Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہچکیاں اور سسکیاں

October 17, 2014October 17, 2014 0 1 min read
Multan Polling Result
Multan Polling Result
Multan Polling Result

تحریر : ایم سرور صدیقی
ہم مطالعہ میں مشغول تھے کہ موبائل کی گھنٹی بجی سیلولر دور تھا ہماری رسائی تک کئی بار بیل چیخ چیخ پڑی۔۔۔ سکرین پر نظر دوڑائی تو کوئی ان نون نمبر تھا۔۔ فون کسی کا بھی آ جائے سب کی سننا اپنا وطیرہ ہے۔۔ موبائل کان کو لگایا تو کسی کی سسکیوں کی آواز سنائی دی۔۔۔ہیلو۔۔ السلام و علیکم کہا تویوں لگا جیسے کوئی ہچکیاں لے کر رو رہا ہو غور کیا آواز نسوانی تھی ہم گبھرا گئے۔۔ دل نے کہا الہی خیر رات کے اس پہر کون رورہا ہے کہیں کوئی عزیز تو اللہ کو پیارا نہیں ہو گیا۔۔ڈرتے ڈرتے ہم نے پھر کہا ہیلو۔۔ہیلو خود کو محسوس ہوا جیسے آواز گلے میں پھنس کر رہ گئی ہو۔۔۔

کسی کی ہچکیاں اور سسکیاں تیز ہو گئیں۔۔کسی نے روتے ہوئے بے ربط الفاظ میں کہا۔۔ب۔۔ب۔۔ب باغی۔۔ ہہ۔۔ہار گیا ۔۔۔ہمیں بھی دکھ ہے ہم نے یاسیت بھرے لہجے میں جواباً کہا۔۔۔ لیکن ہمیں فون کیوں کیا اس ہار سے ہمارا کیا تعلق؟ جو بات نہیں کہنی چاہیے تھی وہ منہ سے نکل گئی۔۔۔ میں آپ کے کالم بڑے شوق سے پڑھتی ہوں باغی کو میں جمہوریت کا دیوتا سمجھتی ہوں۔۔۔یہ کہتے کہتے وہ ایسے رونے لگی جیسے ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے ہوں۔۔۔پھر اس نے اپنے آپ کہ سنبھالا دوبارہ بولی۔۔۔اس کی آواز اتنی مترنم جیسے دور کسی مندر میں نقرئی گھنٹیاں سی بج رہی ہوں کہنے لگی میں نے سوچا تھا آپ بڑے حساس ہوںگے اپنا دکھ شیئر کر لوں لیکن۔۔۔ہم نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا دکھ شیئر کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔۔۔

دکھ باٹنے کا یہی آسان طریقہ ہے مس۔۔۔ اس نے معاً ہماری بات کاٹ ڈالی ۔۔نقرئی گھنٹیوں جیسے آواز میں پھرگویا ہوئی۔۔۔مس نہیں میں ہوں مسز جمشید۔۔۔آپ سن رہے ہیں تو سنیں باغی نہیں ہارا۔۔۔ جمہوریت ہار گئی ہے۔ سیاست ہار گئی۔۔آمریت کے سامنے ڈٹ جانے والے کوبے حسی نے ہرا دیا۔۔۔قوم نے اس کی قربانیوں کی قدر نہیں کی۔۔۔وہ پھر سسکیاں لینے لگی۔۔ اور اچانک لائن کٹ گئی۔۔۔ہم نے اسی نمبر پر کال کرنا چاہی نمبر بندہو چکا تھا کئی بار ڈائل ۔۔ری ڈائل کیا جواب ندارد۔۔۔بلاشبہ مخدوم جاوید ہاشمی ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ ایک تاریخ کا نام ہے۔بنگلہ دیش نامنظور تحریک سے اب تلک بہت سے اعزازات ان کا مقدر بنے وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے اور شاید آخری قومی رہنما ہیں جو 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور تحریک ِ انصاف کے صدر کے عہدے پر فائز رہے انہوں نے جب مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک ِ انصاف میں جانے کافیصلہ کیا کارکنوں کی آہ وبکا اور بیگم کلثوم نواز کے آنسو بھی نہ روک سکے یہ میاں نواز شریف کیلئے ایسا دھچکا تھا جس کی کسک کارکن آج تک محسوس کررہے ہیں میاں نواز شریف کے برے وقت کے ساتھی مخدوم جاویدہاشمی نے جس اندازسے ان دونوں جماعتوں کو چھوڑا کارکنوں کی اکثریت نے اسے پسند نہیں کیاان کی شکست اسی کاردِ عمل تھا۔۔۔

ایک بڑا لیڈرہونے کے باوجود باغی کی شخصیت میں واضح تضادنظر آتاہے وہ مسلم لیگ ن میں تھے تو انتہائی مضطرب۔۔۔روٹھنا منانا لگارہا ۔۔۔پھرتحریک ِ انصاف میں شامل ہوگئے لیکن ایک دن انہوں نے یہ کہہ کر سب کو حیران پریشان کر ڈالا کہ میرا لیڈر میاں نوازشریف ہے جس نے بھی سنا ششدر رہ گیا شاید یہ ان کے اندرکا پچھتاوا تھا جو مسلم لیگ ن چھوڑنے کے باعث آہستہ آہستہ ان کے دل و دماغ پر گھر کرگیا۔۔۔پھر انہوںنے کہا مجھے سب سے زیادہ عزت عمران خان نے دی۔۔۔پھر اسی پر الزامات کی بوچھاڑ کرڈالی۔۔پاکستان میں جمہوریت کیلئے سب سے بڑی قربانی مخدوم جاوید ہاشمی نے دی جس کا اعتراف سب کرتے ہیں ۔۔کوئی نہ بھی کرے تب بھی یہ ایک ایسی سچائی ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ڈکٹیٹر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر استقامت سے ڈٹ جانے والی شخصیت مخدوم جا وید ہاشمی کو کون نہیں جانتا۔ پرویز مشرف کی چھتری تلے قائم ہونے والی ق لیگ کے دو ر ِ حکومت میں مخدوم جا وید ہاشمی کو غداری کے مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا اور ”بغاوت ” کے الزام میں 5 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن انہوںنے آمریت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جیل کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی کی لکھی کتاب ”میں باغی ہوں” نے بہت شہرت حاصل کی ۔گذشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے جب زرداری گورنمنٹ میں وزارتیں لینے کا فیصلہ کیا تو مخدوم جا وید ہاشمی واحد سیاستدان تھے جنہوںنے کسی بھی انداز میں جنرل پرویز مشرف سے حلف لینے سے انکار کردیا اور اصولوں کی خاطروفاقی وزیر بننا قبول نہ کیا آج کی حکمران جماعت کے کئی رہنمائوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹی باندھ کر پرویز مشرف سے حلف لے لیا جو آج روز مشرف کے خلاف بیان داغ رہے ہیں۔۔۔

Javed Hashmi
Javed Hashmi

خیر بات ہورہی تھی مخدوم جاوید ہاشمی کی جنہوں نے بھرپور سیاسی جدوجہدکی لیکن ان کے انجام پر کئی لوگ ازردہ، افسردہ ہیں۔۔ عام لوگوں کا خیال ہے ان سے کئی سیاسی غلطیاں بھی سرزد ہوئیں پہلی بات تو انہیں مسلم لیگ ن کوہی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔۔تحریک ِ انصاف میں شامل ہوئے تھے تو قیادت سے اختلافات کے باوجود انہیں ڈٹ جانا چاہیے تھا پارٹی میںرہ کر اصلاح ِ احوال کی کوشش کرتے رہنا ضروری تھا۔۔۔باغی کوڈی چوک سے آگے پا رلیمنٹ کے سامنے جانے پر اعتراض تھا جب دھرنا وہاں سے واپس آگیا تو اصولی طورپر ان کا اعتراض دور ہوگیا ۔۔ شوکاز نوٹس ملنے پر بھی انہیں پارٹی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی اپنی ناراضی کااظہارکرکے موجودہ معاملات سے لاتعلق ہو جاتے تو ان کا سیاسی وزن قائم رہتا اوران کی ذات کا ایک بھرم بنارہتا لگتا ہے مخدوم جاویدہاشمی نے اپنی زندگی کے تمام اہم فیصلے کرنے میں جلدبازی سے کام لیا عقل کے فیصلے جذبات سے کرنے کا یہی نتیجہ نکلتا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک تاریخی خطاب کیا جس کی بازگشت ہمیشہ گونجتی رہے گی انہوںنے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ تو دے دیا تھا اپنی زندگی کے عروج کے دوران بھریا میلہ چھوڑکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہ کرتے تو تاریخ میں امر ہو سکتے تھے علالت، مخالفت نامناسب انتخابی مہم اور ناموافق حالات کے پیش ِ نظرمخدوم جاوید ہاشمی کا دوبارہ عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن کر سامنے آیاہے جس کے اثرات یقینا مستفبل پر بھی اثرانداز ہوں گے تحریک ِ انصاف کے جلسہ کے جواب میں انہوںنے یا مسلم لیگ ن نے کوئی جلسہ نہ کیا حریفوں کیلئے میدان کھلا چھوڑ دیا گیا۔۔۔

بعض لوگوں کا خیال ہے مخدوم جا وید ہاشمی ٹریپ ہو گئے دھرنے ناکام بنانے کیلئے ان کو استعمال کیا گیا اور اس کوشش میں حکومت تو بچ گئی لیکن” عزت ِ سادات ”نہ بچ سکی یہ تو خدا ہی بہتر جانتاہے کہ اندرکی کیا کہانی ہے؟ منظر ۔۔۔پیش منظر۔۔محرکات اور سیاق و سباق کیا تھے؟ کبھی نہ کبھی یہ حقیقت منظر ِ عام پر ضرور آئے گی تو یقینا تہلکہ مچ جائے گا۔۔بہرحال حالات جو بھی ہوں۔۔سیاستدانوںکی رائے جو بھی سامنے آئے دل کو یقین ہے ایک نہ ایک دن یقینا جمہوریت کی سربلندی کیلئے مخدوم جاوید ہاشمی کی قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا سچی بات یہ ہے کہ وقت گذرجاتاہے لیکن کردار زندہ ہمیشہ رہتاہے یہ کردار ہی ہے جو مستقبل میں لوگوںکی رہنمائی کرتاہے اسی سے مؤرخ فیصلہ کرتے ہیں کس نے کیا فائدہ لیا۔ اور۔قربانیاں دینے والے کون ہیں؟۔۔۔ اپنی گراںقدر خدمات سے نئی تاریخ لکھنے اور تاریخ پر احسان رقم کرنے والوںکی چرچا کرنا ہم سب پر فرض ہے آمریت کی چوکھٹ پر سجدہ ریزہونے سے انکار جرأت کا بہت بڑا اظہارہے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم ان تمام رہنمائوںکی قربانیاں یادرکھیں جنہوںنے اپنی زندگی اس قوم کے نام کردی یہ لوگ فرشتے نہیں ہیں ان سے بھی غلطیاں، کوتاہیاں سرزد ہوئی ہوں گی ان کو درگذرکردینا چاہیے مجموعی طورپر ان تمام سیاستدانوں، سیاسی کارکنوں ، ججز یا دیگر شخصیات جنہوں نے ماضی میں آمریت کے خلاف مزاحمت کی،قربانیاں دیں قیدو بند کی مشکلات سے دو چارہوئے ان سب کو ہر قسم کے تعصبات اور امتیازسے بالاتر ہو کر ان کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جائے اوران کو مراعات،اعزازات اور تمغہ ٔ جمہوریت سے نوازا جائے حکومتی سطح پر ایسا کرنے سے لوگوں کو جمہوریت سے دلی لگائو محسوس ہوگا اس اقدام سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔۔ جس کسی نے بھی ڈکٹیٹروں کے سامنے ڈٹ کر جمہوریت کی بات کی، قربانیاں دی ہیں انہیں قومی ہیروقراردیا جائے۔۔ایک اوربات آمریت کا مقابلہ کرنے والوںکی خدمات کو عام آدمی تک اجاگر کیا جائے اس کیلئے ایک قومی ادارے کے قیام ناگزیر ہے۔۔آمریت کے سامنے ڈٹ جانے والوں کی تصاویر پاکستان کی پانچوں صوبائی اسمبلیوں،پارلیمنٹ اور سینٹ بھی آویزاں کی جائیں۔ابھی جذبات امڈتے چلے آرہے ہیں۔۔۔بحث و مباحثہ ہورہاہے جہاں آج ایک دوسرے کو مبارک بادیں دی جارہی ہیں شیریناں بانٹی جارہی ہیںوہاں کچھ حالات کی ستم ظریفی پر ہچکیاں اور سسکیاں بھی لے رہے ہیں حالات معمول پر آئیں گے۔۔۔جذبات ذرا ٹھنڈے ہوئے۔۔۔گرد ذرا چھٹی کو احساس ہو گا باغی کی ہار سے جمہوریت کا کتنا بڑا نقصان ہو گیا ہے نوابزادہ نصراللہ خان کو کئی الیکشن ہارنے کے باوجود بابائے جمہوریت کہا جاتا ہے کچھ لوگ مخدوم جاوید ہاشمی کو بھی بابائے جمہوریت قرار دے رہے ہیں اس ملک میں باغی ایک ہے۔۔۔جاوید ہاشمی ایک ہے اور تاریخ بتاتی ہے باغیوںکے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتاہے جیسے ملتان والوں نے کیا اس میں اچنبھے کی کوئی بات نہیں نہ جانے کیوں مسز جمشید ہچکیاں اور سسکیاں لیتی پھرتی ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Tags:
Charges Nawaz Sharif Sarwar Siddiqui sorrow الزامات دکھ نواز شریف
Abdul Qadir Visit Sindh College
Previous Post ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر کا اساتذہ اکرام اور عملے کے ہمراہ گروپ فوٹو
Next Post شاہد آفریدی کا طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close