مصطفی آباد/للیانی : نا معلوم تیز رفتار کار کی ٹکر موٹر سائیکل سوار نسیم اختر جاں بحق، محمد اجمل زخمی، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محمد اجمل موٹر سائیکل پر سوار نسیم اختر کے ساتھ قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ مصطفی آباد کے قریب نا معلوم تیز رفتار کار نے کچل دیا جس سے نسیم اختر اور محمد اجمل شدید زخمی ہو گئے۔
بعد ازاں نسیم اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
