
کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پچپن پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ سیمنٹ، انشورنس اور بنکنگ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار دو سو نو پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بتیس کروڑ نوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
