
ممبئی (جیوڈیسک) ون ڈیزل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کافی عرصہ سے دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
ہم فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں بھی ایک ساتھ کام کرنے والے تھے۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کو ون ڈیزل کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی اداکاری کی آفر دی گئی تھی۔
تاہم اپنے مصروف شیڈول کے باعث انہیں اس سے انکار کرنا پڑا۔
