
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن مووی دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر باکس آفس پر چھا گئی، فلم نے پہلے ہفتے سولہ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا کامیاب بزنس کر لیا۔
بلاک بسٹر فلم ہنگر گیمز کے سیکوئل ” دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر” کا ان دنوں باکس آفس پر قبضہ ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں سولہ کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔
تھوردی ڈارک ورلڈ فلم بینوں کی جیبوں سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر نکلوانے میں کامیاب ہوئی۔ تین دوستوں کی کہانی دی بیسٹ مین ہالی ڈے ایک کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔
