
نیویارک (جیوڈیسک) دی فائنسٹ آورز کی کہانی انیس سو باون میں پیش آنے والے آئل ٹینکرز حادثے کی ہے۔ جب امریکی کوسٹ گارڈ کو ملاحوں کو بچانے کے لیے شدید موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران سمندر میں 70 فٹ اونچی خطرناک لہروں کا سامنا کیا۔
کریگ گلسپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ” دی فائنسٹ آورز ” انتیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
