Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حجاب : حسن نسوانیت

September 3, 2020 0 1 min read
Hijab
Hijab
Hijab

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

قرآن مجید میں اﷲ تعالی نے حکم دیا ہے کہ” یٰاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآئِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِہِنَّ ذٰلِکَ اَدْنٰی اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(٣٣:٥٩)”ترجمہ:اے نبیۖ اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دوکہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں،یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اوراﷲ تعالی غفورالرحیم ہے”۔اس آیت میں لفظ ”جلابیب”استعمال ہوا ہے جو ”جلباب”کی جمع ہے،جلباب سے مراد ایسی بڑی چادر ہے جس سے پورا جسم ڈھک جائے ۔اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ عورتیں اپنی چادر اچھی طرح لپیٹ کر اس کا ایک پلو اپنے اوپر لٹکا لیں۔حضرت عمر فاروق کے زمانے میں قاضی شریح سے اس آیت کا مطلب پوچھاگیاتو وہ قولاََجواب دینے کی بجائے کھڑے ہو گئے اور اپنی چادر سے اس طرح اپنے کل جسم کو سر تا پاڈھانپ لیا کہ صرف ایک آنکھی باہر رہ گئی۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو ہم نے اپنے کپڑوں میں سے موٹے کپڑے چھانٹ کر علیحدہ کیے اور ان سے اپنے دوپٹے بنالیے۔ایک مسلمان خاتون ام خلادرضی اﷲ تعالی عنھا کا بیٹا ایک جنگ میں شہید ہوگیا،اتنی بڑی پریشانی کی حالت میں خدمت اقدس ۖمیں پیش ہوئیںاور معاملے کے بارے میں اس حالت میں استفسارفرمایاکہ جسم مکمل طور پر چادر میں ڈھکاہواتھااور چہرے پر نقاب تھا۔اصحاب رسولۖ نے حیرانی کااظہارکیاکہ صدمے کی اس حالت میں بھی اس قدر پردہ؟؟؟تو اس صحابیہ نے جواب فرمایا کہ بیٹا کھویاہے ،شرم و حیاتو نہیں کھوئی۔

اسی طرح ایک اور مقام پر اﷲ تعالی نے فرمایا کہ”ِّ وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْہُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْہُنَّ مِنْ وَّرَآئِ حِجَابٍ ذٰلِکُمْ اَطْہَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَ قُلُوْبِہِنَّ وَ مَاکَانَ لَکُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ (٣٣:٥٣)”ترجمہ:”نبیۖ کی بیویوں سے اگرتمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگاکرویہ تمہارے لیے اور اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے ،تمہارے لیے یہ ہرگزجائزنہیں کہ اﷲ کے رسولۖ کو تکلیف دو”۔اس آیت میں حکم حجاب کے ساتھ ساتھ مصلحت حجاب بھی بتادی گئی۔اس آیت کے نزول سے پہلے تمام مسلمان بلاروک ٹوک امہات المومنین کے پاس آتے جاتے تھے جبکہ کچھ مسلمانوں کو یہ بات سخت ناگوار محسوس ہوتی تھی اور ایک بار تو حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے اس کا اظہار کر بھی دیاکہ کاش آپۖ امہات المومنین کو پردے کا حکم دیتے۔آخر کار یہ آیات نازل ہوئیں جس کے بعد صرف محرم مرد ہی امہات المومنین کے ہاں آتے جاتے اور باقیوں کے لیے پردے کی پابندی عائد کر دی گئی۔قرآن مجید کا اسلوب بیان ہے کہ کسی ایک فرد یا طبقے کو حکم دے کر کل امت مراد لیتاہے مثلاََنبی علیہ السلام کومخاطب کر کے حکم دیا جاتا ہے لیکن اس سے مرادکل امت کوحکم دینا ہوتاہے،اسی طرح یہاں بھی اگرچہ صرف امہات المومنین کو حکم دیا گیا لیکن اس حکم کی مطابعت کل صحابیات نے کی اور مدینہ کے کل گھروں میں پردے لٹکا دیے گئے اور عام لوگوں کاگھروں میں آناجانا بندہو گیاسوائے محرم مردوں کے۔اس طرح سے مخلوط مجالس اور مردوزن کے آزادانہ میل جول پر کلیتاََ پابندی لگ گئی۔

اسی سورة میں ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ” وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرَّجَ الْجَاہِلِیَّةِ الْاُوْلٰی(٣٣:٣٣)”:ترجمہ (اے خواتین اسلام)اور اپنے گھروں میں رہاکرواور دورجاہلیت کی سج دھج نہ دکھاتی پھراکرو”۔اس آیت میں لفظ ”تبرج”وارد ہواہے جس کے تین معانی ہیں ١۔اپنے چہرے اور جسم کی موزونیت اور حسن لوگوں کو دکھانا،٢۔اپنے چمکتے زیوروں اور زرق برق لباس اور سامان آرائش کی نمائش کرنااور٣۔اپنی چال ڈھال اور نازوانداز سے خود کو نمایاں کرنا۔پس عورت کا میدان کار اس کے گھر کی چار دیواری ہے ،محسن نسوانیتۖنے فرمایا کہ ”عورت تو سراپا پردہ ہے،جب وہ گھرسے نکلتی ہے تو شیطان اسے گھورتاہے اور وہ اﷲ تعالی کی رحمت کے قریب تر اسی وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کے اندر ہو”۔ان احکامات کے نتیجے میں کسی مجبوری یعنی تعلیم یا علاج یاصلہ رحمی کے لیے تو گھرسے نکلنا بجا لیکن محض کھیل تماشے اور سیر سپاٹے کے لیے اس طرح گھر سے نکلنا کہ عورت کے ساتھ اس کی تمام تر عیش سامیانیاں بھی موجود ہوں ،تو اس سے کلی طور پر منع کر دیا گیا۔جو لوگ کسی بھی طرح سے عورت کو بلا کسی شرعی عذرکے گھر سے باہر نکالنے کا جواز پیش کرتے ہیں وہ دراصل دانستہ یا نادانستہ اصحاب سبت کا کردار اداکرنے کی کوشش کرتے ہیںجنہوں نے اﷲ تعالی کے حرام کو حلال اورحلال کو حرام کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے لیے حیلے بہانے تراشے تھے پس وہ قوم ذلیل بندر بنادی گئی اور ان کی نسل ہی ختم ہو گئی۔حقیقت یہ ہے کہ اﷲ تعالی اپنے احکامات اوراپنے نیک بندوں کامذاق و استہزابالکل بھی پسند نہیں ہے ۔یہودیوں کے بارے میں قرآن نے نقل کیاہے کہ ”سمعنا وعصینا”کہ ہم نے سن لیالیکن مانا نہیں اور نافرمانی کی جبکہ مسلمانوں کے بارے میں قرآن نے بتایا کہ ”سمعنا واطعنا”کہ ہم نے سنا اور مان بھی لیااور اطاعت و فرمانبرداری بھی کی،سو جس جس تک یہ احکامات پہنچے اس کے ایمان کا تقاضا ہے کہ وہ بلا چوں و چراان کو تسلیم کر لے۔

اسی طرح کاایک حکم اﷲ تعالی نے سورة نور میں بھی ارشاد فرمایا ہے کہ” وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَ لَایُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوْبِہِنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اٰبَآئِہِنَّ اَوْ اٰبَآئِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَآئِہِنَّ اَوْ اَبْنَآئِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْ اَخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْ اَخَوٰتِہِنَّ اَوْ نِسَآئِہِنَّ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُوْلِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْہَرُوْا عَلٰی عَوْرٰتِ النِّسَآئِ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِہِنَّ لِیَعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِہِنَّ وَ تُوْبُوْ ا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ(٢٤:٣١)”ترجمہ:اے نبیۖمومن عورتوں سے کہہ دو اپنی نظریں بچاکہ رکھیںاور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنا طبناؤ سنگھار نہ دکھائیں سوائے اس کے کہ جو خود ہی ظاہر ہو جائے اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رکھیںوہ(مومن عورتیں)اپنا بناؤ سنگھار(صرف) ان لوگوں کے سامنے ظاہر کر سکتی ہیں :شوہر،باپ،شوہروں کے باپ،،اپنے بیٹے،شوہروں کے بیٹے،بھائی،بھائیوں کے بیٹے ،بہنوں کے بیٹے ،اپنے میل جول کی عورتیں،اپنے لونڈی غلام،وہ زیردست مرد جوکسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں اور وہ بچے جوعورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں ۔وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپارکھی ہو اس کا لوگوں کو علم ہو جائے،اے مومنوتم سب مل کر اﷲ تعالی کے حضور توبہ کرو توقع ہے کہ فلاح پاؤ گے۔”اس آیت میں اسﷲتعالی نے بڑی وضاحت سے بتادیاہے کہ صرف محرم مرد وں کے سامنے ہی اپنی زیب و زینت کااظہار کیاجا سکتا ہے اوربس۔

آواز کے پردہ سے متعلق سورة احزاب میں اﷲتعالی کا حکم ہے کہ” یٰنِسَآئَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآئِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِہ مَرَض وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا(٣٣:٣٢)” ترجمہ:نبیۖ کی بیویو؛تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو،اگرتم اﷲتعالی سے ڈرنے والی ہو تو(مردوں سے)دبی دبی زبان میں بات نہ کیاکرو کہ دل کی خرابی کاکوئی شخص لالچ میں پڑ جائے بلکہ صاف سیدھی بات کرو”۔یہاں ایک بار پھر قرآن مجید نے اپنے عمومی اسلوب کے مطابق امہات المومنین کو خطاب کر کے تو تمام خواتین اسلام کو مراد لیاہے۔اس آیت میں عورتوں کوآواز کے پردے کی تلقین کی گئی ہے۔اسلام کے قوانین عورتوں کو بلاضرورت مردوں سے گفت و شنید کی اجازت نہیں دیتاتاہم اگر بامرمجبوری بات کرنی بھی پڑے تو خواتین کے لیے اﷲ تعالی کاحکم ہے کہ اپنی آواز میں نرمی اختیار نہ کریںکہ مبادا کسی کے دل میں کوئی بری آس و امید جنم لے بلکہ سیدھی اورصاف بات کی جائے تاکہ معاشرے کا ماحول انتہائی پاکیزہ رہے اوراخلاقی آلودگیوں سے انسانوں کو بچایا جا سکے۔یہ تمام احکامات اگرچہ کسی قدر دقت طلب ضرور ہیں لیکن ان کے ثمرات کو دیکھاجائے تو دنیاوآخرت کی کامیابیوں کے نتیجے میں ان احکامات کی مشقت گویا کچھ بھی نہیں،نظروں کی پاکیزگی براہ راست کردار پر اثر انداز ہوتی ہے اور کردار کی پاکیزگی سے ہی نسلوں کا حسب نسب وابسطہ ہے۔

پس عورت کو چاہیے کہ اپنا ستر،جس میں منہ اور ہاتھ کے سواکل جسم داخل ہے،چھپائے رکھے،جہاں محرم مردہوں وہاں زیب و زینت کے ساتھ آ سکتی ہے جہاں بہت قریبی رشتہ دار ہیں وہاں بغیر زیب و زینت کے آسکتی ہے تاکہ قطع رحمی واقع نہ ہواور جو جگہ بالکل غیر مردوں کی ہو وہاں مکمل پردے ،نقاب اور حجاب کی پابندی کے ساتھ آئے حتی کہ اپنی آوازکو بھی شیرینی سے خالی کر کے گفتگوکرے۔یہ تعلیمات عورت کی فطرت کے عین مطابق ہیں جس سے عورت کی نسوانیت محفوظ رہتی ہے ،اس کی عفت و پاک دامنی کاجوہرمیلا نہیں ہوتااور عنداﷲوہ عورت بہت بڑے اجر کی حق دار ٹہرے گی۔جوعورتیں ان احکامات کا خیال نہیں رکھتیںتو مردوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے نتیجے میں ان کے چہروںسے ملائمیت و نورانیت و معصومیت رخصت ہو جاتی ہے،ان کے رویوں میں عجیب سی غیرفطری کرختگی آجاتی ہے اورنتیجة وہ ایک ایسی شخصیت میں ڈھل جاتی ہیں جس میں مامتا،زوجہ اورخواہرہ جیسے اوصاف عنقا ہو جاتے ہیںاورپھرایسی عورتوں سے وابسطہ مردحضرات تلاش نسوانیت میں جب گھرسے باہر نظریں دوڑاتے ہیں تو معاشرے میںایک نہ ختم ہونے والا برائی کادائرہ شروع ہو جاتاہے جسے قرآن نے کہاکہ ” عَلَیْہِم دَآئِرَةُ السَّوْئ”کہ وہ برائی کے گھیرمیں آجاتے ہیں۔پھروہ اپنے خلاف شریعت کاموں کا حیلوں بہانوں سے جواز ڈھونڈتے ہیں اور ضعیف روایات،غیرمصدقہ واقعات اور کچھ غیرمستندفتاوی کاسہارالے کر وحی الہی کی مخالفت کرتے ہیںاورگناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں۔جب ان کی زندگی مسلسل انہیں گناہوں کی نذرہوجاتی ہے تو قرآن مجید کے مطابق ”’خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَ عَلٰی سَمْعِہِمْ وَ عَلٰی اَبْصَارِہِمْ غِشَاوَة وَّ لَہُمْ عَذَاب عَظِیْم(٢:٧)’ترجہ ”اللہ تعالی نے ان کے دلوں پر اوران کے کانوں پرمہر لگادی ہے اور ان کی آنکھوں کے آگے پردہ پڑ گیاہے اوران کے لیے دردناک عذاب ہے”۔ایسے لوگوں کوان کے بداعمال خوشنمابناکر دکھائے جاتے ہیں اور ان کی ہدایت کے راستے مسدودہوجاتے ہیں؛” وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ فَصَدَّہُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَہُمْ لَا یَہْتَدُوْنَ(٢٧:٢٤)ترجمہ”شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنادیے ہیںاورانہیں شاہراہ سے روک دیاہے پس وہ سیدھاراستہ نہیں پاتے ۔

اس طرح کے حوس نفس کے پجاری اپنی آتش حیوانیت بجھانے کے لیے خواتین کو خوبصورت نعروں سے رجھاتے ہیں،بدکاری کی آزادی کو خواتین کی آزادی قراردیتے ہیں،اختلاط مردوزن جیسے قبیح فعل کو خواتین کی طاقتوری قراردیتے ہیں اورمردانہ نصاب تعلیم ہی عورتوں کو پڑھاکر اسے خواتین کی تعلیم و ترقی قراردیتے ہیں۔یہ سیکولر تہذیب کے گماشتے ہیں جنہوں نے عورت سے اس کی نسوانیت سلب کر لی ہے،اس کے سینے سے بہنے والے جنت کے چشموں کی جگہ اسے ہونٹوں سے انگورکی بیٹی کا مشروب لگادیاہے،اس کے پیٹ کے مقدس اورفطری بوجھ سے محروم کر کے اس پر معاش کابوجھ ڈال دیاہے،اس کی گود سے جنت کواس کے پاؤں تلے لے جانے والے نفوس سے محروم کر کے اس کو اپنے پیداواری مصنوعات کی مشہوری وبڑھوتری کا ذریعہ بنالیاہے ۔آج اکیسویں صدی میں نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ کل سرمایادارانہ نظم معیشیت نسوانیت کے حسن کی بنیادپر چل رہاہے اور اس کے نتیجے میں دنیابھرکا خاندانی نظام تباہی کے دہانے پر آن کھڑاہواہے۔کل انسانی تاریخ میں جس طرح کانسوانی استحصال آج کی سکیولرمغربی تہذیب نے کیاہے ماضی میں اس کی مثال عنقا ہے،یہاں تک کہ عورتوں سے وابسطہ اخلاقی معیارات ہی تبدیل کر دیے ہیں ان ظالم سیکولرمردوں نے۔”تماشادکھاکرمداری گیا”کے مصداق آج کی عورت جان چکی ہے کہ اس کی فلاح و کامیابی اور اسکے حقوق کا تحفظ صرف محسن نسواںۖ کی تعلیمات میں ہی پوشیدہ ہے اور اب عالمی سطح پر ”گھر کو واپسی”(Back To Home)کے نعروں کے ساتھ خواتین کی تحریکیں متحرک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ہمیں گھریلوذمہ داریوں واپس کرو اور دنیاکاکاروبار معیشیت و معاشرت و سیاست خود سنبھالو۔

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی
drsajidkhakwani@gmail.om

Share this:
Tags:
Hijab imposed nation order prohibition rights پابندی حجاب حقوق حکم عائد قوم
Hunaid Lakhani
Previous Post وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیئے خوشخبری لیکر آ رہے ہیں، حنید لاکھانی
Next Post قدرت کے رنگ
Natural Landscapes

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close