
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز قبل انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے کی جانے والی فروخت کے سبب تیزی کا سلسلہ برقرار نہ رہ سکا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار تین سو اکہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اکتیس کروڑ دس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
