
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ پوائنٹ کی کمی ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں دو روز کی تیزی کا سلسلہ قائم نہ رہ سکا۔ پاور، سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار، سات سو، چھیاسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ، بانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
