
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو بہتر پوائنٹس اضافے سے بتیس ہزار پانچ سو تین پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پچیس کروڑ بہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
