
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم لارنس آف عریبیا کے ہیرو اداکار پیٹر اوٹول اکاسی برس کی عمر میں چل بسے۔
انیس سو باسٹھ میں ہالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم لارنس آف عریبیا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پیٹراو ٹول آٹھ بار آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے، سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس تھا۔
دنیا بھر میں لاکھوں مداح ان کی خوبصورت اداکاری کے گرویدہ تھے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔
لندن کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی آخری فلم وینس تھی جو سن دو ہزار چھ میں ریلیز ہوئی۔
