
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے آنے والی خریداری کے سبب مارکیٹ معمولی تیزی پر بند ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پینتالیس پوائنٹس اضافے سے پینتیس ہزار پانچ سو دو پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چالیس کروڑ سترہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
