
نیویارک (جیوڈیسک) معروف ہالی ووڈ ایکٹر جیسن اسٹیتھم کی نئی ایکشن فلم ہوم فرنٹ سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا نیا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار گیری فلیڈر کی اس فلم کی کہانی ایک ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جواپنے خاندان کی حفاظت کیلئے ان کے ہمراہ پر سکون مقام پر منتقل ہو جاتا ہے تاہم وہاں بھی اسکا سامنا ایک خطرناک ڈرگ ڈیلرز سے ہو جاتا ہے۔
سنسنی اور ایکشن سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار جیسن اسٹیتھم نے ادا کیا ہے جنکے علاوہ جیمز فرینکو، وینونا رائیڈر اور کیٹ بوسورتھ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ 70 ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ تھرلر فلم رواں سال 27 نومبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
