”۔ جج نے فیصلہ واپس لیا اور سر جھکا کر عدالت سے باہر نکل گیا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ میاں نوازشریف ارسطوئے دوراں یا قائدِاعظم ثانی لیکن یہ ضرور کہ اِس قحط الرجال میں اُس کے دَم سے ہی بہاریں تھیں۔ اُس نے آس کی ٹوٹی ڈور کو اپنے بین الاقوامی تعلقات کے بَل پر مضبوط گانٹھ دے رکھی تھی اسی لیے چینی صدر نے کہا ”مسٹر نوازشریف ! سی پیک آپ کے لیے تحفہ ہے ”۔ اِس سے پہلے اُن کے چین کے دَورے کے دوران چین کے صدر یہ کہہ چکے تھے کہ ”ہم آپ ہی کا انتظار کر رہے تھے” ۔پاک چائنہ دوستی کا بندھن اٹوٹ سہی لیکن ملکوں کی دوستیاں باہمی مفادات سے جُڑی ہوتی ہیں ۔ سی پیک منصوبہ انشاء اللہ پایۂ تکمیل تک ضرور پہنچے گا لیکن میاں صاحب کے اچانک منصہ شہود سے غائب ہو جانے سے اِس منصوبے کے تکمیلی مراحل یقیناََ سُست پڑ جائیں گے جس کا پاکستان متحمل ہو سکتا ہے نہ چین۔ گویا اِس فیصلے سے سی پیک کی راہ میں سدِ سکندری نہ سہی ، بہت بڑی رکاوٹ ضرور کھڑی ہو گئی جو یقیناََ ملک دشمن قوتوں کی شادمانی کا باعث ہو گی ۔ اِسی لیے ہم کہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کے سِوا نگاہوں میں کوئی ججتا ہی نہیں ۔آج تو ایک مخصوص ٹولہ بغلیں بھی بجا رہا ہے اور طنز کے تیروں کی بارش بھی لیکن
تم نہ کہو تاریخ کہے گی ، یہ تھے کِس معیار کے لوگ
پتھر کھائے ، پھول تراشے ، راہوں کو ہموار کیا

نگاہوں میںجچے بھی تو کون ؟کیا عمران خاں؟ ، جسے ملک سے پیار ہے نہ قوم سے ، پیار ہے تو صرف اقتدار سے۔ اگر ملک و قوم سے پیار ہوتا تو وہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کا اعلان نہ کرتا ، پیسہ ہنڈی کے ذریعے بھیجنے کی تلقین نہ کرتا ، حواریوں کو یوٹیلٹی بِلز کی ادائیگی سے منع نہ کرتا ،وزیرِاعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر قبضے کی کوشش نہ کرتا ، پاکستان ٹیلی ویژن پر قبضہ نہ کرتا ، پولیس سٹیشن سے اپنے کارکنان کو زبردستی نہ چھڑواتا اور قدم قدم پر یوٹرن نہ لیتا۔ اُس ضدی ، ہٹ دھرم اور نرگسیت کے شکار شخص کا ذاتی کردار سب پر عیاں ہے ۔ ہمیں کسی کی ذاتی زندگی میں جھانکنے کی عادت نہیں لیکن وطن کی مٹی کا ہم پہ یہ قرض ضرور ہے کہ بھارتی اور یہودی فنڈنگ سے تشکیل پانے والی تحریکِ انصاف کا اصلی چہرہ سب پہ عیاں کریں کیونکہ عدل کے اونچے ایوان اِس معاملے پر تاحال خاموش ہیں ۔ خاموش کیا ، اُن میں تو اتنی بھی سکت نہیں کہ اُس سے پوچھ سکیں کہ تم دہشت گردی کورٹ کے مفرور ہو ، پھر 23 دفعہ سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل کیسے ہو گئے ؟۔ عجیب بات ہے کہ ایک شخص اپنے گھر میں رہتا ہے ، عدالتوں کے چکر لگاتا ہے ، پریس کانفرنسیں کرتا ہے ، جلسوں میں تقریریں کرتا ہے ، اینکرز کو انٹرویوز دیتا ہے لیکن دہشت گردی کورٹ کا مفرور بھی ہے اور اُس کی جائیداد کی قُرقی کا حکم بھی ۔ سچ کہا تھا امیرالمومنین حضرت عمر نے کہ اگر کسی کی وجاہت کے خوف سے سدل کا پلڑا اُس کی جانب جھک جائے تو پھر اسلام اور قیصروکسریٰ کی حکومت میں کیا فرق ہوا ؟۔

تحریکِ انصاف کے نعیم الحق نے کہا ”عمران خاں بنی گالہ میں اپنے گھر میں بیٹھا ہے ، اگر کسی میں جرأت ہے تو اُسے گرفتار کرکے دکھائے”۔ اگر بات مقتدر حلقوں کی ہوتی ،جن کے بارے میں بیباک امتیاز عالم نے کہا ”ممنوعہ علاقے کے مکینوں تک رسائی کے لیے منصفوں میں دَم خم کہاں ”تو ہم سمجھتے کہ عدلیہ محتاط ہے لیکن کپتان کی پشت پرایسی کون سی طاقتیں کارفرما ہیں جو عدلیہ اُُس پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی ہے۔ اگر یہی فیصلہ کپتان کے خلاف آیا ہوتا تو وہ برملا کہہ دیتا ”کتنے میں بِکے؟اور اُس کا کوئی کچھ بگاڑ نہ پاتا ۔ ایسا ہوتا ہم نے پہلے بھی دیکھا ہے ۔ اُدھر ایک نہال ہاشمی ہے جو دست بستہ معافیاں مانگتے ہوئے بار بار کہہ رہا ہے کہ اُس نے ججز کا نام نہیں لیا لیکن عدلیہ ماننے کو تیار ہی نہیں۔

اپنی بدزبانی اور بدکلامی میں مشہور کپتان نے آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے لیے تین مرتبہ گھٹیا اور ذلیل کا لفظ استعمال کیا اور اپنی عادت کے مطابق کشمیریوں کو وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی ۔ کسی کو گھٹیا ، ذلیل ، کمینہ ، بے غیرت ، بے شرم اوربے حیا کہنا کپتان کا تکیہ کلام ہے ۔ وہ اپنے جلسوں میں ایسے الفاظ اکثر دہراتا رہتا ہے اور اب یہی رویہ اُس کے پیروکاروں کا بھی بن گیا ہے ۔ ہم تو اتنی ہی عرض کر سکتے ہیں کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مارنے والا احمق ہوتا ہے ۔ آج یہ بازاری الفاظ زبان زدِ عام ہیں جو لاریب کپتان کی دین ہیں ۔ سیاست میں گالی گلوچ کا عنصر لانے والے کپتان کو کل کلاںجب ذلیل ، کمینہ ، گھٹیا ، بے غیرت ، بے شرم اور بے حیا کہا جائے گا تو یقیناََ اُسے بہت تکلیف ہو گی لیکن” خود کردہ را علاجے نیست ”۔ کپتان نے جب وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے لیے یہ الفاظ کہے تو اُس سے بہت پہلے وہ یہ وضاحت کر چکے تھے کہ اُن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے پھر اُن کی پریس کانفرنس کے ویڈیو کلپس بھی سامنے آگئے جن میں وزیرِاعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ”ایک صاحب ہیں جن پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر ایک بغیر نکاح کے بچی کے باپ ہیں ۔وہ طلاق فیڈریشن کے سربراہ ہیں۔ وہ دو بار طلاق دے چکے ہیں۔

یہ گناہ نہیں لیکن رسول اللہ ۖ نے اسلام میں طلاق کو بڑا بُرا فعل قرار دیا ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ وہ 62/63 پر پورا اترتا ہے ۔ کل اُس نے کہا کہ وہ علامہ اقبال کا پاکستان بنا رہا ہے ۔ یہ جو اُس پر الزامات ہیں کیا یہ ہی قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کا خواب ہیں ؟۔ مجھے سوچنا پڑے گا بحیثیت کشمیری کہ میں کِس ملک کے ساتھ اپنی قسمت کو جوڑوں ۔ اگر یہ ہی ہے علامہ اقبال اور قائدِاعظم کے پاکستان کا خواب”۔ راجہ فاروق حیدر کے اِس بیان سے عیاں ہے کہ اُنہیں ایسا پاکستان قبول نہیں جس کا سربراہ عمران خاں جیسا کردار رکھنے والا شخص ہو کیونکہ یہ نہ علامہ اقبال کا خواب تھا نہ قائدِ اعظم کی سوچ ۔اصل ماجرا یہ ہے کہ راجہ فاروق حیدر نے کپتان کی ذاتی زندگی میں جھانکنے کی کوشش کی اور کپتان گالی گلوچ پر اُتر آیا ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست میں ذاتیات کو نہیں لانا چاہیے اِس لیے راجہ صاحب نے غلط کیا لیکن کپتان نے انتہا کر دی۔

تین رکنی بنچ کے اِس فیصلے کے بعد ملک میں افراتفری کا عالم ہے ۔ لوگ اِسے تاریخ کا بیمار فیصلہ سمجھتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ تو پہلے ہی سے واضح ہو چکا تھا کہ تین رکنی بنچ نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینا ہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں ” یہ انصاف کا نہیں ، تحریکِ انصاف کا فیصلہ ہے”۔ گلگت بلتستان کے وزیرِاعلیٰ نے کہا ”جے آئی ٹی میں تحریکِ انصاف کا کارکُن اور پرویز مشرف کا نمائندہ شامل تھا ۔ تحقیقات کی جائیں کہ ججز کی فیملیز عدالت میں کیا کر رہی تھیں ۔ کیا پہلے کبھی ججز کی فیملیز نے وزیرِِاعظم کے خلاف فیصلہ آنے پر تالیاں بجائی ہیں”؟۔ حیرت ہے کہ پانچ رکنی بنچ جس کے چار ارکان پر” پی سی او ججز” کا ٹھپہ لگ چکا ہے ، وہ کیا وزیرِاعظم کی نا اہلی کا جشن منانے کے لیے اپنی فیملیز کو کورٹ روم میں لائے تھے ؟۔ اُدھر میاں نوازشریف کا یہ عالم کہ اُنہوںنے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جن جذبات کا اظہار کیا اُن کا لُبِ لباب یہ تھا کہ

تم رکھ نہ سکے اپنی جفاؤں کا بھرم بھی
تم نے میرا اُمید سے کم ساتھ دیا ہے
اے قافلے والو میری ہمت کو سراہو
ہر چند کہ زخمی ہیں قدم ، ساتھ دیا ہے

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
hearts hope Nawaz Sharif Prime Minister respect احترام امید دلوں نواز شریف وزیراعظم
Hafiz Umar
Previous Post یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طالبعلم حافظ عمر بس حادثے میں جاں بحق
Next Post امیر پٹی کو اشکوں ‘ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Pattiwala Tadfeen

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close