Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

لوحِ تاریخ پہ کشمیر کا لہو

August 9, 2020 0 1 min read
Kashmiris
Kashmiris
Kashmiris

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

سات عشرے گزر چکے لیکن جنت نظیر کشمیر کی قسمت نہیں بدلی۔ یہ وہ وادی ہے جہاں ماؤں کے لعل خون میں نہاتے ہیں، بزرگوں کی لاٹھیاں ٹوٹتی ہیں، بیٹیوں کے سروںسے ردائیں چھِنتی ہیں، بہنوں کے بھائی بچھڑتے ہیں اور بیواؤں کی چوڑیاں ٹوٹتی ہیںلیکن پھربھی اقوامِ عالم بے غیرتی کی بُکل مارے خاموش تماشائی۔ ایک سروے کے مطابق 1989ء سے 2019ء تک بھارتی فوجیوں نے 95 ہزار 471 کشمیریوں کو قتل کیا، 23 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں، 11 ہزار 200 خواتین کی بے حرمتی ہوئی، ایک لاکھ 8 ہزار بچے یتیم ہوئے، 2 لاکھ املاک تباہ ہوئیں اور اسرائیل سے درآمد شدہ پیلٹ گنوں سے ہزاروں کشمیری اندھے ہوئے لیکن پھر بھی جذبۂ حریت تازہ دَم۔

حیرت ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں جو کسی جانور کے مر جانے پر بھی ہاتھوں میں موم بتیاں پکڑ کر ٹسوے بہانے میں مصروف ہو جاتی ہیں، اُنہیں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے؟۔ اُنہیں بھارتی درندوں کی وحشت وبَربریت کے مناظر کیوں دھندلے دکھائی دیتے ہیں؟۔ انسانی حقوق کی تنظیم یںجو کسی ایک عورت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تڑپ تڑپ اُٹھتی ہیں، اُنہیں بھارتی درندوں کے ہاتھوں ہزاروں عفت مآب بیٹیوں کی عصمت دری کیوں نظر نہیں آتی؟۔ جب ایک معصوم بچہ اپنے نانا کے ساتھ دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلتاہے اور اُس معصوم کے سامنے اُس کے نانا کو بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کر دیا جاتاہے، وہ بچہ خون میں لَت پَت اپنے نانا کی لاش پر بیٹھ کر آہ وبکا کرتاہے تو اِن تنظیموں کو اُس معصوم کی آہیں اور سسکیاں کیوں سنائی نہیں دیتیں؟۔

سوال اقوامِ متحدہ سے بھی کہ کیا کشمیر ی اپنا مقدمہ لے کرا قوامِ متحدہ میںگئے تھے؟۔ کیا پاکستان نے کشمیرکا قضیہ طے کرنے کے لیے اقوامِ عالم سے اپیل کی تھی؟۔ نہیں جناب! یہ بھارت ہی تھاجو شانتی شانتی پکارتا ہوا اقوامِ متحدہ میں پہنچا۔ 27 اکتوبر1947ء کو بھارت نے ہوائی جہازوں کے ذریعے اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر اُس پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پاک بھارت جنگ چھِڑ گئی۔ پاکستان کے بہادرقبائلیوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مل کر دشمن کے دانت کھٹے کیے اور جب وہ سرینگر تک پہنچ گئے تو بھارتی وزیرِاعظم پنڈت جواہرلال نہرو اپنی دھوتی سنبھالتا یکم جنوری 1948ء کو اقوامِ متحدہ جا پہنچا جہاں اُس نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیااور اقوامِ متحدہ نے کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کیا۔ 70 سال گزرنے کے باوجود اقوامِ عالم مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروانے میں ناکام رہی البتہ بھارتی بوچر نریندرمودی نے 5 اگست 2019ء کو اقوامِ عالم کے مُنہ پر ایسا زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس کی گونج آج تک سنائی دے رہی ہے۔اُس نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرلیا۔

کشمیر کی تاریخ بتاتی ہے کہ 26 اکتوبر 1947ء کو کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ اور بھارتی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا کہ کشمیر کو آئینی طور پر خصوصی حیثیت دی جائے گی۔ یہ معاہدہ اُس وقت طے پایا جب بھارت کشمیر میں اپنی فوجیں اتار چکا تھا اِس لیے غیرجانبدار مورخین کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ نے دباؤ میں آکر معاہدے پر دستخط کیے۔ 17 اکتوبر1949ء کو آرٹیکل 370 نافذ کیاگیاجس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تسلیم کیاگیا۔ پھر آرٹیکل 35-A کا نفاذ ہوا جس کے تحت کوئی غیرکشمیری نہ تو کشمیر میں مستقل شہریت حاصل کر سکتاہے اور نہ ہی جائیداد خرید سکتاہے۔ بھارتی آئین میں یہ بھی درج کر دیاگیا کہ آرٹیکل 370 کو کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی منظوری کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن بی جے پی نے بھارتی آئین کو بھی جوتے کی نوک پر رکھا۔ بھارت میں ہونے والے 2019ء کے عام انتخابات کے دوران نریندرمودی اور بی جے پی نے اپنے منشور میں اعلان کیا کہ انتخابات جیتنے کے بعد جموں وکشمیر کے حوالے سے قانون سازی کرکے اُس کو بھارت کا باقاعدہ حصّہ بنایا جائے گا اور آرٹیکل آرٹیکل 370 اور 35-A کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ یہ اُنہی دنوں کی بات ہے جب ہمارے وزیرِاعظم یہ فرما رہے تھے کہ اگر نریندرمودی جیت گیا تو کشمیر کا مسلٔہ حل ہو جائے گا۔ حیرت ہے کہ نریندرمودی کے واشگاف اعلان کے باوجود ہمارے وزیرِاعظم اُسی مودی سے کشمیر کا مسٔلہ حل کروانے کی اُمید لگائے بیٹھے تھے۔ گویا

میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کہ سبب
اُسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

انتخابات جیتنے کے بعد نریندرمودی نے 5 اگست 2019ء کو آرٹیکل 370 اور 35-A کا خاتمہ کرکے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا۔ کشمیرکا جھنڈا ختم کر دیاگیا، ریڈیو کشمیر سرینگر کا نام بدل کر آل انڈیا ریڈیو سرینگر کر دیاگیا۔ تعلیمی ادارے، کاروبار، فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرکے وادی میں سخت ترین کرفیا نافذ کر دیاگیا۔بھارتی فوجیوں کی وحشت اور کرفیو کے باوجود سرینگر، پلواما، بارہ مولا اور وادی کے دیگر حصوں میں لوگ کرفیو توڑ کر باہر نکلتے اور سینوں پر گولیاں کھاتے ہیں۔ بھارتی درندوں کے مظالم کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو مہمیز دے رہے ہیں۔ پورا مقبوضہ کشمیر ایک سال سے بھارت کی قید میں ہے پھر بھی بَربریت کے سامنے جھکنے کو تیارنہیں۔ بھارتی درندے، گجرات کے بوچڑ نریندرمودی نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے لیے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کے لیے 5 اگست 2020ء کا انتخاب کیا۔ اِدھر پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر سراپااحتجاج تھا اور اُدھر نریندرمودی رام مندر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ رہاتھا۔ اِس کے باوجود عالمِ اسلام کی غیرتوں پر مودی کا یہ قبیح فعل تازیانہ بن نہ سکا۔ عالمِ اسلام سے توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے جبکہ وہ خود باہم جوتم پیزارہے۔

بانیٔ پاکستان حضرت قائدِاعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رَگ قرار دیاتھا۔ یہ شہ رَگ گزشتہ سات عشروں سے طاغوت کے پنجۂ خونی میں ہے لیکن آج تک کوئی ایسا مردِ جری پیدا نہیں ہوسکا جو اِس شہ رَگ کو دشمن سے چھڑا سکے۔ ہمارے ہاں یہ رواج ہو گیاہے کہ ہم کسی بھی سانحے پر چند روز احتجاج کرکے خاموش ہو جاتے ہیں۔ جب 5 اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصّہ قراردیا تو ہم نے شدید احتجاج کیا۔ جلسے کیے، جلوس نکالے، مودی کو ہٹلرکہا، اُس کے پُتلے جلائے۔کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیرِاعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا۔تب آزادکشمیر کے وزیرِاعظم نے کہا کہ کشمیر کی بیٹیاں ہر روز گھروں کے دروازے کھول کر پوچھتی ہیں کہ کیا پاکستان کی فوج آگئی ہے؟۔پھر ہمارے وزیرِاعظم کا اقوامِ متحدہ میں زبردست خطاب ہوا جس پر دادوتحسین کے ڈونگرے برسائے گئے اور پھر ۔۔۔۔۔ ہم سب کچھ بھول گئے۔

ہمیں کشمیر کی بیٹی یاد رہی نہ کشمیریوں کا خونِ ناحق۔ اگر یاد تھا تو فقط یہ کہ اپوزیشن کی زباں بندی کیسے کرنی ہے۔ اب ایک دفعہ پھر 5 اگست پر ہمیں بھولا ہوا کشمیر یاد آگیا۔ وہی جلسے، وہی جلوس، وہی ریلیاں، وہی نعرے اور وہی جذباتی خطاب۔ موودی نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرلیا اور ہم نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو پاکستان میں ضم کرلیا۔ 5 اگست کو ”یومِ استحصال” کا نام دیاگیا۔ اِس دِن ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی لیکن سچ تو یہی کہ ہم تو مستقل بنیادوں پر خاموش ہیں۔ صرف کشمیری نوجوان اپنے خون کے نذرانے دے کر کشمیر کی آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں یا پھر نریندرمودی کی حماقتوں نے ایک دفعہ پھر اقوامِ عالم میں کشمیر کا مسٔلہ اُبھارا ہے، سچ یہی کہ پاکستان کا اِس میں کوئی حصّہ ہے نہ کردار۔ تحقیق جلسے، جلوسوں، ریلیوںیا جذباتی تقریروں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ اِس کے لیے ہمیں عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا۔ ہمارا دین تو ہمیں اپنے گھوڑے تیار رکھنے کا حکم دیتاہے لیکن ہم نے اپنی راہیں بدل کر کشکولِ گدائی تھام لیا ہے۔ کیا زندہ قوموں کا یہی وتیرہ ہے؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
History Human Rights kashmir kashmiri pakistan انسانی حقوق پاکستان تاریخ کشمیر کشمیری
China-Pakistan Economic Corridor
Previous Post سی پیک انقلابی ایم ایل ون منصوبہ
Next Post اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟
Amna Sheikh

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close