Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جب لاد چلے گا بنجارا

December 6, 2020 0 1 min read
Corona Patients
Corona Patients
Corona Patients

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

تاریخ کی گواہی مسلمہ، لگی لپٹی رکھے بغیر سچ اُگل دے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کا شکار ہوئے تو زبانِ خلق پہ دبنگ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے لیے تحسین کے کلمات نکلے۔ وقاراحمد سیٹھ آمر پرویزمشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ اُنہوں نے شِق نمبر 66 میں لکھا ”ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیتے ہیں کہ وہ مفرور مجرم کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کریں اور یقینی بنائیں کہ اُنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اگر وہ مُردہ پائے جائیں تو اُن کی لاش کو ڈی چوک اسلام آباد تک گھسیٹا جائے اور تین دنوں تک لٹکایا جائے”۔ جسٹس وقاراحمد کے فیصلے سے بنچ کے باقی 2 ججوں نے اختلاف کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے باقی تمام فیصلے سے تو اتفاق کیا مگر شِق نمبر 66 سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں سزا سے تو اتفاق ہے لیکن پیرا 66 سے نہیں۔ جسٹس نذراکبر نے پورے فیصلے سے ہی اختلاف کیا۔ اِس فیصلے پر پورے پاکستان میں لے دے بھی بہت ہوئی اور کہا گیا کہ عدل کی تاریخ میں ایسی سزا کا وجود تک نہیں۔ شاید جسٹس وقار احمد سیٹھ کے ذہن میں برطانوی آمر اولیور کرامویل ہو۔

اولیور کرامویل نے 1653ء میں برطانوی حکومت پربزورِبازو قبضہ کیا۔ قبضے سے چند سال پہلے وہ برطانوی بادشاہ چارلس اول کو پھانسی دلوانے میں بھی پیش پیش تھا۔ 1658ء میں کرامویل ملیریا کا شکار ہوکر مرگیا۔ اُسے پورے قومی اعزاز کے ساتھ ویسٹ منسٹر کے شاہی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ کرامویل کی موت کے دو سال بعد چارلس اول کا بیٹا چارلس دوم بادشاہ بنا تو اُس نے اپنے باپ کی پھانسی کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔ اُس کے حکم پر 30 جنوری 1661ء کو کرامویل کی قبر کھود کر لاش نکالی گئی اور اُس کے ڈھانچے کو لندن کے چوک میں پھانسی دی گئی۔ بعد ازاں لاش کی باقیات کو تو دفن کر دیا گیا لیکن کرامویل کی کھوپڑی اگلے چوبیس سال تک ویسٹ منسٹر ہال کے باہر کھمبے سے لٹکتی رہی۔ کرامویل کی طرح پرویز مشرف نے بھی بزورِبازو میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ اُلٹا۔ شاید اِسی لیے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پرویزمشرف کے لیے ایسا فیصلہ لکھا۔ اِس فیصلے سے لاکھ اختلاف سہی لیکن دبنگ وقاراحمد سیٹھ کا یہ فیصلہ عدل کی تاریخ میں یادگار رہے گا۔

چند دن پہلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک بھی کورونا کا شکار ہوکر فوت ہوئے۔ اُن کی وفات پر قوم کو میاں نوازشریف کے خلاف کیا گیا وہ فیصلہ یاد آگیا جس کے بارے میں ارشد ملک نے خود ہی اقرار کیاکہ اُس نے دباؤ میں آکر فیصلہ کیا۔ اُن کے اقراری بیان کی آڈیو/ ویڈیو مریم نواز نے پریس کانفرنس کے سامنے رکھ کر یہ سوال اُٹھایا کہ جب احتساب عدالت کا جج خود ہی اعتراف کر رہا ہے کہ اُس نے دباؤ میں آکر فیصلہ دیا تو پھر میاں نوازشریف کو دی جانے والی سزا کیسے درست ہو سکتی ہے؟۔ اِس سوال کا جواب ابھی تک نہ تو حکمرانوں کی طرف سے آیا نہ عدلیہ کی طرف سے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو اِسی ویڈیو کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا لیکن تاحال میاں نوازشریف کی سزا معطل نہیں ہوئی۔ ارشد ملک کا فیصلہ بھی عدل کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا لیکن اچھے لفظوں میں نہیں۔ حیرت ہے کہ اِس فانی زندگی میں کوئی شخص اپنی آخرت پر سوالیہ نشان کیسے چھوڑ سکتا ہے جبکہ ہر کسی کو معلوم کہ ”سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا”۔ یہ بنجارا تو اب کورونا کی صورت میں ہر دَر کو کھٹکٹا رہا ہے، ہر گھر میں جھانک رہا ہے، ہر گلی اور ہر بازار میں اپنے شکار کی تلاش میں ہے لیکن پھر بھی ہم موت کو بَرحق ضرور مانتے ہیں لیکن دوسروں کے لیے۔ اپنے لیے اگر موت کو دیکھتے بھی ہیں تو دور، کہیں بہت دور۔ حالانکہ 2020ء میںآدم خور کورونا 15 لاکھ سے زیادہ زندگیاں نگل چکا اور 7 کروڑ سے زیادہ انسان اِس کی وحشت کا شکار ہو چکے۔ نظر نہ آنے والا یہ عفریت چھوٹا دیکھتا ہے نہ بڑا، امیر دیکھتا ہے نہ غریب۔ ہر شخص اِس کی پہنچ میں۔ ساری اکڑ نکل چکی، سارے غرور خاک ہوئے، ساری رنگینیاں ماند ہوئیں، معیشت برباد، شاہ گدا، گدا بے آسرا، فیکٹریاں بند، دفتر بند، سکول وکالج بند اور گلشن کا سارا کاروبار بند۔ کلب، ریسٹورنٹ، ہوٹل، شادی ہال اور سیرگاہیں بے بسی کی تصویر۔ یوں لگے کہ جیسے ”اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا”۔

پاکستان میں کورونا مارچ 2020ء میں آیا۔ اُس وقت گرمیوں کا موسم شروع ہو رہاتھا۔ پھر موسم گرم سے گرم تر ہوتا چلا گیا اور کورونا کا اثر کم سے کم تر وگرنہ ہمارے حکمران تو ایسے جو یہ کہیں ”سردیاں آئیں گی تو ڈینگی خودبخود ختم ہو جائے گا”۔ یہی حال کورونا کا گرمیوں میں ہوا جسے محض اللہ کا فضل ہی کہا جا سکتاہے جسے حکمران اپنے کھاتے میں ڈال کر بغلیں بجاتے رہے۔ اِس کے باوجود پاکستان میں کورونا 7 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ اب کورونا کی دوسری لہر تیزی سے جاری۔ اِس خطرناک لہر کا یہ عالم کہ جن کے ٹسٹ منفی آ رہے ہیں، وہ بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں جہاں ایکٹو کیسز محض ساڑھے پانچ ہزار رہ گئے تھے، اب چند ہی دنوں میں پچاس ہزار سے بھی اوپر جا رہے ہیں مگر حکمرانوں کی ”وہی ہے چال بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے”۔ اُن کا سارا زور اپوزیشن پر۔ ایس او پیز کا اعلان ضرور مگر عمل درآمد مفقود۔ اُدھر اپوزیشن بھی ”ابھی یا کبھی نہیں” پر عمل پیرا۔ وہ ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور حکمران مذاکرات کی میز پر آنا اپنے لیے توہین کا باعث سمجھتے ہوئے۔ وزیرِاعظم صاحب کی ضداپنی جگہ لیکن جہاں انسانی زندگیوں کا سوال ہووہاں انانیت کے بتوں کو توڑنا ہی بہتر۔

مان لیا کہ خودکشی سے بہتر آئی ایم ایف کہ آپ ہمارے ”ہیرو”ہو جس نے ہمیں دنیا کا مہنگا ترین ورلڈ کپ لا کر دیا۔ تسلیم کہ آپ نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ملازم کے حوالے کر دیا کہ شاید اِس کے بغیر قرضے کا حصول ناممکن ہوتا۔ بجا کہ امداد کے حصول کا قرینہ، طریقہ اورسلیقہ آپ سے بہتر کوئی نہ جانے کہ اِس کے پیچھے آپ کاتیس سالہ تجربہ لیکن آپ سے ایک بھول ہوئی کہ جو قرض دیتا ہے اُس کے کچھ مطالبات بھی ہوتے ہیں اور وہ مطالبات پورے نہ ہونے پر ناراض بھی ہو سکتا ہے۔ غالب نے کہا

قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دِن

اب یہی فاقہ مستی رنگ لا رہی ہے اور اپنے بھی خفا تجھ سے ہیں، بیگانے بھی نا خوش۔ اپوزیشن مرنے مارنے کا تیار اور اتحادیوں کے ہاتھوں میں مطالبات کی طویل فہرست۔آپ نے 17 وزراء کی کابینہ کا اعلان کرکے 50 سے زائد اپنے گرد اکٹھے کر لیے کہ اتحادیوں کو بھی خوش کرنا تھا۔ پھر بھی ”نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں”۔ اب کبھی وزیروں مشیروں پہ غضب کی تلوار گرتی ہے تو کبھی بیوروکریسی زیرِ عتاب۔ اکھاڑ پچھاڑ کا ایسا تماشا لگا ہے کہ کبھی دیکھا نہ سُنا۔ مہنگائی کسی صورت قابو میں نہیں آرہی۔ خلقِ خُدا تنگ اور سڑکوں پہ نکلنے کو تیار، اُس پر کورونا کے وار۔ آخر جائیں تو جائیں کہاں۔ آپ کے وزیر مشیر تو بیگ اُٹھا کر اپنے اپنے وطن کی راہ لیں گے لیکن ہمارا تو یہیں جینا، یہیں مرنا۔ اگر کورونا کے ہاتھوں نہ مرے تو بھوک کے ہاتھوں مر جائیں گے۔ آپ اپنا ”نیا پاکستان” سینت سنبھال کر رکھیں اور خُدارا ہمیں ہمارا پُرانا پاکستان لوٹا دیں کہ اِس میں آپ کا بھلا ہو نہ ہو، قوم کا بہرحال بھلا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Corona government History Nawaz Sharif pakistan Prof Riffat Mazhar پاکستان تاریخ حکومت کورونا نواز شریف
Vote
Previous Post ووٹ کا قومی دن اور ووٹر
Next Post سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جا رہا ہے
Sindh Culture Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close