
کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئی۔
ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں سات سو پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس معمولی بہتری کے بعد تینتیس ہزار سات سو چھیاسی پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
