Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تیری مدد سے اے رحمان، کشمیر بنے گا پاکستان

July 31, 2016January 9, 2019 0 1 min read
Muzaffar Burhan Wani Shaheed
Muzaffar Burhan Wani
Muzaffar Burhan Wani

تحریر: اخت سعد الرحمن
وہ ایک ہونہار طالب علم تھا… کھیلنے کی عمر میں ہتھیار اٹھا کر آزادی کی خاطر اور اپنے بھائی کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں نکل پڑا… کافروں کو للکارنے والا… نوجوانوںکو ابھارنے والا … کفر کی آنکھ میں کانٹا… نوجوانوں کے جذبوں کو گرما کر خود شہادت پا کر اللہ کی جنتوں میں پہنچ گیا … جی ہاں ! یہ تھا کمانڈر برہان مظفر وانی شہید …جس کی مخبری پر 10 لاکھ انعام مقرر تھا۔ شہادت ایک ایسا کھیل ہے جس میں خون کی بازی لگانا پڑتی ہے ، شہادت ایک ایسا چراغ ہے جو صرف خون سے جلتا ہے اور اس کی روشنی دور دور تک جاتی ہے ، شہادت ایک ایسا سیدھا راستہ ہے جو سیدھا جنت کو جاتا ہے، شہادت ایک ایسا قسمت والا پھول ہے جو ہر کسی کو نہیں ملتا بلکہ مقدر والے انسان کو ملتا ہے ۔
مرد مومن کی نشانی کوئی مجھ سے پوچھے
موت جب آئے گی اس کو تو وہ ہنستا ہو گا

تحریکیں ، جماعتیں ، ملک اور قومیں شہداء کے خون اور قربانیوں سے ہی بنتی اور تیار ہوتی ہیں، یہ خون اور قربانیوں کا خلوص اور طاقت ہے کہ ہر دل دھڑک اٹھتا ہے ، ہر انسان تڑپ اٹھتا ہے اور انتقام کی آگ اور آزادی کی جدوجہد میں سلگنے اور آگے سے آگے ہی بڑھنے کا عزم کرتا ہے… شہید کبھی مرتا نہیں ، شہداء کے خون کے ساتھ ہی ایک طوفانِ انقلاب برپا ہوجاتا ہے …
اے شہیدو! تمہارا یہ احسان ہے
آج ہم سر اٹھانے کے قابل ہوئے
ظلم سہتے رہے ہیں بڑی دیر تک
آج بدلہ چکانے کے قابل ہوئے

kashmir violence
kashmir violence

یہی وجہ ہے کہ برہان کی شہادت سے آج کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک بار پھر تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے، جتنی تحریک تیز ہو رہی ہے ، اتنا ہی کفر کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے ، کہیں تڑپتے لاشے ، کہیں ترستے زخمی، کہیں روتی مائیں ، کہیں سسکتی بہنیں ، روتے بلکتے معصوم بچے اور تڑپتے نوجوان ، جنہیں برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے… ایسی بندوقیں استعمال میں کی جا رہی ہیں جن سے اعضاء خصوصاً آنکھیں متاثر ہو رہی ہیں … انٹرنیٹ ، موبائل اور ٹیلی فون کا نظام بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہیں… کرفیو نافذ ہے … کشمیری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

لیکن اس سب کے باوجود جذبہ جہادو آزادی گرم ہوتا جارہا ہے ، اور کشمیریوں نے آخری بات کہہ دی کہ یا تو آزادی حاصل کریں گے یا شہادت پائیں گے …
ان شاء اللہ دنیا کا اب زاویہ بدلے گا
تاریخ رقم ہو گی جغرافیہ بدلے گا
سب بیڑیاں توڑی ہیں ہر طوق اتارا ہے
کشمیر ہمارا ہے کشمیر ہمارا ہے
اٹھے ہیں قدم اپنے منزل کو بھی پا لیں گے
کشمیر کی دھرتی سے اب بھارت کو نکالیں گے
حالات کی مرضی ہے قدرت کا اشارہ ہے
کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے

1947سے لے کر آج تک آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، یہی وجہ ہے کہ کشمیری آج تک قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں… دوسری طرف پاکستانیوں نے بھی یہ ثابت کر دکھایا کہ اے کشمیریو! تم تنہا نہیں ہو، تم پریشان نہ ہونا، لاکھوں پاکستانیوں کے دل تمہارے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہزاروں مسلمان جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار بیٹھے ہیں … وطن عزیز کی بقا بھی تو کشمیر کی بقا کے ساتھ ہے … پاکستانیوں کی زندگی بھی تو کشمیریوں کی زندگی کے ساتھ ہے…۔

جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی کال پر لاہور تا اسلام آباد کارواں میں ہزاروںپاکستانیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارت سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔لاہور سے اسلام آباد تک کشمیرکارواں کے اختتام پر کشمیر ہائی وے پر ہونے والے بڑے جلسہ عام سے مذہبی، سیاسی، کشمیری جماعتوں کے قائدین، متحدہ جہاد کونسل اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے خطابات کیے۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔قائدا عظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن حکومت جدوجہد آزادی کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہے یہ تحریک پاکستان اور علامہ اقبال کے مشن کے ساتھ بے وفائی ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔تحریک شہداء کے خون کی وجہ سے اٹھی ہے۔پانچ لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔کشمیری پکار رہے ہیں کہ کیا پاکستان مین کوئی محمد بن قاسم ہے؟ہمارے پڑوس میں لائن آف کنٹرول کے اس طرف مظالم دیکھ کر بھی بے حسی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔برہان وانی کی شہادت نے قوم کو نیا جذبہ دیا ہے۔طاقت کی بنیاد پر بھارت کشمیریوں کو کنٹرول نہیں کر سکا۔

Kashmir Protest
Kashmir Protest

انہوں نے کہا کہ ہم ا علان کرتے ہیں ایسی حکومت قابل قبول نہیں جو کشمیریوں کے لئے آواز نہ اٹھائے، مجھے وقت کا صلاح الدین، غزنوی،محمد بن قاسم چاہئے۔اسلام آباد سے سید علی گیلانی،شبیر شاہ، یاسین ملک و دیگرکو پیغام دیتا ہوں کہ اگر حکومت سوئی ہے تو بیس کروڑ عوام آپ کی پشت پر کھڑی ہے۔اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کروائے جس کو انڈیا نے خود تسلیم کیا۔مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے۔انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف آج قوم یوم احتجاج منا رہی ہے۔حافظ محمد سعید مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے عظیم الشان اجتماع منعقد کر کے کشمیری عوام کو پیغام دیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں۔کشمیریوں پر مظالم کی وجہ پوری دنیا بالخصوص اہل پاکستان بے چین ہیں۔بھارتی درندگی سے نمٹنے کا طریقہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جہاد بتا دیا۔پوری قوم اعلان کر رہی ہے کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور یہ مسئلہ جہاد سے حل ہو گا۔پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا۔پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ طیب اردگان نے بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش کے سفیر کو نکال دیا تھا۔حکمران سیکولرازم کو چھوڑیں اور اسلا م کا پرچم بلند کریں۔کشمیر کی آزادی کی بات کریں۔

متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاکہ اقوام متحدہ امریکہ کی زر خرید لونڈی ہے جس نے کشمیریوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کشمیریوں کی کہیں سے حوصلہ افزائی نہیں ہو رہی۔ ان حالات میں لاہور سے اسلام آباد تک فقید المثال کارواں اور آپ کی والہانہ وابستگی دیکھ کر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں قبول فرمائے۔ یہ تاریخی حیثیت رکھتا اور کشمیریوںکیلئے حوصلہ افزا پیغام ہے لیکن آپ اچھی طرح جانتے ہیں ہم حکمرانوں کے سامنے اپنی بے حسی بیان کرتے ہوئے عاجز آچکے ہیں۔ مذاکرات اورتجارت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینرغلام محمد صفی نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرکشمیر کے نام پر مجتمع ہوا ہے اور حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہ بات کافی ہے کہ کشمیر ایک ایسی حقیقت اور مسئلہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر آ کر انقلاب برپا کر سکتی ہے۔جس بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوا م پاکستان کے ساتھ ملنے کے متمنی ہیں ،نظریہ اسلام اپنے اندر کشش رکھتا ہے اور اگر اسلام کے ساتھ بے وفائی کی جائے تو پھر مشرقی و مغربی پاکستان ایک نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید ہماری کاز کے ہمدرد ہیں۔اسی لئے کشمیری ان سے محبت کرتے ہیں۔امریکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا مخالف ہے اسی لئے حافظ محمد سعید کو دہشت گرد قرار دیا، ہم امریکہ کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

دفاع پاکستان کونسل اورجماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ اصل اسمبلی یہ ہے جو کشمیر ہائی وے پر جمع ہے۔ جن لوگوں کو انہوںنے منتخب کیا تھا وہ پانامہ لیکس میں گم ہو چکی ہے۔سری نگر کوئی منزل نہیں’ ہماری منزل کشمیر ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کشمیر پر قبضے کسی صورت برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے کشمیریوں کو مایو س کیا اور قومی پالیسیوں سے انحراف کر کے کشمیریوں کو دھوکہ دیا۔ ہندوستان سے دوستیاں نبھائی گئیں۔ امریکہ نے ہندوستان کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے لیکن حکمرانوںنے خاموشی اختیا رکئے رکھی۔ آج دہلی میں انتہاپسند حکومت کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے رہی ہے۔ وہ جموںمیں آبادی کا تناسب بدل رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کو وہاں بسایا جارہا ہے۔ میں آج یہ پیغام دیتا ہوں کہ ہم کشمیریوں کا انتقام لیں گے۔

دفاعی تجزیہ نگار،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرنے کے لئے اس جم غفیر کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے جو ش و جذبے کے ساتھ باور کروایا کہ کشمیری اکیلے نہیں بلکہ پاکستانی قوم انکے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑے۔مظفر وانی کی شہادت والے دن ہی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا چاہئے تھا۔مختلف ممالک میں وفود جاتے اور بھارتی مظالم کی تصاویر دکھاتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اڑسٹھ برسوں میں آٹھ لاکھ فوج کے باوجود کشمیریوں کو نہیں دبا سکے۔اب کشمیر کی آزادی منزل قریب نظر آ رہی ہے۔بھارت تباہی سے پہلے آنکھیں کھولے اور کشمیریوں کا انکا حق دے۔کشمیری صفوں میں اتحاد رکھیں گے تو انکی جدوجہد جلد منزل کی جانب پہنچے گی۔

Pakistani Flag
Pakistani Flag

ہدیة الھادی پاکستان کے چیئرمین سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے لاہور سے لے کر اسلام آبا دتک کامیاب لانگ مارچ کر کے حکومت پاکستان ،بیرونی دنیا کو پیغام دیا۔ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے کشمیر کی روتی آنکھوں کے آنسو پونچھ لئے۔ہم اتحاد کے ذریعے سے لاکھوں کے جلسہ عا م میں صرف ہندوستان کو نہیں بلکہ اسرائیل و امریکہ کو بھی پیغام دیں گے کہ تمہاری بربادی کا نقطہ آغاز کشمیر سے ہی شروع ہوکر رہے گا۔اس موقع پر پیر سید ہارون علی گیلانی نے ”تیری مدد سے اے رحمان، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ” کے نعرے بھی لگوائے۔

انصارالامة پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ بھارت نے اگر مسئلہ کشمیر حل نہ کیا تو یہ قافلہ سری نگر بھی جاسکتا ہے۔ یہ قافلہ اب رکنے والا نہیں ہے۔ شہداء کے خون سے قومیں زندہ و بیدار ہوتی ہیں۔ ہم سب برہان وانی ہیں۔ مودی کو خوش کرنے کی بجائے کشمیریوں کا اعتماد بحال کریں۔ ان کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں۔مسئلہ کشمیر سے غداری کرنے والوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ اورقاری محمدیعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی مدد کے لئے سڑکوں پر نکلی ہے،آج کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم اٹھایا،اپنی گھڑیوں کا ٹائم پاکستان کے ساتھ ملایا اور عید بھی پاکستان کے ساتھ کی،وہ قربانیاں دے رہے ہیں’ اب ہماری باری ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے جنرل سیکرٹری اورتحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے پوری قوم کو مجتمع کر دیا ہے۔کشمیری گھروں سے نکلے تو آج پاکستانی قوم بھی سڑکوں پر ہے۔کشمیری قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔سبز ہلالی پرچم لہراتے کشمیری جانیں قربان کر رہے ہیں۔جن آنکھوں نے پاکستان کا خواب دیکھا ان سے بینائی چھینی جا رہی ہے۔پاکستان کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیر کارواں دو دن میں لاہور سے اسلام آباد پہنچا ،راستے میں ایک پتا تک نہیں ٹوٹا،میں نے اپنی زندگی میں ایسا نظم وضبط کسی جماعت میں نہیں دیکھا۔انہون نے کہا کہ ہندوستان کے چہرے پر سیاہی تو پہلے سے لگی ہوئی ہے۔کشمیر پر پاکستان کی مجرمانہ خاموشی رہی تو پھر اقوام متحدہ کی فوجیں کشمیر میں اتاری جائیں گی جو کسی کو پسند نہیں آئے گا۔بھارتی مظالم سے نظریہ پاکستان زندہ ہو رہا ہے۔برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کے نوجوان تحریک آزادی میںاور تیز ہو گئے ہیں۔جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کی قیادت میں لاہور سے چلنے والا کشمیر کارواں اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔لاہورسے روانہ ہوتے ہی مودی نے پکارنا شروع کر دیا کہ مجھے حافظ سعید سے بچایا جائے،مودی کو اوباما،نیٹو فوج اور نواز شریف بھی نہیں بچا سکتے۔

انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر اجمل خان بلوچ نے کہا کہ کشمیر ہائی وے پر کشمیر کانفرنس ہو رہی ہے،حافظ محمد سعید کے چہرے سے ہمیں کشمیر نظر آتا ہے۔قوم سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے لئے ہم سب کیوں نہیں نکلتے۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما پیر محفوظ مشہدی، معروف دانشور اور قانون دان احمد رضا قصوری، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما رفیق ڈار، اور تحریک فیضان اولیاء پنجاب کے صدر پیر حبیب عرفانی نے بھی پرجوش خطابات کیے۔

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ کارواں کے شرکاء میں جو جوش و جذبہ لاہور سے نکلتے ہوئے تھا وہی آج اسلام آباد میں ہے،یہاں آنے والے کچھ پیغام دینے آئے ہیں۔ یہ صرف باتیں کرنیوالے نہیں میدانوں میں اللہ کے حکم پر قربانیاں پیش کرنے والے ہیں۔ چند دن پہلے سیدہ آسیہ اندرابی سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تو پندرہ منٹ کی گفتگو کے دوران ان کی آواز بھرائی رہی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری سڑکوں پر ہیں پاکستانی کیا کر رہے ہیں۔ اس وقت ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پاکستان میں بھی وہی ماحول پیدا کریں گے جو آج کشمیر میں ہے۔ کشمیر میں خون بہہ رہا ہو تو ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو وہ جذبات پیش نہ کردیں کہ جن کے ساتھ ان کا دل ٹھنڈا کر دے۔ دلوں کو اطمینان اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ فوری طور پر یہ فیصلہ کیا اور تین دن کے اندر یہ قافلہ تیار ہوا۔ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے۔ ہر دل انڈیا کی نفرت میں دہک رہا ہے کوئی اس کا ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

سخت گرمی حبس کے باوجود کارواں کے شرکاء چلے لیکن آخر میں بھی وہی جذبہ موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جہاں آپ کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا یہ اسلام کا خون ہے۔انڈیا کے اڈوں پر امریکی ڈرون موجود ہیں۔ پاکستان کے خلاف معاہدے کیوں ہو رہے ہیں ؟ اس کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے۔ ہم کشمیری بھائیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں صرف زبانی دعووں کے ساتھ نہیں آپ نے جوجہاد کا نعرہ لگایا ہمارا بھی نعرہ یہی ہے تو ان شاء اللہ یہ قافلے کا پہلا مرحلہ ہے۔ ان شاء اللہ اگلے مرحلہ میں یہ قافلہ چکوٹھی، مظفر آباد جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف فوری فیصلے کریں۔ اب دیر کا وقت نہیں۔ آپ نے یوم سیاہ کا اعلان کیا یہ تو رات بارہ بجے ختم ہو جائے گا۔ یہ وہ چیز نہیں ہے ،اگر آپ نے یوم سیاہ کا اعلان کیا تو یہ تقاضا کرتا ہے کہ جب تک کشمیریوں پر سے ظلم ختم نہیں ہو تا تو انڈین آرمی کے درندے جو گولیاں برسا رہے ہیں تو اس وقت تک آپ انڈیا سے ہر قسم کے تعلقات پر سیاہ لائن کھینچ دو۔ اگر یوم سیاہ صرف اشک شوئی کیلئے نہیں تو صاف کہہ دو کہ اگر بھارت علی گیلانی کا چار نکاتی فارمولہ قبول نہیں کرتا تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرو۔ پہلے بھی کشمیر کیلئے ایسے بہت نعرے لگائے گئے۔

اب حد ہو چکی یہ کارواں آپ سے سیدھی بات کرنے آیا ہے۔ ختم کرو یہ معاہدے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے امریکہ کہتا تھا کہ کشمیر میں قتل و غارت گری انڈیا کا اندرونی مسئلہ ہے۔آج بھارت کی دوستی میں امریکہ اس قدر اندھا ہوگیا کہ اب وہ کہتا ہے کہ یہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔کشمیر حق رکھتا ہے کہ آپ امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کریں۔کہاجاتا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں کشمیریوں پر ظلم کی مذمت کریں گے۔ مذمت تو یہ ہوتی ہے کہ انڈیا اسے محسوس کرے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبران سے گزارش ہے کہ صرف مذمت سے کچھ نہیں ہو گا۔ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ تجارت، ثقات اور سفارت کو مسئلہ کشمیر سے جوڑیں۔آج انڈیا کہتا ہے کہ ہم پاکستانی کشمیر پر بات چیت کریں گے۔ ہم حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا اس سے آپ مطمئن ہو جاتے ہیں۔ آپ کوبنیادی فیصلے کرنے ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو یہ قافلہ کنٹرول لائن کو روند ڈالے گا۔ ہم کنٹرول لائن کو نہیں مانتے۔

Line of Control
Line of Control

جب مشرقی پاکستان کا سقوط ہوا تو زبردستی سیز فائرلائن کو کنٹرول لائن میں تبدیل کیا گیا اگراسلام آباد سنجیدہ ہے تو ان مجبوری کے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں، نہ تو یہ بارڈر لائن اور نہ ہی کنٹرول لائن ہے۔ ہر کشمیری کو پاکستان آنے اور لاکھوں پاکستانی کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کا حق حاصل ہے۔ یہ ان کا قانونی حق ہے کہ وہ کنٹرول لائن کو روندیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیاں و شہادتیں پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کی آزادی میں یہ جیالے اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مودی کشمیر چھوڑ دیں۔ فوج نکالے اور علی گیلانی کے چار نکاتی فیصلہ قبول کرو۔ فوج مزید بھجوائے گا تو پھر سن لو!تمہیں بہت آگے تک بھگتنا پڑے گا۔ ان شاء اللہ فیصلہ کن مرحلے موجود ہیں۔ اب حکمران اور مودی سرکار سمجھ لے۔ امریکہ اور یواین سمجھ لیں ہر صورت میں کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ اگر نہیں کرنا تو ہم سب مل کر یہ کنٹرول لائن بھی روندیں گے اور کشمیر کی آزادی کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے۔

اے پاکستانیو! اب جبکہ کشمیری اورپاکستانی جاگ اٹھے ہیں ، وہ جذبے ، وہ ولولولے ، وہ قربانیاں ، وہ آزادیوں کے عزم اب جاگ اٹھے ہیں ایسے میں
یہ شعلہ نہ دب جائے یہ آگ نہ سو جائے
پھر سامنے منزل ہے ایسا نہ ہو کھو جائے
ہے وقت یہی مسلمانو، جو ہونا ہے ہو جائے

Muzaffar Burhan Wani Shaheed
Muzaffar Burhan Wani Shaheed

کیونکہ جب کہیں بجھتا ہوا شعلہ ابھرتا ہے تو اگر اس کو گرمائش دی جائے تو کئی کئی میلوں تک جلا کر راکھ بنا سکتا ہے، یہی حال تحریکوں اور جذبوں کا ہے …جب تحریکیں اور جذبے ابھرتے ہیں تو بلند وبالا پہاڑ بھی ریت بن جاتے ہیں … بپھرے دریا بھی روانی سے بہنے لگتے ہیں … بڑے بھاری لشکر بھی تتر بتر ہو جاتے ہیں… یاد رہے ! جنگیں سازوسامان سے نہیں لڑتی جاتیں بلکہ جذبوں سے لڑی اور جیتی جاتی ہیں … اور ان کو جیتنے کے لیے قربانیوں اور خون کی ضرورت ہوتی ہے …
تاریخ لکھا کرتے ہیں جو خون سے اپنے
نام ان کا، نشان ان کا، مٹا ہے نہ مٹے گا

تحریر: اخت سعد الرحمن

Share this:
Tags:
blood help kashmir pakistan پاکستان خون رحمان کشمیر کفر مدد
AGHA SHORASH KASHMIRI
Previous Post حلقہء فکر و فن کا “آغا شورش کاشمیری” کو خراج تحسین
Next Post رینجرز کی توسیع کا مسلہ جب آتا ہے اسے سیاسی مصلحت کے تحت متنازعہ بنا دیا جاتا ہے۔ چوہدری نثار
Chaudhry Nisar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close