
نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں، اسی سلسلے میں نئی ہاررتھرل فلم”ہانٹ( Haunt) “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
میک کارٹر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی دوست کیساتھ برسوں سے بندایک ویران گھر میں پہنچ جاتا ہے۔
یہ غیر آباد اور ویران گھر غیر مّرئی طاقتوں اور مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر ہوتا ہے جوکسی کو دِکھائی تو نہیں دیتیں لیکن اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ جس سے لڑکے سمیت تمام خاندان متاثر ہوتا ہے۔
ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار جیکی ویور، لیانالیبیریٹو اور ہیریسن گِلبرٹنسن ادا کر رہے ہیں جورواں سال 3 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
