Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

منشی صاحب

November 21, 2020 0 1 min read
Munshi Sahib
Munshi Sahib
Munshi Sahib

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

منشی اسلم کئی مہینوں کے بعد مُجھ سے ملنے کے لیے آیا تھا میں اِس کو پچھلے پانچ سال سے جانتا ہوں ہماری قربت اور دوستی کی وجہ اِس کا اچھا مزاج ‘صابر ہو نا اور میرے علاقے کا ہوناہے۔ اِس کا گائوں میرے گائوں کے قریب ہی ہے اِس لیے بھی یہ مجھے اچھا لگتا ۔زیادہ پڑھا لکھا نہیں صرف آٹھ جماعتیں پاس لیکن اچھا لکھ پڑھ سکتا ہے ۔ پڑھائی چھوڑنے کی وجہ بچپن میں باپ کا اچانک مر جانا باپ مرنے کے بعد پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑ ا تھا اِس لیے ماموں نے پکڑ کر لاہور ایک کریانے کی دوکان پر کام پر لگوا دیا تا کہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ گھر کا راشن بھی ملتا رہے اِس طرح منشی اسلم کی پڑھائی کا سلسلہ بند ہو گیا او ر یہ زندگی کی گاڑی کو حرکت دینے کے لیے کریانے کی دوکان پر چھوٹا بن کر کام کر نے لگا یہاں کا مالک نیک رحم دل انسان تھا اُس نے اِس یتیم بچے پر ظلم نہیں بلکہ شفقت پیار سے پالا۔

اسلم جوان ہوا تو اِس کی شادی میں بھی اِس کی اچھی خاصی مدد کی اب اسلم بڑا ہو گیا تھا اُس کو کام کاج کی اچھی طرح سمجھ آگئی تھی حساب کتاب کی اچھی طرح جانتا تھا دس سال پہلے دل کا دورہ پڑنے اچانک دوکان کا مالک انتقال کر گیا تو دوکان کی ساری ذمہ داری اب منشی اسلم کے کاندھوں پر آن پڑی جو اِس نے ایمان داری سے نبھائی یہ ساری باتیں مجھے منشی اسلم کئی ملاقاتوں میں بتا چکا تھا میں منشی اسلم سے جو بہت متاثر تھا اِس کو پسند کر تا تھا جب بھی آتا مجھے اِس سے مل کر باتیں کر کے پاس بیٹھ کر بہت اچھا لگتا تھا یہ معصوم نیک صاف کردار کا مالک انسان تھا جب بھی میرے پاس آیا کبھی خدا سے شکوہ شکایت الزام نہیں ہمیشہ خدا کا شکر ادا کر تے دیکھا رونا پیٹنا اِس کی عادت میں نہیں تھا اِس کی جس بات نے مجھے بہت متاثر کیا وہ یہ کہ اِس کو اکثر سچے خواب آتے ہیں جب بھی اِس کو کوئی خواب آتا تو مُجھ سے پوچھنے آجاتا چند منٹ بیٹھ کر اِدھر اُدھر کی باتیں کر تا اپنے خواب کی تعبیر پوچھتا مجھے جو سمجھ آتی میں بتا دیتا ‘ ساتھ اِس کو اللہ کے ناموں کی تسبیح کر نے کا بہت شوق ہے اِس کو کسی نے کہہ دیا کہ تم جو وظیفے کر تے ہو کیا کسی سے پوچھ کر کر تے ہو تو اِس نے انکار کیا کہ نہیں مجھے جو ذکر اچھا لگتا ہے میں کر نا شروع کر دیتا ہوں کسی اخبار رسالے میں جو نام دیکھتا ہوں اُس کو پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔

اب جب لوگوں نے کہا کسی سے پوچھ کر پڑھا کرو تو اب یہ مجھے استا د سمجھ کر میرے پاس آجاتا ہے کہ فلاں اخبار رسالے میں یہ آیت یا اللہ کانام دیکھا ہے کیا میں بھی اِس کو پڑھ لوں تو میری اجازت سے آرام سے مصافحہ کر کے چلا جاتا ہے مجھے ہر بار جس بات نے حیران کیا وہ یہ کے یہ جو بھی وظائف کر تا ہے کسی دنیاوی مقصد کام ضرورت کے لیے نہیں بلکہ صرف اِس لیے کہ ثواب ملتا ہے آخرت میں کام آئیں گے جب بھی کوئی نیا وظیفہ لے کر میرے پاس آتا ہے تو میں ہر بار ضرور اِس سے پوچھتا ہوں یہ تم کس کام کے لیے پڑھنے لگے ہو یا کوئی مسئلہ پریشانی تو یہ ہمیشہ اللہ تعالی کا شکر ادا کر تا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے میری اوقات سے بڑھ کر دیا ہے کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے لیکن پھر بھی مطمئن شاکر راضی ۔اِس کا تشکر آمیز جواب مجھے ہر بار حیران کرتا ہے کہ اتنا پر سکون مطمئن شکر گزار انسان کہ کئی سالوں سے ذکر اذکار کر رہا ہے لیکن بدلے میں کوئی دعا حاجت نہیں ہے ‘اِسی بات نے مجھے اِس کا گرویدہ بنایا ہوا ہے کہ بے صبری بے چینی چیخ و پکار آہ و بکا نام کو نہیں اِس کے پاس کار موٹر سائیکل اپنا گھر نہیں ہے پھر بھی اتنا مطمئن خوش کیسے ہے ورنہ یہاں تو ہر بندہ مادیت پرستی میں غرق ہیں مر گیا برباد ہو گیا اجڑ گیا اللہ میری دعائیں کیوں نہیں سنتا پروفیسر صاحب آپ کے کہنے پر اتنے وظیفے لنگرخیرات بانٹی لیکن میرے حالات نہیں بدلے یہ کب بدلیں گے حالات کب سدھر یں گے آپ فقیر لوگ بھی صرف امیروں کے ہی کام کر تے ہیں آج کل غریب کا تو کوئی بھی نہیں۔

اب تو روحانی لوگ بھی گاڑی والوں کے امیروں کے کام کر تے ہیں جس شخص کو بھی ہاتھ لگائو اُس کے اندر بھڑاس کا آبشار ہر وقت ابلتا نظر آتا ہے ہر انسان مادیت پرستی کے طلسم ہو شربا میں غرق کبھی نہ ختم ہونے والی شاہراہ پر اندھا دھند بس بھاگے جارہا ہے ۔مادیت پرستوں کے اِس دور میں یہ منشی اسلم کتنا صابر انسان شاکر بندہ نہ کوئی شکوہ شکایت نہ بھڑاس نہ ڈپریشن مطمئن خو شحال جب کہ نہ گھر نہ کار پاس کچھ بھی نہیں اِس کی یہ آسودگی مطمئن ہونا شاکر ہو نا صابر ہونا مجھے متاثر کرتا تھا دوسری اہم بات کہ اِس کے علاوہ یہ کونسا نیک عمل کرتا ہے کہ توکل تشکر او ر صبر کی چادر میںہر وقت لپٹا مطمئن نظر آتا ہے یہی کھوج مجھے اِس کی طرف متوجہ کر تی کہ دنیا کی آسائشیں پا س نہیں لیکن یہ پھر بھی اگر خوش ہے تو اُس کی وجہ کیا ہے اوپر سے خدا کے اتنا قریب کہ سچے خواب بھی آتے ہیں خدا کے لازوال وحی الہام کشف اور خوابوں کے ذریعے انسان سے مخاطب یا اپنا پیغام پہنچاتا ہے وحی تو پیغمبروں کے ساتھ ہی ختم ہو گئی الہام کشف خواب تزکیہ نفس کی اطہارت کے بعد ملتے ہیں۔

یہ منشی کسی صاحب کشف صوفی درویش کے پاس بھی نہیں جاتا نہ ہی مراقبہ ارتکاز کم کھانا کم سونا روحانی اشغال کرتا ہے نہ ہی کسی استاد کی زیر نگرانی روحانی قوتوں کو بیدار کر نے کے اشغال مشقیں کرتا ہے تو اِس کا باطن رزائل سے پاک کس طرح ہوا شیشہ قلب کس طرح صاف ہوا کہ تحلیات الٰہی ان پر ناز ل ہوتی ہیں کیونکہ جب تک ظاہر باطن کا تضاد دور نہ ہو انسان اندر سے پاک نہ ہو اس وقت تک سچے خوابوں یا کشف کی منزل نہیں پاسکتا لیکن منشی اسلم نہ تو کسی کوچہ تصوف میں بیٹھا نہ ہی کسی کامل درویش کی صحبت سے فیض یاب ہوا نہ ہی تزکیہ نفس کی پل صراط سے گزرا ایک معصوم سادہ صاف گو انسان لیکن اُس منزل کو پا گیا جس کو پانے کے لیے اہل حق کے مسافر برسوں راتوں کو جاگتے ہیں دنیا چھوڑ کر عبادت ریاضت کڑے مجاہدے سے گزرتے ہیں لیکن یہ نارمل زندگی گزارتے ہیں حق تعالی کے اِس قدر قریب تھا لیکن جب بھی اِس سے پوچھنا تو یہ حیران نظروں سے میری طرف دیکھتا اور جو کہتا میں تو بہت گناہ گار انسان ہوں آج جب اِس نے بتایا کہ اپنی مالکن کے ساتھ آیا ہوں تو مجھے لگا میں شاید اِس کی مالکن سے پتہ لگا سکوں کہ اِس کی کونسی نیکی ادا رب کو پسند ہے۔

لہٰذا میں اِس کی مالکن سے کھوج لگانے کا سوچنے لگا اُس کے پاس گیا وہ بیچاری بوڑھی نیک اپنی بیٹی جس کی شادی ہو چکی تھی سسرال میں اپنی ساس کے ہاتھوں تنگ تھی اُس کے لیے وظیفہ پوچھنے آئی تھی میں نے اُس کو حوصلہ دیا وظیفہ دیا اور کہا بہت جلد ی اللہ بیٹی کو سسرا ل میں خوشحال زندگی ضرور عطا کرے گا پھر میں نے اُس سے پوچھا بہن جی آپ کی منشی اسلم کے بار ے میں کیا رائے ہے یہ کیسا انسان ہے تو وہ منشی جو دور بینچ پر بیٹھا تھا اُس کی طرف اشارہ کر کے بولی یہ انسان نہیں فرشتہ ہے اِس کے منہ سے جو دعا نکل جائے وہ پوری ہو تی ہے جب میرا میاں انتقال کر گیا تو ساری دوکان کام اِس نے سنبھال لیا یہ چاہتا تو بے ایمانی کر کے پیسے کما سکتا تھا لیکن نہیں آج دس سال ہو گئے ہیں میرا گھر چل رہا ہے میری لڑکیوں کی اچھی شادیاں ہو گئی ہیں اِس نے پچھلے دس سال میں ایک روپے کی بھی بے ایمانی نہیں کی ۔میں نے دوسال پہلے زبر دستی اِس کو عمرے پر بھیجا تو اِس کی غیر موجودگی میں روزانہ کی کمائی وہی تھی جو یہ ہمیں روز بتاتا ہے روزانہ جو کماتا ہے خرچ کرتا ہے وہ ایک ایک روپیہ مجھے آکر بتاتا ہے میں اِس کو کئی بار کہہ چکی ہوں جو ضرورت ہو مجھے بتائے بغیر دوکان سے لے لیا کرو لیکن یہ مجھے بتائے بغیر ماچس کی تیلی بھی دوکان سے نہیں لیتا میں نے کئی بار کہا تنخواہ بڑھا لو لیکن یہ اتنی ہی لیتا ہے جو اِس کو ضرورت ہو یہ سو فیصد ایمان دار قابل بھروسہ رزق حلال کمانے والا انسان نہیں فرشتہ ہے میں اِس دنیا اور آخرت میں اِس کی گواہی دوں گی میری بیوگی اور یتیم بچیاں آکر باعزت زندگی گزار رہی ہیں تو اِس منشی اسلم کی وجہ سے میں ہر سانس سے اِس کو دعا دیتی ہوں پھر وہ دیر تک منشی کی تعریفیں اور دعائیں دیتی رہیں رزق حلال خوف خدا آخرت پر یقین یہ منشی کی نیکیاں تھیں جو وہ اب وقت کا ولی بن چکا تھا میں یہ سوچتا ہوا منشی کی طرف بڑھا کہ منشی پٹواری تھانیدار نیک ہو یہ ممکن نہیں لیکن میرے سامنے نیک رزق حلال پر قائم منشی اسلم کھڑا تھا میں جاکر اُس سے گلے ملا اور میٹھے لہجے میں بولا یار منشی میرے لیے دعا کیا کرو تو وہ معصوم دعا کا وعدہ کر کے چلا گیا ایسا انسان جو رزق حلال کے لقمے خود بھی کھاتا ہے اور بچوں کو بھی کھلاتا ہے۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
blame character help life trouble الزام پریشانی زندگی کردار مدد
School
Previous Post بلوچستان پرائیوٹ اسکولز کا تعلیمی اداروں کی بندش مسترد کر کے امتحانات کرانے کا اعلان
Next Post علامہ حافظ خادم حسین رضوی امیر تحریک لبیک یارسول کی وفات سے عالم اسلام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پیر محمد افضل قادری
Khadim Hussain Rizvi, Pir Muhammad Afzal Qadri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close