Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تاریخ درست کر لیں

August 16, 2021August 16, 2021 0 1 min read
Independence Day
Independence Day
Independence Day

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

اہلِ وطن جانتے ہیں ْکہ یومِ پاکستان اور یومِ آزادی ایسے قومی تہوار ہیں جن کے عقب میں جدوجہدِ آزادی کی طویل تاریخ پنہاں ہے۔ یوں تو ہم نے مطالعہ پاکستان کو بطور مضمون درسی کُتب میں شامل کر دیا لیکن ”حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا”۔ محض امتحان میں کامیابی کے لیے تاریخِ پاکستان کا مطالعہ کرنے والے طلبہ وطالبات کیا جانیں کہ زمین کا یہ ٹکڑا کتنی قربانیوں کی بعد معرضِ وجود میں آیا۔ اُنہیں کیا معلوم کہ آگ اور خون کے دریا عبور کرتے ہوئے کتنی سہاگنوں کے سہاگ لُٹے، کتنی ماؤں کے جگرگوشے شہید ہوئے، کتنے شیرخوار بچوں کو نیزوں میں پرویا گیا، کتنی بیٹیوں کے سروں سے ردائیں چھین لی گئیں اور کتنے بوڑھوں کی لاٹھیاں ٹوٹیں۔ بہت سے نوجوان تو یہ بھی نہیں جانتے کہ یومِ پاکستان کیا ہے اور یومِ آزادی کیا کیونکہ لگ بھگ تین کروڑ بچوں نے تو سکولوں کا مُنہ ہی نہیں دیکھا۔ اُنہیں علم ہے تو بس اتنا کہ اِن قومی تہواروں پہ میلوں کا سا سماں ہوتا ہے، پرچم لہرائے جاتے ہیں، ملّی نغمے گائے جاتے ہیں، ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور قومی رَہنماؤں کے پیغامات نشر ہوتے ہیں۔ جونہی یہ ایام اپنے اختتام کو پہنچتے ہیں نَونہالانِ وطن سارے جذبے بھلا کر اپنی راہوں پہ لوٹ جاتے ہیں۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ اِن قومی تہواروں کو پورے تزک واحتشام سے منایا نہ جائے کیونکہ وہ قومیں برباد ہو جاتی ہیں جو اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھول جاتی ہیں۔ ہماری تو فقط اتنی گزارش ہے کہ یہ تہوار اپنی اصل روح کے ساتھ منائے جائیںتاکہ نسلِ نَو آزادی جیسی نعمت سے روشناس ہو سکے۔ یہاں عالم مگر یہ کہ ہم اپنی تاریخ بھی درست نہیں کر سکے۔ 23 مارچ کو یومِ پاکستان منایا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ کہ 22 سے 24 مارچ 1940ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کا منٹو پارک لاہور میں 3 روزہ سالانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر 24 مارچ کو وہ تاریخی قرارداد منظور ہوئی جسے پہلے قراردادِ لاہور اور بعد میں قراردادِ پاکستان کا نام دیا گیا۔ مینارِ پاکستان اُسی قرارداد کی یادگار ہے۔ اب اگر تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے تو یومِ پاکستان کی تاریخ 24 مارچ ہے نہ کہ 23 ۔ ہم بھلے 23 مارچ کو ہی یومِ پاکستان کی تقریبات منائیں لیکن تاریخ کی درستی کے لیے نسلِ نَو کو اِس کا علم تو ہونا چاہیے۔

یہی صورتِ حال یومِ آزادی کی ہے۔ تاریخی حوالوں سے مسلم الثبوت کہ وطنِ عزیز 15 اگست 1947ء کو معرضِ وجود میں آیا۔ ہم بچپن سے سن رہے ہیں کہ پاکستان جمعہ 14 اگست 1947ء کو معرضِ وجود میں آیا اوروہ 27 رمضان کا مبارک دن تھا۔حقیقت مگر یہ کہ 14 اگست کو جمعرات تھی اور رمضان المبارک کی 26تاریخ جبکہ 15 اگست کو جمعہ کا دن تھا اور 27 رمضان المبارک۔ اِس لحاظ سے یہ بالکل درست ہے کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجود میں آیا لیکن وہ تاریخ 14 نہیں 15 اگست تھی۔ 14 اگست 1947ء کو آخری وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے کراچی میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”آج میں آپ سے آپ کے وائسرائے کی حیثیت سے آخری خطاب کر رہا ہوں۔ کل 2 نئی خودمختار ریاستیں دولتِ مشترکہ میں شامل ہوںگی۔ کل پاکستان کی حکومت کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہوگی”۔ جب گھڑیال نے رات 12 بجے 15 اگست کا اعلان کیا تواِس کے فوری بعد ریڈیو پر آواز گونجی ”یہ پاکستان براڈکاسٹنگ سروس ہے”۔ یہ اعلان انگلش میں ظہور آذر اور اُردو میں مصطفےٰ علی ہمدانی نے کیا۔ 15 اگست کو صبح .30 8 بجے قائدِاعظم کا انگریزی میںریکارڈ شدہ پیغام نشر ہوا۔ اُنہوں نے فرمایا ”بے پایاں مسرت اور احساس کے جذبات کے ساتھ میں آپ کو تہنیت کا پیغام دیتا ہوں۔ 15 اگست آزاد وخودمختار پاکستان کی پیدائش کا دن ہے۔ یہ مسلم قوم کی منزلِ مقصود کی علامت ہے جس نے پچھلے چند برسوں میں اپنے وطن کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں”۔

آزادی کے تقریباََ 11 ماہ بعدیومِ آزادی کے حوالے سے شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹوں پر بھی 15 اگست 1947ء ہی کی تاریخ درج ہوئی۔ 19 دسمبر 1947ء کو محکمہ داخلہ نے 1948ء کے لیے جن سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا اُن میں یومِ آزادی کی تعطیل 15 اگست درج تھی۔ اُن دنوں کسی کو کوئی ابہام نہیں تھاکہ پاکستان کی آزادی کی تاریخ کون سی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان کا یومِ آزادی 15 اگست کو منانے کی بجائے 14 اگست کی تجویز 29 جون 1948ء کو وزیرِاعظم لیاقت علی خاں کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ یہ تجویز قائدِاعظم کی منظوری سے مشروط تھی۔ دستاویز کے مطابق قائدِاعظم نے 14 اگست کو یومِ آزادی منانے کی منظوری دے دی تھی۔ تب سے اب تک ہم 14 اگست کو ہی یومِ آزادی مناتے چلے آرہے ہیں۔ پاکستان کا یومِ آزادی 14 اگست کو منایا جائے یا 15 اگست کو، اِس سے کچھ فرق نہیں پڑتا البتہ تاریخ کی درستی کے لیے یہ ضروری ہے کہ نسلِ نَو کو اول تو اِس سے آگاہی ہونی چاہیے اور دوسرے یہ قومی دن اپنی اصل روح کے مطابق منائیں۔

یومِ آزادی پر ہم پورے جوش وجذبے سے وطن کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگتے، ملّی نغمے گاتے اور تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ پاکستان کی فضائیں ”اے قائدِاعظم تیرا احسان ہے احسان” جیسے نغموں سے گونجتی رہتی ہیںلیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ بانیٔ پاکستان کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ ہم تو آج تک یہ فیصلہ بھی نہیں کر پائے کہ قائدِاعظم اسلامی پاکستان چاہتے تھے یا سیکولر؟۔ اگر کسی سیکولر سے بات کی جائے تو وہ قائدِاعظم کے 11 اگست 1947ء کے خطاب کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سیکولر سٹیٹ ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گا۔ 11 اگست کے خطاب کی اصل روح مذہبی آزادی اور رواداری تھی سیکولر سٹیٹ نہیں۔ قائدِاعظم کے افکاروخیالات کبھی بھی سیکولرازم کی طرف مائل نہیں رہے۔ اُن کے مدّ ِنظر ایک اسلامی جمہوری مملکت تھی جس کے لیے اُنہوں نے تگ ودَو کی۔ اُنہوں نے اپنے بے شمار خطبات میں قُرآن مجید کو اپنا رَہنماء قرار دیا۔ جو شخص یہ کہے کہ ہمیں اسلام کی تجربہ گاہ کے لیے زمین کا ایک ٹکڑا چاہیے، اُس کے افکار کو سیکولرازم سے جوڑنا انتہا درجے کی بددیانتی ہے۔ نظریہ پاکستان کی بنیاد ہی ایک الگ اسلامی مملکت تھی۔ اگر ایک سیکولرسٹیٹ ہی چاہیے تھی تو پھر علیحدہ وطن کی تگ ودَو کی ضرورت ہی کیا تھی۔ پھر ہم بھارت کے ساتھ ہی جُڑے رہتے جو آج بھی ایک سیکولر سٹیٹ ہے۔

سُلگتا ہواسوال تو یہ ہے کہ کیا ہم نے بانیٔ پاکستان کے مقرر کردہ اصولوں کو مدِنظر رکھا؟۔ کیا ہم نے اقبال کے خواب کی تکمیل کی؟۔ کیا ہم پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست میں ڈھال سکے؟۔ جس ملک میں لگ بھگ37 سالوں تک آمریت کے گہرے سائے مسلط رہے ہوں اُسے اسلامی جمہوریہ کیسے کہا جا سکتا ہے۔ ویسے ہم پر جو جمہوری حکمران مسلط ہوئے یا کیے گئے، اُن کی سوچیں بھی ہمیشہ آمرانہ ہی رہیںاور تحقیق کہ جمہوری آمریت طالع آزماؤں کی آمریت سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ قائدِاعظم تو ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں قانون کی حکمرانی، عدل کی فراوانی اور جمہور کی جہاںبانی ہو۔ جہاں کرپشن نہ ہو، تعلیم عام ہو اور اظہارِ رائے کی آزادی ہو۔ جہاں فرقہ واریت نہ ہو، مذہبی تشدد نہ ہو اور حکومت جمہور کے حقوق کی محافظ ہو۔ حقیقت یہ کہ ہمارے ہاں جو حکمران بھی مسلط ہوا اپنی ذات کے گنبد میں ہی گم رہا۔ پچھلے سات عشروں سے کسی نے ملک وقوم کی بھلائی کا سوچا نہ اب کوئی سوچ رہا ہے۔ آگ اور خون کے دریا سے گزر کر اور لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر ہم نے کیا پایا، یہ ایک سُلگتا ہوا سوال ہے جس کا جواب اونچے ایوانوں میں براجمان بزعمِ خویش رَہنماؤں کے پاس تو ہرگز نہیں البتہ شاید نسلِ نَو ہی اِس سوال کا جواب ڈھونڈ پائے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
History independence day leaders nation pakistan day struggle تاریخ جدوجہد رہنماؤں قوم یوم آزادی یوم پاکستان
WhatsApp
Previous Post واٹس ایپ پر وفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس بھی دیکھا جاسکے گا
Next Post پی آئی اے کا کابل کے لئے مزید پروازیں کا فیصلہ
PIA

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close